گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز ہو گیا۔ 

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 بجے مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔  مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔

پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال ، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے،  مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں انکشاف 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو ہوا تھا۔

گوادر ائیرپورٹ کے لیے فی الحال قومی ائیر لائن کی پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں، اس ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن ائیر لائن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کیا تھا اور اسلام آباد سے گوادر ائیرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا تھا۔

پاکستانی  عازمین کی سہولیات میں اضافہ،  حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم  ہوگئے، چند روز میں اعلان متوقع

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز پی کے ائیر لائن

پڑھیں:

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خاص بات کیا ہے؟

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے، گزشتہ روز افتتاحی پرواز پی کے 503 کراچی سے گوادر پہنچی تھی جس کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی۔
4300 ایکڑ پر محیط یہ ایئرپورٹ جدید کنٹرول سسٹمز اور سیکیورٹی سہولیات سے لیس ہے اور ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسے سی پیک منصوبے کا اہم سنگ میل قرار دیا، جو بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا

یہ ایئرپورٹ دسمبر 2024 میں مکمل ہوا۔ تاہم، ملکی و بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ یہ گوادر سمیت پاکستان کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ گزشتہ روز اس کی افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان، وزیر دفاع خواجہ آصف، اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے شرکت کی اور مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ
  • نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
  • نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک ہوگا
  • قتل کا اشتہاری ملزم عمان ائیر پورٹ سے گرفتار
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا 
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خاص بات کیا ہے؟
  • پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن، تمام اشاریے خوش آئند ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف