شارجہ واریئرز کے ایڈم ملن کو مداحوں سے حمایت ملنے کی امید
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
شارجہ : آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی مہم کا آغاز سنسنی خیز جیت کے ساتھ کرنے کے بعد شارجہ واریئرز کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل پچ پر 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے واریئرز 30 رنز سے پیچھے رہ گیا۔
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے شارجہ واریئرز کو مثالی آغاز دیتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا اختتام 37 رنز دیکر 2 وکٹوں کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹیم کی بولنگ کارکردگی اور پچ کی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند کے ساتھ ہم شاید اس طرح اختتام نہیں کرسکے جتنا ہم چاہتے تھے اور پھر انہوں (ابوظبی نائٹ رائیڈرز) نے بہت اچھی بولنگ کی۔
یہاں تک کہ دوسری اننگز میں بھی یہ تھوڑا سا آگے بڑھنا تھا اس لئے خاص کر پر آسان بیٹنگ کنڈیشنز نہیں تھا۔ ہم نے جلد ہی کئی وکٹیں گنوا دیں جس کی وجہ سے واضح طور پر رنز کا بہاؤ رک گیا اور آخر میں یہ ایک مشکل کام بن گیا۔ملن نے زیادہ سے زیادہ کھیل جیتنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ میچ جیتنا ضروری ہوتا ہے۔ آپ ہمیشہ ہر میچ جیتنا چاہتے ہیں لیکن آپ ہمیشہ ایسا نہیں کر سکتے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔
وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی ’نوٹری‘ کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہے!
ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا تھا۔ شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت چڑھتے وقت بھی ان کی فلم کی مارکیٹنگ ہوجائے گی! انہوں نے ویڈیو کے ساتھ جو کیپشن لکھا وہ بھی ان کی مخصوص شوخ طبیعت کا آئینہ دار تھا "Berry good for u"۔
سلمان خان کے مداحوں نے تو جیسے جشن منا لیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’ہم میں سے اکثر 30 کی عمر تک ہی سیڑھیاں چڑھ پاتے ہیں، اور یہ 59 میں درخت چڑھ رہے ہیں!‘‘ جبکہ دوسرے نے کمنٹ کیا: ’’جو لوگ ان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں، شاید وہ اپنے گھر کی دوسری منزل تک بھی لفٹ کے بغیر نہیں پہنچ پاتے!‘‘
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر کامیابی کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے۔ فلم نے اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس کے باوجود فلم کی کمائی کم شمار کیا جارہا ہے۔ شاید سلمان خان کو بھی پتہ چل گیا ہو کہ درخت پر چڑھنا بھی فلم کی مارکیٹنگ کا ایک بہترین ذریعہ ہوسکتا ہے!
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اگلی بار سلمان خان کو کوہ ہمالیہ پر چڑھتے دیکھیں گے؟ یا پھر وہ اپنے اسٹنٹ کےلیے کسی اور انوکھے طریقے کا انتخاب کریں گے؟ فی الحال تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ ’بھائی‘ نے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے!