رہنماء جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت جاری ہے، حکومت بتائے کہ دو عشروں سے جاری آپریشنوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے۔ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کو اسرائیل کی حمایت اور غزہ کی مخالفت پر امریکہ کی مذمت کی توفیق نہیں ہو رہی۔ ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کو جہنم بنانے کا اعلان شرمناک اور اس پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ اور فلسطین مسلمانوں کا ہے، اس پر اسرائیل کا حق تسلیم نہیں کرتے۔ جماعت اسلامی غلبہ دین کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے دارالعلوم الاسلامیہ بنوں میں جماعت اسلامی ضلع بنوں کی ایک روزہ تربیتی اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تربیتی اجتماع سے جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر مولانا عارف اللہ، سیکرٹری جنرل اعجا ز الحق سورانی، جماعت اسلامی ضلع بونیر کے رہنما عبدالغفار، اختر علی شاہ  اور مفتی صفت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ محمد ظہور خٹک نے کہا کہ اس وقت امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جبکہ اقوام متحدہ اور امریکہ غزہ کی بچوں کی لاشیں اور نسل کشی نظر نہیں آرہی۔ غزہ میں 40 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوگئے جبکہ مسلمان حکمران خواب خرگوش میں مبتلا ہیں۔ جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے والے امریکہ کا لاس اینجلس آج خود جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے۔ یہ قدرت کا انتقام ہے، قدرت نے یہ بات سمجھا دی ہے کہ سپر پاور ایک اللہ ہے، امریکہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کا نظام ہی اس ملک کے مسائل  کا حل ہے، جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار قیادت موجود ہے، ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے نجات دلا کر پاکستان کو اسلامی فلاحی اور خوشحال مملکت بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کی حمایت عوام کو نے کہا

پڑھیں:

مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا: شیخ رشید

 سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا  کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • عبدالقدوس نے آخری سانسوں تک عوام کی خدمت کی ‘ توفیق الدین صدیقی
  • جمہوریت کا مطلب عوام کاگلا گھونٹنا نہیں، عبدالحمید شیخ
  • حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ان کی مرضی سے نہیں ہو رہے، سراج الحق
  • اس وقت فوج اورعوام کےدرمیان اعتمادسازی کافقدان نظرآتاہے، حافظ نعیم الرحمان
  • دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید احمد
  • مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا: شیخ رشید
  • دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید
  • بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں
  •  حکمران اشرافیہ سے وسائل چھین کر عوام کو ان کا وارث بنائیں گے، حافظ نعیم الرحمن 
  • حکومت فرقہ وارانہ ایجنڈے کے بجائے عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دے، جماعت اسلامی ہند