WE News:
2025-03-19@21:29:03 GMT

پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاسز اہم سنگ میل

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاسز اہم سنگ میل

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاس رومز کا آغاز پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی زیر صدارت  اجلاس میں فوربز ٹیکنالوجی کونسل  کی آفیشل ممبر مہوش سلمان نے پاکستان کے مقامی جی پی ٹی ماڈل ’ذہانت اے آئی‘ پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل ٹیم کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

اس موقع پر وقافی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دے گا، اس کے فروغ سے مختلف شعبوں کو فائدہ ہوگا، تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاس رومز کا آغاز پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید علوم میں مہارت حاصل کرنا ناگزیر ہے، اسٹارٹ اپس میں کام کرنے والے بچوں کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کی ترقی میں حکومت کا تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیلنٹ مصنوعی ذہانت کے میدان میں دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے، مصنوعی ذہانت کا فروغ ملکی ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے، تعلیمی نصاب میں مصنوعی ذہانت کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 سے 75 لاکھ تک قرضہ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟ شزہ فاطمہ کا وی نیوز کو خصوصی انٹرویو

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی ترقی نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اے آئی پاکستان پاکستان ذہانت شزہ فاطمہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے ا ئی پاکستان پاکستان ذہانت شزہ فاطمہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت پاکستان کے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

22 مارچ کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے  22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا 

 سندھ حکومت نے 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔،محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 21 رمضان المبارک کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں  22 مارچ کو چھٹی کا اعلان یوم علیؓ کے موقع پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافیوں کیلئے بری خبر، دنیا کا پہلا اے آئی اخبارشائع
  • دنیا کا پہلا اے آئی اخبار شائع
  • مصنوعی ذہانت سے تیار کیا جانیوالا دنیا کا پہلا اخبار
  • سندھ حکومت کا 22 مارچ کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تمام کلاسز عید تک معطل
  • حکومت سندھ کا 22  مارچ کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • 22 مارچ کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تعلیمی اداروں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کیساتھ ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم
  • ہمیں مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں