2025-01-18@13:01:58 GMT
تلاش کی گنتی: 160
«وصول کی»:
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ریونیو میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایک دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2023-24 میں 577 ارب روپے جمع کیے ہیں، اس طرح حکومت کے ریونیو میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات، ایئر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم ، دودھ، کریم، جوسز، سیرپ، الکوحل سے بھی ٹیکس وصولی بڑھی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹس پر ڈیوٹی...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور انگلیںڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ مزید پڑھیں: شکستوں سے پریشان بھارتی ٹیم نے کوچ بدل لیا بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول،...
ملتان: ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز ساجد خان اور نعمان علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان نے 230 رنز پر اپنی اننگز کا اختتام کیا، اور پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو ساجد خان نے فوراً دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور ابتدائی چار وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر، کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نعمان علی نے مزید ایک شاندار اسپیل کر کے...
چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولنگ بیٹری پوری قوت کے ساتھ تیار نہیں ہے۔ گیرالڈ کوئٹزی ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پاکر حال ہی میں واپس آئے ہیں، بورجر، ولیمز اور اینرچ نورکیا انجری مسائل سے دوچار ہیں، ٹیم کو ریزرو فاسٹ بولرز سے ان کی کمی کو پورا کرنا ہوگا، نورکیا کے متبادل کا انہیں چناؤ کرنا ہوگا۔ وہ جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں جوہانسبرگ سپر کنگز اور پریٹوریا کیپٹیلز کے میچ سے باہر ہوگئے، ان کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، کوئٹزی نے انجری سے واپسی پر ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں حصہ لیاتھا، سری لنکا سے سیریز میں انجرڈ ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مسابقتی میچ تھا۔
وقار حسین:ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کا اغوا کیس، ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن صحافی کی بازیابی کے لئے سرگرم ہوگئے، صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کو بازیابی کرانے کے لئےایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن سرگرم ہوگئے ،پولیس ٹیم نے کام شروع کردیا۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے اور صحافی کو باحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات دیے ہیں۔ ایس...
دو سال پہلے آئی ایس آئی کے مشہور زمانہ کردار میجر عامر نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی ذمے داریوں کے دوران اسلام آباد میں ایک ایسے نیٹ ورک کا سراغ لگایا تھا جو سی آئی اے کی سرپرستی میں کام کر رہا تھا اور اس کا مقصد خودمختار کشمیر کے لیے زمین ہموار کرنا تھا۔ اس نیٹ ورک میں بظاہر ناروے کے سفارت کار تھے مگر اس کے اصل ڈانڈے سی آئی اے سے ملتے تھے۔ میجر عامر نے جن دنوں کی بات کی تھی وہ وہی وقت تھا جب مقبوضہ کشمیر میں مسلح جدوجہد کے تانے بانے بُنے جا چکے تھے اور اب ان پر عمل درآمد کا...
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران 14، اہلیہ کو 7 سال قید: بشریٰ بی بی عدالت سے گرفتار، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ضبط، سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی نسیم سمیت چھ ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...
میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کیلیے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیںچلیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی۔
اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے اپنے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کے رول اوور کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کو مزید ایک سال کیلیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے جو جنوری 2025 میں میچور ہورہے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں قرض رول اوور کیے جانے کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ...
متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے اپنے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کے رول اوور کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کو مزید ایک سال کیلیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے جو جنوری 2025...
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔ گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں مختلف صلاحیت کے سولر سسٹمز کی قیمتیں درج ذیل ہیں: 5 کلو واٹ سسٹم: 5,50,000 روپے 7 کلو واٹ سسٹم:...
راؤ دلشاد: پنجاب کابینہ نے اقلیتی برادری کے لیے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ہندو میرج رجسٹرار رولز 2024 کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ ہندو کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندومیرج ایکٹ کے رولز کی منظوری سے ہندو کمیونٹی کے افراد کی شادیوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا۔ اس نئے قانون کے تحت یونین کونسل کی سطح پر شادی اور طلاق کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے گی، جس سے کمیونٹی کے مختلف معاشرتی مسائل جیسے طلاق اور بچوں کی حوالگی کے معاملات بھی حل ہو سکیں گے۔ طلبہ کے...
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کر دیئے ۔ جمعہ کو جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت، سرکاری وکیل نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کئے جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ان رولز میں مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، سکولز جو اس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
(گزشتہ سے پیوستہ) 1991 ء میں مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے انہوں نے پرتگال کا سفر کیا، جہاں ان کی ملاقات ایک مقامی صحافی، جارج اریانتس سے ہوئی۔ بعد میں اس سے ان کی شادی ہو گئی۔ لیکن رولنگ کے مطابق، یہ شادی ان کے لئے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوئی۔ رولنگ کو اس وقت طلاق ہوئی جب چند ماہ قبل انہوں نے ایک بچی کو جنم دیا تھا۔ ان کا شوہر ایک سخت گیر آدمی تھا جو انہیں اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ یوں، شوہر کی بے وفائی، نومولود بچی، اور شدید مالی مشکلات کے ساتھ، رولنگ 1993 ء میں واپس برطانیہ آ گئیں۔ انہوں نے فلاحی امداد پر گزارا کیا اور بے شمار سماجی و...
محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، ایڈیشنل سیشن جج مورو کی عدالت کے جج فائق علی پٹھان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ریاض علی ولد عالم کورائی کو 6 سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ سزا کاٹنی ہوگی۔پولیس نے منشیات فروش کو شراب سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او مورو مجیب الرحمن ناریجو کے مطابق ہوم ڈلیوری کرنے والے شراب ڈیلر نعیم عرف نمی چانڈیو کو 5 بوتل شراب، 10 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 19 سال 2025ء درج کرلیا ہے۔آتشزدگی کا واقعہ تین گھر اور...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کے انکشاف کے بعد کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان کی رقم کا میسج موصول ہوا تھا تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جارہی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اطلات سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینےکے بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ کرپٹ اور نااہل حکومت کے نیب زدہ وزرا اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، اتحادی حکومت نے اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ سردار عبدالر...
امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس یو پی سربراہ کو ’’دریائے سندھ وزراعت کو درپیش خطرات و حل‘‘ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قوم پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا ،جماعت اسلامی عوام دشمن فیصلے کو مستردکرتی ہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا،پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمّت کرتے ہیں۔ ایک طرف فارم 74 کے...
انسان معاشرے میں دو چہروں کے ساتھ زندگی گزار سکتا ہے ، ایک اس کا مصنوعی چہرہ جس میں نرمی، خوش اخلاقی، شرافت اور اظہار محبت ہو، وہ باہر کی دنیا میں اسی چہرے سے اپنا تعارف کرائے، دوسرا چہرہ اس کا حقیقی چہرہ جس میں بد اخلاقی، سخت کلامی، غیظ و غضب اور درشتی و تندخُوئی ہو۔ لیکن شوہر اور بیوی کا تعلق چوں کہ ہر وقت کا ہوتا ہے، اس لیے یہاں مصنوعی اخلاق کے ذریعے اپنی بد اخلاقی کو چھپایا نہیں جاسکتا۔ اسی لیے رسول اﷲ ﷺ نے بہترین شخص اس کو قرار دیا، جس کے اخلاق اچھے ہوں، پھر فرمایا کہ تم میں بہتر شخص وہ ہے، جس کا رویّہ اس کے گھر والوں کے...
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے ثابت ہوا یہ کام ناممکن نہیں تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ہمسایہ ملکوں کے برابر لائی جائے، عوام اور کاروبار دشمن معاہدے کیوں کیے گئے؟ اس سوال کا جواب آنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدے منظور کر لئے ہیں۔ ایک کمپنی سے معاہدہ منسوخ بھی کر دیا۔ پوری قوم کو یہ کہانی سنائی جاتی رہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کو نہیں چھیڑا جا سکتا وگرنہ ریاست پاکستان کو عالمی عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا پڑسکتی ہیں۔ کابینہ کی طرف سے...
کراچی: سائٹ ایریا میٹروول سے لاپتا ہونے والے دو کمسن سگے بھائیوں کو کیماڑی سے بازیاب کرالیا گیا جو مدرسے سے وقفے کے دوران گھر میں مارپیٹ کے خوف سے بھاگ گئےتھے۔ ایس ایچ او سائٹ اے پولیس چوہدری جاوید اختر نے میٹروول سے شہری محمد اسلام کے لاپتہ ہونے والے دو بیٹوں 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دونوں بچے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو دوپہر 12 بجے لنچ بریک کے دوان دونوں بچے مدرسے سے گھر آئے اور الماری کا تالا توڑ کر وہاں موجود 15 ہزار روپے نکال کر لاپتا ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کیتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق جمعرات سے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافیکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا...
چین دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول مناسب وقت پر بڑھائے گا، وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ چین برآمدی کنڑول کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اسٹرٹیجک وسائل سے وابستہ اشیاء میں شہری اور عسکری دونوں استعمال کی نمایاں خصوصیات موجود ہیں۔ چین بین الاقوامی عمل کے مطابق عدم پھیلاؤ جیسی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرے گا، اور قومی سلامتی کے تحفظ سمیت اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ اسٹریٹجک وسائل کے شعبے میں مناسب موقع پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کرے گا۔ اس کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے دو کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا...
لاہور: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بدھ کے روز احسان اللہ سے رابطہ کرکے ملازمت کی پیشکش کر دی۔ فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کے لیے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون اور کام کرے گی۔ احسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی...
مائدہ وحید: شہریوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جائے گا اور اس کا براہ راست اثر عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا۔ شہریوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے نہ صرف پٹرول بلکہ دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، جس سے غریب عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد (نیٹ نیوز) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں گے۔ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔
پولینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔ ہر بار موثر دفاع کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا کسی بھی اعتبار سے کوئی معقول حکمتِ عملی نہیں۔ کسی بھی قوم یا خطے کو اپنا دفاع اپنے ذرائع سے کرنا چاہیے۔ پولینڈ نے سیاسی و معاشی نیز اسٹریٹجک معاملات میں شدید غیر یقینیت کے ماحول میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ پولینڈ نے یورپی یونین کی گردشی صدارت ایسے لمحات میں سنبھالی ہے جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہہ بھی دیا ہے کہ...
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے...
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی یمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات مہنگی خام تیل ڈیزل عالمی مارکیٹ وفاقی حکومت وی نیوز
وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی، 81 ہزار 500 عازمین حج سے 2 اقساط میں 48 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے۔وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے اور اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 2 اقساط میں 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے، عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ...
امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب
16 جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، کل سے پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چونکہ حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اس لیے حکومت پاکستان نے بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے اور مٹی کا...
اسلام آباد:پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ نے 24-2023 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کر کے ملک کا تیسرا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا شعبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے سال 23-2022 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا، جس میں 39.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا، جو کہ 106 ارب روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں 52.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ منافع کی تقسیم پر 70 فیصد...
بنگلہ دیش کے آئینی ریفارمز کمیشن نے ملکی آئین سے سیکولرازم، نیشنلزم اور سوشلزم کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے آئینی اصلاحاتی کمیشن نے ملک کے آئین سے 3 ضروری اصولوں قوم پرستی، سوشلزم اور سیکولرازم کو ہٹانے کی تجویز دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہی واحد اصول رہنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ’نئے بانی‘ اور فہمیدہ ریاض کی ایک پرانی کتاب اصلاحاتی کمیشن نے آئین میں 4 نئی اقدار مساوات، انسانی وقار، سماجی انصاف اور تکثیریت کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ان تبدیلیوں کا مقصد بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی اور 2024 کے عوامی احتجاج کے جذبے کی عکاسی کرنا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی...
اسلام آباد:وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 8 مختلف اقسام کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین سے 4 مختلف قسم کے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سمیت دیگر متفرق ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جس جس مد میں ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں ان میں نارمل جی ایس ٹی کے نام پر گزشتہ ایک سال میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مزید جی ایس ٹی کے نام...
اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48ارب 90کروڑ روپےجمع کرا دیے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے اور اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جب کہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔ دوسری قسط 27دسمبر سے 2 جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔ حج...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کوذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئند چند روز میں امریکا روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ری پبلیکن پارٹی کے دیگر ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی پی پی ڈونڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول کو دعوت نامہ موصول:ذرائع پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت...
اسلام آباد:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بلاول بھٹو زرداری کو موصول ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی سنائی اور بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل کیسے اسلام قبول کیا تھا۔ شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ جب انہوں نے منصور علی خان جنہیں ٹائیگر پٹودی بھی کہا جاتا تھا، سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں معاشرتی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ منصور پٹودی اور شرمیلا ٹیگور دونوں مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے اور اُس دور میں بین المذاہب شادیوں کا تصور آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا سیف علی خان پٹودی محل کو میوزیم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ ایک انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے اسلام...
اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کیسز میں انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین اور رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگالہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ روف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جارہی ہے ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اِسی طرح مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی...
اسلام آباد کے سیاحتی مقام شکر پڑیاں کے جنگلات میں واقع کنول جھیل قدرت کا ایک حسین شاہکار ہوا کرتی تھی تاہم اس نے کئی نشیب و فراز بھی دیکھے ہیں۔ ایک وقت تھا جب وہ جھیل اپنے جوبن پر ہوا کرتی تھی لیکن پھر اس کے آس پاس ہونے والے تعمیراتی کاموں کے باعث یہ نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ بعد ازاں اس جھیل کی قسمت جاگی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس کا وجود بحال کردیا۔ اس جھیل میں کنول کے پھول لگائے گے جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی دوبالا ہو گئی لیکن آج کل یہ پھر گرداب کا شکار ہوچکی ہے۔ کنول جھیل اب ایک گٹر کا منظر پیش کرتی ہے۔ شفاف پانی اور اس...
پنجاب کابینہ: آسان کاروبار سکیم کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان، ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ریکارڈ 91 -ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے۔ پنجاب نے ایک مرتبہ پھر بازی لے لی۔ صوبائی کابینہ نے پہلا پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024ء کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں تمام وہیکلز کی رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور پنجاب میں موٹر سائیکل کی سپیڈ کو 60کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔...
لاہور،وہاڑی (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے وہاڑی میں جامعہ خالد بن ولید میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں اونچا کرنے کیلئے پہنی ہیں۔ علماء کرام کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی بنیاد میں شامل ہے۔ نظریہ پاکستان کے ساتھ دینی مدارس کی مضبوط کمٹ منٹ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف اسے کیسے قبول کر لوں؟ علماء کرام ملک کی وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر مدارس نہ ہوتے تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا،...
ڈاکٹر صاحب نے نسخہ لکھتے ہوئے کہا کہ دوا تو میں لکھ رہا ہوں مگر آپ کو ضرور پینتیس 40 منٹ واک کرنی ہوگی تب ہی آپ کا مسئلہ حل ہوگا!! ڈاکٹر صاحب واک، مگر میں کہاں کروں گی میرے تصور میں ٹوٹی سڑکیں بہتے ہوئے گٹر کا پانی اور کوڑا کر کٹ سامنے آگیا، میں جو کراچی میں رہتے ہوئے اپنی طبیعت اور مزاج سے عاجز بھی ہوں یہ سن کر سوچ میں پڑ گئی کہ کیا کروں کراچی جو میرا محبوب شہر ہے مگر اس کی صورتحال میرے دل کو دکھانے کا سبب بھی ہے کراچی جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ماحولیاتی آلودگی اور تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی بدولت سنگین صورتحال سے دوچار ہے،...
وہاڑی( خبر ایجنسیاں)سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں ،اونچا کرنے کے لیے پہنی ہیں، علما کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم...
بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
بدین(نمائندہ جسارت )رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلٹر پلانٹ کے قیام سے ترائی شہر کے 5 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ انسانی ضروریات میں پانی ایک انتہائی اہم ضرورت ہے، پانی زندگی ہے، پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، اور زندگی کے لیے پانی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترائی شہر اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں زیرِ زمین پانی کڑوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی...
ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی سیکورٹی مانیٹرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی حفاظت کے لیے400سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔28کلومیٹر روٹ پر لائٹس، کیمرے اور پیج ورک مکمل کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں اور اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے لیے5ہزار سے زائد نفری تعینات کی ہے، ملتان کے کرکٹ شائقین کو مثالی تفریحی ماحول فراہم کریں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، افغانستان کیساتھ ہمسائے کے تعلق کیوجہ سے نقصان برداشت کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی، اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہو جائے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں،...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خلوص سے مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ معاملے میں ایک اور بھی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہی اس وقت میرا میٹر گھوما ہوا ہے، خلوص کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو ماحول اچھا ہوجائے گا۔ حکومت اپوزیشن مذاکرات کی فضا سینیٹ میں تار تار، ’اووو، اووو‘ آوازوں کی گونجپارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ ) میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی فضا تار تار کردی گئی۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بالکل مذاکرات کریں، ماحول اچھا ہوگا تو سب کو فائدہ...
چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کی ملاقات، مطالبات قبول WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران سے ملاقات ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک بھی شریک تھیں، ملاقات میں فوری اور حکم امتناع کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا، ملاقات میں فوری نوعیت کے معاملات فوری بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ کے مطابق فوری نوعیت کی...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2025ء ) 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری تیار کر لی گئی، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی دکھائی دینے کا امکان ہے ۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے اضافے کا امکان ہے ۔ دیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافے کی توقع کی جارہی ہے...
پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر مختلف کمپنیوں نے اب اسے ممکن بنا دیا ہے۔ ویسے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں تو پہلے تو ایسا ممکن نہیں تھا مگر اب اس حوالے سے ایک کمپنی نے بڑی پیشرفت کی ہے۔ایپٹیرا نامی کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی گاڑی کو کافی حد تک بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں۔ سولر ای وی نامی گاڑی کی تیاری کا بنیادی مقصد ہی شمسی توانائی سے لیس گاڑیوں کے لیے بجلی سے چارجنگ کی ضرورت ختم کرنا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ روزانہ یہ گاڑی سورج کی روشنی سے اتنی توانائی اکٹھی...
بیجنگ: چینی وزارت تجارت کےترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے متعلق برآمدی کنٹرول کے نئے اقدامات مصنوعی ذہانت کی چپس، ماڈل پیرامیٹرز وغیرہ پر برآمدی کنٹرول کو مزید سخت کرتے ہیں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کو بڑھاتے ہیں، جس سے تیسرے فریق اور چین کے درمیان عام تجارت میں رکاوٹ اور مداخلت ہوتی ہے۔ اس سے قبل، امریکی ہائی ٹیک کمپنیوں اور صنعتی تنظیموں نے مختلف چینلز کے ذریعے ان اقدمات پر عدم اطمینان اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مانا کہ یہ اقدامات بغیر کسی غور و فکر کے عجلت میں اختیار کیے گئے ہیں جس کے نتائج منفی ہوں گے ۔امریکی ہائی ٹیک کمپنیوں اور صنعتی...
شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر لے گئے،...
چین کی جانب سے امریکہ کے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے برآمدی کنٹرول کے نئے اقدامات کی سختی سے مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت کےترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے متعلق برآمدی کنٹرول کے نئے اقدامات مصنوعی ذہانت کی چپس، ماڈل پیرامیٹرز وغیرہ پر برآمدی کنٹرول کو مزید سخت کرتے ہیں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کو بڑھاتے ہیں، جس سے تیسرے فریق اور چین کے درمیان عام تجارت میں رکاوٹ اور مداخلت ہوتی ہے۔ اس سے قبل، امریکی ہائی ٹیک کمپنیوں اور صنعتی تنظیموں نے مختلف چینلز کے ذریعے ان اقدمات پر عدم اطمینان اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مانا کہ یہ...
لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر گزشتہ دنوں سخت تنقید کرنے والی حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی رولز اینڈ بزنس میں ترمیم آج کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے رولز39میں ترمیم تجویز دی ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے اختیارات کو محدود کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت وفاقی کابینہ آرٹیکل 91کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہوگی، وفاقی وزرا اپنے عہدے سے متعلق بنیادی ذمہ داریاں نمٹانے...
بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو صاحب سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز سے جاری اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس میں جن افراد پر کیس چلایا گیا وہ ریٹائرڈ تھے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کنٹونمنٹ میں اگر کسی سپاہی کا سویلین کیساتھ اختلاف ہو جائے تو کیس کہاں جائے گا، وکیل وزارت دفاع نے...
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی اور پیٹرول کی اوسط قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ مٹی کے تیل کی ایکس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 15 جنوری کے حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ گزشتہ ہفتے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل اور توانائی کی برآمدات پر سخت پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کے بعد...
صلح حدیبیہ کی خلاف ورزی کے بعد ابو سفیان مدینہ آئے۔ ابو سفیان مدینہ پہنچے تو سیدھے رسول خداﷺ سے گفتگو کرنے کے بجائے ادھر ادھر کی سن گن لینے کا منصوبہ بنا کر اپنی دختر ام المومنین حضرت ام حبیبہؓ کے دولت خانہ پر آئے۔ قریش کے معاملہ میں رسول اللہﷺ کے رجحانات کا اندازہ ام المومنینؓ کو بھی تھا۔ لیکن آنحضرتﷺ کے ارادہ کی اطلاع نہ تھی۔ اپنے والد کو آتا دیکھ کر ام المومنین ؓ نے رسول اللہﷺ کا بستر سمیٹ لیا۔ ابو سفیان نے کہا ’’کیا یہ بستر تمہارے باپ کے شایانِ شان نہیں یا تمہارا باپ اس بستر پر بیٹھنے کے قابل نہیں؟‘‘ فرمایا ’’ یہ بستر رسول اللہﷺ کا ہے۔ آپ مشرک نجس ہیں۔...
لالی ووڈ کی مشہور زمانہ شاہکار فلم ’مولا جٹ‘ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔ قریبی زرائع کے مطابق سرور بھٹی کو الصبح دل کا دورہ پڑا جو جان جان لیوا ثابت ہوا۔ رات سانس لینے کی دشواری کی شکایت پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشاء داتا دربار میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم سرور بھٹی کا جنازہ ان کی رہائشگاہ 270 پاک بلاک اقبال ٹاؤن سے اٹھایا جائے گا۔ شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے سرور بھٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سرور بھٹی کی فلم مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہوئی تھی جس بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اب...
گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے، حکومت نے 15 جنوری کو آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم...
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ رواں سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے کے تحت معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں کیے گئے مواخذے کے تحت صدر یون عہدے پر برقرار تو ہیں لیکن آئینی عدالت کا فیصلہ آنے تک انہیں اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سول اسپتال میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابیاقدامات کر رہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں...
کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، لیکن تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بتایا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں یہ 1.4 فیصد ہے۔ انہوں نے تھر میں بچوں کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار ہو جائیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کرُوڈ کے سودے 3.50 ڈالر یعنی 4.6 فیصد، بڑھ کر 80.42 ڈالر فی بیرل پرطے پائے جو 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچے ہیں۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 3.57 ڈالر،...
پی ٹی آئی خود مذاکرات کیخلاف ہے، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، ان کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، جب ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل این سی سی ٹریننگ کالجز میں نہیں ہوتی، پروسیجر کی خلاف ورزی اپوزیشن نہ کرے، اس سے ایوان کی حرمت کمپرومائز ہوتی ہے، اس طرح کا...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، سندھ میں ضلعی سطح پر...
فائل فوٹو۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان، برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان پر یہ مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر قبضے سے متعلق ہیں۔ انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے صحافیوں کو بتایا ’شیخ...
بنگلہ دیش نے معزول رہنما شیخ حسینہ کے خاندان کیخلاف کرپشن مقدمات دائر کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان، برطانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں انقلاب کے بعد بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں انہوں نے بڑے پیمانے پر قتل سمیت دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش حوالگی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ ان پر یہ مقدمات گنجان آباد دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)فٹنس ٹرینر اور بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ ساحل خان نے انسٹاگرام پر اہلیہ میلانا کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلا ع دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’ اس خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ‘۔ خیال رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے...