2025-02-25@02:04:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1189
«نظام کے خلاف»:
کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
پاکستان میں اشیاء ضرورت اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی بڑھوتری، معیاری اشیاء کی کمی ، کافی حد تک مارکیٹوں میں کاروباری گٹھ جوڑ یعنی کارٹلائزیشن کا نتیجہ ہیں۔ کارٹل، مارکیٹ میں موجود سپلائرز کے مابین باہمی ہم آہنگی یا ایسے معاہدے کے نتیجے میں بنتے ہیں، جس میں سپلائرز ناجائز منافع کے لئے اشیا و خدمات کی قیمتیں باہمی ہم آہنگی سے طے کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مارکیٹ میں سپلائی کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔ صافین کو اشیاء و خدمات کی بہتر معیار اور متناسب قیمت پر فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ، مارکیٹ میں سپلائی فراہم کرنے والے تمام فریق، صارفین کو راغب کرنے کے لئے ایک دوسرے سے...
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔ توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔ وفاق نے سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ 2 رکنی بینچ کا 27 جنوری کا فیصلہ اختیار سے تجاوز ہے، مرکزی مقدمےمیں بھی بینچ کےدائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کےبعد ریگولربینچ قانون چیلنج کرنے پر مبنی مقدمہ نہیں سن سکتا، ابتدائی سماعت کے بعد حکم نامہ میں آئندہ تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی، کچھ دیر بعد دوسرا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔ Haven't seen any former captain be so blunt on television, every word he's said is spot on and resonates with the feelings of a true fan of the game right now pic.twitter.com/waGC5bfX0b — F (@falahtah) February 24, 2025 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے...
کمیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انعامی اسکیم کے ذریعے کارٹل اور گٹھ جوڑ کے خلاف عوامی تعاون حاصل کرنے فیصلہ کیا ہے۔ کمپیٹشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں اشیاء ضرورت اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی بڑھوتری، معیاری اشیاء کی کمی، کافی حد تک مارکیٹوں میں کاروباری گٹھ جوڑ یعنی کارٹلائزیشن کا نتیجہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کارٹل، مارکیٹ میں موجود سپلائرز کے مابین باہمی ہم آہنگی یا ایسے معاہدے کے نتیجے میں بنتے ہیں جس میں سپلائرز ناجائز منافع کے لئے اشیا و خدمات کی قیمتیں باہمی ہم آہنگی سے طے کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مارکیٹ میں سپلائی کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جو کہ ایک غیر...
چیمپیئنز ٹرافی کے آج کے میچ میں بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے، اور 118 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر نیوزی لینڈ اگر آج کے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوجائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس ایک دوسرے کے اچھے پڑوسی ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے اور یہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے سچے دوست ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیر کے روز چینی صدر نے درخواست پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی یہ کسی تیسرے فریق سے متاثر ہوتے ہیں۔ چین اور روس کی ترقی کی حکمت عملی اور خارجہ پالیسی طویل مدتی ہے۔چاہے بین الاقوامی صورتحال کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو ، چین اور روس کے تعلقات ایک...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ عارف علوی امریکا میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ...
بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔ مزید...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ شانزے ملک کے وکلا کیجانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے، وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ وقوعہ کے 11 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کیجانب سے جولائی 2024 میں بیان ریکارڈ کروایا گیا، مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں درخواست گزار شانزے ملک کو نامزد کیا گیا، عدالت میں ایکسیڈنٹ کے حوالے سے کوئی ویڈیو بھی پیش نہیں کی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ جو تصاویر عدالت میں پیش کی گئی ان کے کسی اینگل سے نہیں لگتا کہ تصاویر میں موجود خاتون شانزے ملک...
اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت سول جج شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان، عطااللہ نیازی نامزد ملزمان ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’صیہونی اسرائیلیو فلسطین چھوڑ دو‘‘، ’’مجرم امریکہ، مشرق وسطیٰ چھوڑ دو‘‘ اور ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔ بینرز پر”صیہونیت کو شکست...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے...
کراچی: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 کے درمیان مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔ مزید برآں ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے...
ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے مظفر گڑھ میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قابض ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی 82 ایکڑ اراضی 1947 سے جرائم پیشہ عناصر کے قبضے میں تھی، جسے 14 دسمبر 2024 کو ایک گرینڈ آپریشن کے دوران واگزار کروا لیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کے باعث محکمہ جنگلات کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ محکمہ جنگلات نے واقعے کے بعد تھانہ محمود کوٹ میں 24 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف...
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے جگہ پکی کرلی۔ بھارت نے پاکستان سے میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ایسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس ہار گئے اور یہ مسلسل 12 ویں بار بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ٹاس ہارا۔ 12 ویں بار ٹاس ہار کر بھارتی ٹیم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یہ ریکارڈ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 کے درمیان بنایا۔ اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا اور 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 تک نیدرلینڈز کی...
منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں نائجیرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ جتیال گلگت میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر سیالکوٹ کے قریب گاڑی سے 19 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سمندری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت شروع ہو گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل جاری ہیں جبکہ گزشتہ سماعت پر بیرسٹر اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کیے تھے۔ اس سے قبل فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان تقریباً ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔ انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی سے شائقین سمیت سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے اور انہوں نے انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مختلف تبصرے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، جس پر شعیب ملک نے بالی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جیت پر کہا ہے کہ میں نے کھیل کے دوران جو طریقہ کار اپنایا وہی میرا ون ڈے میں کھیلنے کا انداز ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد مجھ پر ذمہ داری آگئی تھی، میں نے جو طریقہ کار اپنایا اس سے خوش تھا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا ویرات کوہلی نے کہاکہ مجھے سمجھ ہے کہ کھیل کے دوران کیا کرنا ہے، میں نے میچ کے دوران خود کو بار بار...
سروسز اسپتال لاہور میں سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف پر ہونے والی انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے قیدی کی اہلخانہ سے غیر قانونی طور پر ملاقات کروائی اور کھانے کا انتظام کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا۔ خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ انکوائری کے بعد 2 اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کیا...
DUBAI: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل کر ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا۔ دبئی میں بھات کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور امام الحق نے ابتدا ہی سے محتاط انداز اختیار کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پہلے 6 اوورز میں انہوں نے 28 بالز پر کوئی اسکور نہیں کیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی بیٹرز نے 6 اوورز میں 28ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، یوں بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ اوورز...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ارباب فیملی اور پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلتے کو مسترد کیا تھا۔ مزیدپڑھیں:منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے،41 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی برادری عمومی طور پر اس بات پر متفق ہے کہ اقوام متحدہ کا کردار ناگزیر ہے، کثیرالجہتی نظام کا رجحان یقینی ہے، اور عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح اور بہتری میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ چین اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہوئے، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کا نظام تعمیر کرنے اور بنی نو ع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اتوار کے روز ایک انٹر ویو میں وانگ ای نے کہا کہ چین کثیرالجہتی نظام میں ایک مستحکم عنصر...
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت 23 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 90 رنز اسکور کرلیے ہیں۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق...
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے پاکستان ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہونے سے قبل دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں 41 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی...
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، اس وقت دس اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 52 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان...
اپنے ایک جاری بیان میں ابو مجاہد کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ملت کیلئے ایک ڈھال تھے۔ وہ بے عدالتی، عالمی استکبار اور استبداد کے خلاف آھنی تلوار تھے۔ وہ شجاعت و فداکاری کا نمونہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے میڈیا افسر "محمد البریم" نے کہا کہ شهید "سید حسن نصر الله" استقامت کی وہ علامت تھے جنہوں نے دشمن کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ ابو مجاہد کے نام سے شہرت پانے والے محمد البریم نے کہا کہ آج ہم مقاومت کے راستے پر چلتے ہوئے ملت کے لئے زندہ و جاوید چراغ شهید "سید حسن نصر الله اور ان کے بھائی شهید "سید هاشم صفی الدین" کو رخصت کریں گے۔ ان...
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہے جس کا انتظار وہ شاہکار آنے کو ہے تیار! دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے کچھ گھنٹے بعد دبئی کے اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والا ہے۔پاکستان جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، اپنا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا ہے۔ اب نیا مقابلہ ہے، اس میچ کے لیے پاکستان کتنی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔بھارت کے خلاف آج...

بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے خواتین کے خلاف تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حریت کانفرنس
مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
25 جنوری کو قومی اسمبلی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل ’’پیکا ایکٹ‘‘کی منظوری دی تو ملک بھر کی صحافتی تنظیموں،پریس کلبز اور اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردعمل اور ناگواری کا اظہار کیا۔ ہر طرف صدائے احتجاج بلند ہونے لگی۔ پیکا ایکٹ سینٹ اور صدر کی منظوری کے بعد اب پورے ملک میں نافذالعمل ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس ایکٹ کی خلاف ورزی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے۔اپوزیشن اور صحافتی تنظیمیں پیکا ایکٹ کو ناصرف کالا قانون بلکہ میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دے رہی ہیں۔حکومت کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور یوٹیوبرز کو ریگولیٹ کرنا...
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان...
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ پولیس نے کلفٹن میں منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی جنوبی کے ترجمان کے مطابق ضلع ساؤتھ کلفٹن ڈویژن کی تینوں سب ڈویژن میں کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے آپریشن کے دوران ایک پستول اور چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔ اس آپریشن میں منشیات فروش نواز عرف بھولا اور متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان یاسین شاہ اور شاہنواز کے والد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے انسداد تجازوات کی ٹیم پر حملے، تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل کے عملے کی جانب سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 83 سال 2025 بجرم دفعات 147 ، 149 ، 186، 382 اور 504 کے تحت دیگر نامزد و نامعلوم صورت شناس کے خلاف انسداد تجاوزات کے افسر کی...
آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا تاہم کینگروز نے 2 اوورز پہلے ہی 352 رنز کا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ کی 165 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 351 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم،...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے 350 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے، یوں انگلینڈ نے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے، نیوزی لینڈ نے 2004 میں امریکا کی ٹیم کے خلاف 347 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ انتہائی اہمیت کے حامل میچ میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ واضح رہے دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کو یہ سنگِ میل عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ اسٹار بیٹر اگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ اسٹیج کے باقی میچ کھیلنے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ بنگلا دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مصطفیٰ عامر قتل میں ملوث ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ ملوث ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کا مؤقف سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پولیس اگر ہم سے رابطہ کرے گی تو شواہد دیکھ کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کریں گے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ارمغان کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاؤس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم اے وی سی سی کی تفتیش میں معاونت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران ذکر الہٰی سمیت 15 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔ذکر الہٰی چوہدری پرویز الہٰی کا قریبی رشتے دار ہے جبکہ دیگر ملزمان میں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متضادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا۔عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور کارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں،اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے تجاوز کر جائے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا آئین سے متصادم الٹرا وائرس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کیخلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں بھرپور احتجاج و مظاہرہ کیا گیا جس میں سینئر صحافی قیادت کے ساتھ پنجابی یونین ،الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) ،نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان ، کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ،ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ، ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران،وکلا تنظیموں کے رہنما اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں.(جاری ہے) چیف آرگنائزر پنجاب تحریک انصاف عالیہ حمزہ ملک ، رہنما تحریک انصاف اور وکیل رہنما اظہر صدیق ،رہنما تحریک انصاف صنم جاوید اور پنجابی یونین کے رہنما...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت 18 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے تقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں، ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ جانے والے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کریں۔ انگلینڈ کے اسکواڈ کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔جبکہ آسٹریلیا کے...
بالی وڈ کی معروف فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان ہولی کے تہوار کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں اور ان کے خلاف بھارت کے انتہاپسند ہندوؤں نے مورچہ بنالیا ہے۔ کوریوگرافر فرح خان ہندوؤں کے مقدس تہوار ہولی کے بارے میں مبینہ طور پر نامناسب تبصرہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کے دائرے میں آگئی ہیں۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ ہندوستانی بھاؤ کے نام سے مشہور کانٹینٹ کری ایٹر وکاش پھاٹک نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ علی کاشف خان دیش مکھ کے ذریعے درج کروایا ہے۔ فرح خان کے خلاف درج کی گئی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 20 فروری کو ٹیلی ویژن شو ’’سلیبریٹی ماسٹر شیف‘‘ کی ایک قسط کے...
بھارتی حکومت کی سکھ برادری کے خلاف دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو جان بوجھ کر امرتسر میں اتارنے کے معاملے نے سکھ برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 فروری 2025 کے بعد سے اب تک تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں، جن میں 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں پہنائی گئیں جبکہ سکھ مسافروں کی پگڑیاں دوران پرواز اتار لی گئیں، جسے سکھوں کی بے عزتی اور مذہبی اقدار کی پامالی قرار دیا جا رہا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے اس اقدام کو مودی سرکار...
مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ امریکا سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں جبکہ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں...
لاہور: پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تحت پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے
اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی طالبات پرنسپل سمیت دیگر افراد پر مقدمے کے اندراج کیخلاف احتجاج کررہی ہیں
صوبہ سندھ میں اپنے روایتی غیر سیاسی غیر جمہوری گھٹیا ہتھکنڈوں اور مقتدرہ کی کامل حمایت اور سرپرستی سے لگ بھگ گزشتہ دو عشروں سے مسلط کردہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی بدحکومتی، بدانتظامی اور بے پناہ بدعنوانی سے نہ صرف اپنے سیاسی مخالفین بلکہ اہل سندھ کی زندگی بھی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ اب اس امر میں کوئی کلام ہے اور نہ ہی رتی برابر کوئی شبہ کہ نام نہاد جمہوریت اور جمہوری اقدار کی علمبردار پی پی پی درحقیقت اپنے باطن میں بدترین فسطائیت اور غیر جمہوری پست ذہنیت اور حد درجہ بدنما کردار کی حامل جماعت ہے جس کے بظاہر خوش نما اور روشن چہرے کے پس پردہ اس کے مکروہ عزائم اور ارادے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کلفٹن میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست۔ ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کلفٹن میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر عمل درآمد نا کرنے پر2 رکنی بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں، عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کریں۔ ایس بی سی اے کے وکیل کا کہنا تھا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا...
پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 27 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بنچ کا حصہ ہوں گے، ضمانتیں منسوخی کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ سانحہ 9 مئی بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل جبکہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کاکہنا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی، سربراہان کی عزت سے ملک کی عزت بڑھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے اور ان کے لکھے گئے خطوط مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں آرمی چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی کی بیان بازی پر انہیں معافی مانگنی چاہیے، ملک بھر میں چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے، سربراہان کی عزت سے ملک کی عزت بڑھتی ہے، پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے خطوط مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ماضی میں آرمی چیف کے حوالے سے گفتگو پر پی ٹی آئی معافی مانگے، مذاکرات ہونے چاہیں، ملک بھر میں چھوٹے صوبے بنانے چاہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ لندن ہمیشہ سے ہی پاکستانی سیاست کا مرکز رہا ہے، 22 ماہ قبل رجیم چینج...
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سرگرم عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میریامین کی گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی۔ گرانفروشی میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل گراں فروشوں پر ضلعی انتظامیہ نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہویے اشیا خوردونوش کی وافر مقدار اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یعنی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں چیک پرتال شروع کی ہوئی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل...
ایف آئی اے کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابر غوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.84 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ خواجہ سہیل منصور نے 11، 20 اور 50 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ ایم کیو ایم رہنما ارشد عبداللہ وہرہ پر 40 ملین کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔...
آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف ہمیشہ میچ چیلنجنگ ہوتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوس بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان میں کرنے کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں اور ہماری کوشش ہے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشن میں فرق ہے، جو بھارت میں پرفارمنس ہوئی اس کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔جوس بٹلر نے کہا...
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 60 مزید مجرمان کو سزائیں سنا دیں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 27 فروری کو سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کرے گا ، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بنچ کا حصہ ہوں گے عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کیے خلاف...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے “یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کی حقائق کی فہرست میں ترمیم کے بارے میں ایک سوال کیا گیا ۔جمعہ کے روز جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے “یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کے حقائق کی فہرست میں ترمیم کی ہے ، سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ، چین کی خارجہ پالیسی کو بدنام کیا ہے اور چین-امریکہ کے نام نہاد تزویراتی مقابلے کو بڑھاوا دیا ہے جس پر چین نے شدید عدم اطمینان اور پرزور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ...
کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعے کے روز چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت کوہاٹ میں ہونے والے اجلاس میں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، نوٹیفیکیشن جاری اجلاس میں کرم میں حالیہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ میں بتایا کہ کرم میں حالیہ واقعات میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ’شرپسندوں کو...
آرمی چیف کو لندن میں ملنے والی عزت سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا اور یہ پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہورہا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا، آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا، آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراطلاعات وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق...
11افراد گرفتار، 7ہزار سے زائد غیر قانونی سمز ضبط کر لیں،کراچی میں بھی کارروائی ایف آئی اے، پی ٹی اے کے ملتان، لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں مشترکہ چھاپے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11افراد کو گرفتار اور 7ہزار سے زائد غیر قانونی سمز ضبط کر لیں۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں اداروں نے ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور کراچی میں مشترکہ چھاپے مارے اور پہلے سے فعال غیر قانونی انٹرنیشنل سمز قبضے میں لے لیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملتان میں 5 چھاپے مارے گئے اور 7ہزار 64 سمیں اور 8 افراد کو...
بھارت کے وزیرِخارجہ ایس جے شنکر نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے اس بات کی گنجائش نہیں کہ کسی بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم یا معاہدے کے حوالے سے اپنی بات منوانے کے لیے دوسروں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالے۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کے حوالے سے ایک پینل ڈسکشن میں ایس جے شنکر نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے میں یا پلیٹ فارم پر تمام ارکان کے مفادات کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے۔ اگر کوئی ملک اپنی بات منوانے کے لیے دوسروں پر دباؤ ڈالے یا اُنہیں دبانے کی کوشش کرے تو یقینی طور پر یہ انتہائی ناقابلِ قبول بات سمجھی جائے گی۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 3 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقا نے بنا کسی تقصان کے 8 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے، ہمیں وکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ افغانستان...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیما باووما نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پچ کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ مزید پڑھیں: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی...
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔ رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی... ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم...
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پرو پیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خط ملنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔ تحریک انصاف کے 50 لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ جو جماعت سمندر پار پاکستانیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے ان کی کال کو سمندر پار پاکستانیوں نے مسترد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ایک اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت نیا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی طنزیہ اور مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جو حکومتی عہدے کی توہین ہے۔ پولیس کے سائبر کرائم سیل نے اب تک مجموعی طور پر چار مقدمات درج کرلیے ہیں، پہلے تین مقدمات میں ملوث تینوں ملزمان زیر حراست ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے مقدمے کا ملزم بیرون ملک مقیم ہےجس کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے حکومت کو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں فخر زمان بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین واپس جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ڈریسنگ روم پہنچتے ہی وہ کرسی پر بیٹھے اور سر جھکا کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ شاہد اسلم بھی شامل تھے۔ Fakhar Zaman broke down in tears after getting out against New Zealand, @iShaheenAfridi and Shahid Aslam consoled him, ICC released a emotional video Common @FakharZamanLive it's a part of the game, You are...
کراچی: کراچی کے علاقے تیموریہ میں گزشتہ شب ایک افسوسناک حادثے میں 10 سالہ بچہ صائم واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ نمبر 153/2025، بچے کے والد شیخ عبدالرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ والد کے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا جب واٹر ٹینکر جو گارمنٹ فیکٹری میں پانی دینے کے بعد باہر نکل رہا تھا، نے بچے کو کچل دیا۔ یہ واقعہ تیموریہ کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔ پولیس نے...
لاہور چیمبر کے صدر ابوزر شاہ ٹریڈ باڈی الیکشن ترمیم احکامات کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں
نجکاری کے خلاف این ایل ایف کے صدر شمس الرحمان سواتی خطاب کر رہے ہیں
کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا)کے چیئرمین سہیل عثمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔سہیل عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں ہونے والے چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے،یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے اور یہ مینڈیٹ باقاعدہ ایکٹ کی شکل میں نافذ ہوا اوراسکی سینیٹ آف پاکستان سے بھی منظور حاصل کی گئی اس لئے حکومت کا نیا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ سہیل عثمان...
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کی عدالت میں جرائم پیشہ چینی گروہ کے کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی جو مبینہ طور پر میانمر میں ٹیلیفون فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے 2023 ء سے میانمر کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے تاکہ چین کی سرحد سے متصل شمالی میانمر میں ٹیلیفون کے ذریعے دھوکا دہی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے 53ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دریائے سندھ سے غیرقانونی کینال نکالنے کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور رہنماؤں نے ٹنڈو جام پریس کلب کے سامنے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی 6 نہروں، منشیات کے کاروبار اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں منشیات فروش اور ڈاکووں کا راج ہے دریائے سندھ کے پانی پر ڈکیتی ناقابل برداشت ہییہ بات احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مولاعبدالمالک تالپورکہی انہوں نے کہا کہ 6 نہروں کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور سندھ کے...
گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمیعت علما ء اسلام سندھ کی اپیل پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی بڑھتی ہوئی بدامنی اور دریا سندھ سے کنالیں نکالنے کے خلاف صوبائی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا تاج محمد ناہیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے امن و امان کو تباہ کر دیا گیا ہے، سندھ سے ہر دن لوگ اغوا ء ہو رہے ہیں جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن سندھ حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت موجود ہے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...