اسلام آباد ہائیکورٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلیے منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن  کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے درخواست اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ؛ صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم

درخواست گزار کی جانب سے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے موقف اختیار کیا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے بغیر مداخلت فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناتا ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جلد سماعت کی صحافیوں کے

پڑھیں:

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور

اسلام آباد:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔

190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور  کرلیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت  جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی ساتھ دیکھ لیں گے۔

دورانِ سماعت وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویژن بینچ نے کیسز مقرر کرنے سے متعلق جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل آرڈر کے بعد ہم ڈائریکٹ کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ہم سزا کے خلاف اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں بھی دیکھ لیں گے۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل ظہیر عباس ایڈووکیٹ اور عثمان گل پیش  ہوئے جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش  ہوئے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی 14 سال اور بشریٰ بی بی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار
  • میٹرنگ منصوبے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
  • پاکستانی خاتون کی افغان لڑکے سے شادی؛  شہریت کیلیے عدالت میں درخواست دائر
  • 9 مئی مقدمات، 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ، ملزموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا: چیف جسٹس
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور
  • کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب وصول کرنے کی درخواست پر سماعت
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ملتوی
  • عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور