سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہونے لگی۔
حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے سبب حیدرٓآباد میں بھی سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی۔
سولرریٹیلرز کا کہنا ہے اے درجے 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22 ہزار سے کم ہوکر 16500 تک پہنچ گئی ہے. قیمتوں میں مزید کمی بھی ہوسکتی ہے۔
شہری بھی سولرکی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھانے لگے، گرمیوں میں حیسکو کیجانب سے بدترین بجلی بندش کی صورت شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنےکیلئے کوشاں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کیلئے 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کیلئے 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کے مطاق صارفین کو اپریل، مئی اور جون کے بلز میں 58 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔