بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
شام کی نئی حکومت نے بحیرہ روم میں روس کو طویل المدتی فوجی موجودگی کی اجازت دینے والے معاہدے کو ختم کر دیا ہے، جو معزول رہنما بشار الاسد کے دور میں طے پایا تھا۔
شامی میڈیا کے مطابق 2017 میں دستخط کیے گئے اس معاہدے کے تحت روسی بحریہ کو طرطوس کی بندرگاہ کے استعمال کا حق 49 سال کے لیے دیا گیا تھا۔ تاہم، گزشتہ ماہ اسلام پسند باغیوں کے ہاتھوں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق طرطوس کے حکام نے اس معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا اور روسی افواج سے فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ اب بندرگاہ کی آمدنی ’شامی ریاست کو فائدہ پہنچائے گی‘ جو اس معاہدے کے برخلاف ہے جس کے تحت روس کو طرطوس کے منافع کا 65 فیصد حصہ ملتا تھا۔
مزید پڑھیں: حماس کی جانب سے اسرائیلی خواتین کو رہائی کے موقع پر دیے گئے گفٹ بیگز میں کیا کچھ شامل تھا؟
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شام کی نئی قیادت اس معاہدے کے ملکی معیشت پر اثرات کی تحقیقات کر سکتی ہے۔ ماسکو نے ابھی تک طرطوس کے لیز کی منسوخی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، جنہوں نے 2015 میں شام کی خانہ جنگی کے دوران اسد حکومت کی حمایت کے لیے فوجی مداخلت کا حکم دیا تھا، نے اسد حکومت کے خاتمے کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ حکومت میں تبدیلی کے باوجود روس نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔
ادھر نئی شامی حکومت نے روس، ایران، اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بشار الاسد روس روسی بحریہ شام طرطوس بندرگاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بشار الاسد روسی بحریہ طرطوس بندرگاہ اس معاہدے
پڑھیں:
17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک:سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ