راولپنڈی:

مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محرم شاہ نے کلہاڑی کے وار سے اپنے بھائی محبوب شاہ کو شدید زخمی کر دیا تھا، محبوب شاہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ 5 یوم قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار

— فائل فوٹو 

سیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سعید آباد کے قریب طالب شاہ روڈ پر پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچیسچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے سروس روڈ مویشی...

مقابلے کے بعد پولیس نے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار
  • موٹروے پر دوران ڈرائیونگ رقم گننے والا بس ڈرائیور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • اینٹی کرپشن کی کارروائی، کراچی پولیس کا سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
  • رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: 2 خواتین کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار