2025-02-12@18:53:34 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«ملازمتیں متاثر ہونے کا»:

    واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ کچھ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں جبکہ کچھ میں مصنوعی ذہانت انسانی کام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایم ایف کی جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ  دنیا ایک ایسے تکنیکی انقلاب کے دہانے پر کھڑی ہے جو پیداوار میں تیزی، عالمی معیشت میں بہتری اور آمدنی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بے روزگاری میں اضافے اور معاشی عدم مساوات کو بھی بڑھا...
    میران شاہ: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ پاک فوج کے...
    شمالی وزیرستان میں کارروائی، فرار ہونے والے تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز میران شاہ (آئی پی ایس )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ...
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
    دبئی(نیوز ڈیسک)تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔تاہم ڈوڈی خان کی انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ سے پولیس آفیسر ہونے کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ انہوں...
    بلوچستان کے 25 اضلاع میں اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہونے والا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اتوار کو بلوچستان کے 25 اضلاع کی 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی جس کے لیے مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 50 جنرل وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابی عمل میں کل 167 امیدواروں نے حصہ لیا۔ لوکل باڈیزالیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4, 4جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ کوہلو اورکچھی میں 3, 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2, 2جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔...
    بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری عوام پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے، مظاہرین نے بھارت کو فاشسٹ ملک قرار دیا۔ مظاہرین نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔ مظاہرین سے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارچ رؤف شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، ٹیم کا چیرتھ اسالنکا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی...
    گلگت بلتستان ایمرجنسی سروس ایکٹ 2012ء کے مطابق ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ ہر تین ماہ میں انعقاد ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 2012ء سے 2025ء کے دوران صرف 4 دفعہ میٹنگ کا انعقاد ہوا ہے۔ ایمرجنسی کونسل کی آخری میٹنگ 2021ء میں منعقد ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سربراہی میں ہونے والی گلگت بلتستان ایمرجنسی کونسل کی انتہائی اہمیت کی حامل میٹنگ کو نہ ہوئے 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔ گلگت بلتستان ایمرجنسی سروس ایکٹ 2012ء کے مطابق ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ ہر تین ماہ میں انعقاد ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 2012ء سے 2025ء کے دوران صرف 4 دفعہ میٹنگ کا انعقاد ہوا ہے۔ ایمرجنسی کونسل کی آخری میٹنگ 2021ء...
    رہنماء جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت جاری ہے، حکومت بتائے کہ دو عشروں سے جاری آپریشنوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے۔ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...
۱