کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتراج ہنڈائی سوناٹا این لائن پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ہنڈائی نشاط موٹرز نے سوناٹا این لائن لانچ کردی ہے، جس کے شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، اب اس لگژری گاڑی کی قیمت سامنے آگئی ہے جو ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار رکھی گئی ہے۔
بکنگ اور ڈیلیوریسوناٹا این لائن لاہور کے ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جن صارفین نے پہلے سے جزوی ادائیگی (25 لاکھ روپے) کے ساتھ گاڑی کی پیشگی بکنگ کروائی تھی، وہ اسے ایک ماہ کے اندر حاصل کرسکیں گے، تاہم اب بکنگ مکمل قیمت کی ادائیگی پر ہی ہوگی۔
بیرونی ڈیزائناس جدید گاڑی کا بیرونی ڈیزائن خوبصورتی اور فعالیت کا امتزاج ہے، اس کی لمبائی 4910 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر، اونچائی 1445 ملی میٹر، ویل بیس 2840 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 135 ملی میٹر ہے۔
اس گاڑی کے فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، ڈی آر ایل، اور آٹو لیولنگ نصب ہیں، اس پر ریئر لیمپس بھی نصب ہیں، جس میں افقی ایل ای ڈی کومبینیشن لیمپس شامل ہیں، یہ چمکدار بلیک ریڈی ایٹر گرِل، اسپورٹی دو رنگوں والے بمپرز پر مشتمل ہے، اس کے پہیے 19 انچ الائے اسپیس سیور اسپئیر کے ساتھ نصب ہیں۔
اس کی دیگر خصوصیات میں پینورامک الیکٹرک روف، ٹوئن ڈوئل-ٹپ ایکزاسٹ، مڈ گارڈز اور اسپورٹی بمپرز شامل ہیں۔
اندرونی ڈیزائنسوناٹا این لائن کا اندرونی حصہ لگژری اور ٹیکنالوجی کی آمیزش ہے۔
سیٹیں: سُوڈ اور نیپا لیدر سیٹیں، ریڈ اسٹچنگ کے ساتھ
ڈرائیور سیٹ: 8وے پاور سیٹ، میموری فنکشن کے ساتھ
مسافر سیٹ: 4 وے پاور ایڈجسٹمنٹ
دیگر خصوصیاتوینٹیلیٹڈ اور ہیٹڈ سیٹس، وائرلیس چارجر، ایپل کار پلے/اینڈروئیڈ آٹو، اور ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول
انفوٹینمنٹ: 12.
کنیکٹیویٹی: بلوٹوتھ، یو ایس بی، اے یو ایکس، اور وائس ریکگنیشن
اضافی خصوصیات: ہیڈ اپ ڈسپلے، ٹرپ کمپیوٹر، اور 360° کیمرہ
کارکرگیسوناٹا این لائن پرفارمنس، اسٹائل، اور ٹیکنالوجی میں اپنی مثال آپ ہے،یہ کار 2.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن سے لیس ہے، جو 422 این ایم ٹارک اور 290 ہارس پاورفراہم کرتی ہے اورصرف 36 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ، اس کے ڈرائیو موڈزمیں ایکو، نارمل، اسپورٹ، اسمارٹ اور اسپورٹ پلس مائی ڈرائیو موڈ شامل ہیں۔
سوناٹا این لائن کی قیمت اور خصوصیات اسے پاکستان میں سیڈان کیٹیگری میں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔ اگر آپ لگژری، پرفارمنس، اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج چاہتے ہیں تو یہ گاڑی بہترین انتخاب ثابت ہوسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سوناٹا این لائن نشاط موٹرز ہنڈائی لائن اینذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان نشاط موٹرز ہنڈائی لائن این ملی میٹر کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، مریم نواز
سیالکوٹ (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی پوری توجہ ملک میں آگ لگانے پر ہے، ہم کراسنگ پوائنٹ پر ہیں یا تو ملک کو آگے لے جائیں یا پھر پستی میں دھکیل دیں،آ خری موقع ہے طلبہ اور نوجوان سیاست میں بھی میرٹ کو مدنظر رکھ کر آئندہ حکمرانوں کو انتخاب کریں۔ سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر تعلیم پنجاب بہت محنت سے کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو بیٹوں کے مطابق اسپیس دیں اور میں اسکالر شپس حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتی ہوںکیونکہ آپ نے اپنی محنت سے اسکالر شپس حاصل کیں۔