اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے، چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000 ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے، باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے وسیع امکانات ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے، باہمی طور پر فائدہ مند اور تعاون کو گہرا کرنے، سی پیک کی تعمیر کواپ گریڈ ورژن بنانے، دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم اور بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالانہ جی ڈی پی 130 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اناج کی کل پیداوار پہلی بار 1.

4 ٹریلین کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے، نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، سالانہ ایکسپریس ترسیل کا حجم 150 بلین پارسل کے مارک کو پہلی بارعبور کر گیا ہے اور چین کے ریلوے نیٹ ورک کے سالانہ مسافروں کا حجم پہلی بار 4 ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چین بھر کے تمام گروہوں کے لوگوں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم چینیوں بشمول پاکستان میں رہنے والوں کے مثبت تعاون کا نتیجہ ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہم چینی جدیدیت کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اور سب سے پہلے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ کے ساتھ چین کے

پڑھیں:

مہنگائی میں اضافے کی رفتار 60 سال کی کم ترین سطح اور زرمبادلہ کے ذخائر دگنے ہوگئے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا.

اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ایک مشکلات سے دوچار معیشت کو سنبھالا، بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ استحکام کوئی منزل نہیں بلکہ ترقی کا ذریعہ ہے، انہوں نے حکومتی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے مالیاتی نظم و ضبط، مہنگائی پر قابو پانے، توانائی، ٹیکس، حکمرانی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان میں ترقی کے بڑے مواقع، جیسے معدنی وسائل، آئی ٹی شعبے کی توسیع، گرین انرجی منصوبے اور نوجوان آبادی کے کاروباری جذبے پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی کو مسلسل اور جامع ترقی کے لئے بنیاد بنانا ہوگا، وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے قرض کا جی ڈی پی سے تناسب 75 فیصد سے کم کر کے 67.2 فیصد کر دیا ہے اور درمیانی مدت میں اسے 60 فیصد سے بھی نیچے لانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی شفاف نجکاری سے جی ڈی پی میں سالانہ 2 فیصد بچت متوقع ہے۔

مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل بینکنگ، کیپیٹل مارکیٹس اور گرین فنانس کو فروغ دینے کے منصوبوں کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مالیاتی نظام کو مزید مضبوط اور لچکدار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بنیادی ڈھانچے اور زراعت میں ماحولیاتی مزاحمت شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) اور ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ پروگرام (CPF) کو اہم سنگ میل قرار دیا۔

وزیرِ خزانہ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، شراکت داروں اور بہترین دماغوں کو پاکستان کی ترقی، مواقع اور ناقابل واپسی تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں، روپے کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 44 فیصد اضافہ ہوا،آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، 24 سال بعد پہلی بار مالیاتی سرپلس حاصل کیا گیا، فچ (Fitch) نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ "B-” مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ اپ گریڈ کی۔

انہوں نے کہا کہ "پاکستان کا مستقبل جراتمندانہ اور ضروری فیصلوں سے تشکیل پائے گا۔ اگر ہم اپنے عوام پر سرمایہ کاری کریں، معیشت کو جدید بنائیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں تو پاکستان ایک مضبوط، سرسبز اور زیادہ مقابلہ کرنے والا ملک بن کر ابھرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کانفرنس امریکا میں ہر سال منعقد ہوتی ہے، جس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری رہنما اور طلبہ پاکستان کی معیشت، سیاست اور سماجی حالات پر بات کرتے ہیں۔

اسے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور تحقیقی مراکز کی مدد سے منعقد کیا جاتا ہے اور یہ امریکا میں پاکستانی طلبا کی جانب سے سب سے بڑی منعقدہ کانفرنس ہے جس کا مقصد مل کر مسائل کا حل تلاش کرنا، عالمی تعاون کو فروغ دینا اور پاکستانی عوام کی صلاحیتوں اور ہمت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

تقریب کے آخر میں وزیرِ خزانہ نے شرکا سے ملاقات کی اور پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر، پاکستان کی ٹرمپ انتظامیہ سے کردار ادا کرنے کی توقعات
  • نئی نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی، چینی صدر
  • چینی صدر کا شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا دورہ
  • اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
  • چینی صدر کا برکس ممالک کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کا دورہ
  • مراکش میں چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ، گلوبل ساؤتھ کے کردار پر زور
  • پاکستان نے تمام تر اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز کے باوجود لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، عاصم افتخار
  • چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ
  • برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ
  • مہنگائی میں اضافے کی رفتار 60 سال کی کم ترین سطح اور زرمبادلہ کے ذخائر دگنے ہوگئے، وزیر خزانہ