2025-01-19@21:53:49 GMT
تلاش کی گنتی: 6378
«بارش اور برفباری»:
(نئی خبر)
بیجنگ :18 جنوری کو جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا پانچواں دن تھا، “چھون یو ن ” 2025 اسپیشل آفس کے مطابق، پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔ ان میں سے قومی ریلوے پر 13.55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔ دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ تیس ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔
بیجنگ :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق پہلی آؤٹ آف کیبن سرگرمی کی کامیاب تکمیل کے بعد شینزو-19 کے خلاباز عملے نے خلائی اسٹیشن میں آلات کی جانچ اور دیکھ بھال، سسٹم میں پریشر ایمرجنسی ڈرل اور دوسری آؤٹ آف کیبن سرگرمی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور خلائی میٹریل سائنس، خلائی بائیو سائنس اور ایرو اسپیس میڈیسن کے شعبوں میں آزمائشی منصوبے شروع کیے ہیں۔ اس وقت شینزو-19 کے عملے کی جسمانی صحت بہترین ہے اور خلائی اسٹیشن مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے۔دوسری آؤٹ آف کیبن سرگرمی مستقبل قریب میں مناسب وقت پر انجام دی جائے گی ۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تیزی سے کئی بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟ ٹرمپ ’میم کوائن‘کی ریلیز اس وقت ہوئی ہے جب وہ پیر کو امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کو ٹرمپ آرگنائزیشن سے ملحقہ سی آئی سی ڈیجیٹل ایل ایل سی کے زیراہتمام لانچ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ کمپنی قبل ازیں ٹرمپ کے برانڈ والے جوتے اور پرفیوم لانچ کرچکا ہے ’میم کوائن‘ ایک وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ یا تحریک کے لیے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں،...
بیجنگ : چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر نے بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ بحری اور فضائی جنگی گشت کا اہتمام کیا ، جس کا مقصد بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے۔ چینی افواج بحیرہ جنوبی چین کے امن میں خلل ڈالنے والی کسی بھی فوجی سرگرمی پر قابو پانے کے لئے ہر دم پر عزم ہیں۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جانوروں کو کم عمری میں ہی غیر قانوی طور پر ذبح کئے جانے کی وجہ سے جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اینیمل ہسبنڈری کمشنز نے جانوروں کے غیرقانونی ذبح کانوٹس لیا اور اور اس حوالے سے پنجاب اورسندھ کے چیف سیکرٹریزکوخط بھی لکھ دیا ہے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں ہدایت کی کہ 3 سال سے کم عمربیل اوربھینسوں کاذبح روکاجائے اور بھینسوں اوربیل کوقابل استعمال عمر10 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سے کم عمربکری اوربھیڑوں کاذبح بھی روکاجائے اور بکریوں اوربھیڑوں کوقابل استعمال عمر4 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔ Land Cruiser 250 پاکستان...
بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے پہلے بھی بے بنیاد، جھوٹے ایف آئی آرز میں غیر قانونی و غیر آئینی سزائیں دی گئی۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ و فارم 47 کی حکومت کے ہر منفی حربے، ہتھکنڈے اور پروپیگنڈے کو عوام نے زمین بوس کردیا ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے، پولیس کی جانب سے ہمارے دفتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری جہانگیر رند و دیگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس سے پہلے...
اپنے ایک بیان میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ اگر یہ مسئلہ یہیں ختم ہو جاتا ہے اور ہم جنگ میں واپس نہیں آتے تو یہ حماس کی بہت بڑی اسٹریٹجک کامیابی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر خزانہ اور "مذہبی صیہونزم" پارٹی کے سربراہ "بزالل اسموٹریچ" نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی شدید مخالفت کر دی۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لئے جنگ بندی کا معاہدہ کرنا ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ اس معاہدے کا مطلب "حماس" کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ بزالل اسموٹریچ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اگر یہ مسئلہ یہیں ختم ہو جاتا ہے اور ہم جنگ میں واپس نہیں آتے تو یہ حماس کی...
شرکاء نے فلسطینی تنظیموں کے تمام مزاحمتی گروہوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غزہ کے عوام کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم الشان مزاحمت اور مقاومت کے نتیجے میں غزہ جنگ بندی کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی دعوت پر مختلف فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کا جائزہ لیا گیا۔ فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے فلسطینی عوام بالخصوص ایران، لبنان، یمن اور عراق کی حمایت کرنے والے محاذوں کو سراہتے ہوئے، فلسطینی قومی اتحاد کے تحفظ اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد...
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 3 دن میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ مہمان ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں فتوحات کا سلسلہ بھی آگے بڑھا ہے، تاہم بعض سابق قومی کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کے باوجود تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں گیند بہت زیادہ اسپن ہورہی تھی، پاکستان کی اننگز دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ بیٹرز نے 75 فیصد سویپ شاٹس کھیلے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو...
دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے پی ٹی آئی رہنما خود کرپٹ ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر ملک میں افراتفری اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پر تنقید کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی منافقت کر رہی ہے کیونکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود کرپٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط کاریوں سے متعلق مزید انکشافات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے عوام کی خدمت پر اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی...
کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے 23 گرڈ اسٹیشنز پر 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل آیا جس پر فوری بحالی کا کام شروع کیا گیا تاہم اب شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 11 بجے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ آئی جس پر شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز پر بجلی...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن لوئر کرم میں فورسز نے کرفیو نافذ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن شروع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، آپریشن کے بعد بگن و ملحقہ علاقوں کے متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ قبل ازیں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترجمان حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔ ترجمان صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا...
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ اینڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان شان مسعود نے اسپنرز کی تعریف کی ہے۔ شان مسعود نے کہا ہے کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں تاہم ہمیں ’بیسٹ‘ بننے کے لیے خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے ملتان ٹسٹ میچ کے پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا اہم کام ہے اور ایسے موقع پر اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی کوششوں سے غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین گزشتہ پندرہ ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے جاری جنگ میں جس فائر بندی پر عمل درآمد آج اتوار 19 دسمبر کی صبح عالمی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے اور مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا، وہ سیزفائر ڈیل بروقت نافذ نہ ہو سکی۔ اسرائیلی حکومت کا اصرار تھا کہ پہلے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس اپنے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست مہیا کرے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کا کہنا تھا کہ جب تک حماس یہ فہرست مہیا نہیں کرتی، تب تک...
ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کی صیہونیوں کے استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی،صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،امید ہے کامیابیوں کا یہ...
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال جولائی کے اواخر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تہران کے سرکاری دورے میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اعلی فوجی اور سول حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے آرمی چیف کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل باقری کے مذکورہ دورے کے اہم مقاصد میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی سیاسی اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال کا جائزہ، دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون کا فروغ شامل ہے۔ ایران کے اعلیٰ...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا، امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔ عظمیٰ بخاری خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کیک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟، جو شخص سر سے پاؤں تک...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سمجھتا ہوں ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہوگا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ ...
رانا سلیم: چیچہ وطنی میں مسافر بس اور ٹرالی میں خوفناک تصادم ،حادثے میں 3افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی ہوگئے ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا. تفصیلات کےمطابق چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر نجی کمپنی کی اے سی بس اور ٹرالی میں تصادم ہوا، حادثہ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے.ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا .اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ڈرائیور حادثہ کے بعد جائے وقوعہ سے...
تجزیہ کار کے مطابق یہ ثابت ہو چکا ہے کہ صرف فوجی دباؤ کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کا نیتن یاہو کا دعویٰ بے بنیاد تھا۔ وائٹ ہاؤس کی نئی انتظامیہ کے سامنے اپنی گھبراہٹ کو ظاہر کرتے ہوئے، بنجمن نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے سخت گیر حکمرانوں نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کے سرطانی ٹیومر کا اپنا آزاد سیاسی، قومی، ادارہ جاتی یا حتیٰ سماجی شناخت سمیت کوئی مستقل وجود نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے خلاف جنگ کے حوالے سے صیہونی حکومت کے اعلان کردہ اہداف اور نتن یاہو کی جانب سے ٹرمپ کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے، عبرانی اخبار ھارتز نے لکھا ہے کہ اگر حماس...
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بالآخر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز غزہ :کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بالآخر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونا تھا جو تقریباً چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویو ں کے ناموں کے اعلان کے بعد غزہ سیز فائر معاہدے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو گیا۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی شروع ہوگئی ہے۔غزہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہزاروں فلسطینی پولیس افسران مختلف علاقوں میں تعینات کردیے گئے ہیں،...
ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور فرانس کے شہر پیرس میں Gaîté Lyrique تھیٹر پر بے گھر تارکین وطن نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ یہ قبضہ اس وقت شروع ہوا جب تھیٹر نے "فرانس میں پناہ گزینوں کی بحالی خوش آمدید" کے عنوان سے ایک مفت کانفرنس کی میزبانی کی۔ اسی دوران تقریب میں شرکت کرنے والے 250 بے گھر افریقی تارکین وطن نے کانفرنس کے ختم ہوتے ہی وہیں ڈیرے ڈال دیے اور ان کے ساتھ مزید 50 تارکین وطن بھی شامل ہو گئے جن کے پاس سردیوں میں سر چھپانے کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں تھی۔ Gaîté Lyrique پر اس قبضے نے انتظامیہ کو کم از کم 24 جنوری تک تمام پرفارمنسز منسوخ کرنے پر...
پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں متھیرا اور وینا ملک کی جانب سے ٹی وی شو میں ذو معنی جملوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ناراض صارفین نے پیمرا سے مذکورہ پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھی۔ وینا نے اس پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔ تاہم اسی پروگرام کے ایک حصے میں میزبان اور مہمان کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو نے سوشل...
ویسٹ انڈیز کو ملتان میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے اسٹار آف اسپنر ساجد خان کی ایک خواہش بھی پوری کردی ہے۔ ساجد خان نے اس خواہش کا اظہار ہفتے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں دوران گفتگو ایک صحافی نے ساجد خان سے سوال کیا تھا کہ جب آپ بیٹنگ کررہے تھے تو ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے بھی آپ کا اسٹائل اپنایا، آپ کی ان سے کیا گفتگو...
جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتیں دینی مدارس کے خلاف سرگرم ہیں جب کہ کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ مردان میں جامعتہ الاسلامییہ بابوزٸی میں تکمیل درس نظامی کے سلسلے میں پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں دینی مدارس کے ہزاروں طلباء اور اس کے والدین نے شرکت کی۔ قاٸد جمیعیت مولانا فضل الر حمن مہمان خصو صی تھے، پارٹی رہنما عطا الحق درویش، ضلعی امیر مولانا امانت شاہ حقانی، مہتمیم جامعہ بنوری کراچی ڈاکٹر سید احمد بنوری، مفتی حماد یوسفزٸی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الر حمن نے...
بھارتی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے درمیان 12 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 126 بھارتیوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن میں سے 96 بھارتی واپس وطن لوٹ چکے ہیں تاہم اب تک 12 بھارتی فوجی روس کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے لڑنے والے 16 دیگر بھارتی تاحال لاپتا ہیں۔ روسی حکومت کو بھی ان کا علم نہیں۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ 2 بھارتی شہری اب بھی روسی فوج کا حصہ ہیں اور یوکرین کے خلاف جنگ میں...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں پاکستان کی شاندار بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) پاکستانی سیاحت پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں سیاحت شہریوں کو ایک خاص لطف فراہم کرتی ہے۔ شدید سردی میں گھری وادیوں میں برفباری کے لائیو مناظر کو دیکھنا، سیاحوں کے لیے ہمیشہ سے مسحور کن رہا ہے۔ ایک سیاح ڈاکٹر ماجد علی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پاکستان میں بہت سے ایسے تفریحی مقامات ہیں جو سردیوں میں سیاحت کے لیے مشہور ہیں۔''ان میں سوات (مالم جبہ)، مری اور گلیات (نتھیا گلی، ایوبیہ اور بھوربن وغیرہ ) سردیوں میں برفباری کے لیے مشہور ہیں۔ اسی طرح شمالی علاقہ جات میں ہنزہ، سکردو، اور چترال کے علاقے بھی سردیوں کی سیاحت کا اہم...
اسلام ٹائمز: آج پاڑہ چنار کی صورت حال بھی 2006ء کے جنوبی لبنان اور حزب اللہ کی صورت حال سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ آج اس خطے کے باسی بھی چاروں طرف سے اپنے دشمنوں میں گھرے ہوئے ہیں اور ان سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے ان ہاتھوں کو کاٹ دیں جن سے وہ اپنا دفاع کرتے ہیں۔ پاڑہ چنار کے مظلومین سے یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے تمام دفاعی ادارے محض تماشائی ادارے بنے ہوئے ہیں اور ہمارے وہ سیاسی قائدین جنہیں ہم نے اپنا (؟) سمجھا ہوا ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر پاڑہ چنار کا خطہء ارضی آج کل جدوجہد اور مقاومت...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں زیرتعمیر سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 455 پر کام جاری ہے اور 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 72 منصوبے منظور ہوئے ہیں، جن پر 24 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل...
بنگلادیش (نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بینک فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک کے ریلیشن شپ آفیسر، شہیب الرحمان نے بینک کی جانب سے کیس دائر کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق کرکٹر اور انکے 3 ساتھیوں نے (تقریبا 41.4 ملین ٹکہ) دو الگ الگ چیکس کے ذریعے منتقل کرنے تھے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔اس کیس میں شکیب کی کمپنی، الحسن ایگرو فارم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہگیر حسین، اور ڈائریکٹرز عماد الحق اور ملائکار بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔ کیس کے بیان کے مطابق، زیر بحث چیک قرضوں کے کچھ حصے کی ادائیگی کے لیے جاری کیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیئے جانے والے مشروبات میں ایک چائے بھی ہے۔ پاکستان سمیت بہت سی ثقافتوں میں چائے دن کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ گزرتے وقتوں کے ساتھ چائے بنانے کے طریقوں میں بھی تبدیلیاں آئیں اور بتدریج ٹی بیگز کا استعمال بڑھتا گیا۔ سن 2022 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریبا 5 ارب ٹی بیگز استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسی برس کیے گئے ایک اور سروے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ روزانہ چائے پینے والے 51 فیصد افراد صرف ٹی بیگز کا استعمال کرتے ہیں جبکہ 20 فیصد زیادہ تر ٹی بیگز کے استعمال کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور خاص طور پر ساجد خان کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور قومی...
سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔ زندگی کا نظام اور منصوبہ...
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مؤثر پارٹنر کوآرڈینیشن کی اہمیت پر زور دیا ہے، تاکہ پاکستان میں توانائی کے شعبے اور ملکی محصولات کو متحرک کرنے سمیت اہم اصلاحات کے نفاذ میں مدد جاری رکھی جا سکے اور عطیہ دہندگان کی صف بندی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 14 جنوری کو اسلام آباد کے لیے کنٹری پارٹنرشپ کی منظوری دینے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی سمری کے مطابق انہوں نے 2026 سے 2035 تک پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کی بھرپور حمایت کی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ بینک...
مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025ء کے لیے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور...
پشاور پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون صحافی کے قریبی رشتہ دار ہیں، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2 بہنوں سمیت شدید زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی خاتون اسسٹنٹ میڈیا منیجر ناہید جہانگیر بھی زخمی ہوگئیں۔ پشاور پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون صحافی کے قریبی رشتہ دار ہیں، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
ملتان : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 109 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تیسرے دن پاکستانی بیٹرز نے مشکلات کا سامنا کیا اور وکٹیں جلدی گنوا دیں۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود 52 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ نے 29، کامران غلام نے 27 اور سلمان آغا نے 14 رنز بنائے۔ تاہم، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان جیسے کھلاڑی دوہری ہندسوں تک...
ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے مخالف ہیں لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ اس ملک کی بنیاد ہم آہنگی، امن اور اتحاد پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کو سیکولرازم، جمہوریت اور سماجی انصاف کی بنیاد پر قائم پائیدار جامع ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت ہماری اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) پُرتگال وہ پہلا یورپی مُلک تھا، جس نے گِنی بساؤ، موزمبیق اور افریقہ کے دوسرے ملکوں پر قبضہ کر کے انہیں اپنی کالونی بنایا۔ پھرافریقہ سے کچھ افراد کو غلام بنا کر پرتگال لایا گیا۔ ان غلاموں کی محنت و مشقت کو دیکھ کر لاطینی امریکہ میں ہسپانیوں نے افریقی غلاموں کو لا کر ان سے سونے چاندی کی کانوں میں کام کروایا۔ اس وقت امریکہ میں جہاں برطانوی شہریوں نے مقامی لوگوں سے زمینیں چھین کر اپنے بڑے بڑے پلانٹیشن بنائے ہوئے تھے اور انہیں کام کے لیے مزدُوروں کی ضرورت تھی۔ تو وہاں بھی افریقہ سے لوگوں کو لا کر کام کروایا گیا۔ کیریبیئن جزائر میں بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور ترک وطن (بی اے ایم ایف) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں 2022 کے مقابلے میں 2024 میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بی اے ایم ایف کے مطابق، 2024 میں مجموعی طور پر 229,751 افراد نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں دائر کیں۔ پناہ کے یہ متلاشی بڑی تعداد میں شام، افغانستان اور ترکی جیسے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ جرمنی میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں تقریباﹰ ایک لاکھ کم لوگوں نے ایسی درخواستیں دائر کیں۔ جرمنی میں یورپی یونین کے دیگر ممالک کے...
(گزشتہ سے پیوستہ) پہلے تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بنگلہ دیش میں اسلامی رہنما اب موجود نہیں ہیں۔ عوامی لیگ کی سابق حکومت نے ایسی تمام سیاسی جماعتوں کو ختم کر دیا تھا جو اسے طویل مدت میں نقصان پہنچا سکتی تھی۔ اس میں جماعتِ اسلامی سرِ فہرست تھی جس کے کئی رہنمائوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، جماعت اسلامی کے ہزاروں ارکان کو جیل کی ایسی کال کوٹھڑیوں میں قید کر دیا گیا جہاں روشنی تک نہیں جاتی اور ملک میں اس جماعت پر اب پابندی عائد ہوچکی ہے اور اس کی زیادہ تر قیادت اب ملک سے باہر ہے۔ اب ان جماعتوں کا ملک واپس آنے کا جواز اس لیے نہیں بنتا کیونکہ بنگلہ دیش میں...
میزبان کا پہلا سوال صحابہ کرامؓ کے قرآن کریم کے ساتھ تعلق کے بارے میں تھا جس پر گفتگو کا آغاز حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس ارشاد گرامی سے کیا کہ ’’جو آدمی کسی کو مقتدا بنانا چاہتا ہے تو ایسے آدمی کو بنائے جو وفات پا چکا ہے کیونکہ زندہ آدمی کسی وقت بھی فتنے کا شکار ہو سکتا ہے‘‘۔ پھر حضرت ابن مسعودؓ نے اس کے ساتھ یہ فرمایا کہ ’’اقتدا کے قابل صحابہؓ کی جماعت ہے جو دل کے انتہائی نیک اور علم میں گہرے تھے‘‘۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نہ صرف قرآن و سنت بلکہ اس دور کے حالات کے بھی اولین راوی ہیں۔ قرآن کریم نے دنیا...
احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے قانونی پہلوئوں کے بجائے مذہبی جذبات کو چھو کر مظلومیت کا بیانیہ بنانے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ یہ بات پہلے بھی زیر تبصرہ رہی کہ سابق وزیر اعظم کی دفاعی ٹیم قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کر سکی۔ استغاثہ کے گواہوں پر طویل اور جامع جرح کے باوجود مضبوط شواہد کی وجہ سے استغاثہ کا موقف تسلیم کیا گیا۔ سادہ لفظوں میں دفاعی ٹیم استغاثہ کے موقف کو غلط ثابت نہ کر سکی۔ یہ پہلو تحریک انصاف کے لئے حوصلہ شکن ہے کہ عمران خان بدعنوانی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں۔ انہیں اختیارات کے غلط استعمال سے مالی منفعت حاصل کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال...
جنگوں کی تاریخ میں لاشوں کی تعداد اور تباہی کی مقدار کو کبھی فتح و شکست کا پیمانہ نہیں سمجھا گیا ، بلکہ حصول مقصد فتح وشکست کی بنیاد قرار پاتا ہے۔ آزادی کی جنگوں میں اس اصول میں ایک اور چیز داخل ہوجاتی ہے اور وہ ہے ، حریت پسندوں کا ثبات ، اگر وہ تن ،من، دھن سب کچھ دائو پر لگا کر بھی اپنے نعرہ مستانہ پر قائم ہیں ، تو فاتح وہی ہیں ،جو کھو دیا وہ ان کی قابل فخر قربانی ہے ، جو تحریک آزادی کا ایسا سرمایہ قرار پاتی ہیں ،جو تحریکوں کو کمزور لمحات میں حوصلہ عطا کرتا ہے اور بے سروسامانی کے عالم میں مایوسیوں کو قریب نہیں آنے دیتا۔ ان قربانیوں...
کہا جاتا ہے کہ وقت کے ساتھ چور اور جھوٹے کی حقیقت بے نقاب ہو جاتی ہے۔ سو دِن چور کے ایک دِن سادھ کا ‘کا محاورہ صرف ایک کہاوت نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے جس کا مشاہدہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو190 ملین پائونڈز کے کرپشن کیس کی سزا کے بعد ہوا۔ جو ملک کے عوام کے لیے ایک سنجیدہ پیغام ہے کہ بدعنوانی کا کوئی بھی چہرہ چاہے کتنا بھی طاقتور ہو آخرکار قانون کی گرفت میں آتا ہے۔ اس کیس کی ابتدا 190ملین پائونڈز کی رقم کے حوالے سے ہوئی ۔ یہ رقم پاکستان کے حکومتی خزانے میں منتقل ہونے کی بجائے، کسی اور کے اکائونٹ میں...
پی ٹی آئی اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات اس وقت پاکستان کی سیاست کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ پاکستان کے عوام تہہ دل سے ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام دیکھناچاہتے ہیں جو پاکستان کی فوج اور سیاستدانوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کے ذریعے پیدا ہوسکتاہے۔ اس پس منظر میں افواج پاکستان خود بھی پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کے لئے کوششیں کررہی ہے۔کیونکہ پاکستان کا استحکام اور عوام کی معاشی خوشحالی کا دارمدار فوج اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات سے وابستہ وپیوستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب سیاستدانوں اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت شروع ہوتی ہے تو یہ باشعورا فراد کے ذہین میں یہ خیال...
پاکستانی سیاست بنیادی طور پر تنازعات کے ایسے دیو قامت پلرز پہ کھڑی ہے کہ جو ہمیشہ زلزلے کی زد میں رہتے ہیں اور سونے پہ سہاگہ یہ ہے کہ ان تنازعات کو ہی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے ان تنازعات کو ختم کرنے کے بجائے ان کو مختلف بیانات، نعروں اور فیصلوں سے نا صرف ہوا دی جاتی ہے بلکہ سلگتے انگاروں پہ پنکھا جھلا جاتا ہے کہ آگ بھڑکے نہیں تو پاکستان کی سیاست میں مزا نہیں آتا۔ کچھ ایسا ہی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ مذاکرات کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کی سیاست میں 16 جنوری 2025 ایک اہم دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جب حکومت اور...
کراچی: امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا طبی معائنہ کرنے والے پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہیں۔ پاکستان کے ذہنی امراض کے ماہر میری ٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے پاکستان پہنچنے پر ایکسپریس ٹربیون سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آئندہ چند روز میں رہائی کا امکان ہے لیکن امریکا میں 16 سال سے قید پاکستانی ڈاکٹر کو صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر جوبائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باقی سزا معاف کرکے انھیں 20 جنوری تک رہا...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری کا اننگز کھیل شروع کیا تاہم پوری ٹیم...
ویب ڈیسک:پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے مراکش میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے، رباط میں پاکستانی سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے متاثرہ افراد کیلئے ضروری اشیاء، کھانا، پانی، ادویات اور کپڑوں کا بندوبست کیا، مقامی حکام ہماری سفارتی درخواست کے تحت پناہ گاہیں اور طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے، مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پُل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے۔10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکموزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی آئے گی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے مالی سال کے آخر...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر آج سے عملدرآمد کا آغاز کیا جارہا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق، آج دن ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم حماس کی جانب سے ان اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری نہ ہونے پر جنگ بندی میں تاخیر ہوئی جنہیں معاہدے کے تحت آج رہا کیا جانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری ہوئی تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، سخت گیر وزیر بین گویر کی دھمکی اس حوالے سے آج صبح اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔ آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بتایا کہ ایک ”دوست ملک“ سے عبوری افغان حکومت سے بات کرنے کی درخواست کی ہے۔سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف کے خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے تقریباً 4 گھنٹے طویل اجلاس میں کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، آرمی چیف کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت...
جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے قبل اسرائیلی کابینہ کے 3 وزرا مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز تل ابیب: غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد 15 مہینوں کی خون ریز جنگ کا بالآخر خاتمہ ہونے کے قریب ہے اور حماس نے رہا کیے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے اور دوسری جانب اسرائیل کے قومی سکیورٹی کے وزیر بین گویر نے جنگ بندی کے خلاف احتجاج کے طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر عملدرآمد سے یہ کہہ کر انکار کریا تھا کہ حماس پہلے رہا کیے جانے والے اسرائیلی شہریوں کے نام جاری کریں، اس کے...
پشاور: گیس پریشر میں کمی کے باعث پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی پشاور نے سی این جی اسٹیشنز مزید 11 روز تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کیلٸے سوٸی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے۔ وزیر خزانہ نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا، پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس بانڈ اجرا کے ذریعے پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی...
کراچی: آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ صفدر رفیق کے نام سے ہوئی جو برنس روڈ پر واقع الرحمٰن بریانی سینٹرپرملازم تھا اور مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئی۔ مقتول کو سینے اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جوجان لیوا ثابت ہوئیں جائے وقوع سے پولیس کو نائم ایم ایم پستول کے2 خول ملے ہیں جہنیں پولیس...
شہرت یافتہ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے اپنے لکھے اور گائے ہوئے گانے ’’اسنیک‘‘ کے ساتھ گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ نورا فتحی نے امریکی مین اسٹریم میوزک انڈسٹری میں مشہور سنگر جیسن ڈیرولو کے ساتھ گلوکاری میں ڈیبیو کیا ہے۔ 16 جنوری کو ریلیز ہونے والا یہ گانا پہلے ہی یوٹیوب پر 21 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔ ’’اسنیک‘‘ گانے کی ڈانس ویڈیو میں نورا فتحی کے خود ناگن بننے اور سانپ کی ڈولتے ہوئے رقص کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ گانے کی ہدایت کاری مراکش کے ہداہت کار عبدالرافیہ ال عبدوئی نے کی ہے جب کہ اس کے کوریو گرافر بھارت سے تعلق رکھنے والے راجیت دیو ہیں۔...
دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ایک جاری بیان کے مطابق، الداخلہ کے قریب کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شامل ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کردی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کو کھانا، پانی، دوائیں اور کپڑے فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، پانڈ اجرا ء کے ذریعے پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی توجہ معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے۔ عمران خان کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی حج سکیم کے تحت پرکشش حج پیکیج لینے والے خبردار ہو جائیں، حج 2025کے تحت نجی سکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 30لاکھ روپے سے زائد کا حج پیکیج لینے والے عازمین کا حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا ہے، 30لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، بھاری نجی حج پیکیج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے۔ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین حج...
نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے والے خبردار ہو جائیں، حج 2025کے تحت نجی سکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔30لاکھ روپے سے زائد کا حج پیکج لینے والے عازمین کا حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا ہے، 30لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لیےسکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے۔ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین حج کی اسکروٹنی کریں گی۔ سکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) مراکش کشتی حادثے میں 21 پاکستانیوں کے زندہ بچنے کی تصدیق ہوگئی، دفتر خارجہ نے نام جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی، جن میں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شامیر، تنویر احمد، محمد عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، عمران اقبال، شعیب زعفر، علی حسن، محمد عاصف اور بلال اقبال کے نام شامل ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں، رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے...
بھارتی کسان فصلوں کیلئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں، بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں پنجاب کے احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی جس میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر مذاکرات ہونگے۔ مودی حکومت کے سینیئر افسر نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ بھارتی کسان فصلوں کے لئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں۔ مجوزہ میٹنگ کے اعلان کے بعد بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال طبی امداد لینے پر بھی راضی ہوگئے ہیں۔ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں...
لانگیئربین : ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں ایک عجیب و غریب قانون نافذ ہے جس کے تحت یہاں مرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قصبے میں نہ صرف مرنے پر پابندی ہے بلکہ بزرگ شہریوں کی رہائش پر بھی کچھ خاص ضوابط ہیں۔ اس انوکھے قانون کے پیچھے یہاں کی شدید سردی اور موسمی حالات ہیں۔ لانگیئربین، جو کہ دنیا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے، میں تقریبا 2 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہاں قبرستان موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی زمین اتنی سرد ہوتی ہے کہ مردہ جسم جلدی سے گلنا سڑنا شروع نہیں ہوتا اور اس سے بیماریاں پھیلنے...
تل ابیب: اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے روک دیا ہے، اور جنگ بندی کے نفاذ کو یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست سے مشروط کر دی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اس وقت تک شروع نہیں ہوگی جب تک حماس ان قیدیوں کے نام جاری نہیں کرتی، جنھیں یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیا جائے گا۔ دوسری طرف حماس نے تاخیر کی ذمہ داری ’تکنیکی‘ وجوہ پر ڈالی، تنظیم نے ایک...
غزہ : غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا وقت شروع ہو چکا ہے، مگر اس پر عمل درآمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک یرغمالیوں کی فہرست نہیں دی، جس کے بغیر جنگ بندی شروع نہیں ہو سکتی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی، جنگ بندی مؤثر نہیں ہو سکے گی۔ دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کے نام دینے میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح سے نکلنا شروع کر دیا ہے اور فوجیں مصر کی سرحد کے قریب فلاڈیلفی راہداری پر موجود...
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاءاللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آمرانہ دور جنرل ضیاء کا تھا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کے دور میں بھٹو کو بھی ہٹا دیا گیا تھا، سپریم کورٹ بھی اس میں استعمال ہوئی، کئی سال بعد سپریم کورٹ نے خود مانا۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے شاہی قلعہ میں سیاسی ریلی نکالنے پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جنرل ضیاء نے سری لنکا کی حکومت سے درخواست کی کہ ان کی بیٹی ہاتھی کا بچہ رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکومت کی دوسرے ملک کی حکومت کو درخواست...
پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025 کے لیے 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ پاکستانی جی ڈی پی پر ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت میں جی ڈی پی شرح مالی سال 2023 میں منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2024 میں 2.5 فیصد اور 2025 میں 3.0 فیصد کی پیروی کر رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔ لاہور میں زرعی ادویات کمپنی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیابی کیلئے سیاسی قیادت قومی ترجیحات پر سنجیدہ ہو اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کی جہدوجہد کا ساتھ دیں، حکومت زراعت اور کنسٹرکشن فیلڈ کو بیک وقت خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کنسٹرکشن ملک کی صنعت روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے، پاسکو کے ادارے کو ختم نہ کیا جائے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔ بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔ اس میں کہا گیا کہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر...
اسرائیلی فوج کو غزہ میں حالیہ خفیہ آپریشن کے دوران اپنے ایک ساتھی کی لاش کی باقیات ملی ہیں جسے 2014 میں حماس نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونے والے اس خفیہ ملٹری آپریشن میں فوج، شن بیٹ ایجنسی اور نیول کمانڈو یونٹس نے حصہ لیا تھا۔ فوجی اہلکار کی لاش کو اسرائیل واپس لایا گیا اور ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں جانچ کی گئی۔ جہاں لاش کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اورون شال کے نام سے ہوئی۔ ارون شال کو 2014 کی ایک جھڑپ میں حماس نے یرغمال بنالیا تھا اور مبینہ طور پر بعد میں قتل کردیا تھا۔ حماس کے ساتھ اسی جھڑپ میں لاپتا ہونے والے ایک اور سپاہی ہیڈر گولڈن کی لاش کی تلاش...
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان حکومت نے 10 ایسوسی ایشنزاور یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ بلوچستان چیریٹی رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے جاری اعلامیے کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن، فشریز ایمپلائز یونین کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ،ٹیکسٹ بک بورڈ ،ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، فیلڈ آفیسر سمیت دیگر ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ ورکر ویلفیئر بورڈ ، لوکل گورنمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ، رجسٹریشن بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں منسوخ کی گئی،بلوچستان ہائی کورٹ نے 8 جنوری 2024 کو آرڈر پاس کئے تھے۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جنرل ضیالحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور میں سپریم کورٹ بھی استعمال ہوئی جسے سپریم کورٹ نے کئی سال بعد خود تسلیم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھٹو پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس: ایک جج کی رائے کو نظرانداز نہیں کرسکتے، چیف جسٹس انہوں نے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں لاہور کے شاہی قلعے میں ٹارچر سیلز بنائے گئے تھے، جہاں مختلف سیاسی نقطہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت صوبے میں 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 455 پر کام شروع ہوگیا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹوکے تحت 72 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 67 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹو کے پراجیکٹ پر...
کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں آج سونے کا ریٹ 286,100 روپے ہے۔پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کے لیے سونے کی قیمت PKR 286,100 تولہ ہے، اور 22 قیراط سونے کی قیمت 19 جنوری 2025 بروز اتوار PKR 262,326 1 تولہ ہے۔ 24K اور 22K سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی معلومات پر مبنی ہیں۔ اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونا فی تولہ سونا فی 10گراس 24قیراط Rs. 286,100 Rs. 245,285 22قیراط Rs. 262,326 Rs. 224,845 21قیراط Rs. 250,402 Rs....
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلیئرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے، جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے...
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹاپ چار ہزار اہل امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کردی، عبوری لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے لگائی گئی ہے ، لسٹ میں سے 3121 امیدواروں کو ہی اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ مل سکے گا ۔ایم بی بی ایس کیلئے کم از کم اوپن میرٹ 94.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات اگلے 24 گھنٹے کے اندر درج کراسکتے ہیں ،اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کیے جائیں گے ۔اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ عنوان: غزہ کے مظلومین کی فتح غاصب صیہونی حکومت سیز فائر پر مجبور فلسطین سمیت عالم اسلام میں خوشی کی لہر مہمان : علامہ ڈاکٹر سید میثم ہمدانی ( تجزیہ نگار و دانشور) میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ:19 جنوری 2025 اہم نکات خلاصہ گفتگوو فلسطینی آزادی راہنماؤں کا لبنان، یمن، عراق کی مزاحمتی قوتوں اور ایران کا شکریہ حماس اسرائیل جنگ بندی میں مدمقابل اسرائیل...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ مریم...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کر دی ہیں جس میں کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے شامل ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل ہیں۔ مزید پڑھیں؛ اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل ترجمان کے مطابق آپریشن کی مزید نگرانی کے لیے پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت...
لاہور: لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ لین مختص کردی گئی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہوگی، مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین بنائی جارہی ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔
کرکٹ اور مقامی ٹیلنٹ کے فروغ میں آئی ایل ٹی 20 کا کردار شاندار ہے، سابق پاکستانی کپتان عرج ممتاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے رواں سال آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں کمنٹیٹر کی حیثیت شامل ہوئی ہیں اگرچہ وہ کھیل یا کمنٹری بوتھ کے لئے اجنبی نہیں ہیں تاہم یہ آئی ایل ٹی 20 کے ساتھ ان کی پہلی شمولیت ہے۔ ایک تجربہ کار کھلاڑی اور اب کرکٹ کی دنیا میں ایک قابل احترام آواز، عروج نے ٹورنامنٹ سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا ہے۔ اعلیٰ سطح کے مقابلے اور متحدہ عرب امارات کے مقامی ٹیلنٹ...
ڈیزرٹ وائپرز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 53 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز ابوظبی (سپورٹس ڈیسک) ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایلکس ہیلز کی نصف سنچری، نیتھن سوٹر کی تین وکٹوں اور لیوک ووڈ کے تین ناقابل یقین کیچز کی بدولت 53 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے ابتدائی 4 میچوں میں 4 فتوحات کے ساتھ وائپرز 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نائٹ رائیڈرز نے جو کلارک کی بدولت مضبوط آغاز کیا لیکن درمیانی اننگز میں ناکامی کے باعث انہیں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وائپرز اپنی سبز کٹ...
دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ایک جاری بیان کے مطابق، الداخلہ کے قریب کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شامل ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: اسحاق ڈار کی حکام کو متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کی ہدایت بیان میں کہا گیا کہ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کردی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کو کھانا،...
لاہور : مشہور گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے جدا ہوئے 12 سال ہو گئے ہیں۔ وہ 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کنیز فاطمہ تھا۔ وہ معروف گلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں اور سرسید گرلز کالج سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ 1972 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی آواز کے جادو سے پہچانی جانے لگیں۔ مہناز بیگم نے غزل، ٹھمری، دادرا، خیال اور دیگر موسیقی کی اصناف میں مہارت حاصل کی تھی۔ پی ٹی وی کے پروگرام ’’نغمہ زار‘‘ میں پرفارم کرنے کے بعد ان کی شہرت فلموں تک پہنچی، جہاں بھی انہوں نے اپنی آواز کا جادو دکھایا۔ انہوں نے اپنے...