اسلام آباد(آئی  این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔  تفصیل کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ  آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن  نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ  نے مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔محسن نقوی نے کہاکہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا، نئی مشینوں سے پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہوگا، ڈی جی پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

  دہشت گردی جنگ میں  عالمی برادری کو پاکستان سے  تعاون کرنا ہوگا،  محسن نقوی

     اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ  اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو تعاون کرنا ہوگا، پاکستان کو بھی امریکا کی طرح غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بات  امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر  سے ملاقات  میں کہی جنہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر  ان سے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی شریک تھے  ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایریک میئر میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ دہشتگردی، اسمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ جون میں مشترکہ کائونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد تعاون بڑھانے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایریک مئیر کو انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایریک مئیر نے مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت اور اس میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔سینئر امریکی عہدیدار کی سربراہی میں امریکی وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کر رہا ہے۔ ایریک میئر نے منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے تحت فراہم مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس  موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، اس ضمن میں امریکی وفد کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
  • مجرمانہ سرگرمیوں پر ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
  • ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے
  • پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط ، بڑی خبر آگئی
  •  پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط
  • ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • نئی شرائط سے بھکاریوں و غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی: وزیر داخلہ
  • نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 
  •   دہشت گردی جنگ میں  عالمی برادری کو پاکستان سے  تعاون کرنا ہوگا،  محسن نقوی