بلوچستان کے 25 اضلاع میں اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہونے والا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اتوار کو بلوچستان کے 25 اضلاع کی 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی جس کے لیے مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 50 جنرل وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابی عمل میں کل 167 امیدواروں نے حصہ لیا۔

لوکل باڈیزالیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4, 4جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ کوہلو اورکچھی میں 3, 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2, 2جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

اسی طرح چاغی، خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور کی ایک ایک جنرل نشست کے لیے پولنگ ہوئی جبکہ قلات، حب، کیچ اورگوادرمیں بھی ایک ایک جنرل نشست پرووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اضلاع بارکھان بلدیاتی بلوچستان الیکشن جعفرآباد جنرل نشست چاغی خاران خضدار سبی سوراب صحبت پور ضمنی الیکن قلات کوئٹہ گنتی لسبلیلہ نصیر آباد نمائند ہرنائی واشک ووٹنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اضلاع بارکھان بلدیاتی بلوچستان الیکشن چاغی صحبت پور ضمنی الیکن قلات کوئٹہ گنتی واشک ووٹنگ کے لیے کا عمل

پڑھیں:

بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں آج 26 جنوری 2025ء بروز اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات میں 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔

انتخابات کے لیے انتخابی اور سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

صوبے کے ان 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43,784 ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں 50 جنرل نشستوں پر پُرامن طور پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، ای سی پی
  • بلوچستان، 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری
  • بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
  • بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمٹ کے ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ جاری
  • بلوچستان: ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
  • بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
  • بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج
  • بلوچستان میں 50 جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے
  • بلوچستان کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے