کراچی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض چل بسا، لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا، لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، مریض کے عزیزوں نے آئی سی یو میں ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا تھا۔
لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا۔
دوسری جانب جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں کی جانب سے ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتعل تیمارداروں کو ڈاکٹرز پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
غزہ اجتماعی قبر بن چکا ہے، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز
ایم ایس ایف کی رابطہ کار اماندے بازرولے نے کہا کہ غزہ کو فلسطینیوں اور ان کی مدد کے لیے آنے والوں کی اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہم حقیقی وقت میں غزہ کی پوری آبادی کی تباہی اور جبری نقلِ مکانی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی طبی امداد کے ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور انسانی امداد پر پابندی نے غزہ کو فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے ایک اجتماعی قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایم ایس ایف کی رابطہ کار اماندے بازرولے نے کہا کہ غزہ کو فلسطینیوں اور ان کی مدد کے لیے آنے والوں کی اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بازرولے نے مزید کہا کہ ہم حقیقی وقت میں غزہ کی پوری آبادی کی تباہی اور جبری نقلِ مکانی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا فلسطینیوں یا ان کی مدد کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں۔ انسانی ہمدردی کا ردِ عمل عدم تحفظ اور رسد کی شدید قلت کے بوجھ تلے سخت مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے پاس امداد تک رسائی کے اگر کوئی امکانات ہیں تو وہ بہت کم ہیں۔ یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد مارچ میں فلسطینی علاقے میں دوبارہ کارروائیاں شروع کر دی تھیں جن میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ قابض اسرائیلی دشمن نے دو مارچ سے انسانی امداد روک رکھی ہے۔ اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ طبی سامان، ایندھن، پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی ہے۔