2025-01-26@06:27:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1374
«نعت خوانی کے»:
(نئی خبر)
بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ حکومت کی بدترین کرپشن اور عوام کو حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف آج کراچی سے شروع ہونے والے حقوق مارچ کے شرکاء ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوتے ہوئے شام کو بدین پہنچیں گے جہاں پارٹی قائدین شاہ نواز چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ بھر کی طرح بدین ضلع کے شہروں کو بینر پینا فلیکس، ہولڈنگ، اشتہارات، ہینڈ بلز، سائن بورڈ سے سجا دیا گیا، تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے عوامی رابطہ مہم میں ہر طرف صدائیں حقوق سندھ مارچ کی چاروں طرف سے آوازیں حقوق سندھ کی گونج رہیں، سندھ بھر کی طرح بدین میں بھی اس وقت حقوقِ...
سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سی ای او انور حسین، پشاور کے میئر کلیم اللہ اور اپر دیر کے چیئرمین رفیع اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل اور خدشات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔
شہدادپور (نمائندہ جسارت) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو اور سی ایم او نظر محمد ڈھیو نے عملے اور پولیس کے ہمراہ ہالا چوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہیوی مشینری سے تجاوزات، چھپرے، چبوترے توڑ دیے۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کو پہلے ہی میڈیا اور اعلانات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اپنی تجاوزات فوری ہٹا لی جائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی، شہر کے مین چوراہوں، سڑکوں پر بلا تفریق آپریشن جاری ہے، عوام تجاوزات مسمار کر دے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
مٹیاری (نمائندہ جسارت) حیسکو عملے نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، واجبات اور بجلی چوری کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی او حیسکو نے کہا کہ واجبات نہ دینے اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا، بڑی تعداد میں واجبات وصول کرکے بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور مزید کارروائی کے لیے پولیس کو خط بھی لکھ دیا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسَر، مرکزی رہنما حسین سومرو اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف آج کے این شاہ اور چمبڑ میں شارٹ مارچ کیے جائیں گے، پنجاب کے حکمران گزشتہ ڈیڑھ صدی سے سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈال رہے ہیں اور اب چولستان کینال نکال کر پنجاب کے ریگستان کو آباد کرنے کے لیے 7 کروڑ سندھیوں سے پینے کا پانی چھینا جا رہا ہے، نئے کینالز کے منصوبے ختم کروانے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
حیدرآباد: پی سی بی انڈر17کرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائلز کے موقع پر ایک نوجوان بولر گیند کراتے ہوئے
بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
ملتان (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے گھر شادی کی شہنائیاں بج گئیں۔پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔نکاح کے اس پر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔
کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گیم ڈویلپرزکانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جنوری 2025 تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق5روزہ نمائش امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں 17سے 21مارچ تک منعقد ہو گی جس میں گیم انڈسٹری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برقرار اور مضبوط ہے۔ جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستانی قوم کو دیا ہوا تحفہ ہیں۔ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پیپلز پارٹی کے لیے یہ روایت کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ چونکہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے، اس لیے ان کا امریکی حکام کے ساتھ باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ارادہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دوستوں سے ملاقات کرنے کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے حکومت...
سالڈ ویسٹ کیلئے جدید ترین مشینری کے ایم او یو پر دستخط: مریم نواز نے لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کی منظوری دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف 6 ہفتے میں سامنے آگئے۔ پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی۔ صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کی اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی...
بدین (نمائندہ جسارت)نندو پولیس نے کارروائی کرکے بلائنڈ قتل کا معمہ حل کردیا۔کچھ روز قبل نندو کے قریب نوجوان احمد ابڑو کو قتل کرنے والے 5 ملزمان بے نقاب، 4 ملزمان کو نندو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 دسمبر 2024ء کو رات وقت کے نندو بدین مین روڈ پر ٹائر پنکچر کا دکان مالک احمد ابڑو اپنے ہی دکان پر سویا ہوا تھا تو اسے نامعلوم ملزمان کلہاڑی اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے۔واقعے کا اطلاع ملتے ہی نندو پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرکے زخمی کو علاج کیلیے اسپتال روانہ کیا جو سول اسپتال حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔پولیس نے متوفی کے...
جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مضبوط تنظیم ہی عوام کو ظلم و ناانصافی کے نظام سے اور قابض اشرافیہ سے نجات دلائے گی۔ وہ ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں ناظم علاقہ ناظم آباد گلبہار نعمان صدیقی نے اگلے سیشن کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سید وسیم احمد اور کاشف عبداللہ کو نائب ناظمین علاقہ مقرر کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان سے استصواب رائے اور نظم علاقہ کی مشاورت سے حلقہ جات کے ناظمین کے ناموں کا...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں افطاری دسترخوان کے ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام میں فلاحی تنظیموں اور انفرادی طور پر افطار دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں کی وصول کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران اجازتکے بغیر افطار دسترخوان نہیں لگایا جاسکتا۔ دسترخوان لگانے والوں کو ادارہ امورحرمین نے ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ معیار کے مطابق افطار فراہم کریں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے خطرناک حملے کی تفصیلات پہلی بار پولیس کو بتا دیں۔ سیف نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 جنوری کی رات 2:30 سے 2:40 کے درمیان پیش آیا، جب وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ 12ویں منزل پر موجود تھے۔ ان کے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر نکلے۔ 11ویں منزل پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ جے کی نرس ایک اجنبی کے ساتھ تیز آواز میں بات کر رہی تھی۔ سیف نے بتایا کہ حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو تھا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے...
واشنگٹن :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے عشائیہ کے موقع پر گروپ فوٹو
گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیسرپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں کوئی جج عہدے پر آئے تو دوسرے ججز کو آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، مشکلات نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ نہیں اب یہ روایت بن چکی ہے، 26 ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے گا تو اسے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
اسلام آباد/لاہور(اے پی پی+نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور زکے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا ،یوٹیلیٹی اسٹورکی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تجاویزپیش کیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آئوٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کے لیے کمیٹی تشکیل...
کر اچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) ٹی وی اور سوشل میڈیا نے تقویٰ، علم کے بجائے طاقت ، دولت کو پروان چڑھایا‘ سیاستدان علم سے عاری نظر آتے ہیں اقتدار پر مفاد پرستوں کے قابض ہونے سے اسلامی اقدار شدید متاثر ہوئیں‘ حصول علم کو بھی حصول دولت کا ذریعہ بنا لیا گیا‘ دنیا کے لیے آخرت قربان کر دی گئی‘ اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزوں کو تقویٰ اور علم کے حصول کا ذریعہ بنایا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی ڈائریکٹر امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، کئی کتابوںکے مصنف اور تجزیہ کارپروفیسر ڈاکٹر محمد عارف صدیقی اور فروغ اسلام فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مولاناعطا اللہ عبدالرؤف نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف اورآذربائیجان کے ہم منصب مشترکہ کمیشن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات پر عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر نوٹس لیا ہے اور آئی جی سندھ کو انکوائری اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ حکوتم سندھ ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور ہدایت...
نیو یارک میں پانچ دنوں کے دوران پولیس نے فائرنگ کے کسی واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں کی۔ 30 سال کے دوران یہ نیو یارک میں فائرنگ سے کسی کے زخمی نہ ہونے کا طویل ترین وقفہ ہے۔ نیو یارک کا شمار امریکا ہی نہیں بلکہ مغربی دنیا کے اُن چند شہروں میں ہوتا ہے جہاں جرائم کا گراف بہت بلند ہے۔ نیو یارک، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور چند دوسرے امریکی شہروں میں فائرنگ کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ بعض شہروں میں لُوٹ مار بھی بہت زیادہ ہے۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نیو یارک میں پانچ دن سے فائرنگ کے نتیجے میں کسی کا زخمی نہ...
گجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حساثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اشرف، رانا محمد فرحان اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا اور ان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامرعلی...
نوجوانوں نے نعت خوانی کے ذریعے نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں تھا بلکہ نوجوانوں کی روحانی تربیت، اسلامی تشخص کے استحکام، اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ بھی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے تعاون سے خیبر پختونخوا کی صوبائی سطح پر نوجوان نعت خوانوں کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو سیرہ طیبہ کی جانب راغب کرنے کے لئے خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، یہ مقابلہ اسلامی وحدت کو فروغ دینے، دینی شناخت کو مضبوط کرنے اور نوجوان نسل میں اسلامی فن کے اصل جوہر کو...
بل کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 12 لاکھ سے 16 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 20 فیصد اور 16 لاکھ سے 32 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ میں زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کرتے ہوئے بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔ نیا قانون "خیبر پختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025" کے نام سے موسوم ہوگا۔ منظور ہونے کے بعد یہ یکم جنوری سے نافذ العمل کیا جائے گا۔ مجوزہ خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 12 لاکھ...
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لوزان (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم کے الزام پر افغان طالبان کے سربراہ سمیت 2 طالبان رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ کرم خان نے کہا کہ افغان خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو طالبان...
آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دینا سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کو مہنگا پڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصور کو معطل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سلمان منصور کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مقف اختیار کیاکہ سلمان منصور نے عہدے کا رولز کے برعکس غلط استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے بری خبر سامنے آگئی، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا۔ جج نے دوران سماعت انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔ جج کا کہنا تھا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج کی...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دینے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلمان منصور کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سلمان منصور کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درجن سے زیادہ درخواستیں، اب تک سماعت کیوں نہ ہوسکی؟ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مؤقف اختیار کیاکہ سلمان منصور نے عہدے کا رولز کے برعکس غلط استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے ضروری تھا کہ سلمان منصور صدر سپریم کورٹ بار...
پشاور: پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفیع اللہ جان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ قرارداد میں کہا گیا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لے۔
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ تل ابیب نے واشگٹن کو یہ اطلاع دی کہ 60 روزہ جنگبندی کے اختتام پر جب تک دونوں فریقین ایک حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ جاتے اور لبنانی فوج متحارب علاقوں میں تعینات نہیں ہو جاتی اس وقت تک اسرائیل، جنوبی لبنان کے بعض اسٹریٹجک مقامات پر باقی رہنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاسی عناصر کی مداخلت کے بغیر 60 روزہ جنگ بندی کے اختتام پر لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے کوئی آثار نہیں۔ انہوں نے اپنا نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زمینی صورت حال سے پتہ چلتا ہے...
لاہور: ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور کی ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی جنہوں نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور ملزمان گن پوائنٹ پر دو کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی کے باوجود 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کے تقریباً 60 فیصد افسران بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر کے عہدوں کے لیے تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام تحریری امتحان کے نتائج کے مطابق 178 امیدواروں میں سے 106 مطلوبہ 60 فیصد نمبر حاصل کرنے میں ناکام رہے اور صرف 72 کامیاب ہوئے جن میں بی پی ایس 18 اور 19 کے 22 اور پی پی ایس 20 کے 13 افسران شامل تھے۔ اہل امیدواروں کی اکثریت کا تعلق ان لینڈ ریونیو سروس سے ہے جن میں 25 افسران ہیں۔ ان کے بعد کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 19، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس13، کسٹمز کے 8، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس...
عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے عدالت سے امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اور افغانستان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں چیف پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ افغانستان میں خواتین پر ظلم و ستم اور امتیازی سلوک انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے مزید کہا تھا کہ خواتین اور اقلیتوں پر مظالم کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے جس کے ذمہ دار ان دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب طالبان نے عالمی فوجداری عدالت میں اپنے امیر کے وارنٹِ گرفتاری کی درخواست کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔(جاری ہے) صوبائی ہیلی کاپٹر میں مریضوں و زخمیوں کو قدرتی و انسانی آفات کے دوران دور دراز کے علاقوں سے علاج معالجے کےلیے بروقت ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری ریلیف یوسف...
بھارت میں مشہور اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ڈیلیوری بوائے نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹس چوری کر لیے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے 22 جنوری کو میچ کے دو ٹکٹس کا آرڈر دیا تھا۔ ٹکٹس شام 6:30 پر ڈیلیور ہونے تھے، لیکن ڈیلیوری بوائے نے 5:30 پر آرڈر مکمل ہونے کا نشان لگا کر ان کا نمبر بلاک کر دیا اور ٹکٹس لے کر غائب ہو گیا۔ سواستیکا نے کمپنی کو شکایت درج کرائی اور اپنی پوسٹ میں ڈیلیوری رائیڈر کی تصویر، فون نمبر، اور آرڈر کی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے...
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے درمیان تعاون پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے۔ فو چھونگ نے کہا کہ عرب لیگ جغرافیہ، تاریخ، مذہب اور ثقافت میں اپنی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنازعات کی روک تھام اور ثالثی میں منفرد کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی برادری کو عرب ممالک کی تاریخی اور ثقافتی روایات کا بھرپور احترام کرتے ہوئے ان کے قومی حالات کے...
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے. کوئی اور ادارہ ترمیم کو ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پانچ سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری انشا اللہ کہہ کر اگلے سوال پر چلے گئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے.جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکا اور چین کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم...
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اٹلی کے شہر روم میں اپنے صدر دفتر میں چینی نئے سال کی استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں ایف اے او کے رکن ممالک کے نمائندے، مبصرین کے نمائندہ دفتر کے سفراء، اٹلی میں مختلف ممالک کے سفراء، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ایف اے او کے ایگزیکٹوز اور دیگر افراد شامل تھے۔ استقبالیہ میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے عملے نے چانیز نیو ایئر کے نغمے پیش کیے۔ فنکاروں نے چینی مارشل آرٹس، موسیقی، روایتی رقص اور دیگر پرفارمنسز بھی پیش کیں، جس سے شرکاء کو چینی جشن بہار کا خصوصی...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کرتے ہوئے بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔ نیا قانون "خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025" کے نام سے موسوم ہوگا۔ منظور ہونے کے بعد یہ یکم جنوری سے نافذ العمل کیا جائے گا۔ مجوزہ خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 12 لاکھ سے 16 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 20 فیصد اور 16 لاکھ سے 32 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگاَ اسی طرح 32 لاکھ سے 56 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 40 فیصد اور 56 لاکھ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی، وینڈی تھامسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے حالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی...
پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، نوٹس سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان کے تناظر میں بھیجا گیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ارسال کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا...
توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبر سمیت ایڈمن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے توہین آمیز الفاظ استعمال کر کے عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔ توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبر سمیت ایڈمن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے توہین آمیز الفاظ استعمال کر کے عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈاؤن میں 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
عالمی برادری کا امریکی حکومت کے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں بے چینی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکہ کی نئی انتظامیہ نے جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور ملک میں داخل ہونے والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند کر دیا ہے، اور امیگریشن کا مسئلہ نئی امریکی انتظامیہ کی ترجیح بنتا نظر آ رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے میں جواب دہندگان نے امریکی حکومت کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں بے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے، ہم...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی، جسٹس جمال مندوخیل نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ اس واقعے میں راکٹ لانچر استعمال ہوا ہے، جب اسلحہ استعمال ہوگا تو کیس اے ٹی سی میں ہی جاٸے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اے ٹی سی عدالت نے کیس واپس مجسٹریٹ کے بجائے تفتیشی افسر کو بھیجا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فیصلہ مجسٹریٹ نے نہیں عدالت نے کرنا...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا، بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا، دونوں کو آئین و قانون کو ماننا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا اور کوئی ادارہ اسے ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر کہنا تھا کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے۔ شہباز شریف کی جانب سے 5 سالہ مدت پوری...
اپنے بیان میں ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا نصب العین ہونا چاہئے۔ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز فراہم کرنے سے ہیلتھ کئیر کا نظام بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے جائز حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غریب عوام علاج کی مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا حق دار ہے۔ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت...
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ حامدالرحمن نے یوٹیوبر رجب بٹ کو قانونی تقاضے مکمل کیے بغیر شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں مجرم گردانتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک سال تک کمیونٹی سروس کرنے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران وہ ہر مہینے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کیا کریں گے، اگر مجرم اس پر عمل کرنے میں ناکام رہا تو اسے قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں مؤقف اپنایا...
ــــ فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت نے خیبر پختون خوا میں الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن پاکستان کو بھیجتے ہوئے درخواست نمٹائی ہے۔ سینیٹ انتخابات کیس کی سماعت کل تک ملتویپشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری لاء الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے۔
— فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہیلی ایمبولینس سروس کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، چیف سیکریٹری کے پی کی سربراہی میں فرضی و تربیتی مشقیں جاری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں مریضوں کی منتقلی کے لیے اسٹریچرز نصب کیے جائیں گے۔ علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے بتایا کہ ہیلی ایمبولینس سروس میں مزید...
راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
شامی صحافی کی 20 جنوری کو شیئر کی گئی ڈرون تصاویر میں اس مقام پر ٹرک، کھدائی کرنے والی مشینیں، اور بلڈوزر بھی دیکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں سیٹیلائٹ سے موصول تصاویر سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ اسرائیلی ڈیفینس فورسز نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو شام سے جدا کرنے والے بفرزون (محفوظ علاقے) میں تعمیرات کی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تعمیرات 600 میٹر سے زیادہ رقبے پر اس علاقے میں ہو رہی ہیں جسے ایریا آف سیپریشن( علیحدہ کرنے والے علاقے) متعین کیا گیا ہے۔1974ء کے اسرائیل اور شام کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یہاں کے مغربی علاقے پر موجود حد کو عبور...
دوسری جانب ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جو ایم ایس پاڑہ چنار کے حوالے کی جائیں گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ کرم میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق تمام تر معاملات کا معائنہ خود کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ...
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز پنجاب میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لئے ایم او یو پر دستخط وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمدخالد نے ایم او یو پر دستخط کیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی کی قیادت میں وفد کی ملاقات پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن...
ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اقصیٰ کی آزادی کی آواز دبانے کا مطلب شہداء سے خیانت ہوگا، مقاومت کے شہداء کے خون کا بدلہ اسرائیل کی نابودی اور اقصیٰ کی آزادی ہے، جنگ بندی کے بعد فلسطین اور بالخصوص اقصیٰ کی آزادی کی آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی حکمتوں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کو امت مسلمہ کی مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان میں تقویٰ کا بیج احساس و شعور کی زمین میں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض نے دولت کے زور پر ملک بھر میں زمینیں خریدیں، ان کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک سے باہر جاکر کاروبار کرنا حرام سمجھتا ہوں، لیکن اب وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ دبئی میں کاروبار کررہے ہیں اور وہاں چھا گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مال و...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 5رکنی پینل حکومت کو بھجوادیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عامر ڈوگر نے چیف وہپ طارق فضل چودھری کو نام ارسال کئے،عمرایوب، عامر ڈوگر، شیخ وقاص، جنید اکبر اور خواجہ شیراز کے نام شامل ہیں۔ مزید :
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جو وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انضمام الحق کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید پڑھیں: شادی کے 20 سال بعد سہواگ اور انکی اہلیہ میں علیحدگی کی خبریں مختلف میڈیا رپورٹس اور ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی...
معروف بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما کو ممبئی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت آیا، جو ناکافی فنڈز یا ادائیگی کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر چیک کے رد ہونے سے متعلق ہے۔ عدالتی فیصلہ 21 جنوری کو سنایا جانا تھا، تاہم رام گوپال ورما کی غیر موجودگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ان کی غیر حاضری پر مجسٹریٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی وقت حراست میں نہیں گزارا، اس لیے ’سی آر پی سی‘...
مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مزاحمتی کارروائیوں میں 6 شوٹنگ آپریشنز، مسلح جھڑپیں، 12 دھماکہ خیز آلات کے زریعے دھماکے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مغربی کنارے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض فورسز کیخلاف 31 مزاحمتی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مزاحمتی کارروائیوں میں 6 شوٹنگ آپریشنز، مسلح جھڑپیں، 12 دھماکہ خیز آلات کے زریعے دھماکے شامل ہیں۔ صیہونی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک آپریشن بھی کیا گیا، اس کے علاوہ مغربی کنارے میں 11 الگ الگ مقامات پر تصادم شروع ہونے کے ساتھ ایک مظاہرہ بھی ہوا۔ قابض فوج کا ایک سپاہی القسام کے مجاہدین...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے ۔ پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے مل کر ملک کو آئین دلوایا، قائد عوام کے ساتھ اس ملک کے مزدوروں نے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جدوجہد کرکے اپنا حق چھینا اور پہلی بار ملک کے مزدوروں کو وہ حقوق ملے جو پوری دنیا مانتی ہے کہ یہ ان کا حق ہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بے نظیر بھٹو نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کردیاگیا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھارہا ہے،سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کردی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت...
سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے اور ان سے بھتہ بھی مانگ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی انجینیئرز پر حملہ سے قبل خود کش بمبار کراچی میں کہاں گھومتا رہا؟ چینی سرمایہ کاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے تحفظ دلایا جائے بصورت دیگر وہ سندھ چھوڑ کر لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ عدالت نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر متعلقہ...
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو بھی معطل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں پر جمعیت کے کارکنوں کی جانب سے تشدد پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع...
بھارتی اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے گھر سے ڈیلیوری بوائے نے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ 22 جنوری کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز ہونیوالے میچ کے 2 ٹکٹس ایک ڈیلیوری بوائے نے گھر سے چوری کیے ہیں۔ میچ سے چند گھنٹے قبل اداکارہ نے ٹکٹ کی چوری سے متعلق انسٹاگرام پر مداحوں آگاہ کیا اور رائیڈر کیخلاف کمپلین بھی درج کی۔ سواستیکا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ آرڈر شام 6:30 پر دیا گیا تھا لیکن ڈیلیوری رائیڈر نے 5:30 بجے آرڈر پہنچا دینے کا نشان لگادیا جس پر ہم نے سویگی کمپنی کو شکایت بھی کی تاہم کوئی کارروائی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کاتعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پیغام, آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،" کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے ہماری زندگیوں میں ضم ہو رہے ہیں، انسانی مداخلت...
بھارت کے نامور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر ہونے والی واردات کی تفصیلات پولیس کو بتادیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروادیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اصل کہانی کیا ہوئی تھی اور کس طرح وہ حملہ آور کے مسلسل حملوں سے زخمی ہوئے۔ اداکار نے پولیس کو بتایا کہ ‘میں نے 16 جنوری کو 2:30 سے 2:40 کی درمیانی شب اپنے گھر میں ہنگامہ آرائی کی آوازیں سنی، میں اپنی بیوی کرینہ کے ساتھ عمارت کی 12ویں منزل پر اپنے کمرے میں تھا کہ چھوٹے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر کمرے سے باہر نکلا’۔ انہوں نے بتایا کہ’11ویں منزل پر آیا جہاں میرے بیٹے اور...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نکاح کی تصاویر کو کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Da Artist Wedding Photography® (@daartistphoto) نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر...
کراچی: گلشن اقبال کے علاقے سے 17 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 5 سے 17 جنوری 2025 کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو اندرون سندھ نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 22/2025 گلشن اقبال تھانے میں مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا، 17 سالہ زہرہ بتول کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم بنائی گئی تھی۔ پولیس کی ٹیم لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر ہفتے کی صبح نوشہرو فیروز پہنچی تھی جہاں لڑکی کو...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔ قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پشاور: یہ درحقیقت ’’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔ جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر بھی وار...
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منا کر بھارت کے مکروہ چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے...
خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔ اداکارہ امید سے ہیں اور آج کل اس صورتِ حال کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، اس دوران تھکاوٹ و دیگر تکالیف کو نظر انداز کر کے اداکارہ کو سیر سپاٹوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں جن پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) حال ہی میں اداکارہ...
اقتدار کے دوام کیلیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پشاور: یہ درحقیقت ’’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر کے چار بچوں کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی ، پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چار بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بچوں تک رسائی کے لیے خطوط لکھ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔ اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع “مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،” کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔ جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے...
نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
لاڑکانہ: سرکاری اسکول کا ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث اسکول کا داخلی دروازہ بند پڑا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بلوچستان ریزیڈینشل کالج لورالائی کے طلبہ سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی توڑ پھوڑ کیس میں عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کے وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے کی۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ایم این اے بلال اعجاز سمیت درجنوں کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب جمعرات کے روز بھی عدالت پیش نہ ہوئے، عمر ایوب کے وکلا نے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا۔ عمر ایوب کیعدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ عمر ایوب خان مسلسل...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے، جہاں بھی موقع ملا خواہ وفاقی یا صوبائی سطح پر ، ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی نظام ہی نہیں ہے جہاں حکومت عوام کی مرضی کے بغیر چل سکے۔ آپ الیکشن کریں یا نہ کریں، وزیراعظم ہو، صدر ہو، بادشاہ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈرکے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہْ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا...
غزہ میں 5 کروڑ ٹن ملبہ پھیلا ہے جسے سمیٹنے میں21 برس لگ سکتے،اقوام متحدہ ،پاکستان کا اسرائیل جرائم کے احتساب کا مطالبہ
غزہ:جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد غزہ واپس آنے والے اپنے تباہ شدہ مکانات میں کارآمد اشیاء تلاش کررہے ہیں غزہ/کویت سٹی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز+نمائندہ جسارت) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے وہ 5 کروڑ ٹن ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کاعرصہ لگ سکتا ہے اور 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔دوسری جانب جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی ٹینک کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ...
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر درج شدہ ایس ای سی پی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ “غیر درج شدہ کمپنیوں کے لیے مالیاتی پورٹل” (ایف پی یو سی)، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، کے ذریعے مالیاتی بیان کے عوامی اشاعت کو یقینی بنائیں۔ہدایت کے تحت، تمام غیر درج شدہ ایس ای سی پی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو پی ایس ایکس سے 30 دن کے اندر رابطہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ایف پی یو سی تک رسائی حاصل کر سکیں اور عوامی اشاعت کے لیے اپنی تازہ ترین دستیاب سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی بیان اپ لوڈ کر سکیں۔ ایسی...
شام : سعودی سفیر ڈاکٹر فیصل اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن سے گفتگو کررہے ہیں دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر فیصل مجفل نے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن سے دمشق میں ملاقات کی۔ اس دوران میں شام کی صورت حال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ عرب ملک کو مثبت سمت میں لے جانے کا بہت اچھا موقع ہے ۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ شامی انتظامیہ کے پاس دنیا سے تعلقات...
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ملیر موسی گوٹھ کے قریب محنت کش کے گھر سے 2 جواں سال بیٹیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تاحال دونوں لڑکیوں کو بازیاب نہ کیا جاسکا ۔مغوی لڑکیوں کی والدہ نسرین نے نمائندہ جسارت کو بتا یا کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر کے موسی گوٹھ کی رہائشی ہوں 13جنوری کو میرا شوہر عبدالجلیل اور بیٹا مزدوری پر گئے ہوئے تھے،میں سامان لینے گھر سے باہر گئی تھی واپس آکر دیکھا تو دونوں بیٹیاں 15سالہ عائشہ اور 12سالہ فضا گھر پر موجود نہیں ہیں جس کے بعد ہم نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروایا، سات روز سے تلاش کر رہے ہیں پولیس کوئی مدد نہیں کر...