کراچی:

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

کراچی میں حاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف  نے بتایا کہ میں یہاں عازمین حج کی ٹریننگ کے مراحل دیکھنے آیا ہوں۔ وزارت کا عملہ یہاں موجود ہے تاکہ انتظامی طور سب عازمین حج کو سمجھا سکیں ۔

انہوں ے بتایا کہ اس سال سرکاری اسکیم  کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے۔ باقی تیاریاں بھی مکمل ہیں، کوشش ہے کہ کسی کو کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری ذمے داری لگائی ہے کہ تمام انتظامات اچھے ہوں۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک کا  اچھا تجربہ رہا ہے۔ سب سے سستا اور اچھا انتظام اس وقت کیا گیا تھا ۔ اس وقت دوبارہ ذمے داری عائد کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ کراچی سے 21600 عازمین روانہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے جو عازمین حج جائیں گے، کوشش ہے ان کی تعلیمات اور سہولیات مکمل ہوں۔ ہر گروپ کے ساتھ ناظم ہوگا تاکہ کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔ مکہ میں حجاج کرام اور عزیزیہ میں سب کے لیے اچھی عمارتیں لی گئی ہیں۔ وہاں اسپلٹ اے سی کا انتظام بھی کیا گیا  ہے۔ اسی طرح اس سال ایگریمنٹ میں شامل ہے کہ شیلف لگائے جائیں۔ ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی بہترہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا انتظام کیا گیا

پڑھیں:

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کرنے والے پرائیویٹ عازمین کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج سکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے، حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

امتحامی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں  گرفتار

اسی طرح اعلامیہ میں پابند کیا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظورشدہ کوٹہ کےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم)فراہم کریں، سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18 اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجرا کے عمل کو یقینی بنائیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حاجیوں کے لیے خوشخبری؛ اے سی خیمے اور بہترین ٹرانسپورٹ و رہائش کا انتظام ؛ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کو بہترین سہولیات دینے کا اعلان
  • حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے ہونگے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام کیا ہے: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
  • پاکستان ہی نہیں دنیا بھر سے قریباً 3 لاکھ عازمین حج سعودی عرب نہیں جا سکیں گے، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
  • وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
  • وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا
  • پرائیوٹ عازمین حج کیلیے وزارت مذہبی امور کا ہدایت نامہ جاری
  • 67 ہزار پاکستانیوں کا حج خطرے میں، وزیر اعظم سے رابطے کا فیصلہ
  • عازمین حج کو کل تک بذریعہ ایپ بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت