2025-01-27@04:10:57 GMT
تلاش کی گنتی: 4115

«قائد اعظم لائبریری»:

    اقصی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی بارہ پروازیں منسوخ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای 811منسوخ, کراچی سے لاہورسیرین ایئر ای آر 524،522منسوخ, کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 504،502منسوخ ہوگئی۔کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہوگئی۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک علاوہ ازیں کراچی سے دامام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241، کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک...
    ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 13 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور کئی مکانات بھی منہدم ہوئے۔ کمشنر ملتان کے مطابق دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے 5 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے:کوہاٹ روڈ پر گیس لیکج سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی عینی شاہدین کے مطابق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، گوپس منفی 11، استور، اسکردو منفی 10، ہنزہ منفی06، قلات اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کنزُیومر الیکٹرانک شو (CES2025) جدید ٹیکنالوجی کی ہر سال جنوری میں لاس ویگاس، نیواڈا کنونشن سینٹر ریاست ہائے مُتحدہ امریکا میں ہونے والی نُمائش، اِس سال 7جنوری سے 11جنوری تک ہوئی۔ جس میں شرکت کی ایڈوانس ٹکٹ کی قیمت تقریباً 300ڈالر سے 500ڈالر تک تھی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کا عالمی نمائشی شو جو ہر سال لاس ویگاس کنونشن سنٹر،  نیواڈا میں منعقد ہوتا ہے۔ اِس ایونٹ میں دُنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں، انُوکھے اسٹارٹ اَپس اور اِنڈسٹری کے ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی جدید ترین مصنُوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرسکیں۔ CES کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی، اُن کے اِستعمال، اور اُن کے اثرات پر توجہ دینا ہے۔ اِس ایونٹ میں مختلف شعبوں جیسے...
    کراچی: اسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی متوقع ہے۔   
    کندھکوٹ،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن برسی سے خطاب کررہے ہیں
    بدین(نمائندہ جسارت )بدین کی یونین کائونسل لواری شریف کے گاؤں روشن آباد کے رہائشی 13 سالہ بچے فرحان جونیجو کی لاش کامارو شاخ کے کنارے پر پڑی ملی ہے مقتول بچے کے منہ سے خون بہہ رہا تھا گلے میں شلوار کا ناڑہ بندہ ہوا تھا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں بدین پولیس نے مقتول فرحان کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر لواری شریف کے قریب گاؤں روشن آ اد کا رہائشی 13 سالہ بچہ حزبہ دستور گزشتہ روز شام پانچ بجے دودھ بیچنے کے لیے گھر سے روانہ ہوا تھا لیکن رات بھر واپس گھر نہیں پہنچا تو والدین نے گاؤں کے مکینوں کی مدد سے فرحان کو تلاش...
    چنیوٹ(آئی این پی)ایف آئی اے نے چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے مرکزی سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،مزید انکشافات متوقع ہیں،بتایا گیاہے کہ ایف اے نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ چناب نگر میں کاروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتارکر لیا ،اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،گینگ یورپ بھجوانے کے نام پر 31شہریوں ستے چار کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے،بیرون ملک ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد زون کی ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹربابررشیدنے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہو ں گی۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی تربیتی نشست برائے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، نائب امیررائے ندیم الرحمن، انجینئر عبدالوہاب،ڈپٹی سیکرٹری نعمان احسن ملک نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی...
    پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی...
    اسلام آباد (یبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان‘ رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی‘ علی پرویز ملک‘  رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین‘ نذیر سواتی نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے چترال سے بولان تک پشتونستان صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ کوئٹہ میں پشتون قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمران نہ آئین کا سوچتے ہیں، نہ عوام کی پروا ہے اور نہ اسلامی روایات کا خیال کیا جاتا ہے۔ یہ ملک نہ ہی اسلامی ہے اور نہ ہی جمہوری ، ہماری جماعت تمام انسانوں کو ایک جیسا سمجھتی ہے، کسی قوم یا نسل سے ہو اس بنیاد پر فاصلے ناپنا ہماری جماعت میں گناہ ہے۔ پاکستان میں تمام اقوام کے صوبے ہیں لیکن پشتونوں کو مختلف خطوں میں بانٹا گیا، مطالبہ ہے کہ چترال سے بولان تک پشتونستان صوبہ...
    اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم، آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے جب تک کہ نئے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024ء کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ خاور مانیکا نے اپنی اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024ء کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کر دیا تھا۔ خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسروں کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسروں کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اْدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔کراچی...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے ہمارے آقا و مولا محسنِ اعظمِ انسانیت بن کر تشریف لائے اور قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے تعلیماتِ نبوی بہترین تعلیم و تربیت کا سامان مہیا کرتی ہیں جن سے مزین ہو کر ہم اپنی دنیوی و اخروی زندگی سنوار سکتے ہیں اور اپنی تخلیق کے مقصد کو سمجھ سکتے ہیں، یہی نورانی تعلیماتِ نبوی مخلوقِ خدا تک پہنچانا، یاد کروانا اوران کا تزکیہ اور تربیت کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے۔ دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھتے ہوئے ہم اپنی ہمیشہ کی زندگی کے لئے بہت کچھ اچھا سرمایہ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین برانچ حالی روڈ کی برائے سال 2025 کی سالانہ سلیکشن اجلاس محمد ثاقب سلیم طاہری کی رہائش گاہ حالی روڈ پر منعقد کی گئی خلیفہ سید محمد جمیل طاہری کی زیر نگرانی میں صدر محمد ثاقب طاہری نائب صدر محمد رضوان طاہری جنرل سیکرٹری محمد اکرام طاہری جوائٹ سیکرٹری حسنین علی طاہری فنانس سیکرٹری محمد قصیم طاہری پریس سیکرٹری محمد کاشف طاہری اطلاعات سیکرٹری فیضان محمد طاہری آفس سیکرٹری فیض محمد طاہری لائبریری انچارج محمد ذیشان طاہری معاون صدر محمد ثاقب طاہری برانچ حالی روڈ کے یہ تمام عہدے دار جماعت کا کام پوری سال مل جل کے کرتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کے جنرل سیکرٹری محمد فیضان صدیقی طاہری ضلعی پریس سیکرٹری ڈاکٹر...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع شب معراج کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد میں مرکزی اجتماع علامہ اقبال گرائونڈ یونٹ نمبر 2 لطیف آباد میں منعقد کیا جائے گا، رات دس بجے اجتماع کا آغاز کیا جائے گا جبکہ خصوصی بیان دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری فرمائیں گے۔ شب معراج اجتماع میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگاڑا کی صدارت میں راجا ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کو دوبارہ مسترد کیا گیا،اور اس جعلی انتخابات کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میںآئینی بحران کو جنم دیا ہے،اور ایسے جج مقرر کیے جا رہے ہیں جن کا تعلق سیاسی پارٹی سے ہے،جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ۔ جی ڈی اے نے پیر صاحب پگاڑا کو کراچی میں عوامی جلسے کی تجویز دی جس پر سنجیدگی سے غور کیا...
    ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپراحتجاجی ریلیوں کاآغاز کردیا۔ فیصل آباد میں بھی ریلوے ملازمین نے اسٹیشن پر چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، یاسر کھارا ایڈووکیٹ، ظہیر الدین بابر، نور الدین، کاظم فاروق گل، بائو طاہر محمود، ساجد عمران، ملک منظور، باسط شفیق، محمد کاشف، رائے شہباز، رانا زاہد محمود ودیگر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا۔ ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدیدنعرہ بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کے...
    نیشنل لیبر فیڈریشن ملک کی واحد تنظیم ہے جوآجر اور اجیر کے مابین خوشگوار اور بہتر تعلقات اسطوار کرنے میںہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے اور ملک کی صنعتی ترقی اور خوشحالی کے لیے پچھلے 55سال سے زائد عرصہ سے جدوجہد کر رہی ہے اور جن اداروں میں این ایل ایف سے وابستہ ٹریڈ یونینزقائم ہیں ان اداروں میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادارے کی ساکھ، صنعتی امن اور پروڈیکشن کے حوالے سے محنت کشوں اور یونین کے ذمہ داران کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان اداروں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے سندھ آباد گار شوگر ملز میں محنت کشوں اور...
    محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جارہا ہے، اس شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جارہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو ترقیاں دلائیں ہیں جبکہ کئی ملازمین کو آفیسر گریڈ میں ترقیاں دلائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل...
    ملازمین کی ملک گیر تنظیم ’’اگیگا‘‘ پاکستان کی کال پر پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری، پنشن قوانین میں ردوبدل اور حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف ملازمین کے احتجاج کی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان بھرپور حمایت کرتی ہے اس لیے نیشنل لیبر فیڈریشن کی ملحقہ یونینوں کی آج کے مظاہرے میں بھرپور شرکت موجود ہے۔ریلوے ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر محکموں کو نجکاری کے نام پر تباہ کرکے لاکھوں ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ یہ سب IMF کے ایجنڈے کے تحت کیا جارہا ہے۔ چند لاکھ اشرافیہ پر مراعات کی بارش ہے...
    میڈیا کو محنت کشوں سے مطلب نہیں، رپورٹنگ یکم مئی تک محدود ہے کے عنوان سے ایک رپورٹ قاضی سراج (مرحوم) نے شائع کی تھی۔ مرحوم نے لکھا تھا کہ پاکستان کے بڑے روزنامے جن کی اشاعت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے‘ میں محنت کشوں کی خبروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے‘ بڑے روزنامے مزدوروں کی خبریں جب ہی شائع کرتے ہیں کہ جب بڑا حادثہ ہوجائے۔ روزنامہ جسارت اول روز سے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کرتا ہے‘ روزنامہ جسارت 1991ء سے صفحہ محنت شائع کررہا ہے جس میں محنت کش برادری کی خبریں بلاامتیاز شائع کی جاتی ہیں‘ برصغیر میں صرف روزنامہ جسارت ہی صفحہ محنت شائع کرتا ہے۔ قاضی سراج کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام...
    ندیم سعد الندوی نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے بتایا وہ 1975 میں مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ان کاتعلق برصغیر پاک و ہند کے مشہور و معروف خاندان سے ہے۔ ان کے والد سعد عبداللہ الندوی مرحوم، ایک شفیق باپ تھے جنہوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں باکمال تربیت کی۔ اپنے والد کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انھوں نے ہم 8 بھائیوں کو اپنی نگرانی میں کرکٹ کی مشق کرائی، وہ ہمیشہ مفید اورنصیحت آمیزسبق دیتے تھے۔ ان کے دادا مولانا ڈاکٹرعبداللہ عباس ندوی پھلواروی (مکہ المکرمہ) اس دورکے نامورعالم تھے۔ ندیم سعد نے بتایا وہ پہلے سعودی کرکٹر ہیں جنہوں2001 میں پاکستان کے سابق ٹسٹ امپائر محبوب شاہ کی نگرانی میں ڈھاکہ بنگلادیش...
    دائیں سے دوسرے کپٹین عبدالرحمن خطاب کررہے ہیں جدہ (سید مسرت خلیل) رومانیہ اور ہالینڈ کے تعاون سے بنایا گیا پاک بحریہ کے نئے آف شورپیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ جو پاکستان نیوی کےچارآف شورجہازوں میں سے آخری جہاز ہے ترکی سے اپنے سفرکا آغاز کرتے ہوئے جدہ انٹرنیشنل اسلامی بندرگاہ پہنچا۔ جہاں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اورپی این ایس یمامہ کے کمانڈنگ آفسرکپٹین عبدالرحمان (ستارہ امتیاز(ایم) پی این) نے جہازکے عرشہ پرایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں میجرجنرل احمد علی الدوبیس، کمانڈر ویسٹرن ریجن، ریئرایڈمریل منصور بن سعود ال جیواید، کمانڈررائل سعودی نیوی فورس کے دیگرآعلی افسران، پاکستانی سفارتخانہ کے ملٹری اتاشی برگیڈیئرمحسن جاوید، سفارتکاروں، اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی...
    کراچی(جسارت نیوز)سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غورکیلیے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ...
    اسلام آباد: شب معراج آج بروز سوموار مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس شب پر ملک بھرکی مساجد پر چراغاں اور محافل معراج شریف کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج شریف پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ نعت خواہان حضور اکرم ؐکی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت ونعت پیش کریں گے، تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیوز پر خصوصی پروگرام نشر جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے. ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ...
    کراچی: ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں کاروباری آئیڈیاز، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کے تخلیقی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لیے لانچ پیڈ پاکستان کے نام سے پلیٹ فارم کا اعلان کردیا ہے. تاجروں کی وفاقی انجمن ایف پی سی سی آئی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نئے تخلیقی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لیے لانچ پیڈ پاکستان کے نام سے ملک گیر پروگرام کا اعلان کردیا ہے.  ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایف پی سی سی آئی نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پروگرام لانچ پیڈ پاکستان کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے.  یہ ایک پلیٹ فارم...
    اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
    اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی ملاقات کررہے ہیں اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ افغانستان پاکستان کےتعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسلام آباد میں ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کا آغاز ہوگیا، اس ریس کا انعقاد مایہ ناز رننگ گروپ اسلام آباد رن ود اس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ناز برادران بشمول قاسم ناز اور ہاشم ناز نے 2016 میں آئی -آر- یو کی بنیاد رکھی تھی، جبکہ سیریز کی پانچویں میراتھن میں پاکستان اور دنیا بھر سے دوڑنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ایونٹ پاکستان میں میراتھن کے حوالے سےنئے معیار متعین کرے گا، میراتھن میں ملک بھر سے 3000 سے زائد رنرز کی شرکت کر رہے ہیں، اس کے ساتھ سفارتی برادری کی ایک قابل ذکر تعداد شامل ہے۔ اس میراتھن نے بین الاقوامی رنرز کو بھی اپنی...
    لاہور( نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو لون ملے گئے اور...
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں 3روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔ اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو ¦ے...
    کابل : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی وفد کے ہمراہ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد (صباح نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئررہنماسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئیٌ نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی،صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ’’ایبسولیٹلی ناٹ‘‘کے الفاظ استعمال کیے۔...
    اسلام آباد (صباح نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرا م شیخ نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 8 فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے، مرکزی بینک کل ہونیوالے مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے۔ حالیہ ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح صفر اعشاریہ52فیصدکیکم ترین سطح پر آگئی ہے، پالیسی ریٹ کی موجودہ دوہرے ہندسے کی شرح غیر منصفانہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ...
    کراچی () چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے گاڑیاں خریدیں گے کیونکہ آپریشن کے لیے ضرورت ہے، سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایفبی آر چیئرمین راشد لنگڑیال نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے تسلی بخش جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ قیمت کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کو کام کرنا چاہیے۔ کراچی میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز ہیں اور...
    لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت بڑا...
    تیرانا(مانیٹرنگ ڈیسک)البانیا نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر خودمختار ’صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے دارالحکومت تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ایدی راما نے کہا کہ اگر یہ ریاست بنادی جاتی ہے تو یہ صوفی نظام کے لیے قائم کی جانے والی بستی دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگی، اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی لیکن وہاںکوئی ٹیکس نہیں ہوگا، کوئی پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کے روز کنٹرول لائن کی دونوں جانب یوم سیاہ‘ احتجاج‘ ریلیاں‘ اقوام متحدہ کے مبصردفتر میں یادداشت پیش‘ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاج‘ احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک پر کشمیریوں نے احتجاج کیا اور گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی۔ حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں بھارت اور یو این کے دفاتر میں یاد داشت پیش کی ‘میرپور، سماہنی کنٹرول لائن، بھمبر، آٹھ مقام، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر بھر میں بھارت کے کشمیری عوام پر مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے...
    فوٹو: فائل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر پُرامن طور پر ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 25 اضلاع میں 50 جنرل نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 50 وارڈز میں 167 امیدوار مدمقابل تھے۔ ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پُرامن انقعاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
    GUJRAT: شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق  جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کے خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی، جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہل خانہ نے دروازہ توڑ دیا۔  دروازہ توڑنے کے بعد اہل خانہ کمرے میں تو دیکھا کہ 30سالہ دولہا ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا جبکہ دلہن غسل خانے میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، دونوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن  ظل...
    پشاور: معروف عالم دین اور جمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد کو بڈھ بیر احمد خیل میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پشاور پولیس کےمطابق بڈھ بیر میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں ما کر قتل کیا، مولانا نماز عشا کے بعد درس سے فارغ ہو کرگھر جا رہے تھے کہ انہیں شانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے بیان میں کہا کہ مولانا قاضی ظہوراحمد طویل عرصے سے...
    وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء اور 5 شہداء جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 23 شہداء کی لاشیں اور 11 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان - فوٹو: فائل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کا روڈ میپ دیا جائے گا۔  حکمران مل کر کھاتے اور مل کر موجیں کرتے ہیں، حافظ نعیمامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، قوم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں...
    لاہور :محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم ٹھنڈا اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں سخت سردی کی توقع ہے۔ پنجاب کے مختلف حصوں میں سردی کا راج برقرار رہے گا، مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت موسم انتہائی سرد ہونے کی پیشگوئی ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں ہلکی کہر چھانے کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، اور گوجرانوالہ میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہے...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری 2025 سے جنرل انڈسٹری (کیپٹو) کیٹیگری کے لیے گیس کی فروخت کی قیمت میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیپٹو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ تندور اور گھریلوں صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کے تخمینہ کے جائزے کا جواب دیتے ہوئے گیس کی فروخت کی قیمتوں کے حوالے سے ایڈوائس...
    تُرک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں عبداللطیف جمال رشید کا کہنا تھا کہ عراق، احترام و برابری کی بنیاد پر ترکیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ آج بغداد میں وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" سے تُرک وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ و علاقائی مسائل بالخصوص شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس و اسرائیل دونوں فریقین کو جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خطے میں استحکام کے لئے علاقائی ممالک میں اتحاد پر زور دیا۔ واضح رہے کہ...
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
    وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں وزیراعظم سے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود نے الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی وزیراعظم سے ملے اس دوران محصولات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔شہباز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں حلقوں کے امور بھی زیر بحث آئے۔
    تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔ جرگے میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیں اور بلوچستان کے عوام کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کی گئی۔ جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت بلوچستان میں آباد مختلف قبائل کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے...
    سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا۔ اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نےاجلاس کا سولہ نکات پرمشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔ ایجنڈےمیں پرائیویٹ ممبرزاپنے بلزمتعارف کرائیں گے، جس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا۔ بل سینیٹرممتاز زہری پیش کریںگی، لیگل پریکٹیشنربارکونسل ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا، بل سینیٹرفاروق ایچ نائیک پیش کریںگے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اورمختلف ایشوز پر پانچ تحاریک بحث و مباحثہ کے لیے پیش کی جائیں گی۔
    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا نوازشریف کو خط، شکایات کے انبار لگادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما نے طویل عرص سے پارٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر سابق وزیراعظم اور پارٹی کے صدر نواز شریف کو خط میں لکھا کہ آپ کے صدر بننے کے بعد اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر نوازشریف کو خط لکھ دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدر منتخب ہوئے، اس کے بعد پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ ملک...
    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں پھر عمران خان سے بات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے بات چیت ختم کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم کا فیصلہ حتمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں پھر بانی سے بات کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کااعلان کر چکی ہے تاہم حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو...
    پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کیجانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کیخلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم سٹی کوئٹہ کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے...
    اسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان پیر کوکرے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا جس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ماہرین کو مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید 1فیصد کمی کی توقع ہے۔مانیٹری پالیسی پر سروے میں ماہرین کی ڈیڑھ فیصد کمی کی رائے سامنے آئی ہے اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک مسلسل 7مرتبہ پالیسی ریٹ میں 9فیصد...
    کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے طویل عرص سے پارٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر سابق وزیراعظم اور پارٹی کے صدر نواز شریف کو خط میں لکھا کہ آپ کے صدر بننے کے بعد اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ مرکزی سینئر نائب صدر  مسلم لیگ (ن)  سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر نوازشریف کو خط لکھ دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدر منتخب ہوئے، اس کے بعد پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔ ان کاکہناہے کہ میری تجویز ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت کی ضرورت ہے جبکہ ہم...
    کراچی: برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد...
    ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران نے تیز رفتار انفراسٹرکچر سے لیس نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ مہر خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔  ان کاکہناتھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو اچھی طرح جانتا ہوں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکرمیں ہے، پی ٹی آئی میں ہرایک کے مفادات...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس...
    کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اطلاق یکم فروری سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3ہزار سے بڑھ کر 3500روپے ہوگئے ہیں۔گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا  ہے کہ ملک دشمن مخالفین  ہمارے خلاف پراپیگنڈاکر رہے ہیں،  میں نے  امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا کہ امریکا کے دورے کو مخالفین غلط رنگ دے رہے ہیں، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دورہ امریکا کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جہدوجہدتیز کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ  نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پراپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیاگیا، ایسے پروپگنڈے سےفرق نہیں پڑتا، پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم  الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے،اربوں روپے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، ہم کسی بھی حوالے سے ان کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کرنا چاہتے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شیخ وقاض اکرم نے کہا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرتی بھی ہے تو جب وہ اعلان کریں گے تب دیکھیں گے لیکن مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے ہم کسی بھی حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اوور سمجھیں، حکومتی رویے کو دیکھتے ہوئے مذاکرات سے باہر نکلے ہیں، یہ لوگ مذاکرات سے متعلق سنجیدہ...
     پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک بیان میںعاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزراء کو فارغ کریں گے۔  دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس...
    کراچی: سندھ حکومت نے  28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں شب معراج کے موقع پر تعلطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن  میں کہا گیا ہے کہ شب معراج کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہےکہ ابھی تک جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات نے 28 جنوری کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کافی پریشان ہیں۔
    بلوچستان کے 25 اضلاع میں اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہونے والا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اتوار کو بلوچستان کے 25 اضلاع کی 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی جس کے لیے مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 50 جنرل وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابی عمل میں کل 167 امیدواروں نے حصہ لیا۔ لوکل باڈیزالیکشن کمیشن کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4, 4جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ کوہلو اورکچھی میں 3, 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2, 2جنرل نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔...
    جماعت اسلامی پاکستان نے آئی پی پیز کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کی منظوری، صارفین کو سالانہ کتنے کھرب روپوں کی بچت ہوگی؟ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کو ازسر نو شروع کیا جائے گا۔دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے...
    کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔  اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہےجس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقررین...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نرملا سیتارامن کی ساڑھی کا رنگ بجٹ کی شناخت کیسے کرتا ہے؟ ایپ میں تصاویر  ہر بجٹ خصوصی ہوتا ہے اور اس سے ملک کی ترقی  کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ساڑھی ان تمام نشانیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ایپ میں تصاویر  آئیے جانتے ہیں کہ گزشتہ 7 بار بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیر خزانہ نے کس رنگ کی ساڑھی پہنی اور اس کا کیا پیغام تھا؟ ایپ میں تصاویر  سال 2019 میں ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن کر بجٹ پیش کیا۔ گلابی رنگ کو استحکام اور سنجیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایپ میں تصاویر  سال 2020 میں وزیر خزانہ نرملا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اتوار کو مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق  سری لنکا کے ابھرتے ہوئے بیٹر کامندو مینڈس ’ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر‘  جبکہ رچرڈ النگ ورتھ’امپائر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ لے اڑے، ان کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ایوارڈز کے اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے مطابق اتوار کو اس نے مزید 4 کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سری لنکا کے مایہ ناز بیٹر کامندو مینڈس کو ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا کیا گیا ہے، کیونکہ کامندو مینڈس نے سال 2024...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ گیس کی قیمتت اضافے کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ دوران اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیرمحفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3500 روپے فی...
    فوٹو: فائل اسلام آباد پولیس کے مطابق رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے 492 پستول، میگزنیز اور 24 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔  یہ بھی پڑھیے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد گرفتار 3300گرام چرس،شراب برآمد رواں سال اسلام آباد میں 1446منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار برآمد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد پولیس شرپسند عناصر کے خلاف...
    فوٹو: فائل اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ بری کیے جانے کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کو کل سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا ہے۔  یہ بھی پڑھیے عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار، کیس سے بری، رہائی کے روبکار جاری عدت میں نکاح کیس: ’یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کیساتھ ہوا ہے‘، جج کے جملے پر عدالت میں قہقہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے۔ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، میشا اور زین، کو فلم انڈسٹری میں نہیں لانا چاہتے۔  ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری ایک پیچیدہ اور چیلنجنگ پیشہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے آسان اور زیادہ مستحکم کیریئر کا انتخاب کریں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شاہد کپور نے کہا: "میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے میرے نقش قدم پر چلیں۔ فلم انڈسٹری بہت مشکل اور اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ اگر وہ اپنی مرضی سے یہ راستہ چنیں تو یہ ان پر منحصر ہے، لیکن میں چاہوں گا کہ وہ کوئی آسان اور خوشگوار پیشہ اپنائیں۔" شاہد کپور نے مزید کہا:"میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کیخلاف خاورمانیکا کی اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان کل سماعت کرینگے۔ خاور مانیکا نے13جولائی 2024 کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
    سات دن سے قبل نہ کوئی جواب دیں گے نہ کمیشن پر اعلان کرینگے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کیلئے گئی،...
    جو عمران خان نے کہا وہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسرٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا مذاکرات کے آغاز میں حکومت نے تاخیر کی،کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے، اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر انداز کرتے ہوئے سری لنکا کے کاندو میںڈس کو ٹیسٹ فارمیٹ میں 2024 کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعلامیے کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور متعدد میچز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔ 26 سالہ نوجوان بلے باز نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے کے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ نے پیکیج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔ اس پیکیج سے مستفید ہونے کے لیے عوام کا لمبی قطاروں میں لگنا قطعی پسند نہیں۔ انہیں عزت اور احترام کے...
    کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرادیے لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اور تاجروں کی اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو میں تمام شرکاء نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ تاجروں نے احسن اقبال سے کہا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب  سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا، صوبے میں امن قائم کرنا وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے...
    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہرنے کہا  ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کے باعث مذاکراتی عمل  باضابطہ طور پر ختم ہوچکے ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیارنہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے آغازسے ہی  کافی  غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا،  سات دن ختم ہونے کے بعد مزید مزاکرات کی گنجائش نہیں رہی،  بانی پی ٹی آئی عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے دوبارہ بات کرنے کے لیے کوئی بات کی تو ہم عمران خان سے مشاورت کریں گے، اس کے بعد ہی ہم...
    اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں جہاں پانی نایاب ہوتا جارہا ہے وہیں پر دستیاب پانی بھی مضر صحت ہے اور شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق شہر اقتدار کے 36فلٹریشن پلانٹس کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے، اس کے علاوہ 22ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہے جبکہ اسلام آباد کے 12 آبی ذخائر میں سے 5 آبی ذخائر کا پانی بھی مضر...
    بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، بھارتی ہائی کمشین کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بازو پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے۔ کشمیری مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فاشسٹ ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی سلوک صلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔مظاہرین نے اظہار...