ایمریٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)اسرائیل،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ ایئر لائن یکم فروری سے بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے۔
امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔
واضح رہے کہ امارات کی فضائی کمپنی نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا اعلان کردیا ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظرایمریٹس اپنا کارگو حب بنانے کا فیصلہ کیا، اس وقت کراچی سے سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ایئر کا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے 2024 میں سب سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ایئرلائن نے اٹھایا تاہم پی آئی اے عدم توجہ،درست منصوبہ بندی نہ ہونے پر صرف 2 ہزار ٹن کارگوبزنس لے سکی
مزیدپڑھیں:نو ملکوں سے گزرنے والا دریا، جس پر آج تک کوئی ڈیم نہ بنا سکا، وجہ کیا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات، مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں یو ایس چیمبر آف کامرس میں امریکا پاکستان بزنس کونسل کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے ، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،
یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔معیشت ٹیک آف کر رہی ہے، امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کا اجراء میں بہتری لائی گئی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرائی۔
امریکن چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فریمین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر و صدر امریکا پاکستان بزنس کونسل ایسپیرنزا جیلالین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبل ریگولیٹری کارپوریشن ایبل ٹواریس، مینجر امریکہ پاکستان بزنس کونسل منیشا ویپا وفد میں شامل تھے
پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، ٹریڈ اتاشی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔