2025-02-03@10:07:59 GMT
تلاش کی گنتی: 5452

«دروازہ نہ»:

     ویب ڈیسک:جنوری کے آخر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کےنائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کے بیٹے کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  30اور 31 جنوری کی درمیانی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کے نائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا جس کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی. ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، مزید صوبوں سے بھی آنے چاہئیں: چیف جسٹس  ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں...
    — فائل فوٹو گزشتہ ماہ ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا اور اس کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ 30 اور 31 جنوری کی درمیانی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ خیبر: فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، 25 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، آئی ایس پی آرآپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا گیا جس میں خوارج...
    بھارت روانگی کیلیے 400 پاکستانی ہندوؤں کی استھیاں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں۔ 400 سے زائد استھیاں کئی سالوں کے انتظار کے بعد بھارت کے مقدس مقام ہریدوار کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں۔ یہ استھیاں کراچی کے قدیم علاقے سولجر بازار میں شری پنچ مکھی ہنومان مندر میں محفوظ تھیں جنہیں گزشتہ روز خصوصی پوجا پاٹ کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور منتقل کیا گیا۔ کینٹ اسٹیشن کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچنے والی استھیوں کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور لایا گیا جہاں سے آج انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ وہاں سے یہ دہلی پہنچیں گی اور پھر ہریدوار لے جائی جائیں گی۔ ہریدوار میں دریائے گنگا جو ہندو دھرم...
    اسلام آباد: پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی  ہے، جس کی وجہ  زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم...
    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی۔ فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  پی آئی اے نے لندن مانچسٹر، اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اس وقت برطانوی سی اے اے...
    وارنر کی جاندار اننگز نے دبئی کیپیٹلز کو آئی ایل ٹی کے پلے آف میں پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز دبئی : ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دبئی کیپٹلز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 26 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پلے آف میں جگہ بنالی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دبئی کیپٹلز پلے آف میں جگہ بنانے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی ہے۔سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے وارنر نے شاندار ناقابل شکست 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی کیپیٹلز کو ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 7 میچز میں چھٹی فتح دلائی۔نائٹ رائیڈز کو 218 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقابلے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔  رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا مزید :
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو خط لکھ کر نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) سٹیپ II میں شرکت کے مواقع بحال کرنے اور مینڈیٹری سٹیشنز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2023 میں ہونے والے این آر ای سٹیپ II امتحان میں کئی امیدواروں نے 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، لیکن انہیں ناکام قرار دے کر جولائی 2024 کے امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا، جو کہ 12 جون 2024 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی بنیاد پر کیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ قواعد و...
    وزارت داخلہ نے سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2025ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ، ویوو نے آج پاکستان میں اپنے جدید فلیگ شپ سمارٹ فون  X200 Pro کو متعارف کروا دیا ہے۔ ویووX200 Pro جدید ٹیلی فوٹو صلاحیتوں، بہترین کارکردگی، اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ صارفین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، محمد زوہیر چوہان  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، "ویووX200 Pro  کواُن صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں بہترین کی تلاش میں ہیں۔ چاہے آپ ایک پُرجوش فوٹوگرافر ہوں، موبائل گیمنگ کے شوقین ہوں، یا آپ کو اعلیٰ ڈیزائن اور کارکردگی کی ضرورت ہو، ویووX200 Pro  آپکی ہر ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ یہ صارفین کو اپنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) شرح پیدائش سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے، تاہم میڈیا ادارے ڈان نے اس کے شائع ہونے سے قبل ہی، غیر ترمیم شدہ رپورٹ، کے حوالے سے یہ معلومات جاری کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح پیدائش میں پہلے سے کافی کمی آئی ہے اور اب یہ صرف 3.6 فی خاتون رہ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں سن 1994 میں پاکستان کے اندر فرٹیلٹی کی شرح فی خاتون چھ بچوں کی پیدائش تک تھی۔ نومولود پاکستانی بچوں میں شرح اموات: مناسب نگہداشت ہر بچے کا بنیادی حق اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق منصوبہ بند مداخلتوں کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر جرمانہ عائد کرنے کا حکمنامہ واپس لے لیا۔ فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے یہ حکمنامہ واپس لیا جب کہ جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیے۔ خواجہ احمد حسین نے کہا کہ ملک عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے بنا، یہ آئینی بینچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے، ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کیے جن کے سبب قوم کو بھگتنا پڑا، میری استدعا ہے پلیز مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں،...
    قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونئیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسماء ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr) مہندی کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جس میں ان کے اہلِ خانہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شاہنواز دھانی اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ Congratulations!...
    چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کیلئے پیٹیشن دائر کریں گی۔ پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دے رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کیلئے پیٹیشن دائر کریں گی۔ پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے...
    غزہ کے باسیوں کی مصر و اردن منتقلی کے بارے انتہاء پسند امریکی صدر کی تجویز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو انکی سرزمین سے نکال باہر کر دینے کی تجویز ''جنگی جرم'' ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی عوام کے مصائب سے لاتعلق جبکہ فلسطینی عوام کی بے دخلی نسلی تطہیر ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں فرانسسکا البانی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو ان کی آبائی سرزمین سے بے دخل کر دینے کی تجویز کھلا ''جنگی جرم'' ہے۔ فلسطین...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی پاکستان کی نئی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ ترجمان عوام پاکستان پارٹی کے مطابق، الیکشن کمیشن نے پارٹی کو ’گھڑیال‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کی رجسٹریشن کی تھی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کو گزشتہ برس 6 جولائی کو لانچ...
    پنجاب حکومت کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ باقی صوبائی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ جب آپ مسلسل کئی برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ڈیلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کریں گے۔ مریم نواز اپنے طرز حکومت اور گڈ گورننس سے باقی صوبوں میں بھی مقبول ہورہی ہیں۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوف زدہ ہیں۔ مریم نواز کی حکومت 50 زائد منصوبے مکمل کرچکی ہے۔پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے 80 سے زائد پروجیکٹ...
    پشاور کے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی ہے۔ سی سی پی اوپشاور کے مطابق شہید کانسٹیبل عبد الخالق پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ غوندی کے قریب نشانہ بنائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی شہید کانسٹیبل عبد الخالق جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پستول سے کانسٹیبل پر فائر کھول دیا۔ پولیس ٹیم کو  جائے وقوعہ سے 30 بور کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر عائد کردہ 20 ہزار روپے جرمانہ واپس لے لیا، سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت میں جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ 21ویں ترمیم ختم ہونے کے بعد موجودہ کیسز میں کورٹ ماشل کیسے ہوگیا؟ کیا احتجاج کرنا جرم ہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلین کے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا،...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پبجاب مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں کارکردگی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔ ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2025ء پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، مریم نواز پہلی وزیرِ اعلیٰ ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 80 سے زائد منصوبوں شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے ،جب آپ مسلسل کئی برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ڈیلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیر آباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں بہترین طرز حکمرانی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقیاتی دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اراکین نے شفافیت اور میرٹ پر مبنی ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثبت سیاسی روایت قرار دیا۔ انہوں...
    —فائل فوٹو ہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔ کرم کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ اب تک روانہ نہ ہو سکاضلع کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ اب تک روانہ نہ ہو سکا۔ ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑیوں میں اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان موجود ہے۔انہوں نےبتایا کہ آج قافلے میں 70 سے زائد گاڑیاں کُرم بھیجی جائیں گی۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ قافلوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔محمد خالد نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹل کینٹ سے کُرم چھپری چیک پوسٹ تک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
    ڈی آئی خان: ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق  ہنگو ٹل شہر تورپل سے 150 چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم جانے کے لیے تیار ہے۔ گاڑیوں میں آٹا، چینی، گھی، سبزی، مرغی، بھینس، ادویہ، پھل، چاول اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کرم میں مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیے گئے، فریقین کا دوسرا جرگہ آج ہوگا ضلع کرم اور پارا چنار کے لیے گاڑیوں کا قافلہ کچھ دیر میں سخت سکیورٹی  میں روانہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ضلع کرم میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے بنکرز کی مسماری کا عمل بھی جاری ہے جب کہ پشاور میں آج...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )افغان حکومت اور فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا ۔فتنتہ الخوارج اور افغان حکومت گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پرآ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق  30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں افغانستان کےصوبے باغدیس کےنائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا۔یہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا،ہلاک دہشتگردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16A4 اورایم 24 سنائپر رائفلز بھی برآمد  ہوئیں ۔ پیکا ان کیلئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری کو کرنے کا حکم دیا تھا۔  پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب...
    شارجہ واریئرز آئی ایل ٹی 20 کے پلے آف میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ابوظہبی:شارجہ واریئرز نے ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز واپسی کرتے ہوئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں پلے آف میں جگہ بنالی ۔ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس نتیجے کے بعد گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جبکہ دبئی کیپیٹلز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز چوتھی پوزیشن کی دوڑ میں شامل ہیں۔ٹام کوہلر کیڈمور نے 52 گیندوں پر 91 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے آفس  مسئول مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب شیخ عمران علی اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس کارخیر میں شریک ہوں۔ مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام...
    کراچی: شہر قائد میں ٹرک نے ایک اور نوجوان کی جان لے، حادثے میں 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 3افراد کو روند ڈالا ، جن میں سے ایک نوجوان جاں بحق  اور 2زخمی ہوگئے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ بچہ جیل کے قریب جلانے والی لکڑی سے لدے ہوئے ٹرک نمبر JU-1504 کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدید اور ایک معمولی زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل...
    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے جعلی انتخابات، نئے کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور متنازعہ پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی شکست دی گئی۔ کارکنان اس دن سیاہ پرچم لہرائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔      انہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینزٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا، یہ آئینی بنچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے،ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کئے جن کے اسباب قوم کو بھگتنا پڑے،میری استدعا ہے مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ...
    بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ میں ابھی تک کنواری ہوں اور لوگ اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے کیونکہ ان کے خیال میں، بالی ووڈ میں داخل ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ لوگ ایسا کریں اور وہ پیسے کے لیے بالی ووڈ میں داخل ہوں لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔ رجت شرما کی میزبانی میں مشہور ٹی شو ’آپ کی عدالت‘ میں حالیہ انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے متنازع فوٹو شوٹ کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ نویں جماعت میں تھیں، انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹار ڈسٹ میگزین کی ٹیم نے انہیں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی...
    محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سخت قوانین نافذ کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نےسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ پر عائد 20ہزار روپے جرمانے کا حکمنامہ واپس لے لیا، سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کی نظرثانی درخواست واپس لینے پر جرمانہ ختم کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عدالت کے سامنے ایک مسئلہ بنیادی حقوق اوردوسراقومی سلامتی ہے،عدالت نے دونوں میں توازن پیدا کرنا ہو تو بنیادی حقوق کاتحفظ کیا جاتا ہے،عدالتی فیصلہ برقرا رہا تو کسی ملزم یا دہشتگرد کو...
    سڈنی (نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور خود کو کرکٹ کے لیجنڈز کی فہرست میں موجود عظیم کھلاڑیوں میں شامل کرلیا اور ان کی اہلیہ بھی میڈیا اور بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر پروفیشنل کیریئر بنا چکی ہیں۔عثمان خواجہ اور ریچل خواجہ کی کہانی تقریباً دہائی پرانی ہے اور ان کی پروفیشنل اور رومانی زندگی کے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔عثمان خواجہ کی اہلیہ کا اصل نام ریچل مک لیلن تھا تاہم انہوں نے عثمان خواجہ سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا اور اس کے بعد وہ ریچل خواجہ بن گئی ہیں جو خود ایک کامیاب پروفیشنل خاتون ہیں۔ میڈیا...
    ‏دیگر صوبوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا نے ہڑتال کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت سے گریز کیا۔ ججز تبادلے کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، آج بیشتر مقدمات کی سماعت میں وکلا پیش نہیں ہوئے، صرف لا افسران سمیت سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ دوسری جانب ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر پر لاہور میں بھی وکلا نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی...
    ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (  پی ٹی آئی)  انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر سماعت 11 فروری کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے  مہلت مانگی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔ انسداد اسمگلنگ...
    عقل و فہم اور دانش حضرت انسان کا طرۂ امتیاز ہیں۔ ان ہی اوصاف کی بنیاد پر انسان اشرف المخلوقات ٹھہرا۔ خیالات کا تخیل اور خیالات و احساسات و جذبات کو عملی شکل دینے پر قدرت نے انسان کو ملکہ عطا کیا۔ خیالات، احساسات، رجحانات اور تخیلات اگر مثبت سمت میں ہوں تو کایا پلٹ دیتے ہیں اور قوموں کی سنہری تقدیر کی ضمانت ہوتے ہیں۔ یہی خیال اور احساس، کامل فتح اور برتری کا ہو تو جہانگیر خان، جان شیر خان، ارشد ندیم، ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے سپوت کامیابیوں کے لامتناہی جھنڈے گاڑتے چلے جاتے ہیں۔  یہی تخیل اور رجحان اگر خدمت خلق اور انسانیت نوازی کا ہو تو عبدالستار ایدھی، چھیپا جیسے وطن کے جیالے انسانوں کے زخموں...
    مظفرآباد: مظفرآباد میں پاکستان سے عہدِ وفا کی تجدید کے لیے کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔  یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔   شرکا نے پاکستانی پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان ،ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے  کے نعرے لگائے۔ کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کی کی قیادت ،مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت اور وزیر اعظم آزاد کشمیر  کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔ کشمیرمارچ میں خواتین اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی بڑی تعداد نے پاکستانی پرچم اور سید علی گیلانی کی تصاویر اٹھا کر شرکت کی ۔  وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق...
    ویب ڈیسک: مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والا گجرانوالہ کا رہائشی نوجوان عامر علی گھر پہنچ گیا۔ عامر علی نے بتایا کہ وہ 6 ماہ قبل گھر سے اسپین جانے کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اس کا سفر انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ثابت ہوا، انہیں لیبیا تک جہاز پر اور پھر آگے ٹیکسیوں کے ذریعے ماریطانیہ اور سینیگال لے جایا گیا وہاں سے انہیں ایک کشتی میں سوار کیا گیا، جس میں 40 افراد کی گنجائش کے باوجود 86 افراد کو بٹھایا گیا تھا۔ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد عامر علی نے بتایا کہ کشتی 13 دن تک سمندر میں رہی اور اس دوران اسمگلرز نے مزید پیسے...
    مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے میں تقریباً 50 ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی ہے، اس حوالے سے صوبائی حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 5 سال سے کم عمر کے 65 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی  39،842 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 32,482 موبائل ٹیمیں، 3،934 نگراں، 1,945  فکسڈ، 1,321 ٹرانزٹ اور 160 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیموں کی موثر  نگرانی کے...
    بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش نے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے جب ان کی بہت زیادہ گوری رنگت نے انھیں مشکل سے دوچار کردیا تھا۔ مشہور گلوکار مکیش کے بیٹے بالی ووڈ اسٹار نیل نتن مکیش نے ایک حیران کن واقعہ شیئر کیا ہے جو ان کے ساتھ نیویارک ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔ نیل نتن مکیش، جو اپنی دلکش شخصیت اور وجاہت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انھیں صرف اس وجہ سے حراست میں لے لیا گیا تھا کہ وہ ’’بہت گورے‘‘ نظر آ رہے تھے اور امیگریشن حکام کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ وہ بھارتی ہیں۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ’’نیویارک‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ جب وہ نیویارک...
    راولپنڈی: اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔   ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 کاروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 12.636 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دیگر کارروائیاں لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2مختلف کارروائیوں میں مسقط جانے والے 2غیر ملکی باشندوں کے پیٹ سے...
    سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت...
     ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری 2025 تک چین کا دورہ کریں گے، آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔  آصف علی زرداری دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دیگر سینئر چینی رہنماؤں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک پر بات چیت ہوگی، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین کثیرالجہتی...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ اس دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئے کہ ملٹری کورٹس کا دروازہ نہیں کھول رہے، صرف دیکھنا ہے اپیل منظور ہوتی ہے یا خارج۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا، آپ عام شہریوں کو ایسے نظام کے حوالے نہیں کرسکتے۔ آج سماعت شروع ہوئی تو خواجہ احمد حسین نے دلائل وہیں سے شروع کیے اور مؤقف اپنایا کہ سویلنز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد محصولات عائد کرنے کے ایک دن بعد، اتوار کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ "یقینی طور پر" یورپی یونین پر نئے ٹیرف لگائیں گے، کیونکہ واقعی ہم سے فائدہ اٹھایا گیا ہے"۔ انہوں نے 27 ممالک کے بلاک، یورپی یونین کے ساتھ امریکی تجارتی خسارے کے بارے میں شکایات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا "میں اس کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کر رہا ہوں ہے، لیکن یہ بہت جلد ہونے والا ہے۔" ٹرمپ کی برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی جگہ اپنی کرنسی استعمال کرنے کے خلاف وارننگ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری (کل)منگل کو4 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ایڈوانس ٹیموں کی چین روانگی شروع ہو گئی، صدر کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔(جاری ہے) اعلیٰ سطحی وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کرینگے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی بذریعہ تبادلہ بدنیتی کی اعلی ترین مثال ہے،جلسے کرنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن جلسے کا اعلان ہوتے ہی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید نے کہا کہ پہلے بھی 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں اب بھی دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں،یہ ہتھکنڈے عوام کو اپنا حق مانگنے سے نہیں روک سکتے،عوام اپنے جمہوری حق کے لئے نکلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو سمجھنا ہوگا...
    امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو اس کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ فلائٹ 1382 اتوار کی صبح 8:30 بجے کے بعد جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ سے لاگارڈیا ایئرپورٹ روانہ ہونے والی تھی کہ عملے کو ایک انجن میں خرابی کا اشارہ ملا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انجن میں خرابی کی اطلاع ملنے پر ٹیک آف کو محفوظ طریقے سے روک دیا گیا، اور مسافروں کو رن وے پر...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر نے لکھا ہے کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا ایکٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کیساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بے شک فیک...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا ہے۔ سندھ: رواں سال کی پہلی پولیو مہم آج سے شروعسندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔سندھ میں بھی رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کر رہا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا، فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کے برخلاف ہے، سپریم کورٹ کے تمام 5 ججز نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے طریقہ کار کی شفافیت پر اتفاق نہیں کیا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل خواجہ احمد حسین سے کہا کہ دھماکا کرنے والے، ملک دشمن جاسوس سے ساز باز کرنے والے اور عام سویلینز...
    بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش ایک مشہور بھارتی فنکارانہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ معروف گلوکار نتن مکیش کے بیٹے اور لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے پوتے ہیں۔ نیل خود بھی کئی سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور اپنی دلکش شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خاص طور پر خواتین کے درمیان مقبول ہیں۔ حال ہی میں نیل نے ایک انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں وہ نیویارک ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیے گئے۔ یہ واقعہ 2009 میں فلم ”نیویارک“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جس میں وہ جان ابراہیم اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔ نیل کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جب ایک بس ڈرائیور نے غصے میں آکر کھلاڑیوں کی کٹس ہی لاک کردیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فرنچائز دربار راجشاہی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور عملے کو ادائیگی نہیں کی ہے۔ ٹیم کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے کھلاڑیوں کے گھر جانے کے لیے ٹکٹ بک کروائے تھے، لیکن چونکہ انہیں ادائیگی نہیں کی گئی، اس لیے کئی کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس کر رہے گئے۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی ادائیگی کے لیے ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کرنے...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا۔ جعلی حکومت جعلی اور نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔ صحافی برادری سمیت ہر شعبے اور مکتبۂ فکر کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی...
    خیبر: پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ اطلاع ملتے  ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور ناکا بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ صوبے میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز خیبر پختونخوا...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکے کے تحفظ کی کوشش ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کر کے جمہوریت پر...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ رواں ہفتے اب دس کے بجائے 13 ججز کیسز کی سماعت کریں گے، تیرہ سنگل بینچز کیساتھ چھ ڈویژن بینچز بھی دستیاب ہوں گے، ڈیوٹی روسٹر کے ذریعے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ججز روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔ دوسرا ڈویژن بینچ نئے ٹرانسفر ہونے والے دنوں ججز پر مشتمل ہے جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔...
    فتنہ الخوارج اور افغان حکومت گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پرآگئے ہیں، افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر میں ایک  اہم کردار کے طور پر براہ راست ملوث دہشت گرد اہم افغان حکومتی عہدیدار کا بیٹا نکلا۔ 30 اور 31 جنوری کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں ہلاک ہونیوالے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں میں افغانستان کےصوبے باغدیس کے نائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، آڈیو لیک میں نئے انکشافات ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ فرخ بخت علی پر ملک مخالف جنگ کرنے اور فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا،فرخ بخت علی کا کورٹ مارشل میجر جنرل ضیا الحق نے 1974میں کیا، فرخ بخت علی نے بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی،کورٹ مارشل کرنے والے...
    سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کے لیے 21 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں پولیو کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 22...
    2 ماہ سے کراچی میں موجود امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اونیجا 19 سالہ پاکستانی نوجوان ندال کی محبت میں مبتلا ہیں اور ان سے شادی کے لیے پاکستان آئی ہیں۔ پاکستان پہنچنے کے بعد ندال نے ان سے شادی کرنے سے انکار کیا تو اونیجا نے واپس جانے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد وہ آگے اور کراچی پولیس ان کے تحفظ کے لیے ان کے پیچھے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے اونیجا اینڈریو رابنسن کو طبی، نفسیاتی امداد اور ان کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےامریکی خاتون سے شادی کرنے...
    بلوچستان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بلوچستان لیویز فورس کے 4 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے حکومت بلوچستان نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔  محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری ٹریبونل کی سربراہی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری III، محکمہ داخلہ بلوچستان ممبر اور سیکریٹری ہوں گے۔ حکومت بلوچستان نے ٹریبونل کو ہدایت دی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کرے، ٹریبونل کے دائرہ کار میں واقعے کی وجوہات، کسی بھی ممکنہ کوتاہی اور ذمہ داروں کا تعین شامل ہے۔  رپورٹ میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ رواں ہفتے اب دس کے بجائے 13 ججز کیسز کی سماعت کریں گے، تیرہ سنگل بینچز کیساتھ چھ ڈویژن بینچز بھی دستیاب ہوں گے، ڈیوٹی روسٹر کے ذریعے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ججز روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔ دوسرا ڈویژن بینچ نئے ٹرانسفر ہونے والے دنوں ججز پر مشتمل ہے جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ مزید پڑھیں: اے این ایف کے اہلکاروں سمیت سویلین کو شہید کرنے والے دہشتگرد جہلم سے گرفتار محسن نقوی نے منشیات کی اسمگلنگ...
    سندھ میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 جنوری تک جاری رہے گی۔ ترجمان ای او سی کا کہنا ہے کہ مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔  ترجمان نے بتایا کہ پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کے لیے 21 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے...
     افغان حکومت اور فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا اور فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں اور  افغان حکومت کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز ، کےکامیاب آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، "ہلاک دہشتگردوں میں افغانستان کےصوبے باغدیس کےنائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، یہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان ۔کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا" ذرائع کے مطابق  ہلاک دہشتگردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16اے 4 اورایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئیں، باغدیس کے گورنر...
    اسلام آباد کی وکلا تنظیموں کی ہڑتال کی کال کے دوران نئے آنے والے ججز کی کاز لسٹ اور نام کی تختیاں لگا دی گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں کردی گئیں، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی کاز لسٹ آویزاں کی گئی جن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کے پاس تین جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز آج مقرر ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کا آغاز کر دیا، تلاوت کلام پاک سے کورٹ کا آغاز ہوا،  ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق تھند  نے بتایا کہ میں لا افسر ہوں آپ کو ویلکم...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔  پریس ونگ پرائم منسٹر آفس  اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دیہ جائے گی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،  وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ توانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ کیا دھماکا کرنے والے، ملک دشمن جاسوس کیساتھ ساز باز کرنے والے اور عام سویلنز میں کوئی فرق نہیں؟ آپ کو اپنے دلائل میں تفریق کرنی چاہیے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔  جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا، فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ خواجہ احمد حسین نے...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین  نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا، آپ عام شہریوں کو ایسے نظام کے حوالے نہیں کرسکتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا‘، ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی آج سماعت شروع ہوئی تو خواجہ احمد حسین نے دلائل وہیں سے شروع کیے اور مؤقف اپنایا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل...
    پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جگہ پارٹی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے دن رات ملاقاتیں اور میٹنگز کرنا شروع کردی ہیں۔ پارٹی کے نئے صوبائی صدر نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں اپنے ہم خیال پارٹی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پارٹی امور اور 8 فروری کے جلسے کے سلسلے میں تیاریوں پر بات کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حالات سے باخبر ان کے کچھ قریبی ساتھی بتاتے ہیں کہ ان ملاقاتوں میں 8 فروری جلسے کو کامیاب بنانے اور ورکرز کا اعتماد بحال کرنے لیے اقدامات پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت کے دوران وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سویلینز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو 21ویں ترمیم نہ کرنا پڑتی، فوجی عدالتوں میں فیصلے تک ضمانت کا کوئی تصور نہیں۔ نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ سویلینز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہوسکتا، فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کیخلاف ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ کیا دھماکا کرنے والے اور عام سویلینز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پی ٹی آئی عاطف خان اور عون چودھری کی ملاقات، پی ٹی آئی کےسینئر رہنمانےملاقات کی تصویرپارٹی کےواٹس ایپ گروپ میں شیئرکی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عاطف خان کی عون چودھری سےملاقات پروزیراعلیٰ سمیت پارٹی رہنماوں نے شدید تنقید کی ہے۔اس حوالے عاطف خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خفیہ نہیں دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی، اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کیلئے گیا تھا، عون چودھری سے آمنا سامنا ہوا تو کسی نے تصویر بنا لی۔ دوسری جانب عاطف خان کی بات سے گروپ میں شامل دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا، جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا...
    بلوچستان بھر میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔ 7 روزہ مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوآرڈینٹر ایمرجینسی آپریشن سینٹر انعام الحق کے مطابق پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گزشتہ سال 2024 کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 73 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ پولیو کے سب سے زیادہ 27 کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے تھے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور شکار، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ انعام الحق کہتے ہیں کہ ملک کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے، وائرس کی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)وزیراعلی سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی  وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لے کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان دار کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنا ئیں۔وزیر اعلی سندھ کی کراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی ہے۔شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔وزیر اعلی سندھ نے شہر میں ضلعی اور ٹریفک  پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے کی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی جو کہ رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے جبکہ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فی صد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فی صد ریفنڈ دیا جائے گا جبکہ اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس...
    ایک دور تھا جب پاکستان فلم انڈسٹری کا طوطی بولتا تھا پہلے اردو فلموں کا دور آیا جب محمدعلی، وحیدمراد ،درپن ،سنتوش کمار، رنگیلا ، لہری، ندیم ، شاہد ، یوسف خان جبکہ اداکاراؤں میں صبیحہ خانم، شمیم آرائ، فردوس، یاسمین، بابرہ شریف، نیلی، مسرت نذیر اور بہت سے نام جو طویل عرصہ تک چھائے رہے اس کے بعد پنجابی فلموں کا دور آیا تو ہمارے سامنے سلطان راہی، مصطفی قریشی اردو فلموں کے وحید مراد، ندیم ، شان، ننھا، اعجاز درانی جیسے بڑے نام جبکہ اداکاراؤں میں انجمن ، گوری، آسیہ، نیناں، نادرہ، صائمہ، فردوس، رانی یہاں بھی بڑے نام پردہ سکرین پر بڑے عرصہ تک حکمرانی کرتے نظر آئے اردو اور پنجابی فلموں کے دونوں ادوار میں پاکستانی...
    ٹفنی نامی ایک امریکی لڑکی امریکہ کے اندر ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے ایک جہاز میں سفر کر رہی تھی۔ طیارہ فضا میں بلندی پر پہنچنے اور فضائی سفر ہموار ہونے کے چند منٹ بعد ہی وہ اپنی نشست سے یہ کہہ کر چیختی چلاتی اٹھی کہ یہاں بعض شیطانی طاقتیں موجود ہیں۔ وہ انسان کے روپ میں ہیں مگر انسان نہیں ہیں۔ لڑکی بہت گھبرائی ہوئی تھی۔ فضائی عملے نے اسے سمجھا بجھا کر اپنی نشست پر بیٹھنے کیلئے پورا زور لگا دیا لیکن وہ نہ مانی۔ اسی جہاز میں موجود ایک مسافر نے اس کی ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کر دی۔ ٹفنی نے کہا کہ بہت جلد ہم سب مارے جائیں گے۔ کوئی بھی...
    9 ممالک نے اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے ‘ہگ گروپ’ تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ کا مقصد اسرائیل کو اسلحہ کی منتقلی کو روکنا ہے اگر انسانی حقوق کے قوانین یا نسل کشی کے کنونشن کی خلاف ورزی کا خطرہ ہو۔ جنوبی افریقہ، ملائیشیا، نمیبیا، کولمبیا، بولیویا، چلی، سینیگال، ہونڈراس اور بیلیز کے نمائندے دی ہیگ میں جمع ہوئے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کا اعلان کیا۔ اجلاس پروگریسو انٹرنیشنل کی میزبانی میں ہوا، جس کے نتیجے میں ‘ہگ گروپ’ کی تشکیل ہوئی، جس نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات کے خلاف قانونی، اقتصادی اور سفارتی اقدامات...
    مردان کے عوام گزشتہ 14 برس سے صحت کے انقلابی منصوبوں سے محروم ہیں۔ مردان میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کئی اہم منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ 2 منصوبے اے ڈی پی اسکیم سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تیسری اور موجودہ صوبائی حکومت اِن منصوبوں کے لیے مختص زمینیں فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو مردان کے عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔ تفصیل رپورٹ میں ملاحظہ کریں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ٔ ٭8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اسے واپس لینا ہے،کارکن تیاری کریں،جنید اکبر ٭بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار کریں، اس باران کو مایوس نہیں کریں گے، پارٹی اجلاس سے خطاب (جرأت نیوز)8فروری کو صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی ۔اجلاس میں ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے صوابی جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری...
      ٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ ٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ (جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا  ہے، انسداد پولیو مہم کے ذریعے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ پاکستان کے کروڑوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر آٹزم سکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں کی جائے گی۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکار مخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے خصوصی نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی...
    پشاور(نوائے وقت رپورٹ)پی ٹی آئی کے خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر کی زیر صدارت 8 فروری کے جلسے سے متعلق اجلاس میں پشاور ریجن کے کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار غائب رہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ کو دعوت بھی نہیں دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء مینا خان، قاسم خان، مشیر صحت احتشام خان، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شیر علی ارباب، شاندانہ گلزار اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوابی کا جلسہ ہر صورت کامیاب بنانے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے اجلاس میں گفتگو کی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی...
    صوابی (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو محکوم بنادیا گیا ہے۔ صوابی میں اجتماع سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں گے، ظالموں کے شکنجے سے عدالتوں کو آزاد کروائیں گے۔ متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 8 فروری کو ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے، اس معاملے میں ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ بدلے گا۔ چوری کیے گئے مینڈیٹ کو...
    کم و بیش تین بچوں کے حالیہ ہفتے میں اغوا کے واقعات نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ المناک واقعات نہ صرف خاندانوں کے لیے تکلیف کا باعث ہیں، بلکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ ایسے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ’’اینٹی کڈنیپنگ کمیٹی‘‘ کا قیام ایک حوصلہ افزا قدم ہے، تاہم اس کی کامیابی کا انحصار ٹھوس اقدامات اور فوری نتائج پر ہوگا ورنہ اس طرح کی کمیٹیاں درجنوں بنتی رہتی ہیں۔ کہا یہ گیا ہے کہ اس پانچ رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کو سونپی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ،...