بنگلہ دیش (نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی عدالت نے کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمان نے پیر کو چیک باؤنس کیس میں شکیب الحسن کی جائیدا ضبط کرنے کا حکم دیا۔

شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھاجو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے لیے تھے جو شکیب کی اس کمپنی نے بینک سے لیا تھا لیکن چیکس ناکافی فنڈز کی وجہ سے باؤنس ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 میں بنگلادیشی بینک نے باؤنس ہونے والے چیکس کے معاملے پر قانونی نوٹس جاری کیا تھا اور بعد میں 24 دسمبر کو شکیب اور ان کی کمپنی کے 3 دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

جنوری میں عدالت نے اس کیس میں شکیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن سیاسی بدامنی اور عوامی لیگ کے ساتھ وابستگی کے باعث جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بنگلا دیش سے باہر ہیں۔
وہ گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوان کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شکیب الحسن

پڑھیں:

عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے باپ عبدالستار اور بیٹے محمد فیصل کو سزائے موت کی سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ بھٹہ نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا ۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد فیصل اور عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باپ نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں بیٹی کا قتل کروایا جبکہ اس دوران پانی بھی پیتے رہے ، لڑکی کا بھائی شہباز معاملے کی ویڈیو بناتا رہا جو کہ قتل کے 4 روز بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سجدہ سہو کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

ویڈیو وائرل ہونے پر تفصیلات منظر عام پر آئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ بھائی فیصل اور والد عبدالستار نے ماریہ کو قتل کر کے بعد تدفین بھی کر دی تھی  اور موت کو طبعی قرار دیا تھا ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
  • بنگلا دیش: عدالت کا شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
  • شکیب کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، بنگلادیش میں اثاثے ضبط
  • عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 
  • شکیب الحسن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے رویے سے ناخوش
  • دہشت گردوں کی مالی معاونت، ملزم کو 13 سال قید کی سزا
  • سلطان علی الانا نشانِ خدمت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی
  • آئی پی ایل میں شرکت،سٹار بنگلہ دیشی کرکٹر فرنچائز کےپاؤں پڑ گیا
  • آئی پی ایل میں شرکت؛ شکیب فرنچائزز کے پاؤں پڑنے لگے