2025-04-02@06:34:20 GMT
تلاش کی گنتی: 146

«میٹرک امتحان کے لیے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک   ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ کر کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر سے اموات کی شرح تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماتۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی عدالت...
    فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ملاقات میں سید نوید قمر، ملک محمد احمد خان اور سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے روزن کرانز کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔چیئرمین سینیٹ نے یو این سلامتی کونسل کے لیے پاکستان کی حمایت پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی کی آسٹرین نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقاتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لیے اہم پیش...
    ایک 100 میٹر وسیع سیارچے نے عالمی خلائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔ اس سیارچے کے 2032 میں زمین سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر کے سائنسدانوں نے اس پر گہری نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔ اس سیارچے کو پہلی بار دسمبر 2024 میں چلی کی ایک ٹیلی اسکوپ نے دریافت کیا تھا، لیکن اب امریکی اور یورپی خلائی ایجنسیاں اس کو زمین کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دے چکی ہیں۔ ابتدائی تجزیوں کے مطابق اس بات کا صرف 1.3 فیصد امکان ہے کہ یہ سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین سے ٹکرا جائے گا، جبکہ 99 فیصد امکان ہے کہ یہ زمین کے قریب سے گزر جائے گا۔ ایڈنبرا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2500 ایکڑ زمین قبرستانوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے اور چیف سیکریٹری سندھ نے اس حوالے سے کمشنر کراچی کو زمین کی نشاندھی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت چیف سیکریٹری سندھ، آصف حیدر شاہ نے ایک اہم اجلاس میں کی جس میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ انڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری عمل درآمد و ہم آہنگی شاہاب قمر انصاری اور تمام ڈویڑنل کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ قبرستان کے لیے زمین کی نشاندھی کر کے محکمہ ریونیو...
    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس ریٹرن کےعمل کو آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں معیشت پر مکالمہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اسی قسم کے اقدامات دیگر ممالک میں پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔ وزیرِخزانہ نے ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا یہ اشاریے ملکی معیشت کے لیے مثبت ہیں محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نئے بجٹ پر اگلے ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس ریٹرن کےعمل کو آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں معیشت پر مکالمہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اسی قسم کے اقدامات دیگر ممالک میں پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔ وزیرِخزانہ نے ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا یہ اشاریے ملکی معیشت کے لیے مثبت ہیں محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نئے بجٹ...
    قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بل سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے صدر پاکستان کو ارسال کیے گئے، جن کی توثیق کے بعد دونوں بل باضابطہ قانون بن جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا۔ اس ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید مخالفت کی اور احتجاج کیا، جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آؤٹ کیا۔ بعدازاں، ملک بھر میں صحافیوں نے بل کی مخالفت میں احتجاج کیا۔ پیکا ترمیمی بل کے...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں  گی اور پی ٹی آئی کو  ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے آپ کو حامد میر صاحب کے شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔...
    گزشتہ 6 میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوگئے۔ قومی ائیرلائن کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے8 بین الاقوامی روٹس بحال کروادیئے گئے۔ اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اسلام آباد سے پیرس کی لیے دوطرفہ پروازوں کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔ تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ تربت...
    ویب ڈیسک: ایف بی آر کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا جہاں سینیٹر فیصل واواڈا نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا اور کہا کہ شاٹ فال کے باعث شاید ۔شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ سابق وفاقی وزیر سنیٹر فیصل واواڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریداری کیلئے ٹرانزیکشن کا معاملہ آیا، ایف بی آر کو 384 ارب کا ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، شاٹ فال کے باعث شاید شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت ان کا کہنا...
    پاکستان کے اسٹار بولر شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں فیملی کے ہمراہ کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ وہ پہلی بار کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آئے ہیں اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کے گول گپے اور بن کباب کھلائے جس پر شاہین کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آ کر بہت اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اعتراض کے باوجود چیئرمین ایف بی آر کا اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر اصرار۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا ایف بی آر کی جانب سے افسران کے لیے 6 ارب روپے کی نئی گاڑیوں کی خبر سامنے آنے کے بعد اس پر ہونے والے اعتراضات اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اظہار برہمی کے باوجود چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال گاڑیوں کی خریداری پر مُصر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس متنازع مسئلے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اعتراض کا احترام...
    دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔ امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی...
    ویب ڈیسک — امریکی سینیٹ نے وزیرِ دفاع کے لیے پیٹ ہیگزیتھ کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔ جمعے کی شب 100 رکنی سینیٹ میں پیٹ ہیگزیتھ کی توثیق کے لیے ووٹنگ ہوئی تو 50 ارکان نے ان کی حمایت جب کہ 50 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ نامزد وزیرِ دفاع کی توثیق کے لیے ووٹ برابر ہونے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے بطور کاسٹنگ ووٹ اپنے فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ امریکی نظامِ حکومت میں نائب صدر سینیٹ کے صدر ہوتے ہیں اور سینیٹ ارکان کے ووٹ ٹائی ہونے کی صورت میں نائب صدر فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکی تاریخ میں دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ نائب...
    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصل مسئلہ سکردو میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔ مستقل حل کے لیے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ جس کے بغیر مستقل حل ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کی صدارت میں بجلی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں حالیہ سیزن میں بجلی بحران، تھرمل پاور سے بجلی کی فراہمی اور اس میں شفافیت کے حوالے بات چیت ہوئی۔ محکمہ برقیات سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ ایکسیئن برقیات نے کہا کہ سکردو کے لیے جو رقم کی منظور ی ہوئی ہے اس سے ہم صرف دو گھنٹے اضافی بجلی دے سکتے ہیں۔ روزانہ تقریبا 10 لاکھ روپے کا ڈیزل اور آئل خرچ...
    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی سے پھیلا ملبہ اتنا ہے کہ سمیٹنے کے لیے 20 سال بھی کم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 20 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کم از کم 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں اقوام متحدہ کے احکامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے، گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر(ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں...
    قومی اسمبلی--- فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمے داریوں میں توازن کا موقع دیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا خواتین اسٹاف اب دورانِ سیشن مغرب سےقبل گھر جا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، ان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس نے کہا ہے کہ اسپیکر کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ اقدامات کر رہی ہے۔...
    فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف بی سی سی آئی) اور پاکستان کے تجارتی وفد کے درمیان ڈھاکا میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے درمیان اس طرح کی اعلیٰ سطحی ملاقات آخری بار 2 دہائی قبل 2005 میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بنگلہ دیشی تاجروں اور امپورٹرز نے رمضان کے دوران پاکستان سے کھجور، مالٹے اور دیگر زرعی اجناس درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستانی وفد نے بنگلہ دیشی مصنوعات کو پاکستان میں برآمد کرنے کے امکانات پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے:پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم...
    وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نج کاری اور سیکریٹری بی آئی ایس پی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر لیے ہیں، کمیٹی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس فائلرز کی اہلیت کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ زرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ ذیلی کمیٹی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی حد اور اہلیت کا جائزہ لے گی اور 10 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے قانون کے تحت ٹیکس ریٹرن فائلر کی اہلیت کی بنیاد پر ترامیم کی گئی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق اہل ٹیکس گزار بیوی، غیر شادی شدہ بیٹی، 25 سال سے کم عمر لڑکے کو ٹیکس ریٹرن میں ظاہر...
    کراچی :سندھ حکومت کی نااہلی مزید کھل کر سامنے آگئی، کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصے سے ملتوی  ہے،  جس کی وجہ سے  سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، کراچی سمیت  حیدرآباد، جامشورو کوٹری اور مضافاتی علاقوں کے لاکھوں افراد پانی نہ ہونے کی وجہ سے کافی اذیت کا شکار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام 8 8 کلومیٹرز تک کام مکمل کرنا تھا مگر تاحال 5 کلومیٹر کا کام بھی ادھورا ہے، جو گزشتہ ایک ماہ سے ملتوی ہے، کے فور منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے کوٹری بیراج سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران، 15 سرکاری اداروںسیکٹر کے مجموعی نقصانات کے 99.3فیصدکے لیے ذمہ دار تھے جو کہ 405.86 بلین روپے تھے جبکہ دیگر سرکاری اداروںنے 2.(جاری ہے) 812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات...
    لاہور : پنجاب میں میٹرک کے طلبا کے لیے 3 نئے گروپس متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے انہیں مزید تعلیمی انتخاب ملے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، اب میٹرک کے ساتھ ساتھ طلبا کو ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ کے نئے گروپس میں سے بھی انتخاب کرنے کا موقع ہوگا۔   یہ نئے گروپس دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے دستیاب ہوں گے، اور طلبا 9ویں کلاس سے ان میں سے کسی بھی گروپ کا انتخاب کر سکیں گے۔ محکمہ ایجوکیشن نے ان گروپوں کے مضامین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔   اس کے علاوہ، سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کا ڈیٹا مانگا گیا ہے، تاکہ...
    صحرائے تکلمکان کے گرد گرین بیلٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اعتصام الحق ثاقب چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے حکام کے مطابق چین کے سب سے بڑے صحرا ، تکلمکان کو 28 نومبر 2024 کو 3 ہزار 46 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی گرین بیلٹ سے مکمل طور پر گھیر لیا گیا ہے ۔3, 046 کلومیٹر کے اس وسیع سبز دائرے کے ساتھ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا متحرک صحرا ہے ، جو مشرق سے مغرب تک تقریبا 1,000 کلومیٹر اور شمال سے جنوب تک 400 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے ۔صحرا کو گرین بیلٹ سے مکمل طور پر گھیرے میں لینے میں 40 سال سے زیادہ کا وقت لگا ہے ۔...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز  30جون تک مکمل کرنے کا حکم  دے دیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔ بیان کے مطابق  وزیراعلی پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔ اس میں کہا گیا کہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر...
    دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے 
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈو جام ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے سابق صدر راؤ ظفر سعید راجپوت نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے نومنتخب صدر احسن جتوئی، سیکریٹری محمد رمضان جمالی نائب صدور ذوالفقار علی ڈھوٹ اولمپین قمر ابراہیم اور اسلم خان نیازی ایسوسی ایٹ سیکریٹری آصف احمد خان جوائنٹ سیکریٹری اعجاز احمد کھوکر اور کوآرڈینیٹر اولمپین کامران اشرف کو مبارکباددیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نومنتخب عہدیداروں نے ماضی میں بھی ہاکی کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ آئندہ بھی اس قومی کھیل کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ عہدیدار کھلاڑیوں کو...
    لاہور: ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں  75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے،  لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی، جن امیدواروں نے دوڑ مکمل کی وہ ہانپتے ہوئے گرگئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔ اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد...
     پاکستان ریلوے پولیس میں بھرتی  کے لیے  آنے والے 75 فیصد امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اور لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلو میٹر کی ڈور بھی مکمل نہ کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ڈور ہوئی، لڑکوں نے ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد امیدوار فاصلہ طے کر پائے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا جو نہ ہو سکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں ڈور مکمل کرنے کے بعد گر گئے، ڈاکٹر نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے...
    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز :ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ،7 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے  ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پہلا دن ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد ہریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی کے ملوث افسران کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔  یونان کشتی حادثوں کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے  65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیے گئے ہیں، بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بلیک لسٹ کیے...
    حیدرآباد: مطالبات کی منظوری کے لیے پریٹ آباد کے رہائشی پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی.(جاری ہے) ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے، یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی۔ ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا...
    سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
    ڈی پی ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سلطان احمد بن سلیم (گروپ سی ای او ڈی پی ورلڈ اور چیئرمین آف پورٹس) کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مختص مال بردار راہداری(کراچی پورٹ سے پپری) کے منصوبے سے متعلق مختلف تجارتی پہلوؤں کو حتمی شکل دینا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا ریکو ڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ پپری میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت SIFC کے پیڈسٹل سے کامیابی سے ہوئی، جس میں DP ورلڈ، پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کر اہلکار شامل تھے۔ 10 جنوری...
      اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل شام 4 بجے طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت صدر مملکت کے تفویض کردہ اختیارات کے مطابق طلب کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہو گا۔
    سکھر (نمائندہ جسارت) سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری اور مرکزی رہنما علامہ نور احمد قاسمی کی تاجر سیکرٹریٹ آمد۔ سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر بازاروں کے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی دُکھی انسانیت کی خدمت میں پنہاں ہے، دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، آقائے دو جہاں رحمت اللعالمین نے امن کا پیغام دیا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار بڑا اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ المیہ ہے کہ پاکستان کی جو بھی حکومتیں آتی ہیں وہ تاجر برادری کے لیے مشکلات...
    پاکستان ریلوے نے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اہم منصوبہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف...
    اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابراہیم حسین طہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔دو روزہ کانفرنس11 سے 12 جنوری تک کنونشن سینٹر اور مقامی ہوٹل میں جاری رہے گی جبکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔کانفرنس کا انعقاد رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل جمعہ 10 جنوری کو ایک خصوصی سیشن...
    اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کامسٹیک سیکریٹریٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے اہم منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعے کے روز اسلامی تعان تنظیم (او آئی سی)  کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے پاکستان میں موجود او آئی سی کی مستقل  وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، تقریب میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرلز،  رکن ممالک کے سفرا و سفارتکاروں، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، حکومتی عہدیداران، سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جواب دینے کے لیے او آئی سی واضح اور جرأت مندانہ منصوبہ تیار کرے، پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی...
    گلگت بلتستان میں شدید سردی کے دوران عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ ضلع ہنزہ میں عوام نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس میں علی آباد کے مقام پر منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں 6 روز تک سی پیک روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنا مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ہنزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار بلکہ روزمرہ زندگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ اس شدید احتجاج کے دوران سی پیک روڈ کی بندش سے بین الاقوامی...