2025-04-16@18:59:10 GMT
تلاش کی گنتی: 3201

«اعظم پاکستان میاں»:

(نئی خبر)
    پاکستانی کمپنیوں نے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شاندار شرکت کی جس کے بعد لاطینی امریکا کی منڈی سے بہترین رسپانس ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے لاطینی امریکا کی منڈیوں میں ایکسپورٹ کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شرکت کی۔ پاکستان کمپنیوں کی شمولیت نے لاطینی امریکا کی مارکیٹ سے شاندار رسپانس حاصل کیا۔ اس نمائش میں پاکستان کی کلاسیک ٹیکسٹائل، کے بی ایکسپورٹس، مہے انٹرنیشنل اور ظفر فیبرکس نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی اور ان کمپنیوں کو لاطینی امریکا میں ہوم ٹیکسٹائلز کے شعبے میں نئی تجارتی مواقع ملے۔ نمائش میں کولمبیا، پیرو اور میکسیکو جیسے ممالک نے سب سے زیادہ طلب کا مظاہرہ کیا، جبکہ پاناما، ایکواڈور، چلی اور ڈومینیکن ریپبلک جیسے اسٹریٹجک...
    — جنگ فوٹو میانمار میں پھنسے انسانی اسمگلنگ کا شکار 21 پاکستانی شہری آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ان افراد کو سخت حالات میں جبری مشقت پر مجبور کیا جا رہا تھا۔حکومتِ پاکستان کی بھرپور کاوشوں، تھائی لینڈ اور میانمار کی حکومتوں کے تعاون سے ان متاثرین کی بحفاظت واپسی ممکن ہو سکی، پاکستانی سفارت خانہ بنکاک نے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرین کو رخصت کیا اور ان کو حکومت کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔سفیر نے ان کی بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا ہے پاکستان نے مذہبی رواداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی. پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بے ساکھی میلے کی سیکیورٹی کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں.(جاری ہے) یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سخت حفاظتی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دیگر ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکہ جانے میں کامیاب ہو رہا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 1061 پاکستانی گریجوایٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال 534 اور 2022 میں 314 پاکستانی گریجوایٹس نے ان پروگرامز میں کامیابی حاصل کی تھی ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ امریکہ منتقل ہونے کو ترجیح کیوں دے رہا ہے اور اس منتقلی کا طریقہ کار کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ بہتر...
    ابوبکر ارشد: پاکستان نے مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے سکھ یاتریوں کو ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کر دیئے۔  اس سال جاری کئے جانے والے ویزوں کی تعداد معمول کی تعداد سے دگنا ہے۔ یہ قدم گرو نانک کے مولد مقدس ننکانہ صاحب تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔  علاقائی چیلنجوں کے باوجود، پاکستان نے 6,629 سکھ زائرین کو ویزے جاری کر کے ثابت کیا کہ مذہبی روابط سیاست سے بالاتر ہیں۔ یہ فیصلہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور سراہا گیا،ویزوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر 6,629 کرنے سے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہیں بکھر گئی ہیں ، بھارتی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا آغاز ہوگیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار سے زائد یاتری پاکستان آرہے ہیں، بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچ گئی۔ نجی چینل کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزرا اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان نے یاتریوں کا استقبال کیا، پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بے ساکھی میلے کی سیکیورٹی کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔ یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سخت حفاظتی حصار میں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا، اسکول کالجز کے طلبہ، اساتذہ نے پاکستان پہنچنے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ بانی پی ٹی آئی سب کی سنتے ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمانت منظور کرنے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، میری اسوقت دیگر شہروں میں بھی کیسز کی سماعت ہے، میرے پاس اڑن طشتری بھی ہو تو بیک وقت 3 شہروں میں نہیں پہنچ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل سسٹم اور پولیس سسٹم میں ریفارمز کی ضرورت ہے، پرسوں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو ملنے نہیں...
    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) بورڈ نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں مرد و خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اولمپکس میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں مرد و خواتین کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی اور ہر ٹیم 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس کے کرکٹ وینیوز کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ بات کی جائے کہ اولمپکس میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہو گی یا نہیں تو اس کا جواب ہے کہ پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 12 فُل ممبرز...
    مُلک کیلیے اعزاز؛ ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور:ملک کے لیے اہم عالمی اعزاز، ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) نے سال 2027ء کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ہے، جو کہ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔ ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔’اکنامک...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.5 فیصد اور آئندہ مالی سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ خطے میں سب سے کم شرح نمو ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ اصلاحات کے پروگرام میں کوئی بھی رکاوٹ نقصان دہ ثابت ہوگی، پاکستان میں موجود سیاسی تنائو معاشی اعتماد متزلزل اور اس سے معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہے گی، جو بنگلہ دیش کے بعد دوسری بڑی شرح ہے۔  پاکستان میں شرح مہنگائی میں کمی معتدل طلب، اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نےگھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلالیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو چھریاں چل گئیں۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جب کہ ملزم فیاض قصاب ہے جو  واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ...
    تھائی لینڈ / میانمار: میانمار کے خطرناک اسکیم کمپاؤنڈز (کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ یہ افراد انسانی اسمگلنگ اور جھوٹی نوکریوں کے جھانسے میں آکر پھنس گئے تھے، جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرہ پاکستانیوں کو بینکاک سے وطن روانہ کیا۔ یہ میانمار سے واپس آنے والا دوسرا گروپ ہے، تاہم ابھی بھی لگ بھگ 500 پاکستانی مرد و خواتین ایسے کیمپوں میں قید ہیں۔ بازیاب ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں 1000 سے 1500 ڈالر کی نوکری کا لالچ دے کر برما بلایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے بعد تشدد، بدسلوکی اور محنت مزدوری پر مجبور کر دیا گیا۔ متاثرہ نوجوانوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے ہرا دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے 217 رنز بنائے، سدرہ امین اور عالیہ ریاض نے ففٹی اسکور کیں ۔ جواب میں آئرش ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رن پر گری، پھر سدرہ امین اور منبیہ علی نے اسکور 81 تک پہنچایا ، منبیہ 32 رنز بنا کر گئیں تو عالیہ ریاض آ گئیں ۔ دونوں نے ففٹی بنائی ، سدرہ 51 اور عالیہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 19 رنز بنائے اور پاکستان ٹیم 49...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر عائد کردہ مزید 50 فیصد ٹیرف سے چینی مصنوعات پر مجموعی محصولات اب 104 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، اس بھاری ٹیرف کے بعد اب چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارت میں بڑی کمی ہوگی، کہا یہ جا رہا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے کسی اور ملک خصوصاً پاکستان کا سہارا لے سکتا ہے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا چین پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی...
    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.5 فیصد اور آئندہ مالی سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ خطے میں سب سے کم شرح نمو ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ اصلاحات کے پروگرام میں کوئی بھی رکاوٹ نقصان دہ ثابت ہوگی، پاکستان میں موجود سیاسی تنائو معاشی اعتماد متزلزل اور اس سے معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہے گی، جو بنگلہ دیش کے بعد دوسری بڑی شرح ہے۔ مزید پڑھیں: اے ڈی بی نے مختلف منصوبوں کیلیے 55 کروڑ ڈالر قرض...
    درخواست گزاروں کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار افغان مہاجر ہیں جن کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی اوسی) پاکستانی حکومت نے جاری کیا ہے اور پاکستانی قانون کے مطابق اگر4 سال کوئی پاکستان میں گزارے تو وہ شہریت لینے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے مہاجر کارڈ کی بنیاد پر شہریت دینے کی درخواستیں وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے انہیں نمٹانے کا حکم جاری کردیا جبکہ پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء میں تاخیر کے خلاف درخواست پر نادرا کو درخواست گزاروں کی شکایات سننے کی ہدایت کرتے  ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد کی سربراہی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے  ہارڈ سٹیٹ  کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے بھی ہارڈ اسٹیٹ کی مشروط حمایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ اچھی بات ہے مگر اس کیلئے حکومت آئینی ہو جسے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ "جنگ " کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ 3 سال پہلے جمہوری حکومت کو جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم نے انجینئرڈ عدم اعتماد سے ہٹایا، ایسی حکومت کو لا کر بٹھایا گیا جس کی عوام...
    وکٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اپریل 2025ء)ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے Wyndham City Council کے اشتراک سے ایک رنگین اور پُرجوش عید فیسٹ کا انعقاد کیا۔ یہ فیسٹیول پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوشگوار تہوار بن چکا ہے، جہاں ہر سال لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ اس بار بھی ایونٹ نے سب کے دل جیت لیے، جہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا۔ فیسٹیول میں فن رائیڈز، رنگ برنگے اسٹالز، میجک شو، اور بیلون ٹوسٹنگ جیسی بہترین سرگرمیوں نے بچوں کا دن بنا دیا۔ چھوٹے بچوں کے لیے خاص طور پر عیدی کا انتظام کیا گیا تھا، جس نے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔...
    سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ ”میڈ ان پاکستان“ تحریک چلائی جائے، کاروباری طبقہ کو اعتماد میں لیا جائے،ان ملکوں کی معیشت بچے گی جن کا امپورٹڈ اشیا پر انحصار کم سے کم ہو گا،سب سے بڑھ کر یہ کہ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنایاجائے اور معدنیات کے خزانوں کو جدید طریقہ کے مطابق بروئے کار لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے دنیا ”ٹیرف وار“ کے منفرد قضیہ میں گتھم گتھا ہو رہی ہے۔ پاکستان کا محنتی کسان ملک کو ٹیرف وار سے بچا سکتا ہے۔ یہ جنگ دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ اس جنگ سے...
    میانمار کے اسکیم کمپاؤنڈز سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب ہوئے ہیں، پاکستانی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرین کو بینکاک سے رخصت کیا۔میانمار میں بازیاب پاکستانیوں کا واپس آنے والا یہ دوسرا گروپ ہے، میانمار میں اب بھی تقریباً 500 پاکستانی مرد و خواتین پھنسے ہوئے  ہیں، اسکیم کمپاؤنڈز میں پھنسے پاکستانیوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے۔خیال رہے کہ میانمار میں سیکڑوں پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔میانمار میں جبری قید میں درجنوں پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ بیگار کیمپوں میں پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا جانے لگا اور ان سے زبردستی غیر قانونی مالی جرائم بھی کروائے جا رہے ہيں۔ برما میں 500 سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا ہولناک انکشافیہ...
    تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے اقتصادی جنگ کا آغاز کردیا ہے، تاہم پاکستان نے 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے وفد کو اہم ٹاس سونپے گئے ہیں، تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو پائیں گے یا نہیں؟ یہ بھی پڑھیں نئے ٹیرف سے متعلق مذاکرات: پاکستان نے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، کیوں کہ 7 اپریل کو امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ وفاقی وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سال 24-2023 کے دوران تجارتی حجم 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کے دوران برآمدات کا حجم 698 ملین ڈالر تک پہنچا۔ مئی تا نومبر 2024 کے دوران پاک سعودی تجارتی وفود کے درمیان 34 ایم او یوز پر دستخط ہوئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 10ایم او یوز پر کام جاری ہے۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک مدبر اور سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا، سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، ان کا شمار پارٹی کے دانشور اور بھٹو کے سچے سپاہیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم تاج حیدر کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس پالیسی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے. نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان...
    کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی 23 سالہ نوجوان کا جگر 42 سالہ چچا کو لگا کر جگر کی پیوند کاری کا 190واں کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سویرے شروع ہونے والے اس آپریشن میں جگر کا عطیہ دینے اور لینے والے دونوں خیریت سے ہیں۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے 190واں لیور ٹرانسپلانٹ کامیابی سے سر انجام دینے پر ڈاؤ یونیورسٹی کی لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور بین الاقوامی ماہرین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کا آپریشن ڈاؤ یونیورسٹی آپریشن تھیٹر سے براہ راست سیمینار ہال اور ڈاؤ یونیورسٹی کی آفیشیل اور سماجی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون ریزی کا جواب نئی دہلی سے مقبوضہ کشمیر تک ملے گا، پاکستان کی قربانیوں سے انکار غداری ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے، بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط عزم کا اظہار کیا، پاکستانی عوام کی...
    جنگ فوٹو پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، دنیا کے چند ممالک گھر بیٹھے پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضل بھٹی کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ افضال بھٹی اور سید قمر رضا اوور سیز پاکستانیوں اور حکومتِ پاکستان کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔افضال بھٹی نے 13 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی سہ روزہ اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوور سیز پاکستانیوں کو...
    وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون کی ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے۔ بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی عوام کی کشمیر کے سلسلے میں قربانیوں...
    بلوچستان میں خون ریزی کا جواب دہلی سے مقبوضہ کشمیر تک ملے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خون ریزی کا جواب نئی دہلی سے مقبوضہ کشمر تک ملے گا، پاکستان کی قربانیوں سے انکار غداری ہے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ را دنیا بھر میں کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی میڈیا اس کو دنیا بھر میں دکھا رہا ہے، بلوچستان میں پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلو گے تو قیمت دہلی میں چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ہر...
    دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول اب مزید آسان ہوگیا ہے، شہری اب موبائل فون ایپ کے ذریعے ای پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، فیس آن لائن جمع ہوگی جبکہ پاسپورٹ بن کر گھر آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق موبائل ایپ میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی ہوں گے، جن میں 10 انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت بھی شامل ہوگی، شہری دنیا میں کہیں سے بھی بیٹھ کر پاسپورٹ پراسیس کروا سکتے ہیں، پاسپورٹ بن کر ان کے گھروں میں پہنچ جائے گا، یہ موبائل ایپ آئندہ 2 مہینوں میں عوام کو دستیاب ہوگی، ویب ایپلی کیش پہلے...
    پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین کا تازہ تھیٹر پلے ’منکی بزنس‘ سوشل میڈیا پر طوفان کا باعث بن گیا ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں 5 سے 20 اپریل تک جاری اس ڈرامے میں بھارتی گانوں پر پیش کی جانے والی پرفارمنس نے ناظرین کو اشتعال دلا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں یاسر حسین اور عمر عالم کو خواتین کے لباس میں بھارتی گانوں ’ساقی ساقی‘ اور ’شاوا شاوا‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہی یاسر حسین ہیں جو ٹی وی پر بھارتی ثقافت کی مخالفت کرتے ہیں مگر خود اسے فروغ دے رہے ہیں‘‘۔ اداکارہ...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا ہے جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لئے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا 5 سال کے لئے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔حکام نے...
    رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی...
    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کی مناسبت سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ڈپینگ لؤ نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عالمی یوم صحت منا رہے ہیں۔ اس سال عالمی یوم صحت صحت مند آغاز، صحت مند مستقبل کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کا مستقبل زیادہ صحت مند نہیں ہے، لیکن ہم پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال دس ہزار خواتین ڈیلیوری کے دوران موت کا شکار ہوتیں ہیں۔ ہم پر امید ہیں اور مقابلہ کر...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرک میئر، سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی قیادت میں امریکی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔  وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔   وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیئے۔  دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم...
    ویب ڈیسک:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ نے کی، وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوطرفہ...
    ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا گیا۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور استحکام کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔  2026 میں پاکستان کی شرح نمو 3.0 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔   رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام سے استحکام حاصل ہوا۔ نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی۔ صنعت و خدمات کے شعبے میں ترقی کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد وسعت دے گا اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق...
    پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف چین ، امریکہ، روس، برطانیہ ، آذر بائیجان سمیت متعدد ممالک سے منرلز سکیورٹی میں شراکت داری، جیولوجیکل سروے، معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو سائنس سروسز اور ایف ڈبلیو او سے ایم او یوز پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر ہیں اور ان معدنی ذخائر سے مستفید ہو کر پاکستان آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب...
    افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے اقوامِ متحدہ اورعالمی اداروں سے کردار کا مطالبہ دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں،غلط اقدامات دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں، وزیرِ اعظم ملامحمدحسن پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان...
    جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کیلئے ایم اویو کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کیلئے تکنیکی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور آئرلینڈ کی ہولمزکروفٹ پراسپیکٹنگ...
    نادرا نے عالمی شہرت یافتہ ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت معطل کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سوشل میڈیا پر چائے والا کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر وفاقی حکومت اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کردیے۔مردان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان کو 2016 میں اس وقت شہرت ملی تھی جب ایک فوٹوگرافر نے ان کی چائے ڈالتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔درخواست گزار نے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت عدالت سے رجوع کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(زبیر قصوری) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی مداخلت کے ساتھ، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (CCP) نے ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) میں انضمام کے لیے منظوری دینے کی جانب پیش رفت شروع کر دی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے وکیل راحت کوثر حسن کے سی سی پی کو لکھے گئے خط میں مسابقتی ایکٹ 2010 کی دفعہ 11(11) کا حوالہ دیا گیا ہے اور پی ٹی سی ایل کو ایک نئی تصفیاتی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سی سی پی کی تجویز میں متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنی ای اینڈ (e&)، جو پہلے اتصالات کے نام سے جانی جاتی تھی اور پی ٹی سی ایل میں...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ و امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی ملاقات، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایریک میئر  نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور  متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے...
    فوٹو: فائل صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی...
    سٹی42:  تاج حیدر مرحوم کے دیرینہ رفیق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ساتھی کی وفات پر گرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور پاکستان میں  جمہوریت کی بحالی، فروغ اور پیپلز پارٹی کے لئے مرحوم تاج حیدر کے بے مثال کردار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور بانی رکن تاج حیدر  نے ملک میں جمہوری نظام کے قیام سے لے کر اس کی بحالی، بقا اور استحکام کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔ ان کی جہدوجہد اور قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔  سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں صدر مملکت ...
     سٹی42:    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نفسِ ناطقہ تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا ، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، وہ ایک تخلیقی ذہن کے مالک تھے۔  سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں تاج حیدر کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لئے ایک مشعل راہ ہیں۔ تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے۔ تاج حیدر کے انتقال...
    سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر موسٹ نظریہ ساز لیڈر   کے انتقال کر جانے کی افسوس ناک خبر نے ملک کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں دکھ اور افسوس کی لہر دوڑا دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر موسٹ سیاسی کارکن اور نظریہ ساز سابق سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے ہیں۔ تاج حیدر ورسٹائل سکالر  اور مارکسی دانشور تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں اور انہین پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کام کرنے کا سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ٹیم کا اہم کارکن رہنے کے اعزاز حاصل رہے۔  سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں وہ بی بی...
    پاکستان اور اردن کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے لیے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اردن کا سرکاری دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ 10 اپریل کو اردن میں پاکستان اردن سیاسی مشاورت کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران پاکستان اور اردن کے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دونوں اطراف سے مختلف شعبہ جات میں تعاون کے علاوہ فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششیں، پاک فرانس دوطرفہ مشاورت شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور بہتر سفارت کاری کے باعث فرانس اور پاکستان کی درمیان دوطرفہ مشاورت شروع ہوگئی ہے۔اس سلسلہ میں فرانس وزارت خارجہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈیوڈ برٹولوٹی کے دور پاکستان کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ شفقت علی خان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مفید ملاقات میں ایک دوسرے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلیے ہونے والا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان دوستی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ...
    امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے بری خبر آگئی۔ امریکا نے پاکستان کیساتھ گلوبل انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بند کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کی بندش سے متعلق باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔پاکستان کیساتھ گلوبل انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام 15سال تک جاری رہا۔ گلوبل انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سےپاکستان کےہزاروں طلبہ کو فائدہ پہنچا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پروگرام سےتعلیمی ترقی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا گیا۔گلوبل انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بند ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ کے دوسرے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔
    امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا۔یہ اعلان پاکستان میں امریکی تعلیمی فانڈیشن نے کیا اور کہا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور ان لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔ امریکی تعلیمی فانڈیشن نے مزید کہا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل UGRAD پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات فراہم کیے جن میں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور...
    صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج(فائل فوٹو)۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ ایک سال میں 1061 پاکستانی ڈاکٹروں کو امریکہ میں ریذیڈنسی ملنا پاکستان میں طبی تعلیم کےلیے ایک سنگ میل ہے۔انھوں نے کہا ان ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے امریکا میں ریذیڈنسی کی نشستیں حاصل کیں، ان ڈاکٹروں کی شاندار کارکردگی پی ایم ڈی سی کی طرف سے ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو قائم رکھنے کےلیے متعین کردہ اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہے اور اس کے مستحکم نصاب اور تربیتی پروگراموں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ڈاکٹروں کے درمیان تعلیمی فضیلت کو فروغ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں اپنی حکومت کے آغاز میں ہی غریب افراد کے لیے 50 لاکھ مکانات بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا نام دیا تھا، مذکورہ اسکیم کے لیے ابتدائی سال میں 5 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ نے پہلے ہی سال میں اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی منظوری بھی دیدی تھی۔ تاہم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذکورہ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں اس اسکیم کے تحت ایک بھی گھر نظر نہیں آرہا۔...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) یونیسکو میں پاکستان کی مستقل مندوب سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مستحکم اور زیادہ موثر یونیسکو کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 221 ویں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے شعبوں میں تزویراتی ترجیحات کی انجام دہی کے لیے حقیقت پسندانہ اور پائیدار مالی وسائل کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ادارے کے ڈھانچے اور کام کے طریقہ کار میں تزویراتی ربط پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو...
    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیرملکی مندوبین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ یہ بھی پڑھیں مایوسی کی گنجائش نہیں، پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی، جبکہ وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف پی ٹی آئی کو دھچکا شہباز شریف حکومت علی امین غائب کیوں منرلز انویسٹمنٹ وزیراعظم پاکستان وی نیوز
    سینٹ آف پاکستان:کون سب سے زیادہ غیر حاضر،کس نے لمبی تقریریں کیں؟تفصیلات سب نیوز پر senate of pakistan WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) پلڈاٹ نے 25-2024 میں سینیٹ کی کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ارکان کے نجی بلوں میں نمایاں کمی اور آرڈیننسز میں اضافہ دیکھا گیا، 25-2024 میں سینیٹ نے51 بل پاس کیے جن میں سے 34 حکومتی اور 17 نجی ارکان کے بل شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی آرڈیننسز کی تعداد بڑھ گئی جس میں 16 آرڈیننس سینیٹ میں پیش کیے گئے، سینیٹ نے 65 اجلاس منعقد کیے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔سینیٹ اجلاس کے...
    تقریب کے دوران جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء منعقد کیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب کے دوران معدنی وسائل کی تلاش اور جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان، پاکستان کے مختلف اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ فورم میں وزیرِاعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزرائے...
    آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ “پاکستان ون” وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا...
    صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن نے اسپیکر ایاز صادق کے سردار اختر مینگل سے رابطے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اہمیت کے لحاظ سے نمایاں شخصیات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بلوچستان کے حالیہ مسائل پر بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک بات چیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماء پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اہمیت کے لحاظ سے نمایاں شخصیات ہیں۔ سردار ایاز صادق اور سردار اختر مینگل نہ صرف پاکستان، بلکہ خاص طور پر بلوچستان کی سیاسی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور موجودہ حالات میں ہمیں ایک مشترکہ حکمت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2025ء) ویوو نے پاکستان میں طاقتور کارکردگی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کیمرہ فیچرز کا حامل سمارٹ فون V50 Lite متعارف کروا دیا ہے۔ اس میں موجود6500mAh Ultra-Slim BlueVolt  بیٹری،90W FlashCharge  اور 50MP Sony IMX882 کیمرہ اس سمارٹ فون کو ان صارفین کے لیے بہترین انتخاب بنادیتے ہیں جن کو سٹائل، بیٹری لائف اور بہتریں کیمرہ چاہیے۔ویوو V50 Lite میں موجود 6500mAh Ultra-Slim BlueVolt Battery کے ساتھ اب صارفین سمارٹ فون بار بار چارج کرنے کی فکر سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید یہ بڑی بیٹری 90W FlashCharge کی مدد سے بہت جلد چارج ہوجاتی ہے، جبکہ Reverse Charging سے صارفین دوسرے ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔ مزیدبراں MediaTek Dimensity 6300 (5G)...
    پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی طیارہ جو ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہا پیر کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگیا تھا یہ طیارہ پاکستان ایئر فورس کا "پاکستان ون" طیارہ ہے جو وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے عید کی رات صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مقامی اسپتال میں داخل ہوئے اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے...
    اسلام آباد میں جاری 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں مختلف ممالک سے 14 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ پاکستان منرلز سیکیورٹی پارٹنر شپ کے قیام کے لیے پاکستان ایم ایس پی اور بیرک گولڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کے لیے ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور آئرلینڈ کی ہولمزکروفٹ پراسپیکٹنگ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کے لیے تکنیکی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کا...
    امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اسلام آباد میں معدنیات سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتا ہوں اور اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس نے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایرک میئر نے کہا کہ اہم معدنیات ہمارے سب سے اہم ٹیکنالوجیز کے خام مال ہیں، اور صدر ٹرمپ نے امریکا کے معدنیات کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) یہ معلومات امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں فراہم کی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ''روبیو اور ڈار نے پاکستان پر امریکی جوابی محصولات اور ایک منصفانہ و متوازن تجارتی تعلق کی جانب پیش رفت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘‘ امریکی محکمہ تجارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں پاکستان کے ساتھ امریکی اشیا کا تجارتی خسارہ تین ارب ڈالر رہا، جو سن 2023 کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔ افغانستان میں امریکی اسلحے کے حل پر امریکہ اور پاکستان میں اتفاق امریکہ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم کے سفر کے لئے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لئے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے...
    امریکا کی جانب سے پاکستان پر انتیس فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی معیشت اور تجارت پر منفی اثرات کے خدشات بڑھ گئے ہیں وزارت تجارت کی جانب سے سامنے آنے والی ایک اہم دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نئے ٹیرف کے نتیجے میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک کا ممکنہ نقصان ہو سکتا ہے دستاویز کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو بھی دو ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہے گا گزشتہ مالی سال میں پاک امریکا تجارت کا مجموعی حجم سات ارب تیس کروڑ ڈالر رہا جس میں امریکا نے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں اور ان برآمدات میں مالی سال دو ہزار...
    ---فائل فوٹو  صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتے تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ’پاکستان ون‘ وزیرِاعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدرِ مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے...
     لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے پارٹی ڈسپلن پر جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، اکمل خان باری نے پارٹی کو ڈسپلن پر عمل کی یقین دہانی کروا دی۔ گزشتہ روز اکمل باری کو پارٹی ڈسپلن پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اکمل باری پر لیڈر شپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کا الزام تھا۔ شوکاز کے جواب میں اکمل باری کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے پارٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے، مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ان...
    پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قراردینے کے لیے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں کئی ممالک کی منرلز کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم لیے حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنیات کے شعبے میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے انعقاد کے ذریعے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا 8 تا 9 اپریل تک انعقاد کررہی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے علاقائی سلامتی کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون بڑھانے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس رابطے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور مشترکہ مفادات کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے رابطے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے تجارت سرمایہ کاری اور...
    امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے(اسحق ڈار) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے ( مارکو روبیو) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم...
    جاوید محمود پاکستان کے بننے کے ساتھ ہی پاکستان دشمن طاقتوں نے پاکستان کے محسنوں کو ایک ایک کر کے اپنے راستے سے ہٹانا شروع کر دیا، ان شخصیات میں لیاقت علی خان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام بھی آتا ہے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ نصف صدی میں عالمی سلامتی کے حوالے سے عبدالقدیر خان ایک اہم ترین شخصیت تھے ۔ ان کی ذات دنیا کی خطرناک ترین ٹیکنالوجی کے حوالے سے جاری لڑائی جہاں یہ ٹیکنالوجی رکھنے والے اور اس کے حاصل کرنے والے خواہشمند آمنے سامنے ہیں اس کہانی کا ایک اہم محور تھی۔ سابق سی آئی اے...
    پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔ افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم رہیں۔ اجلاس کے اعلامیے میں...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ان معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔ فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز، دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع اسحاق ڈار نے کہا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب تھری  کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل کا سٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان  پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان، گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان، اور وفاقی سیکرٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔  دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم...
    لاہور: دورہ نیوزی لینڈ میں مایوس کن کارکردگی اور ہزیمت آمیز شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں جو نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ گرین شرٹس کی خامیوں کو دور کرنے کیلیے ساتھ جانے والے کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کا دورہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پاکستان کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی تھی، جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پچاس سے زیادہ بڑے برآمد اور درآمد کنندگان سمیت سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔ مزید پڑھیں: ٹیرف لڑائی، پاکستان...
    افغان شہری کے مطابق عام ویزہ درخواست متعدد بار مسترد ہو جاتی ہے، بروکرز کے ذریعے 1500 ڈالرز میں حاصل کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز ۔ پاکستان ان افغان شہریوں کے لیے دبئی سے کم نہیں جو پوری دنیا کے پاکستانیوں کے لیے ویزے کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں۔ وہ مختلف کاروباری مقاصد کے لیے افغان شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے لاکھوں روپے بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سیکیورٹی مسائل کے باعث 845 خاندانوں سمیت 4 ہزار 132 افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کر چکا ہے۔   حکومت کے قیام کے بعد سے طالبان نے 20 لاکھ سے زائد افغان ویزے لیے ہیں۔ تعلیم، صحت اور کاروبار کے شعبوں میں لوگ...
    فوٹو: جنگ برسلز: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے سیکریٹری جنرل انتھونی بولنگر نے پاکستان کے متنازع ’پیکا ایکٹ‘ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ برسلز میں اپنے دفتر میں جنگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انتھونی بولنگز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت نے اس قانون کو منسوخ نہ کیا تو آئی ایف جے اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرے گی۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب سیکریٹری جنرل شکیل احمد کی قیادت میں ایک وفد نے آئی ایف جے کے ہیڈکوارٹر برسلز میں دفتر کا دورہ کیا اور ٹونی بولنگر سے ملاقات کی۔وفد میں پاکستان پریس کلب برسلز کے...
    ‎ تصور حسین تارڑ۔ مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں انشا اللّٰہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی کے والد راجہ عظمت حسین کی عیادت کے موقع پر اکٹھے ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیاانھوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کے ملکی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور ان کی معاشی ٹیمیں ملک اور پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مزید...
    جب سے فواد خان نے ایک بھارتی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کا ایک بار پھر پردہ فاش کردیا۔  بھارت کی انتہا پسند جماعتوں شیوسینا اور دیگر سمیت فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پنڈت اور ایف ڈبلیو آئی سی ای کے بی این تیواری نے فواد خان کی واپسی پر دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔ جس کے بعد چند بھارتی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں سنی دیول اور امیشا پاٹل بھی شامل ہیں۔ معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم فنکار ہیں اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہم پوری دنیا کے لیے کام...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18...