Jang News:
2025-04-19@06:55:55 GMT

وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔

وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہوگا۔ وزیر خارجہ دورے کے دوران افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو کابل کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند، افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات اور قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

مذاکرات میں پاک افغان تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں بشمول سکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ دی جائے گی۔ نائب وزیراعظم کا دورہ برادر ملک افغانستان کے ساتھ پائیدار روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
  • اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ    
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر ہفتہ کو کابل کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے
  • اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟
  • روسی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے  
  • اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے
  •  نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے