ایران نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران نے تیز رفتار انفراسٹرکچر سے لیس نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ مہر خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اعلی مصنوعی ذہانت سے آراستہ قومی پارک کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے علاقے عباس آباد میں "قومی مصنوعی ذہانت پارک" کے قیام کے لئے مفاہمت طے پائی ہے، یہ منصوبہ ایک جامع انفراسٹریکچر کے ساتھ قلیل مدت میں یایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ علی زادہ نے مزید کہا کہ نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارک کے آغاز کا مقصد ایران کے مستقبل کی تکنیکی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا اور عوام کو اے آئی سمارٹ ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خدمات میں مختلف شعبوں جیسے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) اور ڈیمو ورژن شامل ہیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو اس نیشنل پارک میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس کام کی شرط دنیا میں مصنوعی ذہانت کے پارکوں کا تقابلی مطالعہ کرنا ہے جسے ہم اس وقت مکمل کر رہے ہیں۔ علی زادہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ اگلے دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اس سے نہ صرف عباس آباد کی تاریخی سیاحت میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ ہماری عصری تاریخ میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارک کے آغاز کا مصنوعی ذہانت علی زادہ نے یہ منصوبہ کا اعلان کہا کہ
پڑھیں:
آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،3پاکستانی شامل
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔