نیو گوادر انٹرنینشل ائیرپورٹ کیلیے افتتاحی پرواز کراچی سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نیو گوادر انٹرنیشنل کے لیے افتتاحی پرواز کراچی سے روانہ ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پہلی پرواز کو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد واٹر سیلوٹ دیا جائے گا۔
پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے 11 بج کر 15 منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بطور پہلی کمرشل پرواز لینڈ کرے گا۔ وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کریں گے۔
پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، ڈی سی گوادر نے وزیردفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔
گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔گوادر ائیر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔ گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز سن 2019 میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال (2024) کے نومبر میں منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔ گوادر ائیرپورٹ پر 50 ارب روپے(بشمول چینی گرانٹ) کی خطیررقم خرچ ہوئی ہے۔ غیرمعمولی گنجائش کے حامل ائیرپورٹ کے ذریعے یومیہ بنیاد پر50 سے زائد ائیرلائنوں کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر
پڑھیں:
گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔جیو نیوز کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو افتتاح کریں گے۔ گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پرواز پی کے 503 کو گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ اترنے کے ساتھ واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔
مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم، آرکیالوجی اور میوزیمزکا اضافی چارج تفویض
مزید :