سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے سفر کا اعلان : شاندار اور یادگار رہا”
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور:سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ طویل تعلق کا اختتام کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ اس سفر میں ملنے والی حمایت اور محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ندیم عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بھائی نے انہیں ہمیشہ کھیلنے کا موقع دیا اور کھلاڑی اور کپتان کی ضروریات پوری کیں۔ سرفراز نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل ہمیشہ ٹیم کے ساتھ رہے گا اور وہ ٹیم مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے 9ویں سیزن کے لیے سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا تھا۔ سرفراز احمد نے پی ایس ایل کے ابتدائی آٹھ سیزنز میں گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی تھی، مگر حالیہ سیزنز میں ٹیم کی کارکردگی میں کمی آنے کے بعد قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا گیا۔
گلیڈی ایٹرز کی ابتدائی چار سیزنز میں شاندار کارکردگی رہی تھی، خاص طور پر 2019 میں سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے پہلی بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی۔ تاہم، اس کے بعد ٹیم کی پرفارمنس میں کمی آئی اور پچھلے چار سیزنز میں ٹیم پلے آف مرحلے تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ زلمی کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔