کراچی: صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2 ماہ تک پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی میں صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2ماہ تک پابندی عائد کردی گئی ہے.کمشنرکراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رات 10سےصبح 6بجےتک ہیوی ٹریفک کےچلنےکی اجازت ہوگی.ہیوی ٹریفک سے متعلق دفعہ 144کا نفاذ حادثات سے بچاؤ کےلیے کیاگیا ہے۔صرف 3 شاہرائوں پرہیوی ٹریفک کےچلنے کی اجازت ہوگی،سپرہائی وے،نیوکراچی ،صنعتی ایریا،نیشنل ہائی وےسےگودام چورنگی تک ہیوی ٹریفک ہوگی۔ناردرن بائی پاس گلبائی سےویسٹ وارف تک ہیوی ٹریفک جا سکےگی.
واضح رہے حالیہ دنوں میں شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید 3 اموات
کراچی:کراچی میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز مزید تین شہری جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوکراچی میں اپنے ہی ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر شدید زخمی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
قبل ازیں لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی ہوا۔
ایس ایچ او محمد یاسین نے بتایاکہ متوفی شخص راہ گیر اور زخمی شخص موٹر سائیکل پرسوارتھا حادثہ سڑک عبورکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکرکے باعث پیش آیا۔
ادھرگڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھپیا ایمبولنس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی شخص راہ گیر تھا اورمتوفی شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیزبرآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متوفی شخص نشے کا عادی معلوم ہوتاہے،پولیس متوفی کے ورثا کو تلاش کر رہی ہے۔