2025-04-19@03:52:22 GMT
تلاش کی گنتی: 4613
«کراچی انٹربورڈ»:
فائل فوٹو کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی، منڈی کا باقاعدہ افتتاح آج کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی۔انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی کے لیے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ منڈی میں اب تک 200 جانور لائے جاچکے ہیں۔
کراچی: سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت "بارام" جبکہ زخمی شخص کی شناخت "شاہ زمان" کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر...
کراچی میں 201کیسز رپورٹ ،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں اضافہ بیماری کی ایک نایاب اور ممکنہ مہلک شکل دماغی ملیریا کے کیس کابھی سراغ ملنے لگا محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16اپریل تک 20,000سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے ۔کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے ۔صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی...
نمی کا تناسب 50فیصد ‘شام کے وقت 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی، پانی زیادہ پینے کا مشورہ شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد رہنے کا خدشہ، سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلیں گی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25...
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ پولیس وردی اور سادہ لباس میں وارداتیں کرتا تھا۔واردات کے دوران گروہ کا سرغنہ خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے لنک روڈ اور اطراف میں وارداتیں کی تھیں۔گرفتار ملزم نور الدین سے اسلحہ اور نقد رقم برآمدکی گئی ہے۔
کراچی میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ابتدائی طور پر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے پہنچائی جسے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی 20 سالہ حسن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جسے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں۔ ایس ایچ او خالد عباسی کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی دونوں ڈاکو ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے سچل تھانے کی حدود سے چھینی گئی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ افتخار نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو رکشا میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جسے دونوں ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں تھیں۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن شیراز مین گیٹ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد...
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کے راستوں کو محفوظ بنائیں گے بیوپاریوں اور گاہکوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔انتظامیہ کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا، جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی، سیکیورٹی کیلئے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ اب...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے شہرکے علاقے سہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل اور ساؤتھ ایشین پورٹ پر کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس اور9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کےمختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2گاڑیوں سے 54کلوگرام چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران شہرکے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر ایک کنٹینر کے ائیرکنڈیشن یونٹ میں چھپائی گئی 9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر2ملزمان کی گرفتاری...
صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کے مطابق ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا اور تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جس سے پاکستان کا ایک قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر بھی متاثر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا۔ کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے، جس کے باعث ملکی تجارت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جبکہ درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں اور نقل و حمل بند ہے۔ انہوں...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں، کمشنر کراچی کے حکم پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ 100 گرام چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان...
کراچی: قربانی کے مویشیوں کے لیے ناردرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی کا باضابطہ افتتاح ہفتہ 19 اپریل کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کریں گے۔ یہ بات مویشی منڈی 2025ء کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اکرام نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر تیسری بار مویشی منڈی لگائی جارہی ہے، اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر لگتی رہی ہے، یہ مویشی منڈی کی سلور جوبلی ہے جسکا نظم ونسق ایک فیملی فیسٹول کی تصور پر مبنی ہوگا، منڈی میں آنے والے خریداروں کی سہولت کے لیے بہترین معیار کا فوڈ کوٹ بھی قائم کیا جائے گا، منڈی میں 2 لاکھ بڑے مویشی اور...
منڈی میں 2 لاکھ بڑے مویشی اور 1 لاکھ چھوٹے مویشیوں کی گنجائش ہے، مویشی منڈی 1200 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، جس کے وی آئی پی اور جنرل 20 بلاکس ہیں، وی آئی پی بلاک میں 2 سے ڈھائی لاکھ روپے فیس ہے، جبکہ جنرل بلاک میں تمام سہولیات مفت ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قربانی کے مویشیوں کیلئے ناردرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی کا باضابطہ افتتاح ہفتہ 19 اپریل کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کریں گے۔ مویشی منڈی 2025ء کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اکرام نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر تیسری بار مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے، اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر لگتی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں، تاہم رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تیسرا جبکہ کراچی کنگز کا چوتھا نمبر ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا کرنا پڑا تھا۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر) رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی ماجد
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسڑ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو شخص زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کو یہاں تک پہنچانے میں اساتذہ، والدین اور معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمیں سی ایس ایس کارنر جیسے بے لوث اداروں کی کوششوں کو پروان چڑھانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جس معاشرے اور شہر نے ہمیں عزت دی، شہرت دی اور جینے کا سلیقہ سکھایا، ہم پر فرض ہے کہ ہم اس شہر کی خدمت کریں اور مل جل کر آنے والے وقت کو اپنی نسل کے لئے بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کے نئے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے 21 تا 23 اپریل کے دوران شہر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی اور بتایا کہ سمندری ہواؤں کی بندش اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب پارہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق پیر تا بدھ(21تا 23اپریل) شہر میں گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے، جس کے دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے بھی ہوں گی۔ الرٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہواؤں کے اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا...
کراچی: کمشنر کراچی نے شہر میں نان چپاتی کی قیمتیں مقرر کردیں، زائد قیمت وصول کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا سامنا ہوگا۔ کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹی فیشن کے مطابق کراچی میں 100 گرام کی چپاتی کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے، 120 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت ہوگا، 150 گرام کا نان 17 روپے اور 180 گرام کے نان کی 22 روپے سرکاری قیمت مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر نے ہدایات دی ہیں کہ تنور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں تاکہ شہری بآسانی دیکھ سکیں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمد پر چپاتی...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر گلشن ضیاء کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی، جاوید ناگوری، ارکان سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، آصف خان، علی احمد جان، لیاقت آسکانی ودیگر سیاسی و بلدیاتی شخصیات سمیت کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں عامر بھٹو کو گلشن ضیاء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن...
کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردیں. نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کردی گئی۔کمشنر کراچی حسن نقوی کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے .جس کے مطابق چپاتی 100 گرام 10 روپے میں فروخت کی جائے. تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، 120 گرام نان 15روپے میں فروخت ہوگا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے. 150گرام نان کی قیمت 17 روپے مقرر کر دی۔ شہری شکایت درج کرائیں. خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔حسن نقوی کے مطابق 180گرام نان کی زیادہ سے زیادہ قیمت 22 روپے...
پاکستان کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے مشیر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و پشاور زلمی کے موجودہ کپتان بابراعظم پی ایس ایل کے آغاز 2016 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا اور وہ 2017 سے 2022 تک 6 سیزن کراچی کنگز کی طرف سے کھیلے۔ یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل 2023 کے سیزن میں بابر اور کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے اور بابر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے اور اس کی قیادت بھی کررہے ہیں، اب کراچی کنگز کے مشیر، سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف...
کراچی میں چپاتی اور نان کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ 100 گرام کی چپاتی 10 روپے میں اور 120 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: ’نیکی کا تندور‘، پشاور میں روٹی صرف 10 روپے میں! تندور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں۔ قیمت...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکووں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔(جاری ہے) کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار...
— فائل فوٹو کمشنر کراچی نے شہر میں نان اور چپاتی کی قیمتیں مقرر کردیں.اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق چپاتی 100 گرام 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام کے نان کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تندور...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل صدر سروش رضا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ایجنڈے پر مبنی سرگرمیوں کو فی الفور روکے اور ملک کے نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ریجنل صدر سروش رضا کی زیر صدارت المصطفیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسرائیل نواز تنظیم "شراکہ" کی سرگرمیوں، اسرائیلی ریاست کے پرچار، اور مختلف پاکستانی وفود کے اسرائیل کے دوروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس او کراچی نے نظریہ پاکستان کے تحفظ اور ملک میں اسرائیلی ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے ایک بھرپور عوامی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ ریجن صدر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانےو الے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اس کے نفاذ کے صرف 8 ماہ بعد 100 فیصد تک اضافہ کرنے پر غور کیا ہے قومی انگریزی جریدے کے مطابق مقامی حکومت کی مالی حیثیت اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کو اس تجویز کی وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کے ایم سی کی جانب سے 21 اپریل کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے سٹی کونسل کے ممبران کو تقسیم کردہ ایجنڈے کے ساتھ آیا ہے جہاں وہ ایم یو سی ٹی کے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کو نافذ کرنے...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا،...
کراچی: وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں حاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں۔ وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں ۔ انہوں ے بتایا کہ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے کہ تمام انتظامات اچھے...
کراچی: گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں خواتین سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں گلف ٹاور کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ کلثوم، 20 سالہ سدرہ اور 50 سالہ فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہل کاروں نے گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا۔
—فائل فوٹو کراچی میں اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔ کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی کراچی میں پیڈل ٹینس اور گلف کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد ان کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ فرید خان لکھتے ہیں کہ ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل کھیل رہے ہیں۔ اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے حیدرآباد...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابراعظم کو ریلیز کرنے وجہ بتادی۔ ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کے اونر سلمان اقبال نے انکشاف کیا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز بابراعظم کو نمبر 3 کھلانا چاہتی تھی، جس پر اختلاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ بابراعظم کو نمبر 3 بیٹر کے طور پر پلئینگ الیون میں شامل جائے گا تاہم وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار نہیں تھے۔ سلمان اقبال نے کہا کہ بابراعظم اگر نمبر 3 پر کھیلنے کو تیار ہوجاتے تو وہ آج بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ ہوتے تاہم اختلاف کی...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی خصوصی ٹیم نے سعید آباد تھانے کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایل سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی سندھ کوخفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ گرفتارملزم داہن عرف آصف چکنا اورمحمد شفیع دہشت گردوں کوشہرمیں سہولیات فراہم کرتے ہیں اورگرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار گرفتار...
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے...
کراچی کے علاقے کورنگی کے جام صادق پل کو 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ترقیاتی کام کے لیے بند کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران جام صادق برج ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجا جائے گا۔ Post Views: 3
کراچی(اوصاف نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی نے مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمانے کی سزا کا اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے.. یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے،اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ شہریوں...
ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹین میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ہوگا۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے۔ لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔ Post Views: 4
کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 70 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 78روپے کلو مقرر ہے۔ ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ...
کراچی: کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکوؤں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد اسحق آپس میں...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد عامر بھٹو کے دفتر میں آئے، عامر بھٹو...
کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ۔یہ گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدامِ قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم داہن اور ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ،دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کے لئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کے لئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔محمد شفیع دہشت گرد بہادر کا بیٹا ہے، بہادر پڑوسی...
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹر زنے مطالبہ کیا بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر...
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا۔ لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، جناح ہسپتال میں مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کو آئی سی یو میں شفٹ کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی یو میں 2 بیڈ خالی ہونے کے باوجود بیڈ نہیں دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ جناح ہسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔ ادھر مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، دوسری...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا 8واں میچ آج 18 اپریل کو رات 8 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایک، ایک میچ جیت کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکے اور پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں ہیں۔ اسلام آباد یوناٹیڈ کے بلے باز اور بولر عمدہ کارکردگی کی بدولت بیٹنگ اور بولنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب اس موقع پر خطاب...
پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان اکثر دہشتگردی، دھماکوں اور ٹارگیٹ کیلنگ کے واقعات کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے لیکن ان دنوں اس کی وجہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا اعلان جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے کی بجائے اس کا فائدہ بلوچستان کی عوام کو دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کے اعلان کے مطابق چمن، کوئٹہ، خضدار اور کراچی قومی شاہراہ این 25 کو 2 رویہ کرنے کے ساتھ ساتھ کچھی کینال منصوبہ کو اس رقم سے مکمل کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا بحث وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کہ اس بیان کے بعد سوشل...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔یہ گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدامِ قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ گرفتار ملزم داہن اور ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم...
کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
فائل فوٹو جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا، لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، مریض کے عزیزوں نے آئی سی یو میں ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا تھا۔لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا۔دوسری جانب جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں کی جانب سے ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتعل تیمارداروں کو ڈاکٹرز پر تشدد...
کراچی: جناح اسپتال کراچی کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں تیمارداروں کی جانب سے ایک ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اسپتال کے میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا، جس سے ایمرجنسی سروسز شدید متاثر ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی شب پیش آیا جب 17 سالہ مریض نثار علی، جو سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، کو اہل خانہ علاج کے لیے جناح اسپتال لائے۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ ڈاکٹرز نے مریض کو آئی سی یو میں داخل کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث نثار علی کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد لواحقین نے لاش...
کراچی: ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہاب علی کی جانب سے آج بروز جمعے کی شام ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قائم میڈیا سیل میں پریس بریفینگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میڈیا سیل میں مویشی منڈی کے قیام اور اس کے باضابطہ افتتاح کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری کی جائینگی۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سال 2025 کا کل بروز ہفتہ 19 اپریل کو باضابطہ افتتاح کر دیا جائیگا جو کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کرینگے۔ مزید...
مولانا فضل الرحمن ذہین اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ دین کے علم کے حوالے سے تو بات کرنے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ خاندانی پس منظر ہی دینی ہے اور ان کے نام کے ساتھ لگا ہوا مولانا کا لفظ ہی ان کے دینی علم کی گواہی ہے‘ میں ان کی سیاست پر بات کر رہا ہوں‘ ایک آدھ روز قبل میں ٹی وی اسکرین پر ان کی باتیں سن رہا تھا‘ انھوں نے افغان مہاجرین کے ایشو پر بات کی‘ سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنا موقف دہرایا اور افغانستان کے ایشو پر بات کی‘ ایسا نہیں ہے کہ انھوں نے کوئی نئی یا اچھوتی بات کی ہو‘ یہ مولانا صاحب اور ان کی جماعت کا...
کراچی میں گرمی کے آغاز پر پانی کا بحران ایک بار پھر معمول کے مطابق شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ مرکزی لائن کے مرمتی کام میں تاخیر کو قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو دو دنوں میں چالیس کروڑ گیلن پانی فراہمی نہیں کیا جاسکا اور شہر کا تقریباً 50 فی صد حصہ پانی سے محروم رہا۔ کراچی میں پانی فراہم کرنے والے سرکاری ادارے واٹر بورڈ کو جس میں سیوریج بھی شامل ہے مگر کمائی واٹربورڈ میں ہے جس کو سندھ حکومت نے کراچی واٹر کارپوریشن کا درجہ دیا تھا اور افسران کے تقرر و تبادلوں میں بھی من پسند تبدیلیاں اپنوں کو نوازنے کے لیے کی گئی تھیں جس کا شہریوں...
کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 35 بیکری کے قریب گھر میں کمسن لڑکی کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 8 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ ملیر میمن گوٹھ ڈیری فارم ہاؤس میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم...
فوٹو: فائل وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے بہتر ہوتے حالات کو پھر خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ یوسی چیئرمین عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھے، حملہ آور عامر کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا، محنت کشوں کے حقوق کی محافظ ہے، سعید غنی کراچی وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی... انہوں نے کہا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالمیا میں پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار...
کراچی: کراچی کے سرکاری کالجوں میں جاری ایسوسی ایٹ ڈگری ( اے ڈی پروگرام) کے سال میں دو بار(ششماہی) امتحانات لینے یا سال میں دو امتحانی نظام ایک سال کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی سفارش پر جامعہ کراچی نے اپنی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی فقیر محمد لاکھو کی جانب سے جامعہ کراچی کو لکھے گئے خط اس نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، خط میں انہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری( اے ڈی سی، اے ڈی ایس اور اے ڈی اے) کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کافی کام ہونا...
کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت وصولی کے الزام میں شاہ لطیف تھانے کا سب انسپکٹر شاکر علی کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت میں لئے گئے 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن ملیر کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ایک اور شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد رواں سال جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی گلی نمبر 10 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 45 سالہ ظفر ولد عبدالستار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حالیہ واقعے کے بعد رواں سال شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔ اس حوالے سے اقبال مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ظفر جمعرات کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا جسے...
روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کراچی شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، حکمنامے کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، اس کا اطلاق مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد یہ پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے اور اس پابندی کے تحت ہیوی ٹریفک کو صبح 6...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔
سٹی42: سب سے بڑے اور گنجان شہر کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنانے کی کوششوں کے جواب میں انتظامیہ نے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے اہم انتظامی اقدامات کئے ہیں۔ آج کراچی میں صبح8 سے رات 10 بجے تک ہر طرح کی ہیوی گاڑیوں کے سڑک پر آنے پر پابندی لگا دی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیےدفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ کمشنر کراچی سید حسن...
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہید بینظیرآباد کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم ومرطوب موسم برقرار ہے، جس کے دوران اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ محکمہ...
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیےدفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈی جی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ کراچی میں ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہور ہے ہیں، جس پر ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنر کراچی حسن نقوی نے ایک...
ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی میں تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا، جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔...
ایک بیان میں سابق رکن اسمبلی نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط بناتے ہوئے اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کراچی میں دن کے اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی گاڑیوں...
کراچی میں صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2ماہ تک پابندی عائد کردی گئی ہے.کمشنرکراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رات 10سےصبح 6بجےتک ہیوی ٹریفک کےچلنےکی اجازت ہوگی.ہیوی ٹریفک سے متعلق دفعہ 144کا نفاذ حادثات سے بچاؤ کےلیے کیاگیا ہے۔صرف 3 شاہرائوں پرہیوی ٹریفک کےچلنے کی اجازت ہوگی،سپرہائی وے،نیوکراچی ،صنعتی ایریا،نیشنل ہائی وےسےگودام چورنگی تک ہیوی ٹریفک ہوگی۔ناردرن بائی پاس گلبائی سےویسٹ وارف تک ہیوی ٹریفک جا سکےگی. واضح رہے حالیہ دنوں میں شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نیو سبزی منڈی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے اور پانچ لاکھ روپے لوٹنے کا مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق 16 اپریل بروز بدھ سپر ہائی وے پر واقعے نیو سبزی منڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عبد الکریم نے شہری کو زخمی کیا اور 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تاجر محمد اقبال کی مدعیت میں تین نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مدعی کے محمد اقبال کے مطابق وہ مختلف مقامات سے رقم وصول کرنے کے بعد منڈی میں حساب کتاب میں مصروف تھا کہ اچانک تین ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور مزاحمت...
فائل فوٹو۔ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کراچی ڈویژن میں پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے، اطلاق 17 اپریل سے 16جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا، ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی...
ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، کمشنر کراچی نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔ ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کا اطلاق 17 اپریل...
کراچی: ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں عامرمصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہواکہ ملزم ارمغان ڈی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی کال سینٹرچلارہاتھا، جس کے ذریعے لوگوں کو ہراساں کرنا، دھوکا دہی، شناخت کی نقالی، جعل سازی، فشنگ اور بھتہ خوری شامل ہیں۔ ملزم ارمغان نے اپنے ملازمین کوفراڈ کے لیے حساس معلومات مثلاً نام،والدہ کے نام،ڈییٹ،کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات اورسوشل سکیورٹی نمبرزنکالنے کے لیے باقاعدہ تربیت دی۔ یہ غیر مجاز لین دین ارمغان عرف ایلیکس باس کی ہدایات کے تحت دیے گئے۔ مقدمے کے مطابقاینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب...
کراچی پریس کلب کے باہر قوم پرست رہنماؤں سے گفتگو کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے سندھ کے اس اہم اور بنیادی مسئلے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا اور مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، حوزہ علمیہ صادقینؑ کے مدیر علامہ امتیاز علی امینی، سندھ سید ایسوسی ایشن کے سابق صدر کراچی سید علی اکبر شاہ اور اتم علی نے سندھو دریا پر ناجائز 6 کینال کی تعمیرات کے خلاف جاری احتجاج میں شرکت کی۔ یہ رہنما کراچی پریس کلب کے باہر سندھ قوم پرست رہنما نیاز کالانی کی...

ای او بی آئی میں جعلی ڈگری کیس میں برطرف اور بحال کئے جانے والے بدعنوان افسر کو ایک کروڑ سے زائد ادائیگی کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں 1988 میں بی اے اور ایم اے اکنامکس کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ایگزیکٹیو افسر کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے لال خان جتوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز بی اینڈ سی ون کراچی کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے دونوں ڈگریوں میں جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی سیکریٹری اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود کی جانب سے اس کی بحالی کی اپیل منظور ہونے کے بعد ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے 20 مارچ کے اجلاس میں اسے 2013 سے...
کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی...
اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا معاملہ اٹھایا اور کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کامعاملہ اٹھایا اور کہا وفاق کو جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے وزیراعظم سے کہا کراچی وفاق کاحصہ ہےایسےحادثات کانوٹس لیں، حادثات کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کوایم کیوایم اوراے این پی نےملکرناکام بنایا.انھوں نے کہاکہ جناح میڈیکل سینٹر اورریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سیٹلائٹ...
نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ نارتھ کراچی میں واقع بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے مشتعل افراد کے خلاف سرکاری کی مدیعت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وسیم عمر،...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں توسیع و تزین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں، ٹریفک کےبہاؤ میں بہتری آچکی ہے، بہترین اقدامات کے لیے محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسلام آباد میں جناح اسکوائر انڈرپاس کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا ہ، بلوچستان کی اس سڑک کو جسے خونی ٹریک بھی کہا جاتا ہے، ہائی وے بنانے جارہے ہیں ، اس کی کوالٹی موٹر وے جیسی ہوگی ، 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے...
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے مشہور جملے کنگ کر لے گا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اس کمنٹ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ یہ بات صرف ایک ہلکے پھلکے انداز میں کہی گئی تھی حسن علی نے مزید کہا کہ اگر میرے کہنے سے کہ کنگ نہیں کرے گا اور بابر اعظم پرفارم کرنے لگیں تو میں یہ بات بار بار کہنے کو تیار ہوں انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہی انہیں کنگ بنایا ان کے ساتھ کھڑے...
قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے مطمئن نہیں، سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ماضی میں کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں تھا، موجودہ حالات میں شہر دنیا کی 5 بدترین شہروں میں شامل ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بدترین شہروں میں ہوتا ہے، ہم سندھ حکومت سے مطمئن نہیں، سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں تھا، موجودہ حالات میں...
اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت نیپرا م یں ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ کے الیکٹرک نے 8 ارب 13کروڑ روپے کےاضافی رائٹ آف کلیمزکی درخواست کر رکھی ہے جب کہ سابقہ رائٹ آف کلیمزکی درخواست ملاکر مجموعی رقم76ارب روپے سے بڑھ جائےگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ڈیفالٹرز سے عدم وصولیوں پرنیپرا میں رائٹ آف کلیمز کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 2017-23 تک کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست کی ہے، اس سے پہلے کے الیکٹرک نے67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ دورانِ سماعت...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی وزرات سے متعلق زمہ داری نبھانے کراچی آیا ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لیے اصلاحات کیں جس سے عام افراد کو فائدہ پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے...
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمی کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ لاہور قلندرز اب تک 13 مرتبہ 200 یا زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکے ہیں۔ اس معاملے میں ملتان سلطانز سب سے آگے ہے جس نے 14 مرتبہ 200 پلس اسکور بنائے اور پشاور زلمی ایسے 12 اسکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل ٹیم کا کنگز کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 190 رنز تھا جو لاہور میں 2 وکٹ پر 2020 میں بنایا تھا۔ متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان...
کراچی: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد ایک دل چھو لینے والا منظر پیش کیا، جب وہ اپنے کم سن بیٹے علیار آفریدی کو گود میں لیے میدان میں نظر آئے۔ لاہور قلندرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ہائی اسکورنگ مقابلے کے دوران کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے علیار کی جھلک پہلی بار عوامی طور پر سامنے آئی، جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ شاہین اپنے بیٹے کو تھامے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ اشنا بھی ساتھ موجود ہیں۔ اس دوران، کراچی...
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
آج 17 اپریل 2025 کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں ہے۔ گزشتہ روز 16 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا، جبکہ اگلا میچ 18 اپریل کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔ مزید پڑھیں: ‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز 2 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز ایک، ایک میچ جیت کر بالترتیب تیسرے...
—فائل فوٹو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس حوالے سے میئر کراچی مرتصیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبطکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک...
کراچی میں آج وقفے قفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کے ساتھ آج شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔