2025-02-11@01:41:30 GMT
تلاش کی گنتی: 54
«کوریا کے ساتھ»:
لاہور: شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان...
مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔ یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی...
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے احتجاج اور شدید ردعمل کے بعد پیکا ایکٹ سے متعلق خدشات دُور کرنے کے لیے صحافیوں کے ساتھ مل کر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں حکومت اور صحافیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین پولین بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت جن تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، انہیں ذیلی کمیٹی میں تفصیل سے سنا جائے گا اور حل نکالا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری...
بھارت کی جیل میں قید ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 10 سال گزر گئے ہیں شوہر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، جسے نا صرف پاکستان اور آزاد کشمیر بلکہ پوری دنیا میں بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس روز دنیا بھر میں ہونے والے احتجاج سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا ہے۔ بھارت کیسے کشمیریوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے؟ مشعال ملک نے...
ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہو ئی جس دوران شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر...
قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی جو ملک کے وزیر خارجہ بھی ہیں، نے پہلی مرتبہ اسرائیلی چینل 12 براڈ کاسٹر کو انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چینل 12 کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم کی جانب سے غزہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی بات کی گئی۔ انٹرویو میں قطر کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی پر رضامندی کے لیے دباؤ ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں...
صوابی (آن لائن)تحریک انصاف کے مرکز ی رہنمااسد قیصرنے کہا ہے کہ 8فروری کو پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، انہوں نے چور شہباز کو بٹھا دیا، شہباز صرف 17 سیٹوں کا مالک ہے، اسے وزیرِاعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، عمران خان اس ملک کا حقیقی وزیرِاعظم ہے، انشاء دنیا کو دکھائیں گے کہپاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے زبردستی جو مینڈیٹ ہم سے چھینا ہے، اسے واپس لیں گے،26ویں آئینی ترمیم کے بعد انہوں نے عملاً عدالتی نظام کو ختم کر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )معاشی استحکام کے آثار کے درمیان ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو 2025 میں ملازمتوں کی تخلیق، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدفی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط میں توازن رکھنا چاہیے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے وضاحت کی کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی نے امید افزا علامات ظاہر کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر معیشت اپنی موجودہ رفتار پر جاری رہتی ہے تو حکومت کے پاس مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے تین سالوں...
![ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے](/images/blank.png)
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
چیمپئنز ٹرافی میں فخر کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے حوالے سے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھاکہ فخر زمان کے ساتھ رابطے میں تھے، فخر زمان مکمل فٹ ہیں...
محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کر دی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے، جو کہ بالآخر انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دو بڑے لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز، میٹا کا ایل ایل اے ایم اے اور علی بابا کا کیو ڈبلیو ای این، جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں) کو دیکھا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا اے آئی کسی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا سکتا ہے...
یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا، نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ہمارا معیار وہی ماضی کا "عدم اعتماد" ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران و نئی امریکی حکومت کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام کی ترسیل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ کوئی مخصوص پیغام بھیجا گیا ہے اور نہ...
پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینا ضروری ہے، آخری جائزہ 20 سال قبل لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملکی خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاشی خود انحصاری، اسٹریٹجک شراکت داری اور انحصار سے آزاد ہونے کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیحہ لودھی، جو امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سفیر رہ چکی ہیں، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی...
سندھ حکومت نے صوبے کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 1لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے؟ ایس آئی ایف سی کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو سرکاری اور نجی شراکت داری ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، کراچی کی بند رگاہوں کے قریب واقع خصوصی اقتصادی زون عالمی تجارتی راستوں کے لیے بہترین رابطے کا ذریعہ ہوگا۔ ایس آئی ایف سی...
واشنگٹن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد پر بات چیت کی گئی اور اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران، محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ مزید برآں، محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ نجی ٹی و ی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد قیصر و میڈیا نمائندگان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ حکومت جب سے آئی ہے، جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں۔ اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ میڈیا کے ذریعے...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ تاہم، اس بار کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں میں تشویش دوڑا دی ہے۔ لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کےلیے تیار ہیں۔ نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود، انہوں نے ٹیلی ویژن کا رخ نہیں کیا اور فلموں سے وابستہ رہے۔ ان کی فلم ’’باپ‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کے پریمیئر شو...
خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔ اداکارہ امید سے ہیں اور آج کل اس صورتِ حال کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، اس دوران تھکاوٹ و دیگر تکالیف کو نظر انداز کر کے اداکارہ کو سیر سپاٹوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں جن پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) حال ہی میں اداکارہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات والوں کو خود بھی معلوم تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، تحریک انصاف والے کسی بھی معاملے میں مخلص نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور خود اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے لوگ گمراہ ہوئے، اب جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے، 9 مئی کو جن ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں انہوں نے اعتراف جرم کیا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) پاکستان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتپاکستان تحریک انصافکے درمیان جاری سیاسی تناؤ میں کمی کے لیے گزشتہ ماہ فریقین کے درمیان مصالحتی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔ حکومتی اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان یہ بات چیت 72 سالہ عمران خان کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 14 برس قید کی سزا سنانے سے قبل شروع ہوئی تھی۔ پاکستان: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو چودہ برس کی سزا پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں آخر رکاوٹ کیا ہے؟ عمران خان کے خلاف درجنوں کیسز میں سے بدعنوانی کے اس مقدمے کو سب سے بڑا کیس قرار دیا جاتا ہے جس میں عمران خان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، آج کے بعد مذاکرات ختم ہو جائیں گے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ،حکومت نے 7روز میں کمیشن بنانا تھا جس کا وقت آج تک تھا،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں میری اور وکلاءکی ملاقات ہوئی ہے ۔(جاری ہے) افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔ان...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومے کے ساتھ إذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شام کی نئی حکومت نے بحیرہ روم میں روس کو طویل المدتی فوجی موجودگی کی اجازت دینے والے معاہدے کو ختم کر دیا ہے، جو معزول رہنما بشار الاسد کے دور میں طے پایا تھا۔ شامی میڈیا کے مطابق 2017 میں دستخط کیے گئے اس معاہدے کے تحت روسی بحریہ کو طرطوس کی بندرگاہ کے استعمال کا حق 49 سال کے لیے دیا گیا تھا۔ تاہم، گزشتہ ماہ اسلام پسند باغیوں کے ہاتھوں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق طرطوس کے حکام نے اس معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا اور روسی افواج سے فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
حکومت اور انڈپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ۔ میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے۔ خط کے مطابق حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی سے تمام واجبات کمپنی...
حکومت اور انڈپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے۔ خط کے مطابق حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیر کے ساتھ سیلفی لینا شہری کو مہنگا پڑ گیا،شیر کے حملے میں شہری شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سبزہ زار میں واقع فارم ہاوس پر رکھے گئے شیر کےساتھ سیلفی بنانے کی کوشش شہری کو مہنگی پڑگئی، پولیس کے مطابق عظیم نامی شخص سبزہ زار کے علاقے میں شہری میاں عمر ڈولا کے فارم ہاوس پر شیر دیکھنے گیا تھا۔ عظیم نے شیر کے پنجرے کا جنگلا کھول کر تصویر بنانے کی کوشش کی۔شہری نے شیر کو قریب سے دیکھنے کیلئے شیر کے پنجرے میں چلا گیا۔انجان انسان کو قریب دیکھ کر پنجرے میں قید شیر نے جنگلا کھلا دیکھ کر شہری پر حملہ کردیا جس سے شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی...
پاکستان نیوی نے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس برتری میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔ پاکستان نیوی نے جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارتی نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چینی ساختہ ہنگور کلاس آبدوزیں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی نیوی نے حال ہی میں P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے تحت چھٹی اور آخری آبدوز کے ساتھ ایک اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبدوز کو بیڑے میں شامل کیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے والی اس آبدوز کے بعد بھی انڈیا پیچھے ہے کیونکہ بھارتی نیوی کے پاس اب تک کوئی بھی جدید...
چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔...
وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی شورش زدہ سرحد کے قریب بائیں بازو کے گوریلیا ججنگوؤں کے پر تشدد حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ گوریلا کارروائیوں کے بعد حکومت اس میں ملوث گروپ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات معطل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ صدر گستاو پیٹرو نے بے امنی کی تازہ لہر کے دوران جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ پہلے سے ہی مشکلات کا شکار امن مذاکرات کو روک دیا۔ دو الگ الگ واقعات میں نیشنل لبریشن آرمی کے جنگجوؤں نے حریف بائیں بازو کے گروپ اور طاقتور نیم فوجی کرمنل گینگ کو نشانہ بنایا...
GUJRANAWALA: خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو گزراوقات کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر...
امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا...
شارجہ : آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی مہم کا آغاز سنسنی خیز جیت کے ساتھ کرنے کے بعد شارجہ واریئرز کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل پچ پر 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے واریئرز 30 رنز سے پیچھے رہ گیا۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے شارجہ واریئرز کو مثالی آغاز دیتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا اختتام 37 رنز دیکر 2 وکٹوں کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹیم کی بولنگ کارکردگی اور پچ کی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند کے ساتھ...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے ناٹو کے لیے ایک نئے مشن کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر کا اعلان کردیا۔ ٹوکیو حکومت کے اقدام سے ناٹو کے ساتھ جاپان کے سفارتی روابط اب بلجیم میں جاپانی سفارت خانے سے علاحدہ ہوکر خودمختار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 2018 ء میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرنے والے ملک بلجیم میں جاپانی سفارت خانے کے ماتحت ایک نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ نئے مشن کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس کے یوکرین پر حملے اور دیگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جاپان ناٹو کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور موناکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 30 سالوں میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مسلسل فروغ ملا ہے اور تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین موناکو تعلقات مختلف پیمانے، مختلف تاریخ، ثقافت نیز مختلف سماجی نظاموں کےحامل ممالک کے درمیان دوستانہ میل جول اور مشترکہ ترقی کی مثال بن چکے ہیں۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین موناکو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں گریڈ 17 کےپی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا۔ معطل...
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترپتی دیمری کو فلم ’عاشقی 3‘ سے نکال دیا گیا ہے، جو کہ فلم انیمل کے بعد عاشقی 3 کیلئے کاسٹ کی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مداح ترپتی دیمری کو ’بھول بھلیاں 3‘ کے بعد ایک بار پھر کارتک آریان کے ساتھ ’عاشقی تھری‘ میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ جس کے بعد فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو نے انہیں فلم میں شامل بھی کرلیا تھا تاہم اب ترپتی کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ فلم کے ابتدائی شاٹس کی شوٹنگ کے دوران ترپتی کی غیر موجودگی نے ان کی شمولیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بعد ازاں یہ...
معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑپتی 16 کے ایک حالیہ پرومو میں اپنے ہم شکل کے بارے میں ایک کہانی سنی جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ کہانی ایک کنٹیسٹنٹ نے سنائی، جس کے مطابق ان کے شو روم میں ایک ایسا شخص آیا جو بالکل امیتابھ بچن جیسا دکھائی دیتا تھا۔ کنٹیسٹنٹ، جو کہ کار سیلز مین ہیں، نے بتایا، "یہ صاحب ہمارے شو روم آئے اور ان کی شکل آپ جیسی تھی۔ وہاں باہر ٹریفک جام ہو گیا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ امیتابھ بچن آئے ہیں۔ شو روم کا پورا عملہ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگا۔" یہ سن کر امیتابھ بچن نے حیرانی کے ساتھ کہا، "ہمارے نام سے...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ 190ملین پاؤنڈزکے فیصلے اور جوڈیشل کمیشن کااجلاس ایک دن ہونااتفاق ہے، قطعی طورپر عدالتوں کو مینج کرنے کی کوشش نہیں ہورہی،مذاکرات کو کامیاب بناناہے تو انہیں2014تک لے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو شکوک اس لئے آرہے ہیں کیونکہ انہوں نے خود مینجمنٹ کی تھی ،انہیں خیال آتاہوگاکہ میں نے واردات کی تھی کہیں میرے ساتھ بھی نہ ہوجائے،انہوں نے جومخالفین کے ساتھ کیاوہ آج انہیں ڈرارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ این سی اے کیوں جانبدارہوئی،حسن نوازکی عمارت کاکیس کیوں نہیں بنایا،این سی اے نے حسن نوازکی ٹرانزیکشن کو قانونی قراردیا۔وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہیں اس وقت میرامیٹرگھوماہواہے انہوں نے کہاکہ القادر یونیورسٹی بورڈکے لیے کیابانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی اور...
اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگور میں پاک۔ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری...
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے لیے تعریفی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ رہا۔" احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے، جن میں "یقین کا سفر"...
لاہور:سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ طویل تعلق کا اختتام کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس سفر میں ملنے والی حمایت اور محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ندیم عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بھائی نے انہیں ہمیشہ کھیلنے کا موقع دیا اور کھلاڑی اور کپتان کی ضروریات پوری کیں۔ سرفراز نے اپنی نیک تمناؤں کا...
اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے، چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000 ملازمتیں پیدا کر...
کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
گوادر (نمائندہ جسارت) ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن نے زمین داروں کے ساتھ احتجاجاً سٹلمنٹ آفس کو تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ آفس لوگوں کو انصاف نہ دے اس کو تالا لگنا چاہیے، سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اگر محکمہ سٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں، یتیموں بیواؤں، بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا تو سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، صوبائی حکومت تحصیل دار...
پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی لاحق ہوتی ہیں، ہم نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔ یہ بات انہوں ںے پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام میں جانور پالنے والوں کو ان کی دیکھ بھال کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 11 ارب روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے ہیں، اس کارڈ سے 90 ہزار لوگ فائدہ...