ملک میں پھر موسلا دھار بارش و ژالہ باری، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ملک میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہوگیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خیبر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔
ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں ہونے والی ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش خیبرپختونخوا ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے محکمہ موسمیات موسلا دھار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا ژالہ باری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے محکمہ موسمیات موسلا دھار وی نیوز بارش اور ژالہ باری
پڑھیں:
پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
فائل فوٹوپشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے لئے متعلقہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
ریسکیو 1122 حکام نے بھی تمام ضلعی ہیڈکواٹرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ کردیا ہے