گوادر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری 2025)گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیاہے،پہلی پرواز ائیرپورٹ پرلینڈ کر گئی،پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا،نیو گوارڈر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈنگ کرنے والے طیارے کو واٹر باوزر سے روایتی واٹر سیلوٹ دیاگیا،پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے-503 پیر کو گواردر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ گوادر ایئرپورٹ پر اب ایئربس اور بوئنگ طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی افتتاحی پرواز میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔

پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کیلئے روانہ ہوئی۔قبل ازیں پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، ڈی سی گوادر نے وزیردفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔افتتاحی پرواز کی خوشی میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی ہے۔ جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی ندیم شاہد اور دیگر نے شرکت کی۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔گوادر ائیر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔

گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز سن 2019 میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال 2024ءکے نومبر میں منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔ گوادر ائیرپورٹ پر 50 ارب روپے(بشمول چینی گرانٹ) کی خطیررقم خرچ ہوئی ہے۔ غیرمعمولی گنجائش کے حامل ائیرپورٹ کے ذریعے یومیہ بنیاد پر50 سے زائد ائیرلائنوں کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔نئے ایئرپورٹ کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے اکتوبر میں پاکستان کے دورے کے دوران کیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ گوادر انٹرنیشنل پرواز پی کے 503 ائیرپورٹ پر لینڈ کر

پڑھیں:

نیو گوادر ایئرپورٹ پرکراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی

نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا گیا، کراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی۔ گورنر اور وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا ،قومی ایئر کی پرواز پی کے 503 نے11بجے نیو گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ، نیو گوادر ایئرپورٹ پرپہلی پرواز پی کے503کو واٹر سلوٹ دیا گیا۔ قومی ایئر لائن نے گوادر کی پرواز کیلئے حسب سابق اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا،3658میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑے رن وے بڑے جہاز لینڈ کرنے کی بھی گنجائش موجود ہے، نیو گوادر ایئرپورٹ پر اب ائیر بس اے 380 اور بوئنگ 747 طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔4300ایکڑ پر گوادر ایئرپورٹ پاکستان کا رقبے کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔    

متعلقہ مضامین

  • نیو گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز لینڈ کرگئی تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
  • نیو گوادر ایئرپورٹ پرکراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی
  • نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
  • نیو گوادر انٹرنینشل ائیرپورٹ کیلیے افتتاحی پرواز کراچی سے روانہ
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے پہلی پرواز کراچی سے روانہ
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا