کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے قومی ایئرلائن سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کرلیا، جرمانہ بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکور کیا گیا۔

کمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن پر 2009 میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانہ 2008 میں حج کرایوں میں 80 فیصد اضافہ پر کیا گیا تھا۔

سی سی پی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے کمپٹیشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف عدالت سے اسٹے لیا ہوا تھا، سپریم کورٹ نے معاملہ کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل کو بھجوا دیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے قوی ایئر لائن کے وکیل کی مسلسل عدم پیروی پر اپیل خارج کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی ایئرلائن کمپٹیشن کمیشن

پڑھیں:

نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر

نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی۔ 

مسافر نے بتایا کہ پرواز کو صبح 10 بجے کراچی روانہ ہونا تھا، اب تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑی رہی۔ پرواز کی روانگی کا چوتھی مرتبہ وقت رات 10 بجے دیا گیا لیکن بورڈنگ نہیں ہوئی۔

مسافر کے مطابق کئی مسافر احتجاج کے بعد واپس گھر چلے گئے، نجی ایئرلائن کی پرواز 201 کے مسافروں کو ایک بار پھر طیارے میں سوار کروایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری
  • سندھ میں مقررہ ہدف سے 49فیصد کم ٹیکس وصولی کا انکشاف
  • فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • میئر کراچی کی ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز
  • کراچی: ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز
  • ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی کا 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر
  • ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 15000 روپے جرمانہ ہو گا