سجل علی کے متعلق احمد رضا میر کے بیان نے مداحوں کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے لیے تعریفی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ رہا۔"
احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے، جن میں "یقین کا سفر" اور "آنگن" جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔
اگرچہ دونوں کی شادی کچھ عرصے بعد ختم ہوگئی، لیکن ان کے مداح اب بھی ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)
احد رضا میر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی سچائی اور شائستگی کی تعریف کی، تو کچھ نے ان کی اور سجل کی دوبارہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سجل علی
پڑھیں:
اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ’سن آف سردار 2‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی مشہور فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، اور اب فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں اجے دیوگن ایک بار پھر جسی کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ اس بار ان کے ساتھ مرنال ٹھاکر مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اس کے علاوہ فلم میں سنجے دت، مکول دیو، اور وندو دارا سنگھ بھی اپنے پرانے کرداروں میں واپس آئیں گے۔ نئے کاسٹ میں کبرا سیٹ، نیرو باجوا، دیپک ڈوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ، اور اشونی کالسیکر جیسے اداکار شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری وجے کمار اروڑہ نے کی ہے، جبکہ پروڈکشن جیو اسٹوڈیوز اور دیوگن فلمز کے بینر تلے اجے دیوگن اور ان کی ٹیم کر رہی ہے۔
’سن آف سردار 2‘ ایک ایکشن کامیڈی ہوگی جو اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر کی نئی کیمسٹری کو پیش کرے گی۔
فلم کے شوٹنگ شیڈول کی تصویر بھی مشہور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس نے مداحوں میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
یہ فلم اجے دیوگن کی ’سنگھم اگین‘ کے برعکس دیوالی کے بجائے ایک نان-فیسٹیو ویک اینڈ پر ریلیز کی جائے گی، تاکہ ایک نیا تجربہ کیا جا سکے۔