فائل فوٹو۔

کراچی کے علاقے گارڈن سے دو بچوں کے اغوا سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ سراغ رساں کتے حیدرآباد سے منگوائے گئے ہیں۔ 

ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید کہنا کہ علاقے کے گھروں اور زیرتعمیر پروجیکٹس کی تلاشی لی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا علاقے کی دوبارہ جیو فینسنگ کرائی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسر کے مطابق بچوں کے زیر استعمال کپڑے اور جوتے بھی منگوالیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا امید ہے کہ جلد بچوں کو بحفاظت بازیاب کروالیں گے، پولیس کی ٹیمیں دن رات اس کیس پر کام کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں حالیہ دنوں میں بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے کے بعد اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

بچوں کو اغوا سے بچانے اور اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بچے کو والدین کےعلاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں۔

سکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کو اسکول اور مدرسے اکیلے نہ بھیجیں۔

پولیس نے شہریوں میں آگاہی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر بینرز آویزاں کردیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق بتایا کہ بچوں کے لیے بینرز لگوائے ہیں، اشتہارات لگوائے ہیں، سوشل میڈیا کو استعمال کررہے ہیں اور ہم نے اس پر انعام بھی رکھا ہے۔
مزیدپڑھیں:رمضان پیکیج حاصل کرنے کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

متعلقہ مضامین

  • عاقل عزیز معاون امیر ضلع شرقی مقرر
  • امریکا میں بچوں کی پیدائش پرحق شہریت ختم
  • اغوا کارمتحرک،کراچی کے مختلف علاقوں سے بچوں کا کھلے عام اغوا
  • سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انٹرویوز مکمل
  • بچوں اور خواتین کیلئے کچھ نہ بدلا!
  • حیدرآباد ،سڑک کے کنارے لگے کچرے کے ڈھیر سے خانہ بدوش کام کی اشیا تلاش کررہاہے
  • سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
  • کراچی میں بچوں کا اغوا، پولیس نے اسکولز، مدارس اور والدین کا کیا مشورہ دیا؟
  • اٹامک انرجی کمیشن ملازمین کا اغوا، ایک کی لاش دور افتادہ علاقے ظریف وال سے برآمد