2025-01-19@05:13:26 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ٹیکنالوجی سے لیس»:
لاہور: بھارتی بحریہ میں چند روز قبل ملکی ساختہ سکارپین آبدوز شامل ہونے سے آبدوزوں کی کل تعداد 19 ہوئی، اس کے باوجود بھارتی ملٹری و سیاسی اسٹیبلشمنٹ کیلیے یہ بات باعث تشویش ہے کہ ان کی ایک بھی آبدوز اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس نہیں۔ پاک بحریہ کی صرف 5 آبدوزیں ہیں جو کہ اس ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ بھارتی ملٹری کیلئے مزید پریشانی کا باعث یہ بات ہے کہ 2028ء تک اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس چینی ساختہ 8 ہنگول آبدوزیں پاک بحریہ میں شامل ہو جائیں گی، یوں کم وسائل کے باوجود پاکستان نے اپنی بحریہ کو بھارتی بحریہ سے زیادہ طاقتور بنایا۔ اے آئی پی ٹیکنالوجی آبدوز کو زیر آب 10 سے...
ملک میں جاری انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، دسمبر 2024 میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 348 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، نوجوانوں کو کونسے شعبوں میں جانا چاہیے؟ دسمبر 2023 میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 303 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نومبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 310 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر...
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی جبکہ ملاقات کے دوران پاور سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی۔ فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش اسلوبی سے نظر ثانی کی...
اویس کیانی: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات،اس موقع پروفاقی وزیر توانائی نے فرانس کے گرین فنڈ کے تحت پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دےدی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پروفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ پاکستان نے ای وی پالیسی متعارف کردی ہے جو سالانہ 6 بلین ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحول کی حفاظت یقینی بنائے گی،فرانسیسی سفیرنے پاکستان کے پاور سیکٹر کی آئی پی پیز کے ساتھ مؤثر مذاکرات اور معاہدوں کی خوش...
جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان)جنرل (ر)محمد جنید ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے گزشتہ روز زرعی تحقیقاتی ادارہ ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ کیا۔اس موقع پر فوڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم سدو زئی نے جنرل (ر)محمد جنید کو ہائبرڈ سولر ٹنل ٹیکنالوجی پر ایک جامع اور تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ ٹیکنالوجی کھجوروں کی پروسیسنگ اور خشک کرنے کے عمل کو نہایت موثر بناتی ہے۔ اس کے ذریعے پروسیسنگ کے دوران توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ کھجوروں کے معیار کو بھی...
ہنڈائی نشاط موٹرز نے سوناٹا این لائن لانچ کردی ہے، جس کے شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اب اس لگژری گاڑی کی قیمت سامنے آگئی ہے جو ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار رکھی گئی ہے۔ بکنگ اور ڈیلیوری سوناٹا این لائن لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جن صارفین نے پہلے سے جزوی ادائیگی (25 لاکھ روپے) کے ساتھ گاڑی کی پیشگی بکنگ کروائی تھی، وہ اسے ایک ماہ کے اندر حاصل کرسکیں گے، تاہم اب بکنگ مکمل قیمت کی ادائیگی پر ہی ہوگی۔ بیرونی ڈیزائن اس جدید گاڑی کا بیرونی ڈیزائن خوبصورتی اور فعالیت کا امتزاج ہے، اس کی لمبائی 4910 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر، اونچائی 1445...
دبئی میں (ایک بلین فالوورز سمٹ) کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ کل 11 جنوری کو ہوا، جو 13 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔ اس عالمی سمٹ نے مواد تخلیق کاروں، کاروباری ماہرین اور ڈیجیٹل معیشت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے، جہاں ڈیجیٹل دنیا کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔ تقریب میں 15 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع تھی، جن میں 5 ہزار سے زیادہ مواد تخلیق کار اور 350 مشہور اسپیکرز شامل ہیں۔ یہ ایونٹ دبئی کے اہم ترین مقامات، بشمول ایمریٹس ٹاورز، میوزیم آف دی فیوچر، اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، میں منعقد ہو رہا ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ سمٹ کے...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کا دورہ کیا اور وہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہاسٹل 119 کمرے پر مشتمل ہوگا، جس میں میس ہال، جمنزیم اور تفریحی لاؤنج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام مریم نواز شریف نے اس موقع پر یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی...
نکول پاشینیان کیساتھ اپنی ایک ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تہران صنعت، زراعت، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں آرمینیاء کو اپنے سائنسی و تیکنیکی تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر "علی اکبر احمدیان" نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور مدد سے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہمارے سیاسی و سلامتی کے مسائل کو گھمبیر بنا دیتی ہے۔ علی اکبر احمدیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے "ایروان" میں آرمینیاء کے وزیراعظم "نکول پاشینیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر...