2025-04-03@11:01:05 GMT
تلاش کی گنتی: 16722
«ہندوستان ا»:
(نئی خبر)
پاکستانی شہریوں کو سویڈن کے شینگن ویزا کیلیے درخواست دیتے وقت فنڈز کے ثبوت سمیت تمام تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں۔ سویڈن تاریخی، قدرتی اور ثقافتی پرکشش مقامات کے دلکش امتزاج کی وجہ سے یورپ میں ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دریافت کرنے یا پُرسکون لمحات گزارنے کیلیے سویڈن کا دورہ کرتی ہے۔ کچھ ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہے لیکن زیادہ تر کو قلیل مدتی شینگن ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اسی طرح پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح سویڈن جانے کیلیے شینگن کا مختصر مدت کا ویزا حاصل کرنا ضروری ہے، سویڈن کا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور یہاں قانونی طور پر مقیم افراد...
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں اپنا نام لکھوا لیا۔ ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جہاں پاکستان کی بیٹنگ لائن شدید مشکلات سے دوچار رہی وہیں نسیم شاہ نے 11 ویں نمبر پر آکر کیریئر کی پہلی نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے ایک روزہ فارمیٹ کی تاریخ میں اس نمبر پر دوسرا بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ محمد عامر نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 58 رنز اسکور کر کے بنایا تھا۔ تاہم، ان کی تمام تر کوششیں پاکستان کو 84 رنز کی شکست سے نہ بچا سکیں۔ واضح رہے...
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے، جو مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو سنبھالنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے وقف ترمیمی بل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے خلاف قانونی اعتبار سے امتیازی سلوک کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بل میں وقف ایکٹ 1995 کی اہم دفعات کو منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو پہلے مسلمانوں کو دوسرے مذہبی برادریوں کی طرح کے حقوق دیتے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان...
حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ دریں اثنا وزارت مذہبی امور نے ڈی جی...
بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش...
بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری...
اویس کیانی : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی لندن میں بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں شرکت کی ، طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر، برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سے ملاقات ہوئی ، وزیر مملکت طلال چوہدری نے جرمنی، سپین، آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کیں اور سرحدی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ،طلال چوہدری نے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر برطانوی حکام سے اہم گفتگو کی،برطانوی وزرا نے پاکستانی حکومت غیرقانونی امیگریشن کے خاتمے کے لیے کی کاوشوں کو سراہا،برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نےکہا وزیر داخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آ...

تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ اشتعال انگیزی پھیلائیں گی ، اتنی ہی جلدی ان کا خاتمہ ہوگا، چینی میڈیا
تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ اشتعال انگیزی پھیلائیں گی ، اتنی ہی جلدی ان کا خاتمہ ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : یکم اپریل سےچائنا پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کی جانب سے تائیوان جزیرےکے ارد گرد مشترکہ مشقیں کی گئیں ۔ یہ سرگرمی لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر علیحدگی کی کوششوں پر مبنی اشتعال انگیزی کے لئے سخت سزا اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے لئے ایک سخت انتباہ ہے جو جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ سرگرمی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک ضروری قدم ہے۔ حالیہ برسوں...
تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا اہتمام کیا۔اسی دن تائیوان جزیرے کے مشرقی پانیوں میں بحری اور فضائی یونٹس کے تعاون سے طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ ٹاسک گروپ کو بھی فوجی مشقوں میں تعینات کیا گیا۔ پی ایل اے کے یہ اقدام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کے تواتر سے آنے والے شر پسند بیانات اور علیحدگی پسندی کے طرز عمل کا ایک اور طاقتور جواب ہے۔ چائنیز اکیڈمی...
پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماوں کی اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔ رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک...
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں اہم ملکی معاشی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر نوازشریف کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اپنی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم ہو گا۔ نوازشریف نے دوران گفتگو وزیراعظم کو ہدایت کی کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، ہر طرح کی مدد کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ Post Views: 1
رحیم حیات قریشی نے پروٹوکول کے سربراہ، سفیر پیئر کارتیویلز کو اپنی اسنادِ سفارت کی نقل پیش کی۔ پاکستان کے سفیر برائے بیلجیم، گرینڈ ڈچی آف لکسمبرگ اور یورپی یونین رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارتِ خارجہ میں پروٹوکول کے سربراہ، سفیر پیئر کارتیویلز کو اپنی اسنادِ سفارت کی نقل پیش کی۔یہ ملاقات سفیر قریشی کی بیلجیم میں سفارتی ذمہ داریوں کے آغاز کی علامت تھی۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر قریشی نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔سفیر...
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی اقدامات پر پیشرفت سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پرملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہاراطمینان کیا۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یکم اپریل...
جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گئی۔ جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی...

پاکستانی حکام کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لندن میں برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر، نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز اور انجیلا ایگل سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانوی وزیرداخلہ اور نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے اور دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لندن میں برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر، نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز اور انجیلا ایگل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت نے برطانوی وزرا سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان غیر قانونی امیگریشن اور منظم جرائم...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزاعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ کچھ لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی کہ...
ڈی آئی جی اعتزاز احمد گورایا - فوٹو: فائل ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی طرف سے اجازت نہیں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جائے، احتجاج حق ہے، مگر عوامی گزرگاہ کو بند کرنا، املاک کو نقصان پہنچانا کسی کا حق نہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرین حملے کے بعد آپریشن میں دہشت گردوں کو مارا گیا، پانچ لوگوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کی شناخت اور لینے کا حق ورثاء کا ہے، بی وائی سی کے لوگ اسی رات لاشیں لینے پہنچے، اسپتال انتظامیہ...
بیجنگ :یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے، تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے...
بیجنگ :امریکہ، یورپی یونین، جاپان اور چند اور ممالک نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد چائنا پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشقوں اور تربیت پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 2 اپریل کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ مذکورہ تنقید حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصانات علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں اور بیرونی قوتوں کی ملی بھگت...
بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی حصوں کے متعلقہ پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا انعقادبدھ کے روز کیا ، جس میں تصدیق اور شناخت ، انتباہ اور بے دخلی ، انٹرسپشن اور قبضے جیسے پہلووں پر عمل درآمد کی مشق کی گئی ، اور چینی افواج کی خطے کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ، مشترکہ سیل اور کنٹرول کرنے ، اور کریک ڈاؤن جیسے موضوعات پر عمل درآمد کی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا۔ Post Views: 1
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت ختم ہونے کے باوجود لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ آج دوسرے روز بھی فعال نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق کیمپ سنسان پڑا ہے جبکہ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل بھی یکم اپریل سے شروع نہ کیا جاسکا۔ذرائع نے بتایا کہ 31 مارچ تک غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں زبردستی ملک بدر کیا جانا تھا۔ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کو پشاور کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جانا تھا، جہاں سے انہیں لنڈیکوتل لے جایا جانا تھا.تاہم یہ منصوبہ تاحال عمل میں نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق صوبائی...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کو عوام نے دیکھ لیا ہے، پی پی پی سے فیض عوام کو ان کے لوگوں کو پہنچتا ہے، عام پاکستان پارٹی عوام میں مقبول ہو رہی ہے، مئی یا جون میں کراچی میں جلسہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ذرائر ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل...
آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ عید شاپنگ کے حوالے سے مخصوص اور معروف تجارتی علاقوں کلفٹن، ڈیفنس، صدر، طارق روڈ، حیدری، گلشنِ اقبال، ناظم آباد، ملیر، لانڈھی، گلستانِ جوہر، لیاقت آباد، بہادر آباد، جوبلی، جامع کلاتھ، اولڈ سٹی اور دیگر علاقوں کی 200 سے زائد مارکیٹیں عید کی روایتی خریداری کی منتظر رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رواں برس عید الفطر کا سیزن تاجروں کے لیے مایوس کن رہا جب کہ خریداری کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ برسوں کی طرح تاجروں کا 2025ء عید سیل سیزن بھی انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ہوشربا مہنگائی، کساد بازاری اور قوتِ خرید میں حوصلہ شکن کمی نے تاجروں کے کاروبار اور غریب و متوسط طبقے کی...
پاکستان نے میانمار میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سامان لے جانے والی پہلی پرواز کو رخصت کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات چیت میں میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے کہ میانمار میں 25 مارچ کو آنے والے7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی.وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے لئے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. اس مقصد کے لیے تمام ضروری...
نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کے بجائے حل نکالا جائے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے: لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج...
ویب ڈیسک: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت نے عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن ہوگی۔ مراسلے کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر امیگریشن کےلیے جگہ مختص کرنےکے اقدامات کیے جائیں، سعودی عرب سے پاکستان آنے والےامیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔ ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر حجاج کی سعودی حکام امیگریشن کریں گے جب کہ پاکستان میں امیگریشن کے بعد عازمین حج...
ایک انٹرویو میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سے کہہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ بچیوں کو رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے ان سے بلوچستان کی صورتحال پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو...
پاکستانپنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز کیلئے منتخب ہو کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کل پاورسیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات پر تفصیلات بتائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس میں 6 سے 8 روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔ نئی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں بھی شامل نہیں وزیراعظم...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ون ڈے رینکنگ میں شبمن گل پہلے جبکہ بابراعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ فخر زمان کا 20 ویں اور محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی 2 درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘ ٹی 20 بلے بازوں میں آسٹریلیا...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔ سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل کو 2 روزہ سرکاری دورہ پر بیلا روس جائیں گے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔ مزید پڑھیے: اہم ترین میٹنگ میں بڑے فیصلے، آنے والے...
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی...
لاہور: موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے دونوں لڑکیاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوگئی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ قومی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز نہایتی مایوس کُن انداز میں کیا، پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 11 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، بابراعظم نے بھی ان کی تقلید کی اور 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق کی ہمت صرف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے کیے گئے اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان...
بلوچستان کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، جبکہ پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں۔ شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، جبکہ سیاسی استحکام آجائے تو پاکستان بہت ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوگی، اسٹیبلشمنٹ کئی بار کہہ چکی سیاسی لوگوں...
پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا جب کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے...
نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل شکستوں پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نیوزی لینڈ سے ٹی20 انٹرنیشنلز اور پھر مسلسل 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ہار پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ سیریز میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کرکٹرز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرول کیا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں...
---فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی اور حکومت کے مستونگ دھرنے سے متعلق مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔ترجمان بی این پی کے مطابق حکومتی وفد کے ساتھ رات کو ہونے والے مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔حکومتی وفد میں صوبائی وزرا بخت کاکڑ، ظہور بلیدی اور عبدالصمد گورگیج شامل تھے۔ مستونگ‘ بی این پی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری‘ اختر مینگل و دیگر شریککوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں... سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رات کو پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق نیا لائحہ طے کریں گے۔
میانوالی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ مرحوم سعید اللہ خان نیازی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کے بھائیوں، سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی اور سیاستدان انعام اللہ نیازی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سعید اللہ خان نیازی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار سیاستدان تھے، جن کے انتقال پر گہرا دکھ ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اور عوام سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو...
دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اسی اسکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ رہیس ماریو 18،...
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آج کل جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ،کچھ روز قبل سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطااللہ لانگو نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بلوچستان بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ دورہ بلوچستان ذرائع کے مطابق نواز شریف عید کے...
ہیملٹن(نیوز ڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے ہرا دیا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بدترین آغاز کیا اور محض 32 رنز پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ عبداللہ شفیق اور بابراعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 292 رنز بنائے۔ کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، تاہم ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مچل ہے ٹیم...
ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر شروع میں ہی ناکام رہا اور اس کے 5 کھلاڑی محض 32 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ نسیم شاہ (44 گیندوں پر 51) نے کچھ مزاحمت فراہم کی لیکن بین سیئرز کی تباہ کن بولنگ نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ فہیم اشرف (80 گیندوں پر 73) نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دیر سے مزاحمت کرنے کے بعد بین سیئرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ عاکف جاوید (8) نے جیکب ڈفی کی...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر کے مداح اداکار کی آنکھ پر پٹی بندھی دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ اداکار نے اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریشان مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے 89 سالہ لیجنڈری اداکار نے کہا کہ ابھی بھی بہت دم ہے، بہت جان رکھتا ہوں، میری آنکھ کا گرافٹ ہوا ہے۔ انہوں نے اسپتال کے باہر اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے قبل مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت طاقتور ہوں۔ سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے...
ہملٹن(نیوز ڈیسک) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔ محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گیْ جدہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچز کو خیر باد کرکے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی تجارتی روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔ Post Views:...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ خیال رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ چھٹے اوور میں نک کیلی کی گری جو 31 رنز بناکر...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپ کو غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 218 افراد کو پکڑا ہے، برطانیہ نے پاکستان کے غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے کام کو سراہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ کے متعدد ممالک کو افغان شہریوں کو لے جانے کا وعدہ بھی یاد دلایا ہے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ...
دنیا میں کوئی اور ملک اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو اتنے طویل عرصے تک پناہ نہیں دے سکا، لیکن پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں اور بہنوں کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے۔ دہشت گردی، معاشی بحرانوں اور سکیورٹی خدشات کے باوجود، پاکستان نے کبھی بھی افغان مہاجرین سے منہ نہیں موڑا اور ان کی عزت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عید کی تعطیلات کے بعد سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 40 سال سے زائد عرصے تک، پاکستان افغان مہاجرین کیلئے ایک مضبوط سہارا رہا ہے، انہیں پناہ، روزگار اور تعلیم فراہم کی، حالانکہ خود پاکستان کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا تھا۔...
ہملٹن ( نیوزڈیسک) سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔ محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ...
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان کے صبر و استقامت کے خوش ہو کر مسلمانوں کو خاک کائنات کی طرف سے عید الفطر کا تحفہ عطا ہوا۔ مسلم ممالک میں اس تہوار کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:رزق کی قدر کریں، کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان دعوتوں کا مقصد جہاں بھائی چارگی کو بڑھانا ہوتا ہے، وہیں خدا کی عطا کردہ نعمتوں سے دستر خوان بھی مہمانوں کے لیے سجائے جاتے ہیں۔ مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے اس پُرمسرت موقع پر دسترخوان کو اپنے علاقائی روایت پر مبنی پکوانوں سے سجاتے ہیں۔ پاکستان...
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سیڈون پارک، ہیملٹن میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور کیویز کے مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اسکواڈ پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم، حارث رؤف، سفیان مقیم، عاکف جاوید نیوزی لینڈ: رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ول اورورکی
MUMBAI: بھارت کے امیر ترین افراد کی بات ہوتی ہے تو اڈانی، امبانی، ٹاٹا اور برلا کا نام آتا ہے جبکہ بلومبرگ کی ارب پتی افراد کی فہرست میں ایک بھارتی مسلمان بھی شامل ہیں جن کی دولت کا حجم اربوں ڈالر ہے۔ انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں 1947 میں پیدا ہونے والے عظیم پریم جی کی دولت کا حجم 27.8 ارب ڈالر ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ روزانہ اتنے عطیات دیتے ہیں جس کے برابر بھارت کے کئی امیرترین افراد کمانے کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عظیم پریم جی کا خاندان روزانہ ایک اندازے کے مطابق 27 کروڑ بھارتی روپے عطیات دیتا ہے۔ انگریزوں سے آزادی...
بی این پی مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راہنماؤں اور کارکنوں، بشمول ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ، کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں ان کے دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو وڈھ سے کوئٹہ تک ایک لانگ مارچ شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کا وفد بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سے مذاکرات کے لیے دھرنے میں پہنچ گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ( بی این پی ایم ) کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہونے ہوچکا ہے، اختر مینگل کا کہنا ہے کہ دھرنا زیر حراست بلوچ خواتین اور بیٹیوں کے لیے ہے اور ان کی رہائی تک جاری رہے گا۔ بی این پی...
فائل فوٹو۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کیا جاتا ہے مجھے کیوں نکالا، بلوچستان کے ایشوز پر وہ احتجاج نہیں کرتے۔ مستونگ کے علاقے لکپاس میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ آپ کو اس لیے نکالا کہ آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے، 77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی سرزمین کے مالک ہیں، لیکن ایک وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہیں، بلوچستان میں کئی آپریشن ہوئے، لیکن نتیجہ نہ نکلا۔ اختر مینگل نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے شروع ہونے والا آپریشن آج تک جاری ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ...
فائل فوٹو۔ غیرقانونی طور پر مقیم 90 افغان شہریوں کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ضلع خیبر سے امیگریشن حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو ملک کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔حکام کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہوگئی تھی۔حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی کل تعداد7 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے، غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے صحیح کوائف نہیں۔حکام کے مطابق 2013ء سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس جاچکے ہیں۔
لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بچ گئی۔ آٹھ گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نےاڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی،ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی۔پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،،پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ لینڈ کروایا۔طیارے میں سوار 200سے زائد مسافروں کو ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا، طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔ عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔ دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں...
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قومی ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سست رفتاری مہنگی پڑ گئی جس کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو مقررہ وقت میں دو اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ میچ ریفری کی جانب سے کیا گیا، جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے تحت سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کرنے کے مجاز ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز جاری ہے، جس کا دوسرا میچ...
کابل کے سقوط کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کس طرح ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 2024 تک ایک انتہائی منظم اور مرکزی کمان کے تحت کام کرنے والی جنگجو تنظیم بن چکی ہے، جس میں 42 مختلف گروپوں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گروپ کی قیادت 2017 سے نور ولی محسود کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے اسے طالبان کے طرز پر ایک گورننس...
پاکستان نے زلزلے سے متاثر ہونے والے ملک میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق بحران کے وقت بین الاقوامی تعاون کے اپنے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان نے حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے میانمار کو 70 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے 35 ٹن وزنی پہلی پرواز کو روانہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں تباہی کے پیش نظر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ واضح...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گذشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔ یونیسف نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ کرلیا۔شہبازشریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبے کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی اور...
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں محمد اسحاق نوتیزئی اور سینیٹر میر کبیر شاہی بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل کے طویل المدتی حل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل پر دیگر سیاسی جماعتوں کی عدم سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل پر کوئی بھی تنگ نظر یا محدود نقطہ نظر اختیار کرنا بند گلی میں لے جائے گا، صوبے کے چیلنجز کا واحد قابل عمل حل جمہوری طریقہ کار اور سیاسی حکمت عملی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی گئی ہے، اسلام آباد سے این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔ تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق فضل نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی...
کراچی: سابق وزیرخزانہ اورعام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ عیدالفطرکے موقع پر پر کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حادثات یا ٹریفک کا مسئلہ ناکام حکمرانی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 18 سال سے صوبے میں برسراقتدار ہے، روز حادثات ہو رہے ہیں، حاملہ خواتین سمیت شہری جاں بحق ہو رہے ہیں، یہ حکومت کی لاپرواہی ہے،...
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کیطرف سے نشے سے نجات کیطرف ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے 19 شہروں میں آج یعنی یکم اپریل سے شراب پر مکمل پابندی نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست کے وزیراعلٰی موہن یادو کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ نشے سے نجات کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش کے 19 مقامات کے لئے ایک تاریخی دن ہے، آج یعنی یکم اپریل سے یہاں شراب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاست کے 19 مذہبی قصبوں اور گرام پنچایتوں میں وزیراعلٰی موہن یادو کی طرف سے اعلان کردہ شراب پر پابندی آج سے ہی...
احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری عہدے دار نے منگل کو بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کی حکومت نے مخصوص دستاویزات کے حامل افغان پناہ گزینوں کو 31 مارچ تک ملک سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک سرکاری عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’افغان شہریوں کے ملک سے جانے کی آخری تاریخ میں عیدالفطر کی تعطیلات...
افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام نگراں حکومت نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل شروع نہ کیا جائے۔وزارت داخلہ نے 6 مارچ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، اس کے بعد یکم اپریل 2025 سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا۔سرکاری ریڈیو پاکستان میں آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب متعلقہ افراد کے خلاف سخت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)،، ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج (ڈی ایس ای)، اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج (سی ایس ای) نے تینوں اسٹاک ایکسچینجوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ڈی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر گذشتہ جمعرات کو کولمبو میں دستخط کیے گئے.اس معاہدے کا مقصد ٹیکنالوجی کی ترقی اور اشتراک، انسانی وسائل کا تعاون، مصنوعات کی ترقی، ریگولیٹری کوآرڈینیشن، سرمایہ کاروں کا تحفظ، اور مارکیٹوں کے درمیان علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔دستخط کی تقریب میں ڈی ایس ای کے چیئرمین مومن الاسلام، سی ایس ای کے چیئرمین دلشان وراسی کارا، اور سیکیورٹیز...