2025-02-26@14:20:12 GMT
تلاش کی گنتی: 7580

«سعودی عرب پاکستان»:

(نئی خبر)
    اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو اپنی ترجیح بنائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب، عاصم افتخار، نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوراً روکا جائے اور انسانی امداد کو کسی بھی صورت میں ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ...
    مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ماحول پر اس کے تباہ کن اثرات کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اقراء یونیورسٹی کراچی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے ”مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی جمائو اور ماحولیاتی مسائل” کے زیر عنوان ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور تدریسی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ماحول پر اس کے تباہ کن اثرات کی مذمت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے قائداعظم کے اس بیان کو دہرایا کہ...
    ویب ڈیسک: بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ بتا دی۔  وکرانت گپتا نے  نجی ٹی وی میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ بھارت سے پاکستان آئے اور آپ یہاں محفوظ ہیں لیکن بھارتی کھلاڑیوں کو کیوں لگتا ہے کہ وہ پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں؟  اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں محفوظ ہوں کیونکہ میں یہاں ایک انفرادی شخص ہوں اور وہ بھارتی کرکٹ ٹیم ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 在 Instagram 查看这篇帖子 Geo News English (@geonewsdottv) 分享的帖子  بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ...
    —فائل فوٹو سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچے 4 پاکستانی شہریوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا۔  یہ بھی پڑھیے سعودی عرب اور عمان سمیت 7ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 60پ اکستانی بے دخل سعودیہ اور امارات سمیت 5 ملکوں سے 75 پاکستانی بے دخل عراق میں زائد المیعاد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9، امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 جبکہ...
    اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر کی ماحولیاتی فنڈنگ پر تبادلہ خیال شروع کردیاہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر اس وفد سے ا سٹرکچرل امور پر گفتگو کی جائے گی۔ معاصر انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اس بات چیت کے بعد، آئندہ ہفتے کے اوائل میں آئی ایم ایف کے حکام پاکستان کی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے ، اور جائزہ رپورٹ کی بنیاد پر ہی آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے جاری 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت حکام کی کارکردگی کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔...
      کرکٹ جنون کے باوجودپاکستان کرکٹ کو برانڈ کے طور پر فروخت کرنا آسان نہیں ہوگا 18 ماہ میںقومی کرکٹ ٹیم تیسرے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے رائونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے ، شائقین اور سپانسرز کی دلچسپی ختم ہو نے لگی ۔رپورٹ کے مطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی اور چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کے بعد شائقین، ایڈورٹائزرز، براڈکاسٹرز اور سپانسرز کی دلچسپی ختم ہورہی ہے۔ 1996 کے بعد اپنے پہلے آئی سی سی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے والی پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے سے محروم رہی جس کی وجہ سے شائقین کی...
    رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں عبادات کی محفلیں سجتی ہیں، وہیں ہر گھر میں دسترخوان پر طرح طرح کے پکوانوں کی رونق لگ جاتی ہے۔ویسے تو ہر گھر میں معمول کے مطابق صرف 1 سے 2 ڈشز بنتی ہیں لیکن رمضان المبارک میں دستر خوان پر ان ڈشز کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ یوں ہر گھر کا دسترخوان گھر والوں کی استطاعت کے مطابق رمضان کے پکوانوں سے فوڈ فیسٹول کا سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے۔ تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ رمضان المبارک میں سحری اور خاص طور پر افطار میں سب سے مشکل کام یہی ہوتا ہے کہ آخر آج کیا کچھ بنایا جائے۔ کیونکہ زیادہ تر وہی ڈشز...
    سعودی عرب پاکستان کا ایک ایسا دوست مُلک ہے جس نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اور بیرونِ مُلک پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد اس وقت سعودی عرب میں ملازمت کرتی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کثیر زرمبادلہ حاصل کرتا ہے۔ 2018 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا پیکج دیا اور پاکستان کو تیل کی خریداری پر ادائیگی کی مہلت بھی دیتا رہتا ہے لیکن اب سعودی عرب پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم 2023 میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اعلان...
    تاشقند‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ دورہ پر تاشقند پہنچ گئے۔ ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفود کے تبادلے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ روس کے سفیر نے پاکستانی افسران کو ماسکو اور سائبیریا میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے۔ مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہوں گے۔ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا۔  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔...
    کراچی (آئی این پی )کمانڈر کوسٹ رئیرایڈمرل فیصل امین   نے کہا ہے کہ  اس ماہ ہوئی امن مشقیں پاکستان کی میری ٹائم سفارتکاری کا مظہرثابت ہوئی ہیں، امن مشقیں ملٹی لیٹرل ایکسرسائز تھیں جس میں 60 ممالک کی غیرملکی بحریہ شریک ہوئیں،  ان کا بنیادی فوکس ہی میری ٹائم ڈپلومیسی تھا۔ سی گارڈ مشقوں کے آغاز پر کراچی میں نجی ٹی  وی کو  انٹرویو میں رئیرایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ  ان میں مختلف آرا اور  اسٹریٹیجک سوچ کے حامل ممالک کی شرکت پاکستان بحریہ کی ساکھ کی علامت ہے جبکہ حالیہ سی گارڈ مشقیں پاکستان کی اپنی سرحدوں کے اندر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہیں۔کمانڈر کوسٹ نے کہا کہ سی گارڈ مشقوں کا مقصد کسی بھی خطرے کیخلاف...
    لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے،بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے۔ایک انٹرویومیںانہوںنے کہا کہ بلوچستان میں فارن فنڈڈ دہشتگردی ہے،پاکستان کی دشمن قوتیں دہشتگردوں کے پیچھے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے بلوچستان کا عام آدمی نہیں، پہاڑوں سے آ کر بسوں سے اتار کر مارنا ایسے لوگ تو دیگر شہروں میں بھی ہیں۔انہوںنے کہا کہ کیا دہشتگرد بلوچستان میں بھتہ خوری نہیں کرتے ، کوئلہ کانوں سے پیسے نہیں لیتے؟، 22 سے 23 مزدوروں کو گولیاں ماردی گئیں یہ آزادی کی تحریک ہے؟ ،...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے  10ارب روپے کی اسمگل شدہ بھارتی ممنوعہ ادویات برآمد کر کے ضبط کر لیں۔ کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی نے ڈپٹی کلکٹرز کسٹمز باسط حسین اور رضا نقوی کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی بھارت سے اسمگل ہونے والی ممنوعہ ادویات کورنگی کے  گودام میں منظم انداز میں ذخیرہ کی گئی ہیں۔جس پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز بسمہ کی قیادت میں  ٹیم  نے 20فروری کو چھاپہ مارکر ٹریماڈول نامی دوا کی 21.794ملین گولیاں اور کیپسول برآمد کرلیے۔ اسے دردکش دواکے طورپر استعمال کیا جاتا ہے، اس میں افیون کی مقدار موجود ہوتی ہے۔متعدد ممالک میں یہ دوا کنٹرولڈ میڈیسن ڈکلیئرڈ ہے جبکہ حکومت پاکستان بھی اسے کنٹرولڈ میڈیسن ڈکلیئر...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک نے منصورہ میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر ذاکرنائیک جو گزشتہ برس اکتوبر میں دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی مسائل کے باعث منصورہ نہ آسکے، منگل کی صبح لاہور ائرپورٹ پر آمد کے بعد منصورہ پہنچے، امیر جماعت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔ امیرجماعت نے عالمی شہرت یافتہ مبلغ کو بتایا کہ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے اور اسلام کے آفاقی پہلوؤں، اخوت،...
    تحریک انصاف امریکا کی بھر پور کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح ٹرمپ انتظامیہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالے۔ اس مقصد کے لیے بھر پور لابنگ کی گئی۔ یہاں تک کہا گیا کہ جب تک امریکا کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی تب تک پاکستان پر دباؤ نہیں آئے گا۔ اس لیے بانی تحریک انصاف کی رہائی تک پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔ اس ضمن میں آرمی چیف کو بھی خصوصی ٹارگٹ کیا گیا اور پاکستان پر فوجی پابندیاں لگانے کے لیے بھی زور لگایا گیا۔ آرمی چیف کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران ایک ناکام احتجاج بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔تا ہم تحریک انصاف ابھی...
    محترم چیف جسٹس آف پاکستان نے تحریک انصاف کو سسٹم کے اندر رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا ہے یہ مشورہ انھوں نے عدالتی معلامات پر تحریک انصاف کی جانب سے بائیکاٹ کرنے پر دیا ہے ۔ کیا تحریک انصاف اس قیمتی مشورے پر عمل کر پائے گی؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے حتیٰ کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی اس سوال کا جواب نہیں دے سکتی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی دعوت پر ان سے ملاقات کی جہاں پر ان کو یہ مشورہ دیا گیا کہ اگر وہ سپریم جوڈیشل کونسل کے آخری اجلاس میں شریک ہوتے تو عدلیہ میں کی جانے والی حالیہ...
    وزیراعظم شہبازشریف کے آذر بائیجان کے دورہ اور آذری صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات کے موقعے پر پاکستان اور جمہوریہ آذر بائیجان کے درمیان تیل وگیس، زراعت، ماحول کے تحفظ، سیاحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔  دوطرفہ ملاقات کے دوران جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا وہ ان دونوں رہنماؤں کے عزم کا ایک اور ثبوت تھا یعنی اپنے لوگوں کی باہمی بھلائی کے لیے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں مضبوط روابط اور فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون پر تیز رفتار بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔...
    ویب ڈیسک — نجی شعبے کے درمیان تجارت کے آغاز کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر بھی دو طرفہ تجارت کا آغاز ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کی پہلی کھیپ پیر کو روانہ ہو گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ برس تعلقات میں بہتری آئی تھی ۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خوراک کے عہدے دار ضیاء الدین احمد نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ "ہم پہلی بار پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر پہلا معاہدہ ہے۔”...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ دبئی سے قومی ٹیم کا جہاز پہلے لاہور پہنچا ، جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے، پھر اس جہاز نے دوبارہ اڑان بھری اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی، جہاں قومی کرکٹ ٹیم اتری۔ جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی جبکہ کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے۔ بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یکطرفہ شکست کے بعد سب کے چہرے مرجھائے ہوئے تھے اور سر جھکے ہوئے تھے۔ چیئرمین پی سی بی سید...
    انور عباس:امریکی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی شروع  کردی گئی ، پاکستانی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں   سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی غیرقانون تارکین وطن کو لیکر پہلا جہاز رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا،امریکی جہاز میں آٹھ پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے، غیر قانونی تارکین کو لانے والی پروز امریکہ سے 26 فروری کو روانہ ہوگی، امریکی فوج کا C17 طیارہ 27فروری کو صبح نورخارن ائربیس پر پہنچے گا، امریکی انتظامیہ کی جانب سے تقریبا 10 کے قریب لوگوں کے کوائف تصدیق کے لئے پاکستانی حکام کو بھجوائے گئے تھے،ان میں سے 08افراد کی قومیت کی تصدیق کردی گئی،  سونے اور چاندی کے آج...
    سٹی42:   پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لعنت پر صرف مشترکہ اقدامات سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان دہشتگردی کے انسداد کیلئے تعاون کرنے کے لئے اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور روس کے سفیر البرٹ پی خوریو کے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔ البرٹ پی غوریو نے ں نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا...
    بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم نایاب نے بہترین فیچر فلم اور یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی فلم نایاب نے فلوریڈا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (SAIFFF) 2025 میں 2 عظیم کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ بھی پڑھیں رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ فلم نایاب نے بہترین فیچر فلم کا انتہائی قیمتی ایوارڈ جیتا، جو اس کی زبردست کہانی، عمدہ ہدایت کاری اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی ویژن انڈسٹری سے فلم کی دنیا میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو جاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گزشتہ برس کانز...
    پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پی ٹی وی کی ایک براڈکاسٹ میں ایک اور سابق کپتان شعیب ملک سے سخت سوال کر کے ان کو پریشان کر دیا۔ شعیب ملک کے جواب دینے سے قبل ان کو بچانے کے لیے شعیب اختر کو بیچ میں آنا پڑا۔ پاکستان ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجانےکی وجہ سے پاکستان ٹیم کو مداحوں سمیت سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہوجانے کے بعد پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے...
    وزیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز وفاقی خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا حکومت روایتی کرنسی کو ختم کرکے ڈیجیٹل کرنسی لارہی ہے؟ اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی...
    قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت درجنوں ملزمان پر 9 مئی حملہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملہ کرنے کے کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، ایم این اے بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت درجنوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ہار پر غصے کا اظہار کیا، علیمہ خانبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ ملزمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد اگلی سماعت پر گواہان طلب کیے...
    پاکستان اور ایران نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس میں دوطرفہ تجارتی ہدف دس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط وفاق کے ایوان ہائے صنعت و تجارت اور ایران کے ایوان صنعت و تجارت مشہد کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کئے گئے۔ ملاقات کے دوران ایران نے پاکستان کو بزنس ویزہ فیس میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستا ن اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو دو ارب اسی کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری آرہی ہے جس...
    وزیراعظم ازبک صدر سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا 2 روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے اُزبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔ اُزبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق...
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے گرینڈ ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم کی صدارت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیاکے سفیرڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک گرینڈ ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم کی صدارت کی۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کی طرف سیاس سال کی مئی 2025 میں ادیس ابابا، ایتھوپیا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کیلئے پنجاب کے تاجروں کو متحرک کرنے کے لیے اس بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب سے 26 سے زائد کاروباری چیمبرز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایتھو پاکستان بزنس...
    پاکستان اور ازبکستان امن، خوش حالی اور علاقائی روابط کیلئے مشترکہ وژن رکھتے ہیں،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز تاشقند (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد شہبازشریف نے ہم منصب عبداللہ عاریپوف کے ہمراہ دارالحکومت تاشقند میں یاد گارآزادی پر حاضری دی ۔وزیراعظم شہباز شریف صدر شوکت مرزایوف کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ تاشقند پہنچنے پر ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح...
    اسلام آباد: آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ نے بھی ڈی ریگولیشن کے خلاف 4 مارچ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان منگل کو آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رضا عباس نے مرکزی رہنما نعمان بٹ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رضا عباس نے کہا کہ 4مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی کال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی اور ہڑتال حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن چند او ایس سیز کی کارٹلائزیشن کا باعث بنے گی۔ انہوں ںے کہا کہ وزارت پیٹرولیم چند کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ...
    اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہاہے کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کیف کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت سے انکار کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کیلئے ضروری قرار دیا۔ البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ عارضی جبگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات کی ہے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک منگل کی صبح لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جس کے بعد وہ منصورہ گئے اور حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ منصورہ آمد پر مہمان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ انہیں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔امیر جماعت اسلامی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے گفتگو کرتے...
    پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرت پی خورئیو نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے جان بوجھ کر روسی مفادات کو نظر انداز کیا، اور مشرق میں نیٹو کی توسیع کا راستہ اختیار کیا۔ مغربی ممالک یوکرین میں عارضی جنگ بندی چاہتے ہیں جو مسئلے کا حل نہیں۔ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا ’خفیہ‘ منصوبہ کیا ہے؟ روسی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک نے یوکرین کو روس مخالف کیمپ میں شمولیت کی دعوت دی، 2014 میں خئیوو میں مغربی ہشت پناہی میں مسلح بغاوت کی گئی،...
    پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کیف کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت سے انکار کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کیلئے ضروری قرار دیا۔البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ عارضی جبگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، انہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا تھا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر میچ دیکھا اور ٹیم کی شکست پر بڑے دکھ کا اظہار کیا اور چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے یہ بھی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
    TASHKENT: وزیر اعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہ ازبکستان کے پہلے روز تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ دورہ مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے عزم اعادہ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور اس موقع پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے. اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے...
    پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10ممالک میں شامل،مزید نقصان کا خدشہ ہے، 2030تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے،آئی ایم ایف کو بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )کلائمیٹ فنانسنگ پر آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس دوران آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کو ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی،فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی اور سرکاری عمارتوں کی تعمیرمیں گرین بلڈنگ کو ڈز لاگو کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان کلائمیٹ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔سماء نیوز کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سابق وزیر اعظم کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی مہرالنساء احمد نے بھی جیل میں ملاقات کی۔ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہونے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد وکلاء اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ یہ ملاقاتیں جیل کے معمول کے شیڈول کے مطابق ہوئی ہیں، آج فیملی...
    باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسان خدمت پروگرام جدید سہولیات سے لیس ہے، اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے باکو میں ’آسان خدمت مرکز‘ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔ان کا آسان خدمت کے مرکز کے دورے پر کہنا تھا کہ ہم نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ اور مرکز کی تعریف کرتے ہوئے اسے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نظریاتی سوچ کا عکاس قرار دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں خدمات...
    تاشقند: وزیراعظم شہباز شریف آذر بائیجان کا دورہ مکمل کرکے باکو سے 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور جام کمال وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچے ۔ اُزبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ...
    ویب ڈیسک : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے۔ ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورۂ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔اُزبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و...
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
     بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی بالخصوص بھارت سے شکست پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگ بیٹھے ہوں گے تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی، محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی لگایا گیا اس نے بیڑہ غرق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:  چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف اڈیالہ جیل راوالپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان مکمل فٹ ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئی...
    وزیرِاعظم باکو سے دوروزہ دورے پر ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تاشقند ہوائی اڈے پر وزیر اعظم...
    معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے منصوبہ میں ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک منگل ک صبح لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جس کے بعد وہ منصورہ گئے اور حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ آمد پر مہمان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقات کاموں سے متعلق آگاہ کیا گیا، جبکہ انہیں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ امیر...
    بانی پی ٹی آئی  اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی۔ اڈیالہ جیل راوالپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، بانی نے پاکستان کا میچ دیکھا ہے پی ٹی وی پر، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ   کرکٹ پر اتارا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا،...
    ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک نے منصورہ میں ملاقات کی۔ڈاکٹر ذاکرنائیک جو گزشتہ برس اکتوبر میں دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی مسائل کے باعث منصورہ نہ آسکے، منگل کی صبح لاہور ائرپورٹ پر آمد کے بعد منصورہ پہنچے، امیر جماعت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کو جماعت اسلامی کی دینی خدمات، تعلیمی کاوشوں، فلاحی سرگرمیوں اور تحقیقاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔امیرجماعت نے عالمی شہرت یافتہ مبلغ کو...
    تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، کیش پرائزز اور بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، تاکہ وہ مزید تعلیمی ترقی کی جانب گامزن رہیں۔ اس بامقصد تقریب میں ملک بھر سے معزز شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، علمائے کرام اور ذاکرین حضرات نے شرکت کی، جنہوں نے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اس مشن کو سراہا اور شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں اطفالِ شہداء کیلئے تعلیمی سیمینار اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں اطفالِ شہداء کیلئے تعلیمی سیمینار اور...
    معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دینی، علمی اور امت کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی، تعلیمی، فلاحی و تحقیقاتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے جماعت اسلامی کے ہیڈ آفس منصورہ آنے کی خواہش تھی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مختلف شعبوں میں خدمات پر جماعت اسلامی کی تحسین کی اور کہا کہ امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان...
    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کرپٹو کرنسی کو متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے. انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک ملک میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے پر کھلے دل سے غور کرے، جبکہ غیر رسمی مارکیٹ میں پہلے سے ہی کرپٹو کرنسی کا استعمال ہورہا ہے. انھوں نے ڈیجیٹل اثاثوں اور اے آئی کیلیے ایک ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بعد ازاں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 58 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 04 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 42 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 49 پیسے اور قطری...
    باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان کے 2روزہ دورہ پر تاشقند روانہ ہو گئے۔(جاری ہے) منگل کو آذربائیجا ن کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرتجارت جام کمال خان، وزیرسرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے دورہ ازبکستان میں ہمراہ ہوں گے۔
    اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورۂ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔اُزبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔وزیرِ اعظم تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کریں...
    بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو چیف جسٹس پاکستان یحی آفریدی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے بتائی۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں...
    وزیراعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ازبکستان کے لیے تاشقند پہنچ گئے ہیں، ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا منگل سے ازبکستان کا دورہ، اہم معاہدے بھی ہونگے تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کے لیے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورکویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم کویت شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، کویت کی حکومت اور برادر ریاست کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ اس پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح میں ان کی ہمت اور...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگوکرتے بتائی۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں، ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، چھے ماہ میں بچوں سے چوتھی بات...
    آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوگئی، موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد تین مارچ کو آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزہ کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا۔اس دوران موجودہ 7ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا...
    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔ پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور، مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تین اعلیٰ سطح وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ نومبر 2024ء میں کراچی سے چٹاگانگ کے لیے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔ یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔
    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گزشتہ روز اضافے کے بعد آج پھر اس کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس وقت اس دھات کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے پر گزشتہ دو روز تک مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی تناسب سے 10 گرام سونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔البتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔ اگر پاکستان کو اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کی ایونٹ میں میچ ہارنے کی ہیٹرک مکمل ہوجائے گی۔ دفاعی چیمپئین پاکستان گزشتہ ہفتے کراچی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنا پہلا میچ 60 رنز سے ہار گیا تھا۔ اس کے بعد اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست نے پاکستانی کرکٹ فینز کو شدید مایوس کر دیا۔...
    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ملک میں 2024 کے 74 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کیس کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم مکمل، 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوگئی اے پی پی کے مطابق ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے شکارپور سے پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کی۔ اس کیس کا آغاز 15 دسمبر 2024 کو ہوا تھا۔ سنہ 2024 میں شکارپور سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے۔ سال 2024 کے مجموعی کیسز پاکستان میں سال 2024 میں مجموعی طور پر 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 23 کا سندھ،...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد 308700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے کمی کے بعد 264660 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 242613 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 2940 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے,اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025   گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔  انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔ شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ایب نارمل کہہ دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایب نارمل لوگوں کو کپتان بنائیں گے اور عجیب سے لوگوں کو ٹیم میں آنے دیں گے تو پھر یہی ہو گا۔ "Ap abnormal logon ko captain banao gay tau yehi ho ga." Shoaib Akhtar on Rizwan pic.twitter.com/iQ4nZ6rKM6 — M (@anngrypakiistan) February 24, 2025 شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے ایسے کپتانوں کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔نومبر 2024ءمیں کراچی سے چٹاگانگ کے لئے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔ مزید :
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ  نے بڑھتی ہوئی مالی شراکت اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا نوٹس جاری کردیا جس کے تحت شیئرز کی خرید کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا. رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں ایک ساتھ خرید سکیں گے، پہلے سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر ایک ساتھ 5 کروڑ روپے کے شیئرز خرید سکتے تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ میں میں فی آرڈر شیئرز کی خریداری حد 2.5 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کردی گئی، ریڈی اور فیوچر مارکیٹ میں فی آرڈر شیئرز خریداری کے والیوم کی سابقہ حد برقرار ہے۔ ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر خریداری کے...
    لاہور:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا “ہیرو” منتخب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، انکے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ “سچن ٹنڈولکر ” جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ انکی میراث کا پیچھا کررہے ہیں، بابراعظم کا ہیرو کون ہے؟ “ٹک ٹک” تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ...
    ‘پاکستانی شائقین نے غلط ’’ہیرو‘‘منتخب کرلیا ہے،یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے، شعیب اختر کی بابر اعظم پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا “ہیرو” منتخب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، انکے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ “سچن ٹنڈولکر ” جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) فاطمہ (فرضی نام) ان لاکھوں شہریوں میں شامل تھیں، جو دسمبر 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان سے فرار ہو گئے تھے۔ فاطمہ طالبان کے اقتدار میں آنے تک کابل میں ایک غیر منافع بخش امریکی تنظیم کے لیے کام کرتی تھیں۔ وہ اب پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور مصائب کا شکار ہیں۔ ان کےپاکستانی ویزا کی میعاد ختم ہونے میں کچھ دن باقی بچے ہیں اور حکام اس کی تجدید کے لیے ان کی درخواست پر کارروائی کر رہے ہیں۔ فاطمہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''میں اپنے ویزے کی تجدید کے بارے میں فکر مند ہوں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) فوج نے اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ لیکن یہ آپریشن تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کیا گیا ہے۔ یہ گروپ افغان طالبان کا اتحادی ہے اور سال 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد مضبوط ہوا ہے۔ افغانستان: طالبان نے چند اہم وعدوں پر بیگم ریڈیو کی بحالی کا اعلان کر دیا دریں اثنا، افغان پاکستان سرحد پر واقع ایک اہم تجارتی سرحد تیسرے روز بھی بند رہی۔ حکام کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی طرف سے سرحد پر پوسٹ بنانے کے تنازعے کے باعث یہ تجارتی راستہ بند کیا ہے۔ کئی دن سے بندش کے باعث طورخم کے راستے...
    افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس  بھیجا جائے گا، وزارت داخلہ نے مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مختلف ادوار میں پاکستان میں افغان مہاجرین کی تعداد، اب کتنے رہ گئے؟ دستاویز کے مطابق پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ مہاجرین اے سی سی پر مقیم ہیں، وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جبکہ کسی تیسرے ملک جانے کی خواہش رکھنے والے افغان شہریوں کے پاکستان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف خطے کے اہم علاقائی ٹرانزٹ مرکز کے طور پر استحکام دینے کے لیے آج سے ازبکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے کا محور تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون ہو گا. وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزیائیف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کررہے ہیں اور اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور ازبک صدر دو طرفہ ملاقات کے دوران رابطوں، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع و سکیورٹی، علاقائی استحکام اورتعلیم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نےنوید سنا دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نےکہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیےپشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کےآغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیےکامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔ مزید کہا کوشش ہےکہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سےایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔ آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا مزید :
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا، آئی ایم ایف سے رضا مندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ...
    ایران نے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اعلیٰ سطح نے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے،بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فارن فنڈڈ دہشتگردی ہے،پاکستان کی دشمن قوتیں دہشتگردوں کے پیچھے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے بلوچستان کا عام آدمی نہیں، پہاڑوں سے آ کر بسوں سے اتار کر مارنا ایسے لوگ تو دیگر شہروں میں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا دہشتگرد بلوچستان میں بھتہ خوری نہیں کرتے ، کوئلہ کانوں سے پیسے نہیں لیتے؟، 22 سے 23 مزدوروں کو گولیاں ماردی گئیں یہ آزادی کی تحریک ہے؟ ،...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا،  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں...
    منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل کمپلکس پہنچایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس  نے کہا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا، پولیس نے ملزم ساحر خان کی  جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،  عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی استدعا کو مسترد کردیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ساحر خان...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر امیرِ کویت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے  کہ ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کویت کا پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہارکویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی تعاون بڑھانے، علاقائی...
    حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پیر کو محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقاتوں میں سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی وفد دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لئے سندھ کے دورے پر ہے۔ یہ وفد پہلے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔گھمن ہاوس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پورے پاکستان کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ جو الائنس...
    سپارکو نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کو صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو انسانی آنکھ سے چاند نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔ 
    آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دبئی میں اپنے تمام میچ کھیلنے سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔ بھارت کو بڑا فائدہ یوں ہے کہ وہ اپنے تمام میچ ایک ہی میدان پر کھیل رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام میچ وہاں کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہوں اور ٹخنے کی بحالی اچھی ہو رہی ہے، میں اس ہفتے دوڑنا اور گیند بازی کرنا شروع کروں گا۔ آئی پی ایل اگلے ماہ ہے اور پھر ہمارے پاس ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ ہے، تو بہت کچھ ہے...
    کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)یوکرین روس تنازعہ ختم کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور قرارداد کی حمایت میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔میڈیارپورٹس کے مطبق پاکستان کے متبادل مندوب اور سفیر عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے قرارداد کی حمایت اس لیے کی کیونکہ امن مشترکہ مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ امن اجتماعی، سب کی شمولیت اور جامع سوچ کے ساتھ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے) عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر اور اصول تمام امور بالخصوص امن اور سلامتی سے متعلق معاملات میں مدنظر رہنے چاہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تنازعہ اور دیگر تنازعات...
    طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ  کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔ اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔ جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔ پاکستان...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نکال دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اور پھر دبئی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں تینوں شعبوں میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا، فینز نے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو سست بیٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیا اور شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز...
    وفاقی وزیر نے کہا کہ اب کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، اس وقت اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے، ہم ترقی کیلئے پاکستان ٹیم کے طور پر کام کریں گے، ہمیں اپنے سیاسی اختلاف کو بھول کر ملک کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر غلط اطلاع دی گئی، سوشل میڈیا پر پیس انفارمیشن دی جا رہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت راء سے بڑی پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ہماری کامیابی کا انحصار برآمدات میں اضافہ ہے، ہمیں خود کو ڈیجیٹل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2025) اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کا وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف وفد دورہ پاکستان کے دوران آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا،اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران آئی ایم ایف کا وفد سٹیٹ بینک،ایف بی آر،وزارت خزانہ،وزارت منصوبہ بندی ،وزارت توانائی ،اوگرا،سمیت دیگر اہم حکام سے مذاکرات کریگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف...
    اسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔ پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکا کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اتوار کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک پروگرام میں اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے حفیظ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ تینوں نے 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف تینوں ہی 2023 کے ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود...