2025-02-03@12:55:45 GMT
تلاش کی گنتی: 5499

«دروازہ نہ»:

(نئی خبر)
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔ تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی...
      نئی امریکی حکومت، جسے برسرِ اقتدار آئے دو ہفتے سے بھی کم وقت ہوا ہے، نے متعدد ممالک پر “ٹیرف کے ہتھوڑے” برسانا شروع کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی کو تجارتی اور معاشی حلقوں میں بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے نئی تشویش نے جنم لیا ہے۔ سی جی ٹی این کے ایک عالمی سروے نتائج کے مطابق، جواب دہندگان کا عمومی خیال ہے کہ امریکہ کا یکطرفہ طور پر دوسرے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا عمل امریکی معیشت کو حقیقی ترقی نہیں دلا سکتا، بلکہ کمزور ہوتی ہوئی عالمی معیشت کو مزید مشکلات سے دوچار کر رہا ہے۔ چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام مفت میں عمرہ کروانے والوں سے ہوشیار رہیں۔  23 دسمبر کو ایک گروہ نے ایک خاندان کے بیگ کو اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا، سعودی حکام سے رابطہ کرکے ہم نے اس خاندان کو مشکل سے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے منشیات اسمگلنگ کے لیے عمرے کے جھانسے میں آنے والے خاندان کے والے سے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو منشیات کیس میں پھنسا دیا گیا تھا، اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ یہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے۔ محسن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ’فلائی ادیل ‘نے پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی فلائٹ کراچی پہنچ گئی۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کی نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ فلائی ادیل کی پہلی پرواز 3661 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کیا۔ سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر ایوی ایشن کی جانب سے اسے واٹر سلیوٹ دیا گیا۔ ’فلائی ادیل‘ کراچی کے لیے ہفتہ وار 2 فلائٹس چلائے گی، جن میں ایک فلائٹ جدہ سے اور دوسری ریاض سے آپریٹ ہوگی۔ 8 مزیدپڑھیں:فروری کو...
    لاہور: کے جلوپارک میں ایک ملازم کی جانب سے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد عوام خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی، انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہاکہ شیر کو بےہوش کرنے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا گیا، پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف...
    لاہور: جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا گیا۔ملازم کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ ملازم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جلو پارک کے ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا تھا۔ جس کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔کمیٹی...
    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا)  قانون کے خلاف آواز اٹھادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ بے شک  فیک نیوز  ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا  ہے. لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود  نہیں ہونے چاہییں. پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائی کورٹس کو دیا جائے. بنیادی حقوق کے تحفظ  کے لیے  پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ یاد...
    اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے ممالک کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور پر 17.98 فیصد کا اضافہ ہوا لیکن قطر، کویت اور بحرین کے لیے برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعداد وشمار میں بتایا کہ رواں مالی سال کے جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ کو ہونے والی برآمدات کا حجم 1.597 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.506 ارب ڈالر رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ...
    جلو وائلڈ لائف پارک میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سفید ٹائیگر اچانک اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو بے ہوش کر کے بحفاظت واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب شیروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم شریف مسیح نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شریف مسیح کے خلاف...
    خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کرپشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس کا قانون منظور کیا جائے گا ،اینٹی کرپشن فورس میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ماہرین بھرتی کئے جائیں گے۔ صوبہ میں اینٹی کرپشن کے 6ریجنل اور 2سب ریجنل دفاتر قائم ہوں گے ، کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف سزائوں کی شرح 80فیصد تک لے جانے اور ڈائریکٹ ریکوری 10کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس...
    چودھری انوار الحق اور حافظ نعیم کا تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور بیس کیمپ کی بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر حریت قیادت، سیاسی رہنماوں اور معززین نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، کشمیری اپنی جائز جدوجہد کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و...
    میاں محمد اشفاق:مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا محمد عباس کاظمی گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کردیے  ایجنڈوں اور ان کے گائیڈوں نے ہمارا کھانے پینے کا سامان چھین کر سمندر میں پھینک دیا تھا، بیڑے پر موجود ڈیزل بھی سمندر برد کر دیا گیا، کشتی پر ہم 65 پاکستانی اور 25 کالے تھے،65 میں سے 22 زندہ بچ گئے، کالے ہتھوڑے مار کر جان سے مار کر سمندر میں پھنک دیتے تھے،مجھ پر بہت تشدد ہوا ہے مجھ سے چلا نہیں جاتا،تشدد اتنا ہوا کہ ٹانگیں کام نہیں کر رہی،کشتی کے ایک خانے میں چھپ کر جان بچائی ،ایجنڈوں نے ہم سے ہمارے پیسے بھی چھین لیئے تھے، مراکو کے شیپ نے ہماری جان بچائی اور...
    بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سامنے مشہور کامیڈین سمے رائنا نے حال ہی میں ایک رئیلٹی شو میں مزاحیہ انداز میں ان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میری دادی کے کرش ہو آپ"۔ اس شو میں تنمے بھٹ، بھون بام اور کامیا جانی سمیت دیگر مشہور یوٹیوبرز اور اداکاروں نے شرکت کی۔ شو کے دوران، سمے رائنا نے کہا، "میں اور میرے پاپا آپ کو بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ میری دادی ہی ہیں جو ہمیشہ آپ کو اپنی جوانی سے دیکھتی آ رہی ہیں۔ آپ میرے لیے دادی کا کرش ہیں!" اس پر امیتابھ بچن نے ہاتھ جوڑ کر زیر لب مسکرا دیا۔ مزید برآں، سمے رائنا نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن...
    پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی جو کہ رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے جبکہ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فی صد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ...
    اجلاس سے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے، اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کا پہلا صوبائی کابینہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مولانا سید زاہد حسین بخاری نے تلاوت کی۔ جس کے بعد شیعہ علماء پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا گیا۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری کاظم حسین مطہری، خورشید علی انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، حاجی یوسف حسین نائب...
    سابق  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آواز اٹھادی اور کہا کہ پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود نہیں ہونے چاہئیں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے، بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔ اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر، دیہات، اور پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز دستخط کر دیے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا ہے۔حافظ حمداللہ نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ آج کی حکومتی پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اپوزیشن...
    شکارپور(نیوز ڈیسک)شکارپور میں گڑھی یاسین کے قریب ہمایوں تھانے کی حدود میں معروف نعت خواں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شاہد عمران عارفی پروگرام سے کار میں واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے روک لیااور اسلحہ کے زور پر نعت خوان کو یرغمال بنالیا۔ شاہد عمران عارفی کے مطابق ڈاکو کارمیں سوار لوگوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 قیمتی موبائل فون،ایک لاکھ نقدی اور کار چھین کر فرار ہوگئے۔ مزیدپڑھیں:’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ پر ڈانس، دُلہا اپنی دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، ہم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کیں، جب بھی ملک میں ترقی ہوئی وہ ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے۔ عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا، پی ٹی آئی اپنے دور میں صرف پیسہ کمانے میں لگی ہوئی تھی۔  ’میڈ اِن پاکستان‘ ایجنڈا عوام کیلئے خوشخبریاں لائے گا: عطاء تارڑوفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بےشک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ یاد رہے، قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس قانون...
    اسسٹنٹ کمشنر کرم پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے کلاف 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔جمعے کو اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے. مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ دریں اثنا  گزشتہ روز بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات کے ملزمان کے خلاف 3 محتلف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر صبح فائرنگ کے واقعے پر درج کی گئی ہے. دوسری ایف آئی آر...
    ملک بھر کے 26 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق، جب کہ کل سے اس سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی کورنگی، کراچی ملیر، کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کراچی کیماڑی، میرپورخاص، سجاول، سکھر، ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، چمن، لورالائی، کوئٹہ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی سے سیوریج کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے۔ٹھٹھہ، عمرکوٹ، خیرپور، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور لکی مروت کے اضلاع سے جمع کیے گئے...
    ملک بھر میں بجلی کے ہوشربا بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری، تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:صوبے میں بجلی کی پیداوار کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت بجلی کے بلوں پر سبسڈی کے لیے کیوں تیار نہیں؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بورڈ کی کارستانی، شہری کو اربوں...
    سوشل چیٹ میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں اسرائیلی کمپنی کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم کو روک دیا ہے، اس جاسوسی مہم کے دوران 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور سول سوسائٹی کے کارکن شامل ہیں۔ چیٹ میسجنگ ایپ نے اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ کی جانب سے سائبر حملوں اور جاسوسی کا فوری سراغ لگاتے ہوئے اس کے آپریشن کو روک دیا۔ واٹس ایپ حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی متاثرین سے رابطہ کر چکے ہیں اور  مکمل اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان صارفین کو نہ صرف نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی...
    کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔ مزید پڑھیں؛ کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان...
    — فائل فوٹو لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے کر ملازم کو حراست میں لے لیا۔بعدازاں عملے نے بروقت کارروائی کر کے شیر کو بے ہوش کیا اور واپس پنجرے میں منتقل کیا۔بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
    امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر تمام متعلقہ ممالک پریشان ہیں مگر بھارتی میڈیا نے کچھ زیادہ ہی شور مچا رکھا ہے۔ جو لوگ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اُن کے لیے کام کرنا اور رہنا ہمیشہ ایک بڑا دردِ سر رہا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کو اچھی ملازمت آسانی سے نہیں ملتی۔ بہت سے لوگ کسی بھی غیر قانونی تارکِ وطن کو ملازمت دینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ اس صورت میں اُن کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ انڈیا ٹوڈے اور دیگر انڈین نیوز پورٹلز پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکا میں درپیش مشکلات کا رونا رویا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ...
    دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرکے اپنی منفرد کسٹمر سروس کے لیے وائرل ہوگیا ہے۔ ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے۔ گاڑی میں اشیا کی فراہمی کا مقصد ڈرائیور کا اپنے مسافروں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔  شہری کی گاڑی میں ادویات بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی ادویات، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہے۔ مزید برآں ذاتی نگہداشت کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔  قابل ذکر بات یہ ہے...
    تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی 2روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا ۔نیپرا12فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا ،کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔صارفین کو52ارب12کروڑ روپےکے ریلیف کے لیے درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی، در خو ا ست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، کیپیسٹی چارجزکی مد میں 50 ارب66 کروڑروپےکی کمی مانگی گئی ۔ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد 2ارب66کروڑ روپے کمی کرنے کی درخواست کی گئی ، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں2ارب69کروڑ روپے مانگے گئے ،اکتوبر تا دسمبر2024کی سہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت ملک بھر کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ہے، جس کے تحت مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی...
    خواجہ سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کے خلاف آواز اٹھادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود نہیں ہونے چاہییں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائی کورٹس کو دیا جائے، بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرز...
    — فائل فوٹو بہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان خواجہ سرا کو ساتھ لے کر جانا چاہتے تھے تاہم ملزمان نے انکار پر فائرنگ کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
    مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو دنیا جانتی ہے،جمہوریت پسند پی ٹی آئی کا پول 9 مئی کے گھناؤنے واقعات نے عیاں کردیا۔ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم کارکنوں کو ریاست مخالف بیانیے پر لگانے والے کون ہیں؟ الزام تراشی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی...
    — فائل فوٹو جہلم میں 20 سال کی لڑکی کو 2 بھائیوں نے ویڈیو بنانے پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق تھانا چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، لڑکی کی موت کو اہلخانہ نے خودکشی کہا تھا۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 2 بھائیوں اور چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں۔
    ڈی آئی خان ، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) ڈیرہ بھکر روڈ نزد اٹک پیٹرول پمپ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبرAGW-776پنجاب نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ محمد ریاض سکنہ گائوں روڑہ تحصیل کلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
    سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مارچ 2025 کے وسط سے لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے اس آپریشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں کا آڈٹ کر رہی ہےجس کا مقصد برطانیہ کے فضائی آپریشنز سے متعلق حفاظتی معیاروں کی جانچ کرنا ہے۔ یہ آڈٹ پی آئی اے پر سے برطانیہ کی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ جلو پارک: شیر کا ...
    عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2024  کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی...
    اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید، نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نتن یاہو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ امن معاہدے کے دوسرے فیز پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین اور قریبی قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جنین کے پڑوس میں واقع مشرقی قصبے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دیگر 2 فلسطینی قباطیہ میں گاڑی پر کیے گئے...
     قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث شہری کے ایک کان کا پردہ پھٹ گیا، ملزمان نے بال اتارنے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔   واقعہ کے درج مقدمے کے متن کے مطابق شہری نے بتایا کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کرکے تشدد کیا۔ پولیس نے شہری حسن کے بیان پر ملزمان ملازم حسین، قدیر، علی شان اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان--- فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔منعم ظفر نے کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 5 فروری کو پوری دنیا میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔منعم ظفر خان کہا ہے کہ 1947 ء میں ایک سازش کے تحت بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا، وہی کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے گیا تھا۔ منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے 20 ویں امیر مقرر کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم... انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب بھی موجود ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل بچوں کے لیے آٹزم اسکول پروگرام کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس سرکاری اسکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں آٹزم کے 10 یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نوازوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات بڑھانے کےلئے عالمی تجارتی جنگ چھیڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات بڑھانے کے لیے عالمی تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز چین، کینیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف کے الگ الگ صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دیے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدات پر منگل سے 25 فی صد اور چین پر 10 فی صد ٹیرف نافذ ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیرف غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کی آمد کے باعث لگایا گیا ہے اور یہ ’امریکیوں کی حفاظت‘ کے لیے ضروری ہے۔ تاہم تیل، قدرتی...
    ویب ڈیسک: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کے مطابق، شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔  شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملہ نے بروقت کارروائی کی اور شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔ شیر کو بے ہوش کرنے کے لیے انجکشن لگایا گیا تاکہ اس کو محفوظ طریقے سے واپس پنجرہ میں...
    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ایک متنازع فیصلہ ہے، جس پر ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے ہاتھوں پریشان ہیں، اور ایسے میں حکومتی نمائندوں کےلیے مراعات میں اضافہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، اب ایک رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔ یہ اضافہ اس اصول کے تحت کیا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر ہونی چاہئیں۔ پارلیمانی...
    امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات پر یکطرفہ طور پر ٹیکسز کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایسے اقدامات اُٹھا رہا ہے جس سے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھانے کی دھمکیاں دینے کے بجائے فینٹانل...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پارک ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول کر حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔(جاری ہے) اس حوالے سے ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا، شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت...
    محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔ علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس طرح کی باتیں کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ جندید اکبر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، صوابی احتجاج سے متعلق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ایک الگ ملاقات ہوگی، انہیں آج کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر پہلے ہی بہت ذمہ داریاں ہیں،...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے زہر پی لیا۔پولیس کے مطابق ملزم تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہے، ملزم اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ ملزم جوہرآباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہیں، یہ زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہیں اور سیلاب بھی کنٹرول کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جامع  ’کلائمیٹ پالیسی‘ تشکیل دی، جس کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل...
    ---فائل فوٹو سینئر سیاست دان ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ میری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے۔سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے حلقہ این اے97 میں کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقات کے دوران کہا کہ حلقہ این اے 97 کے لوگ میرے اپنے لوگ ہیں، ہم تعلق نبھانا جانتے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے97 فیصل آباد میں بات کرتے ہوئے سینئر سیاست دان نے کہا کہ میں اپنی استعداد سے بڑھ کر حلقے کے مسائل کے حل کے لیےکوششیں کر رہا ہوں، میرا مقصد ہے کہ علاقے میں بچوں اور بچیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کروں۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے: ہمایوں اخترسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر...
    جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا اور ملازم کو حراست میں لیا گیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے اور محکمانہ انکوائری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 گھنٹوں کے اندر انکوائری مکمل کرے۔ شیر کے...
    کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا امریکا سے درآمد ہونیوالی مخصوص اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکا کے تجارتی اقدام کا جواب 106 ارب ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر 25 فیصد محصولات عائد کر کے دے گا۔ پہلے مرحلے میں منگل کو امریکا سے درآمد ہونیوالی 30 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف لاگو ہوگا، اس کے بعد تین ہفتوں میں 125 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کے سامان پر مزید ٹیرف لگے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ...
    کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی، نیپرا 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کوریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکاامکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا، صارفین کو 52 ارب12 کروڑ روپےکے ریلیف کے لیے درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی ہے، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں، جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ چین کا WTO میں امریکا کی شکایت درج کرانے کا اعلان ...
    اداکارہ سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ ‘معطل’ اور ‘ہیک’ ہونے کے بعد دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ سوارا نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک پوسٹ شیئر کی تاکہ اس اپڈیٹ کو شیئر کیا جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس عمل کے دوران ان کے ساتھ تعاون کیا۔ خیال رہے کہ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر اداکارہ نے جو پوسٹ کی تھی اسے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کا ایکس اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ایکس کے اس اقدام کو ‘مضحکہ خیز اور ناقابل برداشت’...
    بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔   View this post on Instagram...
    سیالکوٹ(آئی این پی)پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کے لئے پہنچیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ان...
    صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ شہدائے وطن قوم کا فخر ہیں، انشاء اللہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کیلئے شہدائے وطن کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ترقی و نسواں گلگت بلتستان دلشاد بانو نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے اور پاکستان سے دہشت گردی...
    لاہور  میں ایک گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی سے لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ یہ لاش 18 سال کے نوجوان کی ہے جس کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    استور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمس الحق لون نے کہا کہ استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں قانون کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے مذہبی و سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرست تیار ہو رہی ہے جن کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ استور کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، حکومت کی رٹ ختم ہوئی ہے نہ ہی کمزور ہوئی ہے،حکومت ایک پہاڑ ہے جو پہاڑوں کو چیر کر ٹنل بھی بناتی ہے۔ استور میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق اور...
      سٹی42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ و اطراف میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے بعد متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 431 ، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز417 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے،پی آئی اے کی دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز280 جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 734 ، جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز471 ، پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز204 بروقت نہ پہنچ سکی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر  کراچی سے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر پیغام میں کہنا تھا کہ ویٹ لینڈز ( آب گاہیں) ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے،اسکا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ویٹ لینڈز ہماری زمین کے پھیپھڑے کہلاتے ہیں اور آبی و جنگلی حیات کے مسکن ہیں، ویٹ لینڈز زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتے اور کاربن جذب کرتے ہیں، سیلاب بھی کنٹرول کرتے ہیں،پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار جامع کلائمیٹ پالیسی تشکیل دی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کلائیمٹ پالیسی کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کے تحفظ اور بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے مطابق پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
    پی ٹی آئی پختونخوا کا اجلاس طلب، 8 فروری کے احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپی ٹی آئی کے پی جنید اکبرنے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں8 فروری کو صوابی جلسےکی...
    جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کردیے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھی، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟
    لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند ہے۔ موٹرویز حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند کردی گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں صاف اور سرسبز ماحول کے وژن کے تحت وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کر دیے گئے، جبکہ 31 مارچ تک مزید 30 اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ پہلے پنجاب میں صرف 3 مانیٹرز موجود تھے، لیکن حکومت کی جانب سے 100 ایئر کوالٹی مانیٹرز کا ہدف مقرر کر کے اس کی تکمیل پر کام جاری ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کے لیے 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کیے جا چکے ہیں۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی جدید ایئر کوالٹی اسٹیشنز نصب کیے جا رہے...
    صدر مملکت نے کیپٹو پاؤر پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد تک لیوی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے لیوی لگانے کی منظوری آرڈیننس پر دستخط کرکے دی جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر فوری طور پر 5 فیصد لیوی نافذالعمل ہوگئی، کیپٹو پاور پلانٹس پر جولائی 2025 میں لیوی کی شرح 10 فیصد اور فروری 2026 میں 15 جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی 20 فیصد تک جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کیپٹو پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی کا معاملہ ان کیمرہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ واضح رہے کہ یہ لیوی کی منظوری آئی ایم ایف کی ہدایت پر لگائی گئی ہے جس سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط...
    ویب ڈیسک: اُستاد کی ریٹائرمنٹ پر طلبا کا جذباتی خراجِ تحسین، انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  پاکپتن میں ایک سکول ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر طلبا نے انوکھے انداز میں انہیں الوداع کہا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، طلبا نے کتابوں کے سائے میں اپنے استاد اسداللّہ کو رخصت کیا، جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔  اسداللّہ نے 32 سال تک تدریس کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور کالونی ایریا سکول میں بطور استاد فرائض سرانجام دیتے رہے تھے، ان کی محنت اور لگن کے باعث طلبا ان سے بےحد محبت کرتے تھے، جس کا اظہار ان کی الوداعی تقریب میں والہانہ انداز میں کیا گیا۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر...
    مشترکہ پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز کیا تھا، ایران کی طرف سے تو مکمل ہے ہمارے طرف سے تاخیر ہے۔ گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے 10 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ایرانی گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،...
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز  نے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31...
    امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی اشیاء خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں گزاریں۔ اس سے...
    امریکا کی جانب سے کینیڈا پر ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈین حکومت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا اور کینیڈا کے درمیان ٹیرف کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے...
    لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، یہ احتجاج کی کال دے کر ثابت کررہے...
    اپنے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ نون اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے۔؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے۔؟ حافظ...
    اپنے ایک بیان میں کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما محمد فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں آج تک ان کے حقوق نہیں مل سکے۔ ذرائع کے مطابق محمد فہیم کیانی نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے ہائوس آف کامنز میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے...
    پاکستان کے چاروں صوبوں ازاد کشمیر گلگت بلدستان کے تمام وزرائے اعلیٰ وزیراعلی پنجاب محترم مریم نواز شریف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے اپنے صوبوں میں ترقیاتی کام زور شور سے شروع کر رکھے ہیں اور دیکھنے میں آ رہا ہے کہ چاروں صوبے ترقیاتی کاموں میں ایک دوسرے سے بازی لے جانا چاہتے ہیں یہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے جس دن سے وزارت اعلیٰ کی کرسی سنبھالی ہے اس دن سے لے کے آج تک جب میں یہ کالم لکھ رہا ہوں اس وقت بھی لاہور میں انہوں نے اسٹیشن سے گرین ٹاؤن عوام الناس...
    وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور  میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کر دیئے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ...
    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے خطاب میں امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جسٹن...
    سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دو بڑی کارروائیاں کیں، جن میں اکبری دواخانہ لاہور پر چھاپہ اور کرول گھاٹی میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے اندرون شہر میں واقع اکبری دواخانہ پر چھاپہ مارا، جہاں حنوط شدہ جانوروں کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ ان جانوروں میں مگرمچھ، ایگل، شیر، جیکال، سانپ، کچھوے، کینگروز، جنگلی بلیاں، اور انڈین چھپکلیاں شامل تھیں۔ بتایا گیا کہ دواخانہ حنوط شدہ جانوروں کا تیل نکال کر فروخت کرتا تھا۔ ان جانوروں کو فوری طور پر جلو پارک میں منتقل کر دیا گیا۔ دواخانہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور صرف پنجاب کا دل ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی روح ہے۔ لاہور کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر ہماری عظیم تہذیبی وراثت کا مظہر ہے۔ بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں۔ لاہور کا شہر روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جو مسلسل ثقافتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔لاہوری کے طعام اور مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16 ممالک کے ڈیفنس اتاشیز سے ملاقات کی۔ مہمانوں میں امریکہ، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا،...
    شام کے نو منتخب صدر احمد الشرع آج (اتوار) سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے۔ یہ ان کا پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا، جس کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ حال ہی میں شام میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اس دورے میں شام اور سعودی عرب کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔ بدھ کو شام کی نئی حکومت نے احمد الشرع کو عبوری صدر مقرر کیا تھا، ساتھ ہی پرانی سیکیورٹی ایجنسیاں، مسلح گروہ، پارلیمنٹ اور بعث پارٹی کو ختم کرنے جیسے بڑے فیصلے کیے گئے، جبکہ سابقہ آئین کو بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شام کا...
    خیرپور (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں خطرناک اور غیر معیاری کھلے تیل کے تین ڈپو سیل کر دیے گئے اور 60 ہزار لیٹر سے زائد تیل ضبط کیا گیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو ، اسسٹنٹ مختیارکار شیراز حسین پھلپوٹو، سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن اور پولیس افسران نے لقمان، خاکی شاہ پل اور پنج ہٹی کے مقام پرعبدالباری شیخ، روی کمار، اور دیوان آئل ڈپوپر کھلے تیل کو چیک کیاگیاجہاں کھلے تیل کو غیر معیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کھلے تیل...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت)شہید بینظیر آبادمیں آئیس کا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔بتایا جاتا ہے یونی ورسٹیاںاسکول کالجز آماہ جگاہ بن گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں خطرناک اور سنگین مسائل میں “آئس کا نشہ” سب سے پہلے نمبر پر ہے اس زہریلے اور خطرناک نشے نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے – یہ ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ہو کر ہمارے حجروں ، بیٹھکوں ، اور گلیوں تک آپہنچا ہے اور ہم خاموشی اور بے بسی کیساتھ یہ تماشا دیکھ رہے ہیں – اس نشے نے نہ صرف ہمارے نوجوان نسل کو موت کی طرف دھکیلا ہے بلکہ سارے معاشرے کو انتشار اور بے امنی کا شکار...
    رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر میں تیز دھار آلے مار کر پھاڑ دیے گئے۔صادق آباد میں سرکاری اہلکاروں کی سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیزدھارآلے سے پھاڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں تحصیل انتظامیہ کی ٹیم کے گاڑیوں کے ٹائرپنکچر کرتی نظرآرہی ہے جن گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کیے جا رہے تھے، ان گاڑیوں میں کئی ڈرائیوربھی اس وقت موجود تھے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انورکو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو...
    واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسریٰ حسین کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔ 26 سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسریٰ اور حامد کی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں حامد نے 2017 سے 2021 کے دوران کیلی اسکول آف بزنس سے...