ایک اور آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ ختم کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حکومت اور انڈپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ۔
میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔
پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے۔
خط کے مطابق حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی سے تمام واجبات کمپنی نے وصول کرلیے ہیں، پاور کمپلیکس کو حکومت کے زیر انتظام نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: معاہدہ ختم
پڑھیں:
صدر بائیڈن کا فیصلہ اہم، ٹک ٹاک کو ریلیف یا امریکہ میں مکمل پابندی؟
بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو 19 جنوری سے امریکہ میں ایپلی کیشن کی سروسز بند کر دی جائیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ اگر جوبائیڈن انتظامیہ ٹک ٹاک کے حوالے سے بنائے گئے قانون میں نرمی نہ کرے تو کمپنی کو امریکہ میں اپنی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ امریکی حکومت نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ 19 جنوری تک اپنے امریکی شیئرز کسی امریکی ادارے یا شہری کو فروخت کر دے، بصورت دیگر ایپلی کیشن بند کر دی جائے گی۔
ٹک ٹاک نے اس فیصلے کے خلاف مختلف عدالتوں میں درخواستیں دائر کیں، تاہم کوئی ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ امریکی حکومت کا نیا قانون کل 19 جنوری سے مؤثر ہو جائے گا۔
دوسری طرف جوبائیڈن کی صدارت کا اختتام بھی 19 جنوری کو ہو رہا ہے، جبکہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صدر بائیڈن نے ریلیف فراہم نہ کیا تو امکان ہے کہ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالتے ہی ٹک ٹاک کے حق میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔