عوام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات فراہم کر رہے ہیں، محمد علی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد علی راشد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس کی میزبانی ڈاکٹر زاہد انصاری نے کی تھی جہاں انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر ، آفس بیئررز/ممبران ، مسٹر ایس ایم تنویر مسٹر عاطف سے ملاقات کی۔ اکرام شیخ ، مسٹر خالد طواب ، مسٹر حنیف گوہر ، امان پیر کاروباری برادری کے علاوہ محکمہ صحت سندھ سے تعلق رکھنے والے دیگر قابل ذکر افراد بھی موجود تھے۔ محمد علی راشد نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق سندھ حکومت صوبے میں کاروباری دوستانہ ماحول پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔محمد علی راشد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں صحت کے حوالے سے عوام کو جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ علاج کے لئے سندھ آتے ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما سینٹر کراچی سمیت سندھ کے دیگر ہسپتالوں میں مفت علاج کیا جاتا ہے۔ کاروباری برادری کے معزز ممبران نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ حکومت کی تشکیل کردہ کاروباری سہولت کمیٹی کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد علی
پڑھیں:
وزیراعظم شہبا زشریف کی دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔
دبئی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
دبئی کے فرمانروا نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے سمٹ میں شرکت کی دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل وزیراعطم نے یو اے ای کے صدر شیخ محدم بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔
دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔