کراچی:

عالمی منڈیوں تک فضائی رسائی کے اہم پاکستانی ہوائی اڈے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 جنوری کو آپریشنل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلا تحریری نوٹم جاری کردیا. 

پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات، یورپ،مشرقِ بعید، وسطی ایشیا اورافریقہ تک اضافی رسائی فراہم کرے گا.

4300 ایکڑ رقبے پر پھیلے پاکستان کے سب سے بڑے ہوئے اڈے کے 12 ہزار فٹ طویل رن وے پر بڑی گنجائش کے حامل ائیربس380 ساختہ طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے.

یومیہ بنیاد پر 50 سے زائد ائیر لائنز کو ایندھن بھرنے اور کارگوآپریشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی. 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حوالے سے نوٹم جاری کر کے تمام ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا،نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا. 
ابتدائی طورپرقومی ائیر لائن (پی آئی اے) پروازیں چلا کر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائیگا.

واضح رہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے، ذرائع کے مطابق ملکی اورغیرملکی ائیر لائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے.

 نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چینی گرانٹ سمیت تقریباً 55 ارب روپے لاگت آئی ہے،مذکورہ منصوبہ 2019 کے اوائل میں شروع ہوا اور2024 کے اکتوبرمیں تکمیل کو پہنچا، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق گوادر ائیر پورٹ پرسیفٹی اورکارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے

اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار  اضافے کا امکان ہے .تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے حکومت نے اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی. جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی وزیراعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور نئی قیمتیں 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی اور 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔یکم دسمبر کو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 2.96 روپے اور 0.56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین کے لیے خوشخبری
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • 35 ملکوں کے طلبہ میں پاکستان کے شہرام وصی کا بڑا کارنامہ ملک کا نام روشن کر دیا
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کب سے آپریشنل ہوگا؟حکومت نے بتادیا
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار
  • لاس اینجلس میں آگ کے باعث پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان
  • کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے