انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ملک میں جاری انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، دسمبر 2024 میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 348 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، نوجوانوں کو کونسے شعبوں میں جانا چاہیے؟
دسمبر 2023 میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 303 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نومبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 310 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر 348 ملین ڈالر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، وزیراعظم کا سیمینار سے خطاب
ٹیکنالوجی کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 1.
یہ زر مبادلہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 1.456 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ٹی برآمدات اسٹیٹ بینک پاکستان تاریخی اضافہ دسمبر 2024 زرمبادلہ سالانہ ماہانہ ملین ڈالرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ٹی برا مدات اسٹیٹ بینک پاکستان تاریخی اضافہ زرمبادلہ سالانہ ماہانہ ملین ڈالر ا ئی ٹی برا مدات ریکارڈ کیا گیا کی برآمدات ملین ڈالر مدات میں مالی سال
پڑھیں:
پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7.3کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4.2 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 4.72 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔