Express News:
2025-04-16@13:09:45 GMT

6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

گزشتہ 6 میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوگئے۔

قومی ائیرلائن کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے8 بین الاقوامی روٹس بحال کروادیئے گئے۔

اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اسلام آباد سے پیرس کی لیے دوطرفہ پروازوں کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔ تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ تربت سے شارجہ دو طرفہ پروازوں کے لیے سے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

تربت سے العین روٹ کو 5 ماہ بعد بحال کروایا گیا جبکہ تربت سے العین  دوطرفہ پروازوں کےلیے  اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔ گوادر سے مسقط کا روٹ بھی 13 مہینوں بعد بحال ہوگیا۔ گودر سے مسقط کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے کیےاے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو  3سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ کوئٹہ سے جدہ دو طرفہ پروازوں کے لیے سے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے اور فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ کے بعد بحال کیا گیا۔ فیصل آباد جدہ  روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے تھری ٹونٹی کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ کو 3سال 4مہینوں کے بعد بحال کروایا گیا۔ فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے کیے اے تھری ٹونٹی طیارے کو  آپریٹ کیا جارہا ہے۔لاہور سے کویت کے روٹ پر 7ماہ بعد پروازیں بحال ہوگئیں۔ لاہور سے کویت کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے تھری ٹونٹی طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بعد بحال کیا گیا پروازوں کے لیے فیصل آباد کے روٹ پر روٹ کو

پڑھیں:

حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ

ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • یواے ای کی ایئرلائن کو کراچی کیلیے اضافی پروازوں کی اجازت
  • چین کا امریکی بوئنگ طیاروں کی خریداری پر پابندی کا اعلان
  • عازمین حج کا روانگی شیڈول؛ بلیو ائیر لائن 68 پروازیں آپریٹ کرے گی
  • چین اور بھارت نے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بات چیت شروع کردی
  • وہاڑی: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
  • کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں 1 ماہ بعد تدریسی عمل بحال
  • بھارت اور چین کے مسافر پروازیں بحال کرنے پر پھر مذاکرات، تاریخ مقرر نہیں ہوسکی
  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال, کب چلے گی؟
  • حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان