ایک بیان میں سابق رکن اسمبلی نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط بناتے ہوئے اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کراچی میں دن کے اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جو ایک موثر قدم ہے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شہریوں کو حادثات سے بچانے اور سفر کو محفوظ بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے اس پابندی پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔ سابق رکن اسمبلی نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط بناتے ہوئے اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رات 10 بجے کے بعد غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

کراچی(اوصاف نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی نے مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمانے کی سزا کا اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے..

یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے،اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
خضدار میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ مضامین

  • کراچی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال، امپورٹ،ایکسپورٹ مفلوج
  • ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک رات دس بجے تک سڑکوں پر نہیں آ سکے گی
  • کراچی؛ دفعہ 144 کے تحت دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد
  • کراچی: صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2 ماہ تک پابندی عائد
  • کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد
  • شہرِ قائد ؛ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد
  • مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا معاملہ اٹھادیا