2025-01-23@18:23:06 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«موسم خوشگوار ہونے دیں»:
ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں، حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم نہ کرنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بات چیت ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کہتے ہیں کہ کچھ دن ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ وہ 5 دن انتظار نہیں کرسکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں اب بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہے، ہماری اپیل ہو گی کہ وہ اس امر...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روزانہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا...
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کراچی کو گوادر سے ملانے والی مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال حادثات میں 53 افراد جاں بحق اور 800سے زائد زخمی ہوئے۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز لسبیلہ و گوادر خان بلوچ نے اپنے دفتر میں میڈیابریفنگ میں بتایا کہ کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال جنوری تا دسمبر میں 532 حادثات کو پی پی ایچ آئی ریسکیو 1122 ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز مکران کوسٹل ہائی وے کی ٹیموں نے ریسپونڈ کیا، گزشتہ سال جنوری تا دسمبر 2024 میں مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ و گوادر کے مختلف مقامات پر 532 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 855 افراد زخمی اور 43 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی) وزیرِاعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ہنگامہ مچ گیا۔ اپوزیشن اور حکومت نمائندگان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے کارروائی کرنا محال ہوگیا۔ اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بنادیا ‘وزیراعظم تقریر کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہگوادرائر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کے ایوان میں پہنچتے ہی نہ صرف احتجاج کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے شیر...
گوادر کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی، وزیراعظم: قومی اسمبلی آمد پر شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، اپوزیشن کی ہلڑ بازی
اسلام آبا د (خبر نگار خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کی تعمیر نو کے مرحلے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کرے گا۔ گوادر پاکستان کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپور ٹ کا افتتاح خوش آئند ہے۔ اخلاص، محنت اور ٹیم ورک سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بڑی خونریزی اور تباہی کے بعد 42 دنوں کیلئے جنگ بندی ہوئی ہے، دعا ہے کہ یہ جنگ بندی مستقل ہو، 50ہزار سے زیادہ فلسطینی مائیں، بہنیں، بزر گ، بچے، نوجوان، انجینئرز...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کا فعال ہونا ہے خوش آئند ہے، اس منصوبے پر چین نے 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کے لیے قتل و غارت گری اور محاذ آرائی ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کاوشیں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے مستقبل اور امن کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو ان قربانیوں پر احسان مند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ تمام اشاریے خوش آئند ہیں، درست راستے پر قائم رہیں گے تو معیشت مضبوط ہوگی۔ فتنہ الخوارج کے حوالے جو کاوشیں جاری ہیں وہ قابل ستائش ہیں، پاکستان کے عوام شہدا کے شکر گزار ہیں ان کا قرض نہیں اتارا جاسکتا، شہدا کی قربانیوں کی جتنی تعظیم کی جائے کم ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ وہاں شہر کے شہر تباہ ہوئے، پاکستان نے ہمیشہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے آواز اٹھائی۔ ریلیف کے لیے امدادی سامان بھی بھیجا...
گوادر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری 2025)گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیاہے،پہلی پرواز ائیرپورٹ پرلینڈ کر گئی،پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا،نیو گوارڈر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈنگ کرنے والے طیارے کو واٹر باوزر سے روایتی واٹر سیلوٹ دیاگیا،پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے-503 پیر کو گواردر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ گوادر ایئرپورٹ پر اب ایئربس اور بوئنگ طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی افتتاحی پرواز...
نیو گوادر انٹرنیشنل کے لیے افتتاحی پرواز کراچی سے روانہ ہوگئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پہلی پرواز کو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد واٹر سیلوٹ دیا جائے گا۔ پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے 11 بج کر 15 منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بطور پہلی کمرشل پرواز لینڈ کرے گا۔ وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کریں گے۔ پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس...
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کا عمل موثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ یکم جنوری 2025 سے نافذ کرنے کی ہدایت دی اور پاور ڈویژن کو نیپرا سے پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں...
کراچی: عالمی منڈیوں تک فضائی رسائی کے اہم پاکستانی ہوائی اڈے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 جنوری کو آپریشنل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلا تحریری نوٹم جاری کردیا. پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات، یورپ،مشرقِ بعید، وسطی ایشیا اورافریقہ تک اضافی رسائی فراہم کرے گا. 4300 ایکڑ رقبے پر پھیلے پاکستان کے سب سے بڑے ہوئے اڈے کے 12 ہزار فٹ طویل رن وے پر بڑی گنجائش کے حامل ائیربس380 ساختہ طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے. یومیہ بنیاد پر 50 سے زائد ائیر لائنز کو ایندھن بھرنے اور کارگوآپریشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی. سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حوالے سے نوٹم...
گوادر: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرمیں لاپتا افراد، غیرقانونی ٹرالرنگ، بارڈر بندش جیسے اہم ترین مسائل ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں، اسمبلی میں ایم پی اے کے حلف کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اپنی 1 سالا کارکردگی عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مرکز گوادر ہے، وفاقی حکومت گوادر میں اربوں ڈالرز...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان نے گوادر میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر ناراضی کا اظہار کردیا۔چیئرمین پی اے سی بلوچستان اصغر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کارواٹ میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیرفعال ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ناکافی ہیں۔چیئرمین پی اے سی نے گوادر کی ترقی کےلیے چیلنجز، فنڈز کے مسائل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اکثر فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔کمیٹی کو دی گئی...
کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کی پاکستانی بندرگاہوں پر سرمایہ کاری دلچسپی بڑھ گئی ہے کیونکہ پاکستانی بندرگاہیں وسط ایشیاء کی ریاستوں تک رسائی کا واحد گیٹ وے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر بحری امور نے کہا کہ مرسک لائن 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے، ابوظبی پورٹ، دبئی ورلڈ کمپنیاں مزید انویسٹمنٹ کا پلان بنارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرسک لائن نے بندرگاہوں کے اطراف علاقوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ڈنمارک کے تعاون سے شپ بریکنگ کیلئے گرین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان...
گوادر ( نمائندہ جسارت)رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں سیٹلمنٹ آفس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضیوں کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمہ سیٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے زریعے غریبوں، یتیموں، بیواو¿ں ،بے سہاروں کی زمینیں ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا گیا تو آئندہ 24 گھنٹے کے اندر دفتر سیٹلمنٹ گوادر کو احتجاجاً تالے لگا دونگا۔کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی نہیں کرنے دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر کی سرکاری اراضی پر تحصیلدار سیٹلمنٹ کی ایماءپر لینڈ مافیا کے...
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن ’’دور جدید کے چیلنجزاور ہمارارویہ‘‘ کے موضوع پر لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی سہ روزہ تربیت گاہ سے آن لائن خطا ب کررہے ہیں گوادر ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمہ سیٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں یتیموں بیواؤں بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا گیا تو ائندہ 24 گھنٹوں کے اندر دفتر سیٹلمنٹ گوادر کو احتجاجاً تالے لگا دونگا، کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے...
گوادر (نمائندہ جسارت) مکران ہائی بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے سید ظہور شاہ ہاشمی آڈیٹوریم ہال آر سی ڈی کونسل گوادر میں ٹیکس آگاہی کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا کہ ہمارے ملک کے بتیس شہروں میں روٹس ہیں اور ہمارے ممبران کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا دارومدار ٹیکس کے نظام سے منسلک ہے ٹیکس آئے گا تو قومی خزانے میں رقم جمع ہوگی جس سے ملک کا انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبہ ترقی کر...