2025-02-24@16:04:27 GMT
تلاش کی گنتی: 4724
«ہندوستان کا»:
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔باکو میں پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے شکر گزار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت...
اسلام آباد :وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر ( کل ) منگل سے ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور ان کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر دوطرفہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں بشمول روابط، اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی، علاقائی استحکام اور...
پاکستان نیوی کی زیر نگرانی مشق سی گارڈ-25 کی افتتاحی بریفنگ منعقد کی گئی، جس میں کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق اپنی نوعیت کی دوسری بڑی مشق ہے، جوپاکستان نیوی کی ایک اہم کاوش ہےاس کا مقصد پاکستان کے مختلف بحری شعبوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے، جن میں شپنگ، ماہی گیری، قانون نافذ کرنے والے ادارے، نجی کمپنیاں اور این جی اوز شامل ہیں، تاکہ بحری شعبے کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ حل نکالا جا سکے۔ مشق کی افتتاحی بریفنگ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس...
ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا :متاثرین مونال کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )تلہاڑ، گوکینہ، سنگھڑہ ،مکھنیال اور کھاریاںکے رہایشی اور مونال کے سابق ملازمین نے کہا ہے کہ ذاتی جنگ میں ہزاروں غریب ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا ہے،مارگلہ ہل نیشنل پارک قانون کو بنیاد بنا کر 113 میں سے صرف کاروباری عمارات کو نشانہ بنایا گیا ، ایک بسے بسا ئے سسٹم کا بیڑا غرق کر دیاگیا، سابقہ چیئر پرسن اسلام آباد وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ راینا سعیداور لیگل ایڈوایزر چییرپرسن وایلڈ لایف مینجمنٹ بورڈ اسلام آبادعلی گیلانی نے میڈیا پر ہماری بھوک اور بے روزگاری کا مذاق اڑایا،انہیں ہمیں گھروں میں...

پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری،تفصیلات سب نیوز پر
پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں۔ پلڈاٹ کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے موثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں...
کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف پیر کو منعقد کی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق سی گارڈ 25 اس سلسلے کی دوسری مشق ہے جس کا مقصد پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول شپنگ ، فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ تقریب میں نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کی نمایاں شخصیات کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف اورصدر الہام علیوف نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی،دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق ،وزیراعظم اور صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی خریدو فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ پیر کو یہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربایئجان کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ یقین دہانی کروائی کہ آذربائیجان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن, پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان شریک تھے۔حکومتی اداروں کے علاوہ سول اداروں ، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کراچی: ٹرالر نے ایک اور کار سوار باپ بیٹے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور حارث رؤف کی تینوں ٹیمیں 2023 کے ایشیا کپ، ورلڈ...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑیوں کا ٹولہ ہے جو گروپنگ کرتا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت 242 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ ویرات کوہلی کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ میں پہلے بھی بولتا رہا ہوں کہ یہ 6، 8 کھلاڑیوں کا ٹولہ ہے جو گروپنگ کرتا ہے، انہیں کپتانی کا نشہ ہے، یہ وہ کھلاڑی ہیں جو نوجوانوں کو آنے نہیں دیتے، یہی عوام مجھے کہتے تھے کہ آپ...

’بیٹا میچ دیکھنے دبئی چلا گیا لیکن جیل میں والد سے ملنے نہ آسکا‘، قاسم خان کی دبئی اسٹیڈیم سے تصاویر وائرل
دبئی(سپورٹس ڈیسک)گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں قومی ٹیم ایونٹ سے تقریباً باہر ہوگئی۔ اس شکست کے بعد قومی ٹیم پر ہر طرف سے تنقید ہورہی ہیں، تاہم اسی دوران ایک اور تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اس میچ میں دکھائی دیے اور ان کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں۔ Exclusive: #ImranKhan's son Qasim Khan at Dubai International Stadium with an Indian fan while supporting Pakistan in green shirt ????????????#PAKvIND | #ChampionsTrophy | #INDvPAK pic.twitter.com/rOnmtKGJNN — Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 23, 2025 ...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے۔ یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحات: چیف جسٹس کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں 9 مئی واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ بھی شامل اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف بیرکس کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل معلوم کیے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ٹانک اور وزیرستان سے ضلعی...
پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی.سرسید ایکسپریس کراچی سےپنڈی کیلئےچلائی جارہی تھی۔تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت ٹرین کوپرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا.دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی.حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے،...
اسلام آباد: پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر مملکت اور کوئی غیر مسلم نہیں۔ پلڈاٹ کے مطابق کارکردگی کے لحاظ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے مؤثر رکن کابینہ رہے، اعظم نذیر تارڑ پارلیمانی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہے، حاضری اور ایوان میں سب سے زیادہ گفتگو کرنے میں بھی اعظم نذیر تارڑ کا پہلا نمبر ہے، اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بلوں سمیت38 حکومتی بلوں کی منظوری کروائی، اعظم نزیر تارڑ 157میں سے 89 اجلاسوں...

راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کے نام پر تاجروں سے مبینہ نذرانے وصول کئے جانے کا انکشاف
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔ اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔ تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور...
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں کاراباغ جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور شہدا کے یادگار پر پھول چڑھائے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادتر کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہوئی ہے کہ باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے میچوں کے لیے ابتدائی شیڈول تیار کرلیا ہے۔ تیار کیے گئے ابتدائی شیڈول میں پشاور کو بطور وینیو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فرنچائز سے مشاورت کے بعد حتمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ پی ایس ایل سے قبل پشاور کو نمائشی میچ دیے جانے کا امکان ہے۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان نمائش میچ کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 25 اپریل کو پشاور میں میچ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پشاور کا اسٹیڈیم بروقت تیار نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے 10 ویں...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف سعودی فوڈ چین نے پاکستان میں اپنی برانچز کھولنے کا اعلان کردیا ، ،جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔ پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی عرب آئی ٹی خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا...
رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کو چاق وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ جبکہ انہوں نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ کور...
کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای قونصل خانے نے برسا برس اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 3ہزار سے زائد مستحق میں شیخہ فاطمہ کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھور سے کیا گیا۔ کراچی میں 3 ہزار سے زائد مستحقین کو راشن بیگ پہنچائے گئے ، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔ رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ اماراتی کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک...
کراچی: رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں...
استحکام پاکستان کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز پاکستانی قوم اپنے وطن کی سالمیت،استحکام اور تحفظ کیلئے متحد ہیں،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بنیاد اور بقا کی ضمانت ہے،شہباز شریف کی صاحبزادہ محمد اویس نورانی سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے،پاکستانی قوم اپنے وطن کی سالمیت،استحکام اور تحفظ کیلئے متحد ہیں،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بنیاد اور بقا کی ضمانت ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ محمد اویس نورانی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاوس میں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی معیشت...
وزیراعظم ازبکستان کے صدر کی دعوت پر منگل سے دورہ کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور صدر شوکت مرزایوف کی ملاقات ہو گی اور اس دوران سرمایہ کاری، تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ ازبکستان کے دورے کے دوران دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ مزید پڑھیے: پاک آذربائیجان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز...
اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دینی و روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر قمری حساب پر مبنی ہونے کے باعث رمضان کا آغاز چاند نظر آنے پر منحصر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں رمضان کے آغاز کی تاریخ مختلف ہو سکتی ہے۔ 2025 میں بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی، اور چاند دیکھنے کے مختلف معیارات کی وجہ سے مختلف علاقوں میں روزوں کی ابتدا میں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ چاند نظر آنے کی اہمیت اور طریقہ کار اسلامی مہینے کا آغاز ہلال کے چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ روایتی طور پر، چاند دیکھنے کے لیے اسلامی ممالک میں مختلف کمیٹیاں قائم ہوتی ہیں،...
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موجود ہیں. جہاں انہیں زوولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔حیدر علیوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرخارجہ یالچین رفائیف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیرقاسم محی الدین اور دیگر سینئر حکام نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور دیگر اعلیٰ آذربائیجانی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے. اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت، توانائی و دفاعی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی تبدیلی کے...
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا ڈاٹ بالز کھیلنے کا بدترین منفی ریکارڈ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم...
ناسا، جو کہ دنیا کی مشہور خلائی ایجنسی ہے، مختلف تعلیمی شعبوں کے طلبہ کے لیے بہترین انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے اور اہم تحقیقی منصوبوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھتے ہیں، تو ناسا آپ کے لیے ایک سنہرا موقع لایا ہے۔ انجینئرنگ سے لے کر پروجیکٹ مینجمنٹ تک، ناسا مختلف پروگرامز پیش کرتا ہے جو طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد دیتے ہیں۔ یہاں ناسا انٹرن شپس 2025 کے بارے میں تمام ضروری معلومات دی گئی ہیں، جن میں درخواست کی آخری تاریخ، اہلیت کے معیار، اور انجینئرنگ کے علاوہ دیگر شعبوں میں مواقع شامل ہیں۔ ناسا انٹرن شپس 2025 کی درخواست کی آخری تاریخیں اگر...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔ Haven't seen any former captain be so blunt on television, every word he's said is spot on and resonates with the feelings of a true fan of the game right now pic.twitter.com/waGC5bfX0b — F (@falahtah) February 24, 2025 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے...
کمیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انعامی اسکیم کے ذریعے کارٹل اور گٹھ جوڑ کے خلاف عوامی تعاون حاصل کرنے فیصلہ کیا ہے۔ کمپیٹشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں اشیاء ضرورت اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی بڑھوتری، معیاری اشیاء کی کمی، کافی حد تک مارکیٹوں میں کاروباری گٹھ جوڑ یعنی کارٹلائزیشن کا نتیجہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کارٹل، مارکیٹ میں موجود سپلائرز کے مابین باہمی ہم آہنگی یا ایسے معاہدے کے نتیجے میں بنتے ہیں جس میں سپلائرز ناجائز منافع کے لئے اشیا و خدمات کی قیمتیں باہمی ہم آہنگی سے طے کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مارکیٹ میں سپلائی کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جو کہ ایک غیر...
داعش کی مدد کا الزام، کینیڈا میں قید پاکستانی نوجوان امریکا حوالگی کیلئے راضی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اوٹاوہ (سب نیوز )اونٹاریو سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نوجوان امریکی شہر نیویارک میں یہودی اداروں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے پر دہشت گردی کے الزام میں امریکہ کو مطلوب تھا، کو واپس امریکہ بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب خان کو داعش کی مدد کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،جسے نیویارک کی جانب سے شکایت پر کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بیس سالہ محمد...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ایک طرف جہاں سعودی عرب کو ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے وہیں سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کا رخ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم 546 ملین سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ دوسری جانب سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیرات...
لاہور: پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن گیا ہے، جو ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل اور سول انجینئر افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ عارف علوی امریکا میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ...
سٹی42:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کیا ہے کہ جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے خلاف میچ میں تمام ہی شعبوں میں ناکام رہ جانے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بیان جاری کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی نے جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، پاکستان ٹیم کا اگلےمرحلےمیں جانا مشکل ہوگیا ہے، ایک بار اعلیٰ ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے...
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ65 ہزار 346 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2948 ڈالر فی اونس ہے۔
بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔ مزید...
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا نئے سال میں نیا سخت امتحان آن پہنچا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 سے 21 جون تک نیشنز کپ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ فرانس، جاپان، ملائیشیا، کوریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویلز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ نیشنز کپ کی فاتح ایک ٹیم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی شائقین کی جانب سے ویرات کوہلی کو ملنے والی بے پناہ پذیرائی نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی شاندار سنچری سے بھارتی ٹیم کو فتح دلائی، لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ پاکستانی شائقین نے بھی کوہلی کی اس کارکردگی کو بے حد سراہا۔ یہ منظرنامہ بھارتی میڈیا کےلیے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے، جو اکثر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کو ایک جنگ کی طرح پیش کرتا ہے۔ لیکن پاکستانیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں فراہم کرے تاکہ کاروباری سرگرمیاں زیادہ موثر طریقے سے چلائی جا سکیں ، نجکاری کا عمل اور مالیاتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، بینکوں کے صدور اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس نے گزشتہ 25 سال میں شاندار ترقی کی ہے اور یہ وقت ہے کہ پاکستان بھی اپنے دستیاب وسائل پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عوامی حقوق کے لیے مین شاہراہوں پر دھرنے دیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا، جس بعد حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کسان کارڈ کو قرض کارڈ قرار دیدیاامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کسان کارڈ کو قرض کارڈ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے شہری فیضان کی بازیابی کے بعد اس کے 8 اہلِ خانہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس بار ستار نے سیکریٹری داخلہ سے سوال کیا کہ عدالتی حکم پر نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کوئی ورکنگ پیپر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ بیانِ حلفی جمع کرائیں اور نام ای سی ایل میں شامل کر نے کے حقائق سامنے رکھیں۔ ویگو ڈالے آتے اور بندہ اٹھا لیا جاتا ہے، SHO سمیت کسی کو پتہ ہی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹاسلام آباد اسلام...
لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس تین ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ مسلح ملزمان نے ڈاکٹر مختار حسین کو زبردستی گھر سے اغوا کرکے مختلف مقامات پر گھمایا اور اسلحے کے زور پر بینک سے رقم نکلوانے پر مجبور کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے تین موبائل فون اٹھائے اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں لے جاکر ڈاکٹر مختار کو ذہنی اذیت دیتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم کے ذریعے پانچ لاکھ روپے نکلوائے۔ واردات کے دوران تینوں ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جبکہ وہ شہری کو ایف آئی آر درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں...
اسلام ٹائمز: دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری انّا علیٰ العہد۔۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں پاکستانی بچوں نے بھی شہر کراچی میں شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین سے اظہار عقیدت کیا۔ قارئین...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے. ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لیے منظور کر لی ہیں.(جاری ہے) ترجمان...
پاکستان اور آذربائیجان کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، کئی معاہدے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز باکو: پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت و دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد پاکستان کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ماحولیاتی فنڈ کے تحت اضافی فنڈنگ پر آج پیر کے روز سے بات چیت شروع کر رہا ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وفد سے سٹرکچرل امور پر گفتگو ہو گی.(جاری ہے) اس ابتدائی بات چیت کے بعد آئندہ ہفتے کے اوائل میں پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں جاری سات ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پہلا معاشی جائزہ لیا جائے گا وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت ششماہی جائزے کا...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے ضمن میں کلاس لائسنس کے تحت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس عمل کے پیش نظر پی ٹی اے کی جانب سے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لئے منظوری دیدی گئی ہے۔ یہ اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہےجبکہ شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی...
کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی پر میچ کے بعد اپنے تجزیہ میں وسیم اکرم نے ٹیم کی ناقص کارکردگی، کمزور حکمتِ عملی اور غیر مؤثر کھیل پر کھل کر تنقید کی۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم وائٹ بال ٹیم میں نئے نوجوان کرکٹرز لائیں جن کے اندر کوئی خوف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چاہے ہمیں پانچ چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالنا ہی کیوں نہ پڑے اور بے شک ہم چھ مہینے ہاریں مگر نئے لڑکوں کو ٹیم میں لاکر انکو مکمل...

قابل تجدید توانائی سیکٹرمقامی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے. ویلتھ پاک
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )قابل تجدید توانائی سیکٹر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سرمایہ کار حسن علی نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے توانائی کے بحران سے دوچار ہے لوگ مہنگی بجلی سے نجات کے لیے سرگرم طریقے تلاش کر رہے ہیں سستی توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے نظام شمسی میں سرمایہ کاری کی ہے اب ہم سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے گھرانوں سے لے کر صنعت کاروں تک ہر طرح کے گاہکوں سے رابطے میں ہیں سولرائزیشن کی مانگ تمام شعبوں بشمول زراعت اور ٹیکسٹائل یونٹس میں بڑھے گی.(جاری ہے)...
معاشی ترقی کیلیے واٹر سکیورٹی ضروری ہے، پانی کا مسئلہ کوئی اکیلے نہیں سنبھال سکتا، رومینہ خورشید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں بھی معاشی ترقی کے لیے واٹر سکیورٹی کی ضرورت ہے اور کوئی ملک اس مسئلہ سے اکیلا نہیں نمٹ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں او آئی سی ممالک کی پانی کے مسئلے پر رابطہ کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پانی صرف قدرتی یا ماحولیاتی وسیلہ ہی نہیں بلکہ ہماری زندگی کی بنیاد اور سفارتی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان نے پانی...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی حالیہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس نے دنیا بھر کے میڈیا کے پیشہ ور افراد، ماہرین، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے نہ صرف میڈیا کے موجودہ چیلنجز پر روشنی ڈالی بلکہ مستقبل کی ذمہ داریوں اور امکانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں شریک شرکاء نے عالمی سطح پر میڈیا کی اہمیت، فیک نیوز کے اثرات اور اس کے سدباب کے طریقوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کی اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کی...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرے۔جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارٹی 22 مارچ کو مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، تاہم انتظامیہ نے اجازت کی درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ریڈرسل کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار دوبارہ...
جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے اختر حسین کے مستعفی ہوجانے کے بعد پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا نیا ممبر کون ہوگا، اس ضمن میں پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس 26 فروری بروز بدھ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبر جوڈیشل کمیشن کے لیے سینیئر وکیل احسن بھون کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان بار کونسل اپنے بدھ کے اجلاس میں ہی کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھجوا دیا ہے، وہ جوڈیشل کمیشن...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور بار کے نمائدے اختر حسین مستعفی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اختر حسین ایڈووکیٹ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان چیف جسٹس یحیٰی آفردی کو ارسال کردیا۔ استعفے کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے تین مرتبہ متفقہ طور پر منتخب کیا، اعلیٰ عدلیہ میں حالیہ تعیناتیوں کے معاملے پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، یقین دلاتا ہوں عدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ استعفا کے متن کے مطابق اختر حسین سینیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل...
آئی ایم ایف کا 4 رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا. تکنیکی مذاکرات کا آغاز آج ہی ہو گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفد 2 روز تک پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد نے آج صبح حکام سے وزارتِ خزانہ میں تعارفی ملاقات کی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد وفاق سمیت صوبوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف گرین بجٹنگ کلائمٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر تبادلۂ خیال ہو گا، وفد کلائمٹ بجٹنگ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کرے گا۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈز 2025 کا آغاز 24 فروری سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈنز 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری تک ہوگا۔ کراچی میں پاکستان نیوی ایکسر سائز سی گارڈ 25 کے حوالے سے بریفنگ میں ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر ( پاک بحریہ) کمانڈر عاطف خان نے کہا کہ یہ ایکسرسائز میری ٹائم کوآرڈینیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے میری ٹائم زون میں سیکیورٹی کا تجزیہ کیا جائے گا۔ مشقوں کے درمیان مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو جانچا جائے گا۔ یہ مشقیں سمندری دفاع کو مزید محفوظ بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کے اعتبار سے...
ویب ڈیسک: پاک سعودی تجارتی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاک سعودی تجارتی تعلقات کو فروغ مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہونے سے تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سےبڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ویڈیو؛ بھارت سے شکست، مداح نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز...
تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔ 54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام...
کامیڈین منور فاروقی اپنے شو ”ہفتہ وسولی“ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا نے اپنے X اکاؤنٹ پر شکایت کی ایک کاپی شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ شو فحاشی کو فروغ دیتا ہے اور مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی ہندو جنجاگرتی سمیتی نے بھی شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت بینکوں کے صدور اور غیرملکی مندوبین شریک ہیں،وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹ نے گزشتہ 25سال بہترین انداز میں گزارے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ ہمارے جو ہاتھ میں ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بیشتر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو پر مبنی رہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں دے تاکہ نجی شعبہ کاروبار چلائے، نج کاری کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔ اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس کامیابی کے بعد بھارت نے تو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ممکنہ طور پر اپنی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال گروپ اے میں بھارت 2...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق 4 رکنی آئی ایم ایف وفد کے ساتھ وفاق اور صوبائی حکام کے مذاکرات شیڈول ہیں، گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہوگی، کاربن لیوی عائد کرنے کی آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آج سے 28 فروری تک تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات...
نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں؟ جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی نے تاریخ کی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے معطل تجارتی راستے بحال ہونے لگے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیخ حسینہ کے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے لگی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کی جانب سے پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لیے مفاہمت کی پیشکش کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بحالی کا سفر شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 1971 کی علیحدگی کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال ہوگئی، پورٹ قاسم سے پہلی سرکاری سطح پر منظور شدہ تجارتی کھیپ روانہ کردیا گیا۔ ...

چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی، ٹیم، PCB حکام، انتظامیہ اور سلیکٹرز کی ضد اور اناء کی بھینٹ چڑھ گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی، ٹیم انتظامیہ،سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کی ضد اور انا ء کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 2023 میں بابر اعظم کی جگہ شاہین کپتان بنے ، 5 میچوں بعد بابر کو پھر کپتانی ملی ، ستمبر میں وہ سبکدوش ہوئے اور رضوان کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز جیتےمگر ٹیم میں مستقل مزاجی اور پروفیشنل ازم کا فقدان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے ہار گئے، ہر ٹیم کیساتھ دو اسپنرز ، سلیکٹرز نے ابرار کیساتھ دوسرے اسپنرز کو شامل نہ کیا، عثمان کو کھلانے سے گریز، عرفان اور عباس آفریدی سلیکٹ نہ ہوسکے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ اور...
بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50 اوورز کی اننگز میں 298 بالز کھیلیں جبکہ 152 گیندوں (25.3 اوور) پر کوئی رن اسکور نہیں کیا یعنی ڈاٹ بالز کھیلیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 321 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھی پاکستانی بلے بازوں نے 284 بالز کی اننگز میں 161 (26.8 اوور) ڈاٹ بالز کھیلی تھیں۔ بھارت کے خلاف 152 گیندوں یعنی قریباً 25 اوورز میں کوئی رن نہ بنائے جا سکے۔ میچ کے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل ابتدائی 6 اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔...
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہونے اور سولہ اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اتوار کو رات گئے بلوچستان میں داخل ہوا، جس کے نتیجے میں آج اور کل کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، سبی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ندی ،نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آباد کاری کے لیے قبول نہ کیے جانے والے افغان مہاجرین کو غیر قانونی تارکین وطن سمجھا جائے گا اور ملک بدر کر دیا جائے گا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ پاکستان اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے ، لیکن جن پناہ گزینوں کی آبادکاری سے انکار کیا گیا ہے انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ’ہم اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور مذاکرات کریں گے تاہم اصولی طور پر اگر کسی پناہ گزین...
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر سرمایہ کار ی بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے باکو، آذربائیجان میں سٹیٹ آئل فنڈ کے سی ای او اسرافیل ماما دوف سے وفد کے ہمراہ ملاقات و اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف امور پر غور و خوض کیا۔مراکش کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وفاقی وزیر عبدالعلیم خان باکو پہنچے جہاں انہوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستانی عوام کے دلوں کے انتہائی قریب ہے، ہمارے دوستانہ تعلقات بہتری اور مضبوطی کی طرف گامزن ہیں جس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
’’یہ دنیا محض ایک عکس ہے اور اصل حقیقت نظر آنے والی چیزوں کے پس پردہ موجود ہے‘‘، یہ قول فلسفی ’’پلوٹینس‘‘ (Plotinus) سے منسوب ہے، جو نوافلاطونی فلسفے کے بانی تھے۔ اپنے نظریہ مثالیت میں ان کا ماننا ہے کہ اصل حقیقت مادی دنیا سے ماورا ہے اور آنکھوں سے دکھائی نہیں دیتی، ان کے خیال میں حقیقی وجود ’’واحد‘‘ ہے، جو تمام کائنات کا منبع ہے۔ ڈارک اسٹارز فلکیات میں ایک نظریاتی تصور ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کائنات کی ابتدائی عمر میں وجود رکھتے تھے۔ یہ روایتی ستاروں سے مختلف ہیں، جو اپنی توانائی ہائیڈروجن کے ایٹمی فیوژن سے حاصل کرتے ہیں۔ ڈارک اسٹارز کی توانائی کا ذریعہ ڈارک میٹر کی...
مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر پابندی لگانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، سب کو دل کی بات کہنے کا موقع ملنا چاہیے، پاکستان میں ریاست کو برباد کرنے والوں کو اعلیٰ مقام دیا جاتا ہے، حالانکہ ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔شیخو پورہ کےگاؤں کدلتھی موڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2017ء میں میاں نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نوازشریف کونااہل کرانے کے بعد ایک بت تراش کر اسےآسمان پر چڑھا دیا گیا، جو ملک کوترقی کی راہ پر چلانےکی کوشش کرتا ہے، اسے یہاں...
ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدارت کا منتخب تاج پہن کر امریکا سمیت ساری دُنیا میں تھر تھلی مچا رہے ہیں۔ٹرمپ نے آتے ہی صاف صاف کہہ دیا تھا کہ جو اُن کے اور امریکی مفادات میں نہیں ہے ، وہ فرد ہو، گروہ ہو، ادارہ ہو یا کوئی حکومت یا حکمران ، اُس کے وہ دوست نہیں ہیں ۔ انھوں نے سعودی ولی عہد، جناب محمد بن سلمان، کی تعریف کرتے ہُوئے انھیں اچھا دوست قرار دیا ہے کہ سعودی کراؤن پرنس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے کی مبارکباد دیتے ہی وعدہ کیا کہ وہ امریکا میں600ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ ٹرمپ کو اِس پر شکر گزار ہونا چاہیے تھا لیکن انھوں نے شکریہ ادا...
فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک) کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ہیں، اور نمائندگی کا خلا برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیاں اب بھی ایک چوتھائی سے کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔ 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی۔ اسی طرح 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے امریکہ کے وفاقی ملازمین کو اپنی ایک ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر عمل نہ کرے والوں کو برطرف کر دیا جائے گا۔ مسک نے ہفتے کو صدر ٹرمپ کی اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ کے بعد یہ ہدایت جاری کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ وفاقی افرادی قوت میں کمی اور تشکیل نو کے لیے ڈوج کو اپنی کوشش مزید تیز کرنی چاہیے۔ اس پوسٹ کے بعد مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس...

ملتان، سنی علماء کونسل کے زیراہتمام ملتان میں تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس
مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ حق نواز جھنگوی کا مشن جاری رہے گا، صحابہ کرام کی شان کے کا دفاع کرتے رہیں گے، یہ دہشتگردی نہیں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس کی قیام کے لیے ہمارے شہدا نے قربانی دی ہیں، ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل کے زیراہتمام قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم میں عظیم الشان تحفظ ناموس صحابہ، حقوق اہل سنت، استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے اور مشائخ عظام، علما کرام نے خطاب کیا، ناموس صحابہ بل کے قانون بنوانے کے لیے عظیم الشان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برف کی چادر میں لپٹے دلکش شہر باکو پہنچا ہوں اور پاک آذربائیجان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے اتوار کو آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ باکو کے خوبصورت شہر میں اترا ہوں جو ماضی اور مستقبل کا حسین امتزاج ہے۔ یہ شہر برف کی چادر تلے اور بھی دلکش لگتا ہے۔ Landed in the beautiful city of Baku, where the past and future converge in a vibrant embrace. The city looks even more...
چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں اور ٹیم سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سامنے آگئے اور لب کشائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے۔ انہوں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف کی قسط لینا تو آسان ہے لیکن قومی ٹیم ٹورنامنٹ کا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ جب قومی ٹیم...