امیتابھ بچن کے ہم شکل نے مداحوں کو بے وقوف بنا کر ٹریفک جام کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑپتی 16 کے ایک حالیہ پرومو میں اپنے ہم شکل کے بارے میں ایک کہانی سنی جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔
یہ کہانی ایک کنٹیسٹنٹ نے سنائی، جس کے مطابق ان کے شو روم میں ایک ایسا شخص آیا جو بالکل امیتابھ بچن جیسا دکھائی دیتا تھا۔
کنٹیسٹنٹ، جو کہ کار سیلز مین ہیں، نے بتایا، "یہ صاحب ہمارے شو روم آئے اور ان کی شکل آپ جیسی تھی۔ وہاں باہر ٹریفک جام ہو گیا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ امیتابھ بچن آئے ہیں۔ شو روم کا پورا عملہ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگا۔"
یہ سن کر امیتابھ بچن نے حیرانی کے ساتھ کہا، "ہمارے نام سے نہ جانے کیا کیا ہو رہا ہے،" جس پر پورا اسٹوڈیو قہقہوں سے گونج اٹھا۔
View this post on InstagramA post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)
امیتابھ بچن نے 2024 میں دو بڑی فلموں میں کام کیا۔ پہلی فلم کالکی 2898 اے ڈی تھی، جو ان کی پانچ سال میں پہلی تیلگو فلم تھی اور دنیا بھر میں 1100 کروڑ کا بزنس کر کے سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔
دوسری فلم ویٹائیئن تھی، جس میں وہ رجنی کانت کے ساتھ نظر آئے۔ یہ فلم تجارتی لحاظ سے کامیاب نہ ہو سکی اور 300 کروڑ کے بجٹ کے مقابلے میں صرف 260 کروڑ کمائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری
اسلام آباد:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت 17 اپریل کو مخصوص ٹریفک بندش کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق بدھ کے روز صبح 10:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کشمیر چوک سے بہارہ کہو جانے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران مری اور بہارہ کہو کی جانب سفر کرنے والے شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
مری یا بہارہ کہو جانے والے افراد کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک، پارک روڈ، بنی گالہ اور کورنگ روڈ کے راستے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔
اسی طرح بہارہ کہو سے اسلام آباد یا راولپنڈی آنے والی ٹریفک کورنگ روڈ سے بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک، فیض آباد اور کشمیر چوک کے ذریعے سفر کر سکتی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ سفری پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں کم از کم 20 منٹ کا اضافی وقت رکھیں اور ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔